Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن سرگودھا نے نادیہ عزیزسابقہ ایم پی اے کے بھائی کو خزانہ سرکار کو 91لاکھ56ہزار5سو82روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    ملزم ذوالفقار علی نے نادیہ عزیز سابقہ ایم پی اے کا اثر روسوخ استعمال کرتے ہوئے بغیر نقشہ پاس کروائے پرائیویٹ میڈیکل کالج تعمیر کرکے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے نقشہ کی منظوری کے لیے کمرشل فیس کی بجائے رہائشی سکیم کے ریٹ لگوائے اور بغیر منظوری کے کمرشل بلڈ نگ تعمیر کی تھی۔

    چک نمبر41 شمالی جو کہ رہائشی سکیم کے لیے منظور کیا گیا تھاجہاں پرڈاکٹر نادیہ عزیز، سابقہ ایم پی اے نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعال کرتے ہوئے اپنے بھائی ذوالفقار علی کے لیے ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے 83 کنال 4 مرلے پر مشتمل ایک غیر قانونی کمرشل بلڈنگ (میڈیکل کالج) تعمیر کر وائی۔ جبکہ فیس رہائشی سکیم کے ریٹ کے مطابق جمع کروائی گئی جس سے جس سے خزانہ سرکار کو91 لاکھ 56 ہزار5 سو82 روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائر ی کے احکامات دئیے، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق اور دیگر ملزمان کے خلاف خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور مقدمہ کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی، جنہوں نے تفتیش کے دوران الزام ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار علی ولد عزیز الحق کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں گھوگھیاٹ میں ہجوم نے احمدی برادری کی 118 سال پرانی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان احمدیہ کمیونٹی عامرمحمود کے مطابق 16 اپریل کی شب 11 بجے کےقریب ہجوم گُھگھیات میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے میناروں اور گنبد کو توڑنے آئے یہ سب اس وقت ہوا جب پولیس وہاں موجود تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش نہ کی۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    تاہم سرگودھا کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیس حالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئےکوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے حالات کشیدہ ہوں ، تاہم ایک مذہبی جماعت کے جن کارکنوں نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر توڑ پھوڑ کی حملہ آوروں کے خلاف درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پولیس سختی سے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے گی-

    عامرمحمود نے کہا کہ یہ عبادت گاہ کافی قدیم ہےیہ 1905 میں تعمیر کی گئی تھی اوریہاں بسنے والے احمدیوں کے مقامی مکینوں کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں،حملہ آور کون ہیں اور کہاں سےآئے ہیں یہ بات پولیس بھی جانتی ہےلیکن یوں معلوم ہوتا ہےکہ پولیس ان لوگوں کے زیر اثر ہے اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

    طور خم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    عمار محمود نے کہا کہ ہجوم اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ اور مسمار کرنا پاکستان کے آئین اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 2014 کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سب فوری طور پر بند ہونا چاہئے اور مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیئے-

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گھوگھیاٹ کی مرکزی جامع مسجد کے امام قاری خلیل الرحمٰن نے پولیس کو جو درخواست دی ہے اس میں الزام لگایا گیا کہ قادیانی عبادت گاہ کے اندر بچوں کو قرآن پڑھایا جا رہا تھا جس کی تعلیم وہ شرعی و قانونی طور پر نہیں دے سکتے۔

    سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی …

    انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود پولیس گارڈ کو اس بارے آگاہ کیا گیا تو اس نے معلم کو منع کیا ، مگر معلم باز نہ آیا اور اس نے عبادت گاہ سے باہر آکر مبینہ طور پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیں۔

    سرگودھا ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایک حساس ایشو ہے جوکہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس میں زیرِ بحث آ چکا ہے اور ضلعی امن کمیٹی نے ہی متفقہ طور پر احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر بورڈ لگانے کی منظوری دی تھی۔

  • 4 کروڑ 50لاکھ کا چیک گم کرنے پر ملزم کو 12 سال قید کی سزا

    4 کروڑ 50لاکھ کا چیک گم کرنے پر ملزم کو 12 سال قید کی سزا

    سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل فائل میں 4 کروڑ 50لاکھ روپے چیک گم کرنے پر ناصر نعیم، نقل نویس، نقل ایجنسی سول کورٹ سرگودھا کو تین دفعات میں 12 سال قید بامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

    اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف2019میں چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ملزم ناصر نعیم، نقل نویس نے ساتھی ملزم احمد حسن کو فائدہ پہنچانے کے لیے 4کروڑ50لاکھ روپے کا اصلی چیک جوڈیشل فائل سے گم کر دیاتھا۔ملزم احمد حسن عدالت سے مفرور ہے اُس کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاصمہ اعجاز چیمہ، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا اینٹی کرپشن سرگودھا کی پراسیکوشن ٹیم نے عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں جس پرمعزز سپیشل اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکے جج جناب شہزاد حسین نے ایک مقدمہ میں ناصر نعیم، نقل نویس، نقل ایجنسی سول کورٹ کوتین دفعات میں 12سال قیدبامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔

    ساجد محمود شیخ، مجسٹریٹ دفعہ 30سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو تحریر کیا کہ جوڈیشل فائل سرکار بنام احمد حسن میں عدالتی عملے اور ریکارڈ روم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جوڈیشل ریکارڈ (چیک) گم کر دیا گیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے بعداز انکوائری ملزم احمد حسن، پرویز حسن، رانا اصغر، ذیشان حیدر، اے ڈی آر کے اور ناصر نعیم، نقل نویس، نقول ایجنسی سول کورٹ سرگودھا کے خلاف مقدمہ نمبر17/2016تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دئیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے دوران ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور ملزمان کے خلاف شہادتیں صفحہ مثل پر لائی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزمان بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جس پر ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف چالان عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش کیاگیا۔

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    سپیشل اینٹی کرپشن عدالت میں اینٹی کرپشن سرگودھا کی پراسیکوشن ٹیم نے مقدمے کی مکمل پیروی کی اور اپنے گواہان کے بیانات دلوائے، معزز سپیشل اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکے جج جناب شہزاد حسین صاحب نے ملزم ناصر نعیم، نقل نویس، نقول ایجنسی سول کورٹ تین دفعات میں 12سال قیدبامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزم ناصر نعیم، نقل نویس کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ جبکہ ملزم احمد حسن مفاد کنندہ جو کہ عدالت سے مفرور تھا اس کی گرفتار ی کے لیے سرکل آفیسرہیڈ کوارٹر سرگودھا کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالتی مفرور احمد حسن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

  • پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد

    پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد

    پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد کیا گیا

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ 1953ء سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے ۔یہ کالج بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی نرسری رہی ہے جو کہ دیانتداری، خلوص اور خدمت جیسی اعلیٰ اقدار کے ساتھ ساتھ خود سے بڑھ کر فرض سے لگن کے جذبے سے سرشار تھے۔پی اے ایف کالج سرگودھا کو پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ فضائی جنگجو پیدا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔تیزی سے تغیر پذیر اور غیر مستحکم قومی سلامتی کا ماحول ایسی تربیت یافتہ تکنیکی افرادی قوت کا متقاضی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول کا مقابلہ کر سکے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے بچوں کی کامیابی پر انکے والدین کو بھی مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ بھی اقبال ہاؤس کے نام ہوئی، ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر جنرل سروس ٹریننگ کپ عالم ہاؤس نے جیتا ۔اکیڈمکس کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی منیر ہاؤس نے حاصل کی۔سال کا چیمپئین ہاؤس بننے پر اقبال ہاؤس کو قائداعظم شیلڈ سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) آصف مقصود، پرنسپل پی اے ایف کالج، سرگودھا نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں سمیت ریٹائرڈ اساتذہ، سینئر بیوروکریٹس اور پری کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

  • آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگی سرگودھا ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے، کارکنوں اور عہدیداروں کی حمایت اور عزت افزائی پر مشکور ہوں، تنظیم سازی میں ایک مثالی جماعت بننا ہے،جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے، وہی عوامی جماعت ہوتی ہے،آپ نے ثابت کیا کہ آپ جیل جانے سے ڈرتے ہیں، نہ عوام کے حق پر جھکتے ہیں،آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے انتخابات کے بارے میں سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے،نواز شریف نے پارٹی کو انتخابات کے لیے حتمی تیاریوں کی ہدایت کر دی پنجاب کے امیدواروں کو فائنل کرنے کے لیے اہم اداروں سے سروے کروا لیے گئے،ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے آپشن کو استعمال نہ کرنے کا قوی امکان ہے،پی ڈی ایم اتحاد سے خیبرپختونخوا سندھ اور بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ پنجاب کے 371 صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کرنے کے قریب ہے،امیدواروں کی ا سکروٹنی اور کارکردگی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    ،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،

  • شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    سرگودھا،مسلم لیگ ن کاورکرزکنونشن،مریم نوازاسٹیج پر موجود تھیں

    ورکر کنونشن سے ن لیگی رہنما وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ن لیگ نے مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم شروع کردی ہے،پنجاب کی عوام مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے کرحکومت بنائیں گے،مسلم لیگ ن عدلیہ اور قانون کااحترام کرتی ہے،مسلم لیگ ن نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تحریک چلائی،عدلیہ بحالی کی تحریک میں عوام کے سمندر نے نوازشریف کاساتھ دیا،مسلم لیگ ن کی رائے ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییں،چاہتے ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ انصاف ہو اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے،عدلیہ کی بحالی مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ہوئی،اس وقت پاکستان کو صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے،عمران خان اگر الیکشن ہارا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا،ایسے نتائج ہونے چاہییں جن کو پوری قوم تسلیم کرے،نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے،سرگودھا میں اگلے جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے،90کی دہائی میں بھی نوازشریف نے ملک کو ترقی دی،عوام نے ہمیشہ نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا،

    ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں بھی سرگودھا نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف بھی کبھی سرگودھا کا ساتھ نہیں چھوڑے گا،سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی ،نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہےمسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا،جنرل فیض جانتے ہیں کہ اس نے اربوں روپے بنائے ساری سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا،مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی ن لیگ انتخابی مہم میں اتر چکی ہے کیا اس فتنے نے آئی ایم ایف کو لکھ کر نہیں دیا کہ وہ بجلی مہنگی کرے گا؟ جس کو صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا اس کی صداقت کے قصے پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں، دونوں میاں بیوی چار سال صرف پیسہ بناتے رہے،مال لوٹتے رہے، پرویز الہیٰ کے بیٹے نے پوری زندگی صرف مال بٹورا ہے،کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل سے اے سی اتاروں گا،نوازشریف ہر پیشی پر عدالت جاتاتھا مگر یہ بار بار بلانے کے باوجود نہیں جاتا،نوازشریف نے خود قربانی دی،کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا،عمران خان پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا،پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی جس میں پولیس اعلان کررہی ہے،جیل بھرو تحریک میں کارکنان آگے اور پولیس ان کے پیچھے تھی،شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں، عمران خان نوازشریف کے ڈر سے چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہوا ہے،جیل کاٹنے والوں کو ایک ہی رات میں ماں،باپ اور بچے یاد آگئے،لاہور کے ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں،60،70 لوگ گرفتاری دینے کیلئے آئے،کارکنوں کیلئے جیلیں اور اپنے لیے بیلیں

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

  • اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جمال احسانی

    اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جمال احسانی

    چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
    یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

    اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جمال احسانی 21 اپریل 1951ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے۔ 1970ء کی دہائی میں انہوں نے شاعری کا آغاز کیا اور بہت جلد اردو کے اہم غزل گو شعرا میں شمار ہونے لگے۔جمال احسانی کی ابتدائی تربیت احسان امروہوی جیسے روایتی استاد کے ہاتھوں ہوئی۔ انھیں سلیم احمد اور قمر جمیل جیسے جدید شعراء کا قرب بھی حاصل رہا۔

    اس قدیم اور جدید شاعری کے ملاپ سے ان کی شاعری ایک طرف تو روایت کا رنگ لئے ہوئے ہے وہیں اس میں جدیدیت کا تڑکا بھی ہے جو اس شاعری کو دو آتشہ بنا دیتا ہے۔ جمال احسانی بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے ۔ اس صنف میں محاورات کی بر جستگی، زبان کی پختگی اور باہمی ربط ان کی غزل کا شعار ہیں۔

    جمال کے یہاں ہر جذبہ اپنی پوری شدت سے موجود ہوتا ہے۔ ان کی شاعری میں سمندر، صحرا، سفر، آسمان، تنہائی اور وصل اپنے پورے تاثر کے ساتھ محسوس کئے جا سکتے ہیں۔ ایک بہت بڑے کینسوس پر ان کی شاعری کی جو تصویر نظر آتی ہے وہ ان کے خوابوں اور امنگوں کی عکاسی کرتی ہے-

    ان کے شعری مجموعوں میں ستارۂ سفر، رات کے جاگے ہوئے اور تارے کو مہتاب کیا شامل ہیں۔ ان تینوں مجموعوں پر مشتمل ان کی کلیات، کلیات جمال کے نام سے بھی اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔

    10 فروری 1998ء کو اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جمال احسانی کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں گلستان جوہر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

    ان کے منتخب اشعار ملاحظہ ہو:

    چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
    یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
    ………
    سمندروں کا سفر آج تو مزہ دے گا
    ہوا بھی تیز ہے کشتی بھی بادبانی ہے
    ………….
    آنکھوں آنکھوں کی ہریالی کے خواب دکھائی دینے لگے
    ہم ایسے کئی جاگنے والے نیند ہو ئے صحراؤں کی!
    ………….
    مقصود صرف ڈھونڈنا کب تھا تجھے ،سو میں
    جس سمت تو نہیں تھا ادھر بھی نکل گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تھکن بہت تھی مگر سایہءِ شجر میں جمال
    میں بیٹھتا تو مرا ہمسفر چلا جاتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ جس منڈیر پہ چھوڑ آیا اپنی آنکھیں میں
    چراغ ہوتا تو لو بھول کر چلا جاتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آگاہ میں چراغ جلاتے ھی ھو گیا ۔۔۔ !!
    دنیا مرے حساب سے بڑھ کر خراب ھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وار
    میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے

  • ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم ایوارڈز

    سرگودہا:ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے جانے والی ٹیم کے لیے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد کی سرکردگی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمات سر انجام دینے والی میڈیکل ٹیم کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں سے نوازا گیا۔

    یہ تقریب پرائم کاسٹل ہوٹل سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔اس خوبصورت تقریب کی صدارت خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری نے کی۔نظامت کے فرائض اسامہ رؤف نے احسن طریقے سے نبھائے۔

    خلیفہ مجاز حضرت پیر مشتاق شاہ الازہری نے امت مسلمہ بالخصوص ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے تمام ورکرز کے لیے خصوصی دعا کروائی اور ان کے لیے ہمیشہ کامیاب و کامران ہونے کی دعا دی۔
    مہمان خصوصی یو۔کے سے تشریف لائے ہوئے مرزا ارشد جمیل مینجر ضیاء الامت فاؤنڈیشن اورڈائریکٹر کمشنر آفس سرگودھا رانا شاہد تھے۔جب کہ مہمانان اعزاز معروف ادیبہ و شاعرہ پروفیسر نمرہ ملک تلہ گنگچئیر مین پی ایچ اے سرگودھا شفیق نیازیاور چیئرمین مسلم ہینڈز سرگودھا ریجن شاہد رفیق تھے۔

     

    تقریب میں ڈائریکٹر الکرم سائنس کالج و بزم الکرم ڈاکٹر یوسف ملک، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ثمن حیات ایڈووکیٹ اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پہ الکرم سائنس کالج سرگودھا کی میڈیکل ٹیم اور سٹاف،سٹوڈنٹس اورملک کے طول و عرض سے والنٹیرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ہیڈ ضیاء الامت فاؤنڈیشن جعفر ماجد نے بتایا کہ ضیاء الامت فاؤنڈیشن نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کیامتاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کے راشن،کپڑے اور میڈیسن پہنچائی گئیں اور اس مقصد کے لیے ایسے ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں کوئی اور نہیں گیا تھا۔موسم،حالات اور وبائی امراض کے باوجود جس ہمت سے ٹیم نے کام کیا وہ لائق صد تحسین ہے۔

    مرزا شاہد جمیل نے اپنی خصوصی گفتگو میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن بالخصوص خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی ہمت و حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تاریخ ان خواتین کے بے مثال جذبے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین ونگ کو لیڈ کرنے والی معروف ادیبہ و صحافی نمرہ ملک نے اپنے خطاب میں سیلابی ایریا میں خواتین کے کردار پہ روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کئی ایسے علاقے بھی تھے جہاں کی خواتین کو شعور ہی نہیں کہ ان کی عمر کیا ہے،ان کے حقوق کیا ہیں اور ان کو ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے ۔خواتین نے ان علاقوں کا دورہ کیا،وبائی اور نسوانی امراض سے نبرد آزما خواتین کی دادرسی کی،میڈیسن دیں،ان کے نسوانی امراض سے آگاہی کے بعد ان کو دوائیاں مہیا کیں۔بستی یاراں مانجھی خیل میں اک خاتون نے اس جذبے سے متاثر ہو کے کہا تھا کہ ہم قیامت کے دن آپ کے لیے اللہ کے سامنے گواہی دیں گے کہ آپ اس مصیبت زدہ دور میں کئی کلومیٹر کندھوں تک پانی سے گزر کر یہاں ہم تک پہنچے ہیں۔

     

    ایڈووکیٹ ربیعہ عمر نے اپنے خطاب میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے جذبے کو سلام پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور مشن ضیاء الامت کے لیے ویمن ونگ کی خدمات کی یقین دہانی کروائی

    اس موقع پہ خلیفہ مجاز پیر مشتاق شاہ الازہری اور مہمانان خصوصی نے شیلڈز،سرٹیفیکیٹس اور پھولوں کے گلدستے ضیا الامت فاؤنڈیشن کی لیڈر شپ، پروفیسر نمرہ ملک،عدیل اعوان،ڈاکٹر احسان،ڈاکٹر یوسف ملک،ڈاکٹر خان،ڈاکٹر ابراہیم، منیب، احسن شبیر،میڈیا کوآرڈینیٹر طیب نوید، حنا شہزادی، شانیہ چوہدری ،اسامہ رؤف ایڈووکیٹ، ربیعہ عمر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر احمد،الکرم سائنس کالج کے میڈیکل سٹوڈنٹس،ضیاء الامت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم اور رضا کاروں میں تقسیم کیے۔آخر میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

  • خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب بھوسے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں ٹکرہوگئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ خوشاب کا رہائشی عمرفاروق ولیمہ کے بعد اپنے سسرالیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔

    دوسری جانب رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا متعلقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک…

    اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • کار پر گولیاں چل گئیں، تین افراد کی موت،ملزمان فرار

    کار پر گولیاں چل گئیں، تین افراد کی موت،ملزمان فرار

    سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں کار پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائرنگ سے کار سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی .پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عمران ، جہانگیر اور نصر عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے ملزمان جسارت خان وغیرہ نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا وقوعہ کی اطلاع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی موبائل کرائم سین یونٹ اور فورینزک ٹیم بھی موقعہ پر موجود ہیں مقتولین کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، فریقین کے درمیان سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی ڈی پی او سرگودھا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا کسی کو بھی شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی بیہمانہ قتل میں ملوث تمام کرداروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی جائے اور ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے،

    علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز کی ہدایت پر تھانہ جھاوریاں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے اور دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ،علاوہ ازیں تھانہ سٹی بھلوال نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کرکے مال مسروقہ چھ لاکھ روپے برآمد کر لیے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار