Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلی کیبنٹ میٹنگ کے فوراً بعد سرگودھا پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلی کیبنٹ میٹنگ کے فوراً بعد سرگودھا پہنچ گئیں

    سرگودھا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پہلے کابینہ اجلاس کے بعد سرگودھا روانہ ہوئیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے سرگودھا میں میڈیکل کالج، صدر پولیس اسٹیشن کا دورہ اور سرگودھا میں بااثر شخص کے ظلم کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز نے سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کارڈیالوجی وارڈ،کیتھ لیب،انجیو وارڈ، نرسنگ، ڈاکٹر ہاسٹل اور دیگر شعبے قائم ہونگے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی سی یو،آئی سی یو اور او پی ڈی شامل ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے عوام کی آمدورفت میں آسانی کو مد نظر رکھا جائے۔

    سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔وزیر اعلی مریم نواز نے سرگودھا صدر پولیس اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے صدر پولیس اسٹیشن میں فرنٹ ڈیسک اور دیگر حصے دیکھے اور حوالات کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلی نے وکثم سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود خاتون سے بات چیت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے خاتون کی طرف سے تعاون کا بتانے پر خاتون پولیس افسر کو سراہا۔

    مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر کسی کی بات سننی ہے اورمظلوم کا ساتھ ضرور دیں۔بعدازاں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سرگودھا میں با اثر شخص کے ظلم کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے والد،والدہ اور بہن سے ملاقات کی۔وزیر اعلی مریم نواز سے ملتے ہوئے دکھیاری ماں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ متاثرہ بچی کی ماں نے وزیراعلی مریم نواز کو بتایا کہ میری بچی روتی ترستی چلی گئی،ظالموں نے ملنے نہیں دیا۔

    عائشہ سب کا خیال رکھتی،قرض اتارنے کے لئے نوکری کرتی تھی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ماں ہوں،آپ کا دکھ سمجھتی ہوں۔ مریم نواز نے مظلوم خاندان کو دلاسہ دیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کو متاثرہ خاندان سے رابطہ رکھنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلی مریم نواز نے بڑی بیٹی کے علاج اور میڈیکل بورڈ قائم کرنے کے لئے کمشنر کو ہدایت کی۔پولیس نے وزیراعلی کو بتایا کہ معصوم بچی پر ظلم کرنے والے دونوں ملزم گرفتارکر لئے گئے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے ملزمان کے خلاف کیس کی بھرپور پیروی کرنے کی ہدایت کی۔

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار،سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگز یب،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،صہیب بھرتھ، مشیر پرو یز رشید،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، کمشنرسرگودھا،آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سرگودھا : کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    سرگودھا : کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کی بڑی کارروائی ، کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جواد بھٹی ولد غلام شبیر بھٹی نے عرصہ دو ماہ قبل ایک کمسن بچی عائشہ بی بی بعمر 12/13 سال کو گھر کے کام کاج کیلئے ملازمہ رکھا،ملزمان نہ صرف کمسن بچی سے گھریلو کام کاج کرواتے تھے بلکہ اس پر تشدد بھی کرتے تھے ۔

    ملازمت کے شروع میں کمسن عائشہ کی اپنے والدین سے ملاقات ہوتی رہی لیکن بعد میں ملزمان نے عائشہ کے والدین سے ملاقات بند کر دی اور اس پر تشدد کرتے رہے، تشدد کی وجہ سے عائشہ کے جسم پر زخموں کے نشانات بن گئے ، جن کا علاج نہ کروایا گیا ، اور بدستور تشدد کرتے رہے ، کمسن عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، ملزمان ڈیڈ باڈی کو گھر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    کمسن مقتولہ کے والدین نے یکم مارچ 2024ء کو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام شواہد کو اکٹھا کیا ، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا اور مقتولہ کے والد محمد طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔

    معاملہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس بیہمانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی اور اے ایس پی کوٹمومن کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔

    خصوصی ٹیموں نے مختلف اضلاع بشمول لاہور، ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے ۔ خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو لاہور اور حافظ آباد سے گرفتار کیا ۔

    ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ آئندہ مقدمہ کی پیروی کر کے اس سفاک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی .

  • سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب کے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب کے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب سے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا ، تحصیل انتظامیہ نے شہر کا سارا کچرا چک 14 شمالی کے قریب پھینک دیا .

    سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقہ چک 14 شمالی کے رہائشی تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا لیکن تحصیل بھلوال انتظامیہ نے سارا کوڑا چک 14 شمالی کے قریب پھینکا ہوا ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کچرے کے باعث علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے ، بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

    شہریوں نے متعدد درخواستیں دیں لیکن ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو صاف کرنے کا دعوے کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب پورے شہر کا کچرا ہمارے گاؤں کے قریب پھینک دیا گیاہے ۔ جو ہمارے ساتھ ظلم ھے ، ہمارے بچے خواتین بزرگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، علاقہ میں رہنا بھی محال ہو چکا ہے ۔

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اپنے دفتر کے کمرے تک محدود ہیں ، کوئی ہماری درخواست سننے والا نہیں، شہریوں کا کہنا کہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور منتخب عوامی نمائندگان سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور اس کچرے کو یہاں سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

  • سرگودھا:اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

    سرگودھا:اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)نفسانفسی کے اس دور میں جہاں ہر انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے جیتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے دنیا بھر کی خوشیاں سمیٹ لے مگر نفسانفسی کے اس دور میں سرگودھا کی ایک ایسی شخصیت بھی ہے جو اپنے بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے ساتھ ان بچوں کے سر پر بھی دست شفقت رکھے ہوئے ہے جن کے والدین اس دنیا میں موجود نہیں ہیں

    سویٹ ہوم سرگودھا میں ایک ایسا ادارہ جہاں یتیم اور بے سہارا بچے پرورش کر رہے ہیں جن کی کفالت الحاج ممتاز اختر کاہلوں کرتے ہیں
    الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ عبدالوہاب کاہلوں کو پی پی 77سے ایم پی اے کے الیکشن کے لئے میدان میں اتاراہے تا کہ کامیابی کے بعد وہ سرگودھا کی تعمیر وترقی کے لیے کام کر سکے،

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا اور سب سے بڑی عبادت انساں سے پیار کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا-

  • سرگودھا: تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر

    سرگودھا: تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر

    سرگودھا،باغی ٹی وی (شاہنوازجالپ) تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر
    مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لئے خواتین ونگ ضلع بھر میں متحرک ہے اور ڈور ٹو ڈور کمپئین جاری ہے

    مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کے عوام میاں نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں میاں نواز شریف ترقی ، امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں اور وہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے مہنگائی کم اور غریب آدمی کو ریلیف ذیادہ مل سکے گا۔

    زنیرا رحیم گجر نے مزید کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ خواتین گھر کی چار دیواری سے باہر نکلیں اور ملک کی خاطر اپنا سیاسی اور جمہوری حق استعمال کریں 8 فروری میاں نواز شریف کی کامیابی کا دن ہے خواتین ہر حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں اور گھر گھر نواز شریف اور مریم نواز کا پیغام پہنچائیں۔

  • سرگودھا :چیمہ خاندان  الیکشن سے دستبردار ہوگیا

    سرگودھا :چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار ہوگیا

    سرگودھا ، باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ) گجرات کے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی خاندان کے قریبی عزیز اور سرگودھا ضلع کی سیاست کے اہم ستون چیمہ خاندان کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

    امیدوار قومی اسمبلی این اے 85چوہدری عامر سلطان چیمہ۔ پی پی 74چوہدری منیب سلطان چیمہ۔ پی پی 77 چوہدری فیصل فاروق چیمہ۔ پی پی 78 چوہدری فیصل جاوید گھمن نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنرل الیکشن چونکہ ایک نہایت غیر روایتی الیکشن ہے لہذا ہم سب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس سے الیکشن یا حصہ نہیں بن سکتے ۔مشترکہ فیصلہ

    عامر چیمہ نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے نہایت شکر گزار ہیں جو ہمہ وقت ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔

    فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ ہم انشاءاللہ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ان کی غمی و خوشی میں شرکت کرتے رہیں گے ۔

  • میں گالم گلوچ نہیں بلکہ اپنی سیاست اور اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں،بلاول

    میں گالم گلوچ نہیں بلکہ اپنی سیاست اور اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں پنجاب کی سرزمین پر کھڑا ہو کر انتخابی مہم چلا رہا ہوں ، ہمارے معاشرے میں پرانے سیاست دان نفرت کی سیاست کر رہے ہیں،بھائی کو بھائی سے لڑوایا جارہا ہے ، ہم نے پرانی سیاست کو ہمشہ کے لئے دفن کرنا ہے،

    سرگودھا کے علاقے بھلوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو چوتھی بار الیکشن لڑ رہا ہے اس نے اپنا منشور نہیں دیا شیر کی جب حکومت بنتی ہے سب سے پہلے ہمارا ، کسانوں کا مزدوروں کا خون چوسا جاتا ہے، ہماری نقل کی جارہی ہے مگر نقل کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے پاس نہیں، مجھے حکومت ملی تو ویسے ہی چلاؤں گا جیسے صدر زرداری اور بینظیر نے چلائی،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے۔ملک میں جمہوری بحران ہے اور باقی سیاسی جماعتوں کو کرسی کی فکر ہے، نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے، یہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے چوتھی بار ان کو کرسی ملے۔گالم گلوچ کی سیاست پر نہیں بلکہ اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں، منشور میں شامل 10 نکاتی ایجنڈا میں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے، میرے 10 نکات آپ کو گھر گھر پہنچانا ہے، ہم فصلوں کا انشورنس کرائیں گے تاکہ سیلاب آئے کوئی نقصان ہوتا نقصان ہم برداشت کریں۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 3 بار وزیر اعظم بنے عوام کیلئے تو چھوڑیں اپنے لئے بھی ہسپتال نہیں بنایا ، ان کیلئے رائیونڈ میں مفت ہسپتال بناؤں گا، چوتھی بار الیکشن لڑنے والا اپنے منشور کے بارے میں نہیں بتاسکا، ہم حکومت بناکر ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے، وزیراعظم بنا تو وعدہ ہے آپ کی آمدنی کو ڈبل کریں گے، غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دلاؤں گا، میں سندھ میں 20 لاکھ پکے گھر بناکر مالکانہ حقوق دے رہا ہوں، ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بناکر خواتین کو مالکانہ حقوق دوں گا، پی پی حکومت بنی تو کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دلائیں گے، کیا آپ چاہتےہیں اس شخص کو چوتھی بار مسلط کیا جائے یا اس کا راستہ روکا جائے؟ہ میرے وعدے ایسے نہیں جو پرانے سیاستدان کرتے آئے ہیں، یہ وہ وعدے ہیں جو قائد عوام نے کئے اور اس پر عملدرآمد ہوتا تھا، یہ وہ وعدے ہیں جب بینظیر بھٹو کرتی تھیں تو پورا کرتی تھیں

  • این اے 83 ، 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے،محسن شاہنواز رانجھا

    این اے 83 ، 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے،محسن شاہنواز رانجھا

    این اے 83 اور 85 سرگودھا میں الیکشن ملتوی معمہ بن گیا ،امیدوار کی موت ہوئی تو ن لیگی رہنما ،امیدوار محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے

    ن لیگی امیدوار محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار این اے 83 این اے 85 صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی ۔ ملوث افراد کے خلاف ہم فراڈ 420 کی درخواست دائر کریں گے جس نے بھی یہ کیا ہے ان کے خلاف ،جو بھی سرکاری و غیر سرکاری اس میں ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، ۔ یہ پاکستان کے آئین کے خلاف فراڈ ہے ۔ عوام کو اپنے ووٹ کے حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ایسے افراد کے خلاف آرٹیکل 6 لگتی ہیں ۔آج مکمل تحقیقات کر کے سفارشات الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی، الیکشن کمیشن اس پر کاروائی کرے گا ،الیکشن کے عمل کو جاری رکھا جائے گا، الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے، وقتی طور پر سپیڈ بریکر آیا، سازش ہوئی لیکن ناکام ہوئی،

    محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ صادق علی کی وفات کا 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے، این اے 85 سے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیا گیا، چک 142 جنوبی کے رہائشی آزاد امیدوار صادق علی کینسر کے مریض تھے، این اے 83 ، این اے 85 میں آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی

    ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ صادق علی کی وفات کامعاملہ اٹھاکرالیکشن رکوانےکی سازش کی گئی ہے،امام مسجد کفایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صادق علی 2 جنوری کو فوت ہوئے نمازہ جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی،امام مسجد نے بھی تحریری بیان دے دیا ہے جس میں کہا گیا کہ 15 جنوری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ درست نہیں ہے،

    واضح رہے کہ سرگودھا میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے،حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہو گا،الیکشن کمیشن ان دو حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا

    ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

    بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

     دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

  • سرگودھا: آزاد امیدوار کی وفات ، حلقہ این اے 85 پر الیکشن ملتوی

    سرگودھا: آزاد امیدوار کی وفات ، حلقہ این اے 85 پر الیکشن ملتوی

    سرگودھا : آزاد امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد امید وار صادق علی کی وفات کی وجہ سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حلقے میں الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق این اے 85 میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
    واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

  • دلہن بنی شادیوں کی شوقین  مادھوری گرفتار

    دلہن بنی شادیوں کی شوقین مادھوری گرفتار

    خوشاب: دلہن بنی شادیوں کی شوقین مادھوری گرفتار،100 افراد کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والی ملزمہ گروہ سمیت گرفتار
    خوشاب میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی ملزمہ گروہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔

    پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد سے شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو دلہن کے روپ میں گرفتار کر لیا ہے۔
    ملزمہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سال سے شادی کا جھانسہ دے کر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔

    ملزمہ کو اس کے گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔