Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اینٹی کرپشن سرگودھا کی بڑی کارروائی ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف زبر دست ایکشن ۔ بیش قیمت 22 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار ۔

    اینٹی کرپشن سرگودھا کی سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں . جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے کارروائی کرتے ہوئے رکھ ساہنوں سرگودھا میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کی 22 کنال قیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی ہے . بااثر ناجائز قابضین بیش قیمت سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہے تھے ۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے تحصیلدار شاہپور کی معاونت سے کارروائی کر کے ناجائز تعمیرات گرا کر رقبے کا قبضہ حاصل کر لیا ۔ اور ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے بتایا کہ نہ صرف سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا ھے ۔ بلکہ قابضین سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا ۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکه کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن سرگودھا سرکاری وسائل کو خرد برد کرنے والے مافیاز کے خلاف بھرپور سرگرم ھے ۔ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ھے ۔

  • سرگودھا : تھانہ پھلروان پولیس کی ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی ۔

    سرگودھا : تھانہ پھلروان پولیس کی ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ پھلروان پولیس کی کارواٸی ۔ ناجاٸز اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان گرفتار ۔ 3 کلاشنکوف ، پسٹل 9MM ، بندوق 12 بور اور سینکڑوں گولیاں برآمد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ پھلروان انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ نے سب انسپکٹر محمد اقبال گوندل و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں ریڈ کر کے نثار احمد سے کلاشنکوف معہ 240 گولیاں و 6 میگزین ، ابوبکر سے کلاشنکوف معہ 240 گولیاں سمیت کپہ و 6 میگزین ، ظہور سے کلاشنکوف معہ 190 گولیاں و 6 میگزین ، حارث سے پسٹل 9 ایم ایم معہ 20 گولیاں و ایک میگزین اور نذیر سے بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان کیخلاف ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان انسپکٹر عبدالمجید جٹ کی اس کارواٸی پر عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ پھلروان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : تحصیل انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ۔

    سرگودھا : تحصیل انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ۔

    سرگودھا تحصیل انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری فاطمہ جناح روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم کا ٹیم کے ہمراہ کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
    Vo
    پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم نے فاطمہ جناح روڑ پر کاروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں، قابضین نے 6 مرلہ سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے دکانیں قائم کر رکھی تھی آپریشن کے دوران ہیوی مشینری بھی استعمال کی گئی اور دکانیں مسمار کی گئیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم کا کہنا تھا کہ قبضہ سے واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، قابضین سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا،اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

  • سرگودھا پولیس کی نفری میں کمی کے باعث اہلکاران کو مشکلات کا سامنا ۔

    سرگودھا پولیس کی نفری میں کمی کے باعث اہلکاران کو مشکلات کا سامنا ۔

    سرگودھا پولیس ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی قیادت میں دن رات اپنے فراٸض ادا کر رہی ھے ۔ سرگودھا پولیس میں نفری کم ہونے کی وجہ پولیس اہلکاران نیند پوری کرنے سے بھی قاصر ۔ پولیس اہلکاران دن رات ڈیوٹی کے باعث نہ تو اپنی فیملیز کو ٹاٸم دے پاتے ھیں ۔ اور نہ ہی نیند پوری کر پاتے ھیں ۔ جس کی وجہ سے پولیس جوانوں کے لہجے سخت ہو رھے ھیں ۔ تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ آج کل گنا سیزن ، کرشنگ سیزن ، اعلیٰ حکام کے احکامات کی بدولت سرگودھا پولیس دن رات سروس کر رہی ھے ۔ اور زیادہ تر اہلکار ریٹاٸرڈ بھی ہو چکے ھیں ۔ نفری کی کمی ھے ۔ اور زیادہ تر سیٹیں بھی خالی پڑی ھیں ۔ ایک ایک اہلکار کو 18 اٹھارہ گھنٹے لگاتار ڈیوٹی دینی پڑتی ھے ۔ موجودہ انگریز کے قانون پہ عمل درآمد تو ہو رہا ھے ۔ لیکن پولیس نفری بڑھانے کے فارمولا پہ عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا ۔ ذراٸع کے مطابق اس وقت سرگودھا پولیس کو 14 ہزار 400 ملازمان کی ضرورت ھے ۔ جبکہ ڈیوٹی کیلیٸے پولیس کے پاس 2500 ملازم موجود ھیں ۔ اور ایکٹیو فیلڈ میں ایک ہزار کے قریب ملازم ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں ۔ اس وقت سرگودھا میں کراٸم روکنے کیلیٸے 14 ہزار کی بجاٸے ایک ہزار پولیس اہلکار ایکٹیو ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں ۔ اس طرح نہ تو کراٸم پہ کنٹرول ہو سکے گا ۔ نہ ہی انسدادی کارواٸیاں ہو پاٸیں گی ۔ اور نہ ہی پولیس کا ردعمل تبدیل ہو سکے گا ۔ اگر تمام ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے پوری کرنی ھیں ۔ تو سرگودھا پولیس کی نفری کو بڑھایا جاٸے ۔ تاکہ سرگودھا پولیس کی نفری پوری ہو سکے ۔ اور صحیح معنوں میں تھانہ کلچر میں تبدیلی آ سکے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے آٸی جی پنجاب پولیس ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے ازخود نوٹس لیتے ہوٸے سرگودھا پولیس کی نفری پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

  • سرگودھا : میونسپل کارپوریشن کی کارلفٹر بلدیہ کی حدود سے باہر استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس کو معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی ۔ ذراٸع

    سرگودھا : میونسپل کارپوریشن کی کارلفٹر بلدیہ کی حدود سے باہر استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس کو معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی ۔ ذراٸع

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نےخریدا جانے والا کار لفٹر بلدیہ کی حدود سے باہر استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس کو معاہدہ منسوخ کرنے اور کار لفٹر واپس لینے کی دھمکی دے دی ۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودھا نے شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کار لفٹر خرید کر ٹریفک پولیس سے معاہدہ کیا جس کے تحت بازاروں سے گاڑیاں اٹھوا کر چالان کرنا تھا جرمانہ کا نصف نصف دونوں اداروں میں تقسیم کی جانی ہے انچارج کار لفٹر بلدیہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کارلفٹر بلدیہ حدود کے بجائے کینٹ کے علاقوں میں استعمال ہو رہا تھا ۔ جس پر بلدیہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کوتحریری مراسلہ میں کہا کہ کار لفٹر کا غلط استعمال ہو رہا ھے اگر نہ روکا گیا تو معاہدہ منسوخ کرکے کار لفٹر واپس لے لیا جائے گا ۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کا قحبہ خانہ کیخلاف کارواٸی ۔ ملزمان گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کا قحبہ خانہ کیخلاف کارواٸی ۔ ملزمان گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ کی قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی ، رنگ رلیاں مناتے مرد و خواتین گرفتار ۔ 11 ہزار وٹک رقم بھی برآمد

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ ، لیڈی کانسٹیبل و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر VIP ٹاٶن قحبہ خانہ پر ریڈ کر کے رنگ رلیاں مناتے تین ملزمان و خواتین سمیت جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کروانے والی نوشین عرف نوشی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اور 11 ہزار وٹک رقم بھی برآمد کر لی ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق نوشین عرف نوشی مقامی لڑکیوں کے علاوہ دیگر اضلاع گجرات ، منڈی بہاوالدین ، پنڈی بھٹیاں اور نوشہرہ سے بھی لڑکیاں منگوا کر سپلاٸی کرتی تھی ۔ اور ملزمہ کافی عرصہ سے بااثر افراد کی پشت پناہی میں خفیہ طور پر جسم فروشی کا اڈہ چلا رہی تھی ۔ جس کیخلاف تھانہ جھال پولیس نے ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ناٸکہ نوشین عرف نوشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جسم فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ھے ۔ علاو ازیں مجبور لڑکیوں کو پولیس نے بحفاظت دارالامان بھجوا دیا ھے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا کی ہدایات کے مطابق ہم نے اپنے معاشرے کو براٸی و جراٸم پیشہ افراد سے پاک کرنا ھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں پولیس علاقہ بھر میں ایسے عناصر کیخلاف کارواٸیاں جاری رکھے گی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا میں تاجروں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

    سرگودھا میں تاجروں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

    سرگودھا: فاطمہ جناح روڈکے تاجروں کا دکانوں کی نیلامی کیخلاف کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج

    سرگودھا: فاطمہ جناح روڈ‘ رکشہ مارکیٹ کے تاجروں نے دکانوں کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی

    سرگودھا: 1200 سے زائد دکانوں کے تاجروں نے کمشنر آفس روڈ کے سامنے دھرنا دے دیا

    سرگودھا: تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی‘ نیلامی کی منسوخی کا مطالبہ

    سرگودھا:انتظامیہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے‘ہر ماہ کرایہ بھی بڑھا رہی ہے‘تاجر

    سرگودھا: 50 سال سے زائد کا عرصہ سے دکانوں پر بیٹھے اپنا کاروبار کر رہے ہیں‘ تاجر

    سرگودھا: لاکھوں روپے دکانوں پر لگا چکے ہیں‘ اب دوبارہ نیلامی کا کہا جا رہا ہے

    سرگودھا: حکومت روزگار دینے کے وعدے کر رہی ہے یہاں ہم سے روزگار چھینا جا رہا ہے

    سرگودھا: انتظامیہ نے ہمیں خالی پلاٹ دئیے ہم نے دکانیں خود تعمیر کیں‘تاجر

    سرگودھا: وزیراعظم عمران خان‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراس ظلم و ستم کا نوٹس لیں

    سرگودھا: مطالبات نہ مانے گئے تو1200 سے زائد تاجر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے

    سرگودھا: اپنے بچوں کو بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں لا کر بٹھا دینگے

  • سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    *سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دوملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔

    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عبدالصمد کی سربراہی میں سب انسپکٹر نذیر احمد طاہر ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ بھلوال چوک میں دوران چیکنگ کارنمبری LEA-8834میں سوار ملزمان عمر گل اور شوکت علی کو گرفتارکرلیا ہے۔ کارکی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدہوا۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق چارسدہ سے ہے اور ان کے قبضہ سے تین رائفل223بور، دوکلاشنکوف، ایک پسٹل30بور اور34ہزار 72 گولیاں /کارتوس برآمد کرکے انکے خلاف ناجائز اسلحہ سمگلنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان یہ اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرنے کیلئے لے جارہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا تھاکہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے امن عامہ میں خلل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا : پولیس مقابلہ ، اغوا براٸے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک

    سرگودھا : پولیس مقابلہ ، اغوا براٸے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک

    *سرگودھا پولیس مقابلہ*
    *سرگودھا اغوا برائے تاوان کا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

    سرگودھا ملزمان نے مزمل نامی شخص کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا

    سرگودھا پولیس نے مغوی کو بازیاب اور ایک ملزم عرفان کو گرفتار کیا تھا

    سرگودھا ملزم عرفان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا

    سرگودھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی

    سرگودھا ضلع بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

    سرگودھا دوران ناکہ بندی کوٹ مومن پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا

    سرگودھا ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور باغ میں چھپ گئے

    سرگودھا پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی

    سرگودھا فائرنگ کے اختتام پر دوران سرچ آپریشن ایک شخص کی لاش ملی

    سرگودھا جس کی شناخت عامر شہزاد کے نام سے ہوئی

    سرگودھا ملزم علاقہ تھانہ جھال چکیاں سے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہوا تھا

    سرگودھا پولیس نے ایک رائفل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے

    سرگودھا ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    سرگودھا بقیہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
    (ترجمان سرگودھا پولیس )

  • سرگودھا : ایس ایچ او صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔

    *سرگودھا : ایس ایچ اوتھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔ اغوا برائے تاوان کا مغوی 24 گھنٹوں میں بازیاب ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ۔ ملزم عرفان زخمی حالت میں گرفتار ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارواٸی کرتے ہوٸے اغوا براٸے تاوان کا مغوی 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق دوران تلاشی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجہ میں ملزم عرفان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ ملزمان نے ایک روز قبل مزمل کو اغوا کیا تھا ۔ تھانہ جھال چکیاں میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ھے ۔ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ھیں ۔ ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی مغوی کی بحفاظت بازیابی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔ سرگودھا پولیس اپنے اولین مقصد کے لیے ہر وقت تیار ھے ۔