سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی )چوک سرائے مہاجر ضلع بھکر محکمہ صحت بھکر اور ہسپتال عملہ کی نااہلی اورچشم پوشی کی وجہ سے بی ایچ یو سرائے مہاجرجنگل کا روپ دھار گیا ہرطرف خود روجھاڑیاں جڑی بوٹیاں اورجنگلی پودے اتنی بہتات کے ساتھ اگے ہوئے ہیں کہ ہسپتال میں کسی جنگل کا گماں ہوتا ہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انسان کسی جنگل میں آگیا ہو۔
دن میں بھی لوگ ہسپتال میں آنے سے گھبراتے ہیں۔
رہائشی کوارٹر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ان کوارٹرز کے دروازے کھڑکیاں بھی عوام یاعملہ کے افراد اکھاڑ کر لے جاچکے ہیں۔
آئے روز ہسپتال کے دورے کرنے والے محکمہ صحت کے افسران کو بھی یہ جنگل نظر نہیں آسکا۔
محکمہ اور عملہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال تباہ حالی کا شکار ہے۔
عوامی حلقوں نےڈی سی بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ہسپتال میں صفائی کا انتظام کروائیں۔
Category: سرگودھا
-

بی ایچ یو سرائے مہاجر جنگل کا روپ دھار گیا
-

محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
محکمہ ایجوکیشن سرگودہا صدر مرکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا عمیر نے غنی پارک کی غریب عورت رخسانہ بی بی ولد سردارا کونوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے رخسانہ بی بی نے درجہ چہارم کی نوکری کیلیے درخواست دے رکھی تھی جب رانا عمیر کو پتہ چلا تو اس نے رخسانہ بی بی کو ورغلانہ شروع کردیا حالات اور غربت کی ستائی ہوئی رخسانہ بی بی باتوں میں آگئی اور 2 لاکھ روپے رانا عمیر کو بطور رشوت دے دیے بعدازاں رخسانہ بی بی اپنی ملازمت کے حصول کی غرض سے رانا عمیر کے دفتر گئی جہاں رانا عمیر نے اسے جنسی طور پر حراساں کیا جس پر وہ دفتر سے نکل گئی بعد میں رانا عمیر نے رخسانہ بی بی کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں رخسانہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے والد نے رقم کا بندوبست قرض لے کے اور اس کی شادی کیلیے بنائے گئے زیور بیچ کر کیا تھا وہ اپنے کنبے کے بہتر مستقبل کیلیے نوکری کرنا چاہتی تھی مگر درندہ صفت رانا عمیر نے اس کو ورغلا کر پیسے ہتھیا لیے رخساانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں اور اسے انصاف دلوائیں -

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے رکشہ مافیا کے خلا ف فیصلہ دے دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل خوشاب ڈی سی آفس میں خصوصی میٹنگ کی گئی جس میں اے سی خوشاب افتخار حسین بلوچ اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس افضل خان کے مابین کٹھہ چوک پرانا لاری اڈا اور فوارہ چوک خوشاب میں رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے شہر میں ناقص رکشوں کی بھرمار ہے جو آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے جس سے عام عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس صورت حال کے پیش نظر شہر میں غیر ضروری رکشوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے
-

سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج ،کہیں ہلکی کہیں شدید بارش
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں صبح سویرے ہی کالے بادل آسمان پر چھا گئے کئی علاقوں میں شدید اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تحصیل ساہیوال میں شدید بارش ہوئی جبکہ شہر کے عزیز بھٹی ٹاؤن میں بارش ہوئی اور شہر میں ہلکی بوندا باندی تاہم موسم خوشگوار ہو گیا ہے سلانوالی میں بھی ہلکی پھلکی بارش پوئی محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے آسمان پر متواتر بادل چھائے ہوئے ہیں ہوا بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہے
-

پل 111 جنوبی ڈونگی روڈ پر کباڑیے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا پل 111 جنوبی میں ڈونگی روڈ پر واقع کباڑیے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی شروع کر دی کباڑیہ چک نمبر 105 جنوبی کا رہائشی ہے آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا گرمی کی شدت اور ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
-

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ایک اور بڑا سانحہ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کے چلڈرن وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ خراب ہونے سے 8 گھنٹوں میں چھ پھول مرجھا گئے
۔ چلڈرن وارڈ کے اے سی رات گئے خراب ہو گئے جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ بچوں کے لواحقین کا ایم ایس کے کمرے کے باہر ایم ایس نے لواحقین کو مطمئین کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کر لیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ سرا سر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے
اے سی خراب ہونے کا کوئی معاملہ نہیں تمام بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر -

استحکامِ پاکستان کا دارومدار عمل پر منحصر ہے ہمیں گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننا چاہئے، راجہ عبدالوہاب
سرگودھا۔ 16 اگست (اے پی پی) استحکامِ پاکستان کا دارومدار عمل پر منحصر ہے ہمیں گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننا چاہئے۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کردار کے بل بوتے پر ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا خواب پورا کر دکھایا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر پوری قوم نے جشنِ آزادی کے موقع پر ملّی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان عطیہئ خداوندی ہے۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر دشمن کے خلاف صف آراء ہوجانا چاہیے۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ذاتی مفادات، قومی مفادات پر قربان کرنے ہوں گے۔ ہمیں اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں اپنی پہچان کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ہماری تمام تر شناخت پاکستان سے وابستہ ہے۔
-

ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا 16 اگست (اے پی پی) ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے انہیں جتنا بااختیار بنائیں گے، ملک اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا پاکستان میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی شمع کو جلانے کے لئے ہمیں اپنے اختلافات کو فراموش کرنا ہوگا، اب ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کی میراث نہیں عوام نے جیسے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا،اس میں ہی ہم سب کی بقاء ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وکلاء کو چاہئے کہ وہ ملک میں انصاف کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اپنے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور یوم آزادی پر مسرت طریقے سے گزرنے پر حکومت اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔
-

بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کو کھلا چیلنج ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھا ر ت کی بلا جواز سرحد ی خلا ف ور ز یا ں عالمی ا دا رو ں کو کھلا چیلنج ہے‘ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل سے تو جہ ہٹا نے کیلئے ایک مرتبہ پھر سیز فا ئر معا ہد ے کی خلا ف ورز ی کر تے ہو ئے لا ئن آف کنٹرو ل پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ کر کے اپنے مذ مو م بے نقا ب کر دیئے بھا ر ت کی فا ئر نگ سے شہر ی اور پاکستانی فوجیوں کی شہا د ت سے ہندوستا ن کے عزائم بھی بے نقا ب ہو گئے بھا ر ت کا غیر انسانی سلوک خطے میں امن کیلئے بہت بڑا خطر ہ بن چکا ہے افوا ج پاکستا ن اور عوا م بھارت کو منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیا ر ہیں حکو مت معذر ت خوا ہا نہ رو یہ اپنا نے کی بجا ئے ہندوستان کو منہ توڑ جوا ب د ے‘ کشمیر کی تقد یر بد لنے کا وقت آ گیا حکو مت ا پوزیشن کو کچلنے کی بجا ئے ہندوستا ن کو منہ توڑ جوا ب د ینے کیلئے پلاننگ کر ے 22کروڑ عوا م اور افوا ج پاکستا ن اینٹ کا جوا ب پتھر سے د ینے کی مکمل صلاحیت ر کھتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو خورا ک ا دو یا ت اور د یگر سہو لیا ت کی قلت کا با عث بن ر ہا ہے کشمیر یو ں کے ساتھ بھارت کے نا رواں سلو ک اور حا لیہ غیر قا نو نی اقدامات کے خلا ف مسلم لیگ ن اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے ساتھ ہے اقوا م متحد ہ اور سلامتی کشمیر یو ں پر مظالم کا فور ی نو ٹس لے‘کشمیر ی عوا م کی جدوجہد آزا د ی کی حما ئت میں افوا ج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے و ہ د ن دور نہیں جب کشمیر پاکستا ن کا حصہ بنے گا ہندوستا ن مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ختم کر نے کا فیصلہ فی الفور وا پس اور نہتے کشمیر یو ں پر ڈھا ئے جانے وا لے مظالم کو فور ی طور پر بند کر ے۔
-

مرکز اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکز اھلسنت جامعہ مدنیہ غوثیہ کے زیر اھتمام جامع مسجد حامد علی شاہ سے علمائے کرام علامہ جاوید قادری پیر مشتاق شاہ قاضی نگاہ مصطفے قاضی احمد حسن مولااللہ بخش سیالوی کی زیر قیادت عوام اھلسنت کا ریلا مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے شروع ھو ا اور شہر کے مختلف چکر لگاکر واپس شاھین چوک پنچ کر اختتام پزیر ھو ا شرکاء ریلی نے بڑے بڑے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر ھمارا ھے انڈیا کا جویار ھے غدار ھے
اخر میں مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ھوئے کہاھے اس وقت پورا
ملک کشمیریوں کے ساتھ ھے پاک فوج حکومت وقت بچہ بچہ ایک ھی نعرہ لگارھاھے کشمیر بنے گا پاکستان مقررین نے کہاکہ ظلم کے بادل مٹنے والے ھیں اور کشمیر پاکستان کاحصہ بننے والا صرف اعلان باقی ہے مودی کاتکبر خاک میں مل چکا ھے اب اس کی چتا جلانی باقی ہے