Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن اقدام ہے،صدر انجمن تاجران سرگودہا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن اقدام ہے،صدر انجمن تاجران سرگودہا

    جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید3سال کیلئے آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے بہترین اقدام ہے، صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن
    سرگودھا21اگست(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید3سال کے لئے آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے بہترین اقدام ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جو نظر ہے اس سے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جسے قوم نے سراہا ہے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ساتھ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر متحد ہیں جو خوش آئند ہے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی استحکام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے اور امید ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہوتے ہوئے بھارت جنگ کی غلطی نہیں کرے گا۔

  • نواحی علاقے 125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا  چھاپہ

    نواحی علاقے 125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ

    سرگودھا۔ 21اگست (اے پی پی) سرگودہا کے نواحی چک نمبر125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ،کھلاڑیوں اورشرکاء کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرلیا اورداؤپر لگی ہزاروں روپے کی رقوم بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ کرکٹ میچ میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کیا تو کھلاڑی اور شرکاء کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم پولیس نے عامر، شہزاد، انور، ظہیر، شاہ علی،نبیل کو حراست میں لے کر 13ہزار روپے جو کہ داؤ پر لگے ہوئے تھے برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

  • کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان پر فخر محسوس کررہے ہیں، چودھری منیب سلطا ن چیمہ

    کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان پر فخر محسوس کررہے ہیں، چودھری منیب سلطا ن چیمہ

    سرگودھا۔21اگست(اے پی پی) اکستان تحریک انصاف کے رہنمارکن صوبائی اسمبلی چودھری منیب سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر جس طرح موجودہ حکومت نے سفارت کاری کے ذریعے اجاگر کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت پر کشمیر کا قبضہ غیر قانونی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی بھارت سے نجات چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیریوں کی وکالت کی ہے اس پر کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چودھری منیب سلطا ن چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال بعد اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلہ پر اجلاس کا ہونا حکومت کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے سابقہ حکومتوں نے اس مسئلے پر آج تک کچھ نہ کیا جس کی وجہ سے بھارت کشمیر پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہا اب دنیا نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور امید ہے کہ مسئلہ کشمیر موجودہ حکومت کے دور میں حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں بھارتی فوج جو مظالم ڈھا رہی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری دنیا اس ظلم سے بھارت کو روکے وگرنہ اگر اس مسئلے پر جنگ ہوئی تو اس کا خمیازہ بھارت اور پاکستان ہی نہیں پوری دنیا بھگتے گی۔

  • دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

    دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حالیہ بارشوں ا ور بھارت کی جانب سے مختلف دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی اطلاعات کے بعد حکومتِ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورضلعی انتظامیہ کو اپنے اپنے اضلاع میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال کی وارننگ جاری کی جائے ان دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

  • ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک نمبری70شمالی کے قریب محمد ذیشان جبکہ 78شمالی کے قریب محمد عرفان سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں،نقدی و موبائلز چھین لئے،چک نمبری47شمالی کے حبیب احمد کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اہل ِخانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا،چک نمبر 23 الف جنوبی کے ساجد علی کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان،شاہ پور صدر سے ربنوازکا موٹرسائیکل،چک نمبری96شمالی میں نصب واپڈا کے ٹرانسفارمرسے بھاری مالیتی کوائل،موضع لک کے رہائشی محمد فیاض کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئےگئے

  • حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے، ممتاز اختر کاہلوں

    حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے، ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے صحت انصاف کارڈ بے گھر افراد کیلئے اپنا گھر‘ معاشی استحکام‘ بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں باوقار قوم کی حیثیت سے ابھرا ہے جس کا سہرا پی ٹی آئی کی حکومت کے سر ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ افراد کیخلاف وعدے کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جن لوگوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کمزور ہوا تھا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا اس وقت سب سے اہم مسئلہ معاشی استحکام کا تھا حکومت کے مثبت اقدامات سے اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آنیوالا ہر دن ملک کی خوشحالی کا دن ہوگا

  • تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ایم ایس صاحبان کو حکم دیا ہے کہ وہ بچہ وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے نرسری وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے۔ عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے

  • پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری

    پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے اساتذہ، طلبہ،یونیورسٹی افسران نے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں طلبہ نے مختلف شعبہ جات میں پودے لگائے اور اس عزم کااعادہ کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے کلین اینڈ گرین پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر بشر دو شجر کے سلوگن کو اپنا کر ہم پاکستان کو سرسبز اور آلودگی سے پاک بنا سکتے ہیں۔ترجما ن سرگودھا یونیورسٹی کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سرگودھایونیورسٹی، اُس کے ذیلی کالجزمیڈیکل اور زرعی کالج بشمول بھکر اور میانوالی کیمپس میں اب تک ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اور ان کے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

  • سرگودھا بورڈ،  جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب47.8فیصد رہا

    سرگودھا بورڈ، جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب47.8فیصد رہا

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن 2019کے نتیجے کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر اکرم تارڑ نے جماعت نہم کے نتیجے کااعلان کیاہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2019میں مجموعی طور پر 100691امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے 48164امیدوار کامیاب ہوئے اور یوں مجموعی طور پرکامیابی کا تناسب 47.8فیصد رہا۔ جماعت نہم کے لیے کل 285امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ امتحان میں 36423فی میل اور 48973میل امیدواروں نے حصہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ اپنا رولنمبر موبائل فون سے 800290پر ایس ایم ایس کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔ سیکر ٹر ی تعلیمی بورڑ پروفیسر سرفراز گجر نے کمپیوٹر کابٹن دبا کر جماعت نہم کے نتیجہ آن لائن کیا۔تقریب میں کنٹر ولر امتحانات پروفیسر اکرم تارڑ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

  • مثبت سرگرمیاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں

    مثبت سرگرمیاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) مثبت سرگرمیاں جہاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں وہاں پر معلوماتی دورے بھی خوش آئند ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال‘ سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی‘ کوآرڈی نیٹر چوہدری عبدالحنان‘ فنانس سیکرٹری رانا محمد اشرف‘ ایگزیکٹو ممبر ارشد محمود ارشی‘ ممبر پریس کلب محمد اشرف قریشی سمیت دیگر نے سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام سرگودھا کے صحافیوں کے شمالی علاقوں کے سیاحتی دورے کے بعد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے جس کا سہرا موجودہ پریس کلب کے عہدیداران کے سر ہے قبل ازیں صحافیوں نے اوچھالی‘ کھبیکھی‘ کنہٹی باغ کے علاوہ سوات‘ مینگورہ‘ سیدو شریف‘ ملم جبہ اور کالام کا سیاحتی دورہ کیا اور گزشتہ روز کلر کہار‘ کھیوڑہ‘ چوآ سیدن شاہ‘ قلعہ کٹاس راج کا دورہ کیا جہاں پر صحافیوں نے ان علاقوں کے بارے معلومات حاصل کیں اس طرح کے دورے جہاں معلومات میں اضافے کا موجب بنتے ہیں وہاں پر دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کے پُر کشش مقامات کے بارے میں آگاہی کا موجب بھی ہیں ا شہزاد شیرازی کی جانب سے کھیوڑہ میں صحافیوں کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔