Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • کشمیر یو ں کا جذبہ آزادی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا،  ظفر اقبال شیخ

    کشمیر یو ں کا جذبہ آزادی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا، ظفر اقبال شیخ

    سرگودھا۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی قیادت میں جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریو نیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، ایڈیشنل کمشنر جنرل بلا ل فیروزکے علاوہ تمام صوبائی اور ضلعی محکموں کے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پینا فلکس،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ظفر اقبال شیخ نے کہا کہ آزادی اور خود مختاری کشمیریوں کا حق ہے ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 72سال ہو چکے ہیں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر اور اسلام کا مقدمہ بھر پور،بہتر اور دلیرانہ انداز میں پیش کیا جو لا ئق تحسین ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔ کمشنر نے کہا کہ بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے بھارت نے مظلوم کشمیر یوں کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں دو ماہ سے کر فیو نافذ ہے بھارت کرفیو ختم کر ے پھر کشمیری عوام کاجذبہ دیکھ لے۔ انڈیا کی بیشتر ریا ستوں میں حکو متی استبدادی ہتھکنڈوں کے باعث آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت قوم ہمار اخلاقی دینی اور قومی فرض ہے کہ ہم اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔ معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی بنیاد اور بھارت کی برباد ی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ کمشنر نے کہاکہ ہر جمعۃ المبارک کو اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج ریکار ڈ کروایا جائے گا۔اس موقع پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے دعابھی کی گئی۔علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 47پل سے سکول کے طلباء کی ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی میں مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مقبوضہ کشمیر کے طلباء کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

  • گورنمنٹ کو بلدیات پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ،ملک صدام اعوان

    گورنمنٹ کو بلدیات پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ،ملک صدام اعوان

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک صدام اعوان سابق چئیرمین یوتھ پنجاب ،ممبر بورڈ آف گورنرز لوکل کونسل پنجاب نے آج لاہور ہائیکورٹ، بلدیاتی نظام کی بحالی پر لارجر بنچ کی سماعت کے بعد باغی ٹی وی سے گفتگو کرتےہو ئے کہا کہ گورنمنٹ کو بلدیات پر شب خون نہیں مارنے دیں گے آج سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے نئے الیکشن کروانے سے انکار کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایکٹ میں قانونی تقاضے بھی پورے نہیں
    کیس کے فیصلے تک کوئی بھی بلدیاتی فنڈز نہیں لگا سکتا
    عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے
    آئندہ پیشی پر سیکڑیڑی لوکل گورنمنٹ اور سیکڑیڑی قانون کو طلب کرلیاگیا ہے
    سماعت پر پنجاب بھر سے چئیرمینز نے شرکت کی ، یہ لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کی جیت ہوئی ہے موجودہ حکومت ناقص پالیسیاں اختیار کیے ہوئے ہے

  • سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس کانسٹیبل محمد فیصل سفید پارچات میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا۔
    چک نمبر پینتالیس جنوبی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے نہ رکنے پر فإرنگ کر دی۔
    محمد فیصل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
    محمد فیصل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آر پی او سرگودہا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کی ڈی ایچ کیو سرگودھا میں عیادت کی۔
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
    آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان جلد گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
    کانسٹیبل محمد فیصل تھانہ سلانوالی میں تعینات ہے۔

  • ڈینگی کے تدارک کیلئے بھاری فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

    ڈینگی کے تدارک کیلئے بھاری فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈینگی کے خلاف تمام اداروں ‘ سول سوسائٹی کو تحریک کاکردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر راشد منصور کا اجلاس کے شرکاء سے خطاب جبکہ ڈی سی سرگودہا نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ‘ تحصیل ہسپتالوں او رپرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق
    صوبائی سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔موسم کی شدت کے ساتھ ہی لاروا کی نشونما رک جائے گی اور ڈینگی کے خطرات ختم ہو جائیں گے لیکن ہماری کوششیں مزید تیز ہونی چاہیں ۔ اس امر کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد اور ڈی ایچ او کی علاوہ تمام صوبائی وضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر پاکستانی شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا ‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے علاوہ ریڈیو پر بھی فعال مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلباءکے لئے خصوصی سیشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو صحت عامہ کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے ۔موجودہ صورتحال میں ڈینگی موبائل ٹیموں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بس اڈوں ‘ ریلوے اسٹیشنوں پر ڈینگی کے بارے خصوصی کا¶نٹر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ اپنے منبراور محراب سے ڈینگی کے بارے پر چار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی ایچ کیوسمیت تمام تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈز قائم کئے جاچکے ہیںجبکہ شہر کے پندرہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پانچ پانچ بیڈز کے وارڈز مختص کردیئے ہیں جہاں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو رہاہے جبکہ تمام اے سی صاحبان بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں ساڑھے پانچ سو سرولینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او راب تک 18لاکھ سے زائد گھروں اور 60ہزار کے قریب آ¶ٹ ڈور مقامات کی سرولینس کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں پانچ ہزار کے قریب لاروا کے مشتبہ مقامات پائے گئے جن میں سے 95مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ مشتبہ مقامات کی جیوٹیگنگ بھی کی گئی جبکہ تمام مقامات کے گردونواح کے پچاس گھروں پر سپرے بھی کیاگیا ہے ۔ بعدازاں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈینگی وارڈز میں مریضوںکی عیادت کی او ران کو صحت عامہ کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کاتفصیل سے جائزہ لیا او راس ضمن میں خصوصی احکامات بھی جاری کئے ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کابھی دورہ کیا او روہاں پر قائم ڈینگی وارڈ کاجائزہ لیا۔

  • کمشنر سرگودہا نے میانوالی کیلیے بڑے پیکج کی منظوری دے دی

    کمشنر سرگودہا نے میانوالی کیلیے بڑے پیکج کی منظوری دے دی

    سرگودہا،میانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی )کمشنر سرگودہا نے میانوالی ضلع کے 155کلومیٹر لمبی 23سڑکوں کے تعمیر ومرمت کی منظوری دے دی۔سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ پونے تین ارب روپے سے زائدہے ۔13سڑکیں تحصیل میانوالی ‘ 10 تحصیل عیسیٰ خیل میں مرمت کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع میانوالی میں 155کلو میٹر لمبی 23سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کا تخمینہ 02ارب 85کروڑروپے لگایاگیاہے ۔ ورکنگ پارٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ای ہائی وے اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری قدیر کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نیا پاکستان منزلیں آسان پر وگرام کے تحت تحصیل میانوالی میں 84کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ ایک ارب 52کروڑ روپے لگایاگیاہے جبکہ تحصیل عیسیٰ خیل میں تقریبا 71کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ ایک ارب 34کروڑروپے لگایا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ان سکیموں کی تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ ورکنگ پارٹی کے ممبران کی طرف سے کلروالے ملا خیل روڈ براستہ جتن والا پانچ کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر بعض تکنیکی اعتراض اٹھائے گئے جس پر سکیم کی منظوری کو تمام اعتراض دور کرنے تک ملتوی کر دیاگیا ۔ اجلاس میں ضلع میانوالی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیوریج ‘ سینیٹیشن اور واٹر سپلائی کی دوسکیمیں بھی منظوری کے لئے پیش کی گئی جو ممبران کے اعتراض او رکاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع میانوالی کے داؤد خیل میں اربن سیوریج او رسینی ٹیشن کی 19کروڑ جبکہ رورل واٹر سپلائی بنی افغان کی 17کروڑ 43لاکھ روپے کی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں ۔ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام سکیموں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے مفاد کی سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں ۔ انہوں نے ان سکیموں کے تعمیراتی کام کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج ابر رحمت کھل کے برس پڑا، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی کالے بادلوں سے پورے شہر میں اندھیرا چھایا رہا بارش کے بعد پورا شہر نکھر گیا شہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی بچے جوان سبھی باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہونے لگے بارش سے نہ صرف موسم میں تبدیلی آئے گی بلکہ فصلوں پر بھی اچھا اثر پڑے گا کینو کا سیزن قریب ہے بارش سے کینو کی پیداوار میں بھی فرق پڑے گا تاہم کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بارش کی بوند تک نہیں گری اور وہ لوگ بارش کو ترستے رہ گئے اس میں زیادہ شہر سے متصل دیہاتی علاقہ ہے اللہ کا نظام قدرت ہے کہیں رحمت اور کہیں صرف ہوا کے جھونکے ہی آئے

  • شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شھر سرگودھامیں کی تازہ صورتحال گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری اولے بھی پڑھ رھے ھیں تفصیلات کے مطابق شھر بھر میں کالی گھٹاکے ھوتے ھی گرج چمک کے ساتھ بارش آپنے پورے جوبن کے ساتھ برس رھی ھے ساتھ اولے بھی پڑھ رھے ھیں بارش اب سے آدھہ کھنٹہ پہلے شروع ھوئی اسکے برستے ھی بجلی چلی گئ پورا شھر اندھیرے میں ڈوب گیا ھے اسوقت بھی شدید بارش جاری ھواکارجحان بھی شھر کی جانب ہے سرگودھا میں طوفانی بارش آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا تیزہوا اور موسلادار بارش سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا بارش کے باعث سڑکیں اور بازار سنسان ہو گئے
    طوفانی بارش کے باعث سڑکوں گلیوں اور بازاروں۔میں پانی جمع ہو گیا آسمان پر چھاے گہرے کالے بادلوں کے باعث دن کے وقت رات کا سماں بن گیا
    گرمی کا زور ٹوٹنے اور۔موسم ٹھنڈا ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

  • سرگودہا پولیس کا فراہمی انصاف میں ایک اور انقلابی قدم

    سرگودہا پولیس کا فراہمی انصاف میں ایک اور انقلابی قدم

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )انصاف آپ کی دہلیز پر
    سرگودھا پولیس کا فراہمی انصاف میں ایک اور انقلابی قدم تفصیلات کے مطابق
    ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشٹاق سکھیرا نے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے خصوصی طور پر ایک حکم نامہ جاری کر دیا جس میں SP رینک کے 2 افسران SP/INV محمد امتیاز محمود ، SP/HQr واجد حسین ہفتہ میں 6 دن سرگودھا ڈسٹرکٹ کے تھانوں میں شام 5 بجے سے 7 بجے تک خود موجود رہیں گے اور عوام کے مسائل کو نہ صرف خود سنیں گے بلکہ ان کے حل کے لئے موقع پر ہی حکم بھی جاری کریں گے مزید برآں قتل، اقدام قتل ، گنگ ریپ ، اغوا ، زنا جسے مقدمات کے مدعیان سے سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مقدمات کی پروگریس چیک کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانہ میں غیر قانونی حراست ، تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل ، تھانہ کی صفائی اور سرگودھا پولیس کے خصوصی پروجیکٹ (معاون) کی کارکردگی پر بھی خصوصی نظر رکھیں گے ۔
    سرگودھا پولیس کا یہ اقدام عوام دوست پولیسنگ میں ایک سنگ میل کی حیثیت ثابت ہو گا جس میں عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
    دونوں افسران کا رواں مہینے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

  • شاہپور میں پیشی پر آنے والے پر قیامت گزر گئی

    شاہپور میں پیشی پر آنے والے پر قیامت گزر گئی

    شاہپور،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)شاہپورمیں واقع
    تھانہ شاہ پورصدر کی حدود میں فائرنگ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید منور حسین شاہ موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق سیدمنورحسین ولد نذرحسین شاہ پیشی پر آیا ہوا تھا کہ رستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی
    وقوعہ صبح 8بج کر 10منٹ پر پیش آیا
    واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ شاہپورصدرپولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ایس ایچ او تھانہ شاہپور صدرافضل لالی نے بیان میں بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے
    نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

  • کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کا مرتکب اوباش نوجوان گرفتار

    کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کا مرتکب اوباش نوجوان گرفتار

    سرگودھا۔(اے پی پی) اوباش نوجوان کی کمسن بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق 92شمالی میں درندہ صفت نوجوان نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملز م گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم گلباز نے 9 سالہ احمد حسن کو بہانے سے لے جاکر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کرلیا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔