Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودھا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے کیونکہ جس قوم کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال برباد ہوجاتے ہیں، بچوں کو گراؤنڈز کی طرف راغب کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سرگودھا محترمہ آسیہ گل نے پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب سے ملاقات کے دورا ن کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم نے فوری توجہ نہ دی تو مستقبل میں اس کے نقصانات برداشت کرنا پڑینگے۔اس موقع پر راجہ عبدالوہاب نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کروانے اور گراؤنڈز کو آباد کرنے کے علاوہ گراؤنڈز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے گراؤنڈز کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت جاری کی کہ وہ کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ راجہ عبدالوہاب نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا شکریہ ادا کیا۔

  • سرگودہا حکومت کا صحافیوں کیلیے بڑا تحفہ ،جانیے اس خبر میں

    سرگودہا حکومت کا صحافیوں کیلیے بڑا تحفہ ،جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودہا حکومت نے صحافیوں کیلیے صحافی کالونی منظور کر لی اور کالونی کیلیے زمین فراہم کرنے کے احکامات صادر کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت نے سرگودہا میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا تھا جس پر موجودہ ڈی سی سرگودہا آسیہ گل نے حکومت کو ریفرنس بنا کر بھیجا اور کالونی کیلیے زمین کی درخواست کی جسے حکومت نے منظور کرتے ہوئے لینڈ اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو کالونی کیلیے زمین فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے اس پر صحافتی برادری ڈی سی سرگودہا آسیہ گل کی شکر گذار ہے یقینی طور پر یہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے احسن قدم ہے

  • ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پیلو وینس کا اچانک دورہ

    ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پیلو وینس کا اچانک دورہ

    نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ پیلووینس میں بنیادی طبی مرکز کے اچانک دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراکز صحت میں طبی عملہ کے تقرر اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کے حکومتی مستحسن اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب عثمان بزدار ہیلتھ سیکٹر پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جس کے ثمرات سے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ میڈم مسرت جبیں نے کہا کہ چیف منسٹر ہیلتھ ریفارمز کے تحت ہسپتالوں میں طبی عملہ کی حاضری کی چیکنگ اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بی ایچ یو پیلووینس میں میڈیل سٹاف ودیگر عملہ کی حاضری چیک کی ، صفائی کے نظام کاجائزہ لیا اور میڈیکل سٹور ودیگر شعبوں کا معیار بھی چیک کیا۔

  • یونیورسٹی آف لاہورسرگودہا کیمپس میں نوجوانوں کی سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

    یونیورسٹی آف لاہورسرگودہا کیمپس میں نوجوانوں کی سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) یونیورسٹی آف لاہور سرگودہا کیمپس میں ڈاکٹر ڈوالفقار علی بھٹی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودہا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال اور اس کی افادیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کے حالات تک رسائی کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال بہت ضروری ہو گیا ہے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور اکیسویں صدی کے اس جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ملکی مسائل اور پاکستان کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلیے سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت اور ذریعہ ہے لہذا نوجوانوں کو چاہییے کہ وہ اپنے علم کا مثبت استعمال کرنا سیکھیں اور معاملات کی تحقیق اور معلومات کی درست رسائی کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں موجودہ حکومت نے میڈیا کو محدود کر دیا ہے اور آزادی صحافت کو ختم کر دیا ہے اس صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا اپنی آواز بلند کرنے کا موثر ذریعہ ہے آخر میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے ورکشاپ کے منتظمین عبدالوحید مکی،محسن مغل اور محمد علی للہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کی حوصلہ افزائی کی

  • سرگودہا ،تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودہا ،تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودہا،تھانہ کڑانہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ دیہاتی لاکھوں کی نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑانہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک 100 جنوبی کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر علی الصبح شہر سے سبزی لے کے آنے والی ویگن کو لوٹ لیا ویگن میں مختلف دیہات کے سبزی فروش سوار تھے جو روزانہ منڈی سے سبزی لاتے ہیں اسی طرح نواحی گاؤں چک 53 جنوبی کے قریب رات کو ڈاکوؤں نے گاؤں کے بی ایچ یو یونٹ میں چوری کی اور کام سے واپس آنے والے مذدور طبقہ کو لوٹتے رہے اطلاع ملنے پر گاؤں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تخت پہنچے جس پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے پوئے فرار ہو گئے ڈاکو ؤں کے استعمال میں مو ٹر سائیکل قبضے میں لے لی پولیس حسب معمول ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی متاثرہ افراد نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس کی تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی تھانہ کڑانہ کی پولیس کا یہ معمول ہے کہ کسی بھی واردات پر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور اکثر واردات میں پولیس خود بھی ملوث پائی جاتی ہے اس پر اہل علاقہ سراپا اجتجاج ہیں اور ڈی پی او سے اہل علاقہ نے یہ استدعا کی ہے کہ وہ اس تھانے کی کاروائی خود چیک کریں تاکہ امن وامان بحال ہو

  • صوبہ بھر  میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

    صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

    سرگودھا۔30ستمبر (اے پی پی) شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس اقدام سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پینے کا صاف پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے حکومت نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کیلئے نہر لوئر جہلم، مٹھہ لک راجباہ، استقلال آباد راجباہ بہترین آبی گزر گاہیں جن سے گزشتہ 70 سال سے استفادہ نہیں کیا گیا اب اس پر توجہ دیکر پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ اسی طرح سیوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے بھی ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

  • شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

    شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

    سرگودھا۔(اے پی پی) شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کسی بھی وقت تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کردیا جائیگا دکانداروں کے سامان ضبط کرنے انہیں جرمانہ کرنے اور ضبط شدہ مال کو نیلام کرنے کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ مختلف بازاروں کے بیرونی راستوں پر فولڈر بیرئیر لگانے کیلئے بھی اقدامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر کارخانہ بازار میں فولڈر بیرئیر لگنے سے بازاروں میں بے جا چنگ چی رکشاؤں کے داخلے پر پابندی سے بہتری آئی ہے جبکہ تجاوزات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق کچہری بازار اور امین بازار میں فولڈنگ بیرئیر ابتدائی مرحلے میں لگائے جائینگے تاکہ ان بازاروں میں چنگ چی رکشاؤں‘ گدھا ریڑھیوں‘ گاڑیوں وغیرہ کے داخلے کو بند کیا جاسکے اور تجاوزات کو ختم کرنے میں یہ فولڈنگ بیرئیر مدد گار ثابت ہونگے اس طرح بازاروں کے اندرونی بلاکوں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور مہم چلائی جائیگی اور پھٹہ مافیا کا خاتمہ کیا جائیگا۔

  • سرگودہا ریاض ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد

    سرگودہا ریاض ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا 49 ٹیل پر واقع ریاض ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد تفصیلات کے مطابق آج دن کو ریاض ہسپتال میں مریض کا پرس کسی نے تیز دھار آلے سے کاٹ کر پیسے نکال لیے جس پر مریض نے انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ اسے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیں جس پر ٹنتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لیا میڈیا کے نمائندوں سے رابطہ کرنے پر ٹیم وہاں پہنچی کوریج کرنے پر ریاض ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز نے میڈیا کے نمائندوں کے کیمرے توڑ دیے اور انہیں یر غمال بنا لیا جس پر میڈیا کے نمائندوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی پولیس بغیر کاروائی کیے وہاں سے واپس چلی گئی میڈیا کے نمائندے چینل 5 اور ایکسپریس نیوز سے تعلق رکھتے ہیں صحافتی اداروں نے اس کی شدید مزمت کی ہے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لینے کی درخواست کی ہے ہسپتال سے ڈکیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج فوری طور پر میڈیا کو فراہم کی جائے تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہو سکے

  • صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں

    صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں

    سرگودھا۔(اے پی پی) منی لانڈرنگ روکنے کیساتھ ساتھ معیشت کی مضبوطی اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں تاکہ دنیا کے تناظر میں پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں کو مضبوط بناکر معیشت کو مستحکم کرسکے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں کرپشن نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے تھے منی لانڈرنگ اور کرپشن ملک کیلئے ناسور ہیں جن کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ کرپشن میں جو بھی سیاستدان سرکاری اہلکار ملوث ہو اسے نہ صرف جیلوں میں ڈالا جائے بلکہ نوکریوں سے فارغ کرکے ان کی تاحیات سیاست پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

  • عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے

    عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے

    سرگودھا۔(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے،جس طرح انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے اس سے مخالفین پر خاموشی طاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ 70 سال کے دوران کسی پاکستانی لیڈر نے آج اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جس طرح مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے یہ ایک سچے لیڈر کی نشانی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اگر کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام عالم پر یہ واضح کردیا ہے کہ جو لوگ ایک ارب کی تجارتی منڈی پر انسانوں کا خون بہتا دیکھ کر خاموش ہیں وہ یہ مت بھولیں کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اگر اقوام عالم نے کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر دونوں عالمی قوتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔