ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے رمضان بازار ریلوے روڈ کا دورہ کیااورآٹا، چینی ،گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے عمل کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں خواتین اور ضعیف افراد کےلئے کاﺅنٹرز میں اضافہ کیا جائے جبکہ اشیائے ضروریہ کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے تاکہ شہری رمضان بازاروں میں باآسانی تمام اشیاءخرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔حکومت کی ہدایت کے مطابق عام مارکیٹ کی نسبت سستے رمضان بازاروں میں آٹا چینی پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کا سٹاک بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رمضان بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے رکھی جائیں۔اشیائے خوردونوش اور فروٹ و سبزی کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف پیک اشیاءکے وزن بھی چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات بھی لی۔
Category: ساہیوال
-

ساہیوال میں ایسا کیا ہوگیا کہ ڈی پی او سمیت تمام پولیس کو سڑکوں پر آنا پڑا
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے کے لیے پولیس کا ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی زیر قیادت فلیگ مارچ۔ ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی او سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز سٹی سرکل، ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکوارڈ کی شرکت۔ فلیگ مارچ عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے، فورس کا مورال بلند رکھنے اور شرپسندوں کو شکست کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا۔ لاہور داتا دربار ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجہ میں ایلیٹ و پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد عوام میں پیدا ہونے والی عدم تحفظ، خوف اور غم کی فضا کو ختم کرنے کے لیے ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے پولیس فورس کی بھاری نفری کے ساتھ شہری علاقوں میں خود نکلنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام میں احساس تحفظ برقرار رہے، فورس کا مورال بلند رہے اور شکست خوردہ شرپسندوں کو پیغام دیا جا سکے کہ ان کی اس بزدلانہ کارروائی سے نہ تو پولیس فورس خوف زدہ ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی موقوف کرنے والی ہے اور نہ ہی عوام ان کارروائیوں سے مرعوب ہونے والے ہیں تمہاری شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور ہم سب ہم وطن سینہ سپر کھڑے ہیں ہم بحیثیت قوم ملک کو تم جیسی نجاستوں سے پاک کر کے دم لیں گے اور ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی اپنی جگہ اپنے حصے کا کام کرتے رہیں گے۔ پولیس لائن سے پولیس فلیگ مارچ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی قیادت میں روانہ ہوا جس کے آغاز پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پھرپولیس افسران و جوانوں اور محافظ پولیس اسکوارڈ کے دستوں کی ہمراہی میں شہر کی مختلف شاہرات پر مارچ کیا۔
-

ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آر او ٹو ڈی پی او ملک محمد عباس ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر چیمہ،ریڈر ڈی ایس پی انیس الرحمان،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ارشد عمران سمیت طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے اور سلو موونگ گاڑیوں پر بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں ہونے والے ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لیے ریفلکٹر سٹکر بھی لگائے۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ساہیوال ضلع بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت اب تک مختلف تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر ہزاروں افراد کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاچکی ہے -

ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع
ساہیوال:حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شفقت اللہ مشتاق نے چارج سنبھالنے کے بعد اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال کے تمام آفیسرز سے میٹنگ کرتے ہوتے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام انکوائریز اور مقدمات میں مدعی اور الزام علیہ کا مؤقف لینے کے بعد جلد از جلد کیس کو نمٹانے کی کوشش کی جائے
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کی کہ وہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا.انہوں نے عوام الناس سے بدعنوانی کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی
