Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں جامعہ سرگودھا میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے قابض بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی.تفصیلات کے مطابق
    واک میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کیلئے جامعہ سرگودھا کے کلاس رومز میں طلبہ نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ حق آزادی اور کشمیری عوام کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹرمحمد منیر، چیئرمین شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر محمد اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امن پسند کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا جائے اور کشمیر ی عوام کو بھارت کے ناجائز قبضہ سے نجات دلائی جائی۔ کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ میں تقرریری اور شاعری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

  • گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    سرگودہا،شاہ نکڈر(سرگودہا)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم نہتے کشمیریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے پر ریلی نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکول نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور کشمیر کی سالمیت کیلیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت نے کشمیر کی خودمختاری ختم کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے

  • استحکام پاکستان سیمینار مرکز اہل سنت والجماعت میں منعقد ہوا

    استحکام پاکستان سیمینار مرکز اہل سنت والجماعت میں منعقد ہوا

    استحکام پاکستان سیمینار


    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں 4 اگست بروز اتوار استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ مجموعی طور پر دو چیزیں کسی بھی ملک میں استحکام کی علامت ہوتی ہیں ان میں پہلی چیز امن اور دوسری معیشت ۔ اس تناظر میں اگر پاکستان کو دیکھا جائے تو اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ پر امن ملک ہے یہاں کے لوگ اسلام پسند ، درد دل رکھنے والے اور غریبوں، مسکینوں کے ہمدرد ہیں ۔ اور اس کے پاس ایسے وسائل بھی موجود ہیں جن کی بدولت اس کی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گرم پانی کا سمندر ہے، ایک ہزار کلومیٹر سے لمبا ساحل ہے جس پر سیاحتی مقامات تعمیر کر کے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ساتھ ساتھ صحرا، میدان، کوہسار ، آبشاریں ، جھیلیں ، چشمے ، جزیرے ، جنگل وغیرہ ایسے بے شمار وسائل ہیں جو استعمال میں لا کر ذرائع معاش تلاش کیے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں ٹن سے زائد معدنی ذخائر مثلاً کوئلہ، گیس، تیل، نمک، تانبا، کرومائیٹ، لوہا وغیرہ موجود ہے جن سے کمزور معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادی قوت کے اعتبار سے بھی پاکستان کا ثانی دنیا میں نہیں ملتا یہ واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ، پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس کا ماٹو: ایمان، تقوی، جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ہونے کے باوجود پوری دنیا میں ساتویں بڑی فوجی طاقت کا حامل ہے ۔ اسلامی فوجی اتحاد جس میں 35 ممالک باقاعدہ شامل ہیں اور 10 نے تعاون کا اعلان کیا ہے اس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف کے پاس ہے۔ ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے والی خفیہ ایجنسیز کے حوالے سے سب سے پہلے نمبر پر پاکستان ہے ۔ ملک کے آئین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کا محافظ ہے ۔ کیونکہ اس آئین میں درج ہے کہ اصل حاکم تشریعی و تکوینی حیثیت سے اللہ رب العالمین ہے۔ ملک کا قانون کتاب و سنت پر مبنی ہوگا اور کوئی ایسا قانون نہ بنایا جاسکے گا، نہ کوئی ایسا انتظامی حکم دیا جاسکے گا، جو کتاب و سنت کے خلاف ہو۔ اگر ملک میں پہلے سے کچھ ایسے قوانین جاری ہوں، جو کتاب و سنت کے خلاف ہوں تو اس کی تصریح بھی ضروری ہے کہ وہ بتدریج ایک معینہ مدت کے اندر منسوخ یا شریعت کے مطابق تبدیل کر دیے جائیں گے۔ اسلام پاکستان کا سرکاری مذہب ہے اور صدر اور وزیر اعظم کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ آئین کی روسے مسلمان سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ کو ایک مانے، آسمانی کتابوں پر ایمان لائے، فرشتوں، یوم آخرت اور انبیائے کرام پر ایمان رکھے اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی تسلیم کرے۔ جو شخص ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منکر ہوگا وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اس کے کی اسلامی اساس کو واضح کرتے ہیں ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا: پاکستان کا مقصد اس کے سوا اور کیا ہے کہ پاکستان میں اللہ کے دین کا نظام قائم ہوگا۔ علامہ محمد اقبال مرحوم نے فرمایا: ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے قانون اور اسلامی شریعت میں اس مسئلے کا حل خود موجود ہے مگر شریعت کے نفاذ اور ترقی کے لیے ہندوستان میں ایک آزاد مسلم ریاست یا ریاستوں کے قیام کی ضرورت ہے۔
    سیمینار کے آخر میں انہوں نے شرکاء سے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو اسے چاہیے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذہبی اور سیاسی منافرت سے بالاتر ہو کر فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے استحکام ، سالمیت اور اسلامی تشخص کے بقاء کےلیے کردار ادا کرے ۔ انہوں نے 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے وابستہ وہ افراد جو اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے جان کی بازی لگا گئے یقینا وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ پولیس کے تھانے چوکیاں علاقے کے امن کی محافظ ہیں اس لیے ہمیں ان کا ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے ۔
    سیمینار کے اختتام پر مرکز کے خوبصورت لان میں پرچم کشائی کی گئی اور آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • فیسکو صارفین کو بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی کے بدلےاذیت ناک موت کا تحفہ

    فیسکو صارفین کو بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی کے بدلےاذیت ناک موت کا تحفہ

    سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی) کے عوام بجلی کے بلوں کی ماہانہ 100 فیصد ادائیگی کرتے ہیں اور یہاں بجلی چوری جیسے واقعات نہیں ہوتے. شہری اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ہزاروں روپے ماہانہ کے بل ادا کرتے ہیں. بدقسمتی سے فیسکو کا کام صارفین کو اچھی سہولیات کی بجائے صرف بلوں کی وصولی اور ایک دن کی تاخیر پر بھی میٹر کنکشن کاٹنا رہ گیا ہے. اکثر جگہوں پربجلی کے میٹر بھی بجلی کے کھمبوں پر لگا دیئے جاتے ہیں جس سے بارش کے دنوں میں کرنٹ کھمبوں میں موت کا پیغام لے کر آجاتا ہے، خطرناک ٹرانسفارمر اور کھمبے سڑکوں کے درمیان کھڑے ہیں، جس سے تجاوزات میں اضافہ اور ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ بجلی کی تاروں کے گچھے گلی محلوں اور بازاروں میں لٹکےہوئے ہیں، اور کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں. بجلی کی خطرناک تاریں گھروں کی چھتوں سے گذر رہی ہیں جس سے آئے روز اموات معمول بن چکی ہیں. گذشتہ دنوں سکا کالونی میں 4 سالہ محسن اور 6 سالہ قیصر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تار سے لپٹ کر زندگی ہار گئے. کئی بار شکایت کے باوجود واپڈا نے گھر کی چھت سے تار نہیں ہٹائے. شہریوں میں ایسے واقعات کے خلاف شدید غم وغصہ ہے. مطالبہ ہے کہہ واپڈا لواحقین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے، بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے،سڑکوں کے درمیان سے کھمبے اور ٹرانسفارمر ہٹائے جائیں.

  • سرگودہا سمیت ملک بھر میں آج یوم شہدائےپولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے

    سرگودہا سمیت ملک بھر میں آج یوم شہدائےپولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہاسمیت ملک بھر میں آج پولیس یوم شہدائے پولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہےبرائے پولیس شہداء کے سلسلہ میں خصوصی تقریب پولیس لائن سرگودھا میں منعقد کی گئی۔
    تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر تھے۔
    جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر، آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر،ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی و ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
    جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر نے کہا کہ پولیس کے شہدإ ہمارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔
    جذبہ شہادت دین اسلام کی بنیاد ہے۔
    یہ حقیت ہے اور میرا ہقین ہےکہ شہید کبھی نہیں مرتا۔
    آر پی او سرگودھا نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر اور انکی فیملیز ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔
    سرگودھا ریجن کے 65پولیس افسران نے اس ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے ملک کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔

    اس تقریب میں شہدإ کی فیملیز۔ ایم این اے عامر سلطان چیمہ صوبائیٕ وزیر لیبر و افرادی قوت انصر مجید۔ایم پی اے افتخار گوندل۔سول سوسائٹیٕ اور میڈیا نمإیندگان کی بڑی تعداد شریک ہوٕیی۔

    تقریب کے آخر میں شہدإ کے لواحقین میں تحائفٕ تقسیم کیے گیے۔

  • 6 اگست کے روز مریم نواز کا سرگودہا میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    6 اگست کے روز مریم نواز کا سرگودہا میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سابق ایم این اے این اے 91 اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے محبوب قائد اسیر جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی دختر پاکستان محترمہ مریم نواز شریف کا 6 اگست بروز منگل شام 5 بجے لاہور روڈ بائی پاس پر این اے 91 کی غیور عوام اور سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ فقید المثال استقبال کیا جائے گا’ضلع سرگودھا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے چاہنے والوں کا ہے’ 6 اگست کے روز سلانوالی سرگودھا اور پل گیارہ کرش مارکیٹ سے وابستہ افراد جو مہنگائی’غربت’بے روگاری اور انتقامی سیاست سے ستائے ہوئےہیں جن کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے’میری ان تمام بھائیوں’ماؤں’بہنوں اور بیٹیوں سے التماس ہے کہ وہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اس نام نہاد اور ووٹ چور تبدیلی سرکار کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور جوق در جوق لاہور روڈ بائی پاس پر پہنچیں’ووٹ کو عزت دو کی تکریم’ انصاف کی بحالی’غربت افلاس بے روزگاری اور انتقامی سیاست سے نجات کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیں

  • ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،صحافتی اداروں کی شدید مزمت

    ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،صحافتی اداروں کی شدید مزمت

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی سرگودہا)حکومت کی جانب سے ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کی صحافتی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے اور تشویش کا اظہار کیا ہے حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ اداروں کو بند کرنا افسوس ناک قدم ہے ریڈیو پاکستان سرگودہا عرصہ دراز سے معاشرے کی فلاح وبہبود اور سرگودہا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذرائع ابلاغ ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں نے پریس کلب سرگودہا میں کیا حالانکہ یہ معاملہ ندیم افضل چن جو حکومتی ترجمان ہیں ان کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا اور انہوں نے اسے بند نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی اس کے باوجود سرگودہا میں آج ریڈیو کا سنہری باب بند کر دیا گیا آج کے دن کو سرگودہا کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا

  • 34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    ‏سرگودہا،جوھرآباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق
    کٹھوائی کےرھائشی34سالہ
    محمدحسن ولدصاحب خاننےگھریلوناچاکیوں اور خالات سےدلبرداشتہ ھوکر
    خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی
    تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیالیکن راستہ میں دم توڑگیا

  • عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس دفتر ختم نبوت لکڑمنڈی میں منعقد کیا گیا
    اجلاس کی صدارت مجاہد ختم نبوت یاد گار اسلاف حضرت مولانا محمد اکرم طوفانی صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی اور ۔
    اس موقع پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا استاد العلماء حضرت مولانا نور محمد ہزاروی صاحب دامت برکاتہم ۔۔ جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالرشید صاحب ۔۔سٹی صدر پروفیسر عاصم اشتیاق صاحب
    و دیگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کے ارکان اور پروفیسرز وکلاء اور کثیر تعداد میں علماءکرام نے بھی شرکت نے کی ۔۔
    مولانا اکرم طوفانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 7 ستمبر کو روڈ کارواں اور 26 ستمبر کو عیدگاہ سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری اور علماءکرام کو عقیدہ ختم نبوت پر بریفنگ دی کہ ممبر و محراب سے آواز بلند کریں اور قادیانیت کا پردہ چاک کریں کہ یہ قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں۔ اور موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کا سوچ رہی ہے لہذا امت کو بیدار کریں
    ۔ اگر عمران خان نے ناموس رسالت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی تو یہ خون کی ہولی کھیلنے کے مترادف ہوگی۔
    ختم نبوت کے پروانے تمہارا تعاقب کریں گے تمہیں کہیں بھی سرچھپانے کے جگہ نہیں ملے گی۔ اگر تم اپنے یہودی آقا سے وعدہ کرکے آئے ہو کہ 1973 کے آئین میں تبدیلی کریں گے تو یاد رکھنا ہم بھی اپنے آقا صلى الله عليه و سلم کی ناموس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ہم نے انگریز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ کائنات کے سب سے بڑے جھوٹے مرزا بدبخت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا تو تم کونسی کھیت کی مولی ہو ۔ غدار وطن قادیانیت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ورنہ پھر ختم نبوت کے پروانوں کو روکنا بہت مشکل ہے۔۔ اور دیگر علماءکرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔

  • سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) حالیہ بارشوں کے بعد دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر ضلع سرگودھا میں دریائے چناب کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کچے کے علاقہ میں بھی لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سیلابی صورت حال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے، اسی طرح دریائے جہلم کے کناروں پر آباد مکینوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔