Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو انجمن تاجران ضلع بھکر کی ہڑتال کی حمایت کرتےہیں ۔ مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کریں گے حالیہ بجٹ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ۔
    حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

    گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ حکومت نے اپنے چند لوگوں کو نوازا ہے ،حکومت کے ظالمانہ ٹیکسیز کو تسلیم نہیں کرتے،
    تاجروں اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ضلع بھکر کے تاجران اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں
    13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب کریں جمعیت علماء اسلام تاجران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

  • غلام نظام الدین سیالوی نے پی ٹی آئی کیلیے ووٹ مانگنے پر عوام سے معزرت کر لی

    غلام نظام الدین سیالوی نے پی ٹی آئی کیلیے ووٹ مانگنے پر عوام سے معزرت کر لی

    ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)
    سابق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے اپنی رہائش گاہ پر باغی ٹی وی کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے92کے عوام سے پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگنے پر معذرت چاہتا ہوں مجبوری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کرنا پڑا تھا انھوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ کے عمائدین کا مشاورت کے لیے اجلاس بلوا کر معززین علاقہ کی باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا مستقبل کی سیاست جماعت سے سیاسی وابستگی عمائدین کی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس میں کرونگا جس سے تحصیل ساہیوال حلقہ پی پی80اور این اے92کی سیاست میں نئی سیاسی تبدیلی متوقع ہے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا حلقہ کے عوام کے پیار کو فراموش نہیں کر سکتا الیکشن کے بعد خود کو سیاست سے الگ رکھا اب ضروری ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ محبت کرنیوالوں سے معذرت کر کے انکی خواہش کے مطابق آئندہ کی سیاسی زندگی کا از سرنو آغاز کروں۔

  • انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر شیخ آصف وہرہ اور جنرل سیکٹری خواجہ طارق کی جانب سے 13 جولائی 2019 بروز ہفتہ صبح 9 بجے مکمل ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں
    جس میں تمام فیکٹریاں بند کی جائیں گی انجمن تاجران اعظم مارکیٹ، براس مینوفیکچررز، ڈائی مولڈ میکرز، سکریو مینوفیکچرز، اور پرنٹنگ پریس بند رکھے جائیں گے مزید براں انہوں نے درج ذیل مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے
    حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر ستارہ فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
    کاٹیج انڈسٹری کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
    ہم یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ مشرف کے آمرانہ دور میں ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور کامیاب ہوئے اور انشاءاللہ تعالی اس سلیکٹیڈ حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی ہم کامیاب ہوں گے

  • میٹرک کے نتائج کےاعلان کی تاریخ جاری کر دی گئی

    میٹرک کے نتائج کےاعلان کی تاریخ جاری کر دی گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا سمیت ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ ﻣﯿﭩﺮﮎ 2019 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 15 جولائی ﮐﻮ ﺩﻥ 10 بجکر 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺭﺯﻟﭧ تمام موبائل نیٹ ورک سروسز ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﮯ ﮔﺎجبکہ طلباء کی سہولت کیلیے فوری نتیجہ معلوم کرنے کیلیے بورڈز نے نیا میسج سسٹم متعارف کروا دیا

    اپنے ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ کیلئے ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ان (متعلقہﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ) ﭘﺮ بھیج دیں

    ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ

    ﻣﻠﺘﺎﻥ : 800293
    ﮔوجرﺍﻧﻮﺍﻟﮧ : 800299
    ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ : 800296
    ﻻﮨﻮﺭ : 80029
    ﻓﯿﺼﻞﺁﺑﺎﺩ : 800240
    ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
    ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ : 800290
    ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ : 800295
    ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ : 800292
    طلباء نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کے اس دفعہ نتیجہ اچھا آئے گا اور وہ اچھی کارکردگی سے والدین کو اس پریشانی کے دور میں اچھی نوید سنا کر خوش کریں گے

  • میانوالی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    میانوالی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانوں کے SHOs کو تبدیل کردیا اور ایڈیشنل SHOs، ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ میں افسران کے تبادلہ جات کر دیئے ہیں۔
    انسپکٹر شاہد نثار اکبر کو SHO داود خیل سے SHO سٹی
    انسپکٹر ریاض حسین کو SHO عیسی خیل سے SHO موسی خیل
    انسپکٹر جاوید اقبال کو SHO پائی خیل سے SHO چھدرو
    انسپکٹر افتخار احمد کو SHO مکڑوال سے SHO عیسی خیل
    انسپکٹر فیاض احمد کو SHO کمرمشانی سے SHO داود خیل
    سب انسپکٹر امیر احمد خان کو SHO سٹی سے SHO کمرمشانی
    سب انسپکٹر عبدالستار عاطف کو پولیس لائن سے SHO پائی خیل
    انسپکٹر ممتاز حسن کو SHO چھدرو سے انچارج ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
    انسپکٹر محمد جاوید کو SHO چاپری سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
    انسپکٹر محمد ممتاز کو انچارج ریموٹ سرچ پارک چشمہ سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
    سب انسپکٹر آذر ندیم کو SHO تھانہ موسی خیل سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
    T/SI ساجد خان کو تھانہ کمرمشانی سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چاپری
    T/SI خلاص خان کو تھانہ سٹی سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مکڑوال تبدیل کردیا گیا ہے.

  • سیال موڑ خادثے کے نتیجے میں ڈی آئی جی جاں بحق

    سیال موڑ خادثے کے نتیجے میں ڈی آئی جی جاں بحق

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹر وے پرسیال موڑ کے قریب پولیس کی گاڑی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف ڈرائیورسمیت شہید ہو گئے ڈی آئی جی کامران یوسف سرکاری گاڑی میں لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھےکہ اچانک حادثہ پیش آ گیا جس سے ڈی آئی جی اور ان کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے

  • مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    سرگودہا،میانوالی(رپورٹ،عمیر ضیاء) بول نیوز کے شہید اینکر مرید عباس کا تعلق میانوالی کے علاقہ پپلاں سے ہےتفصیلات کے مطابق
    مرید عباس چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور
    مرید عباس کے والدین حیات ہیں
    مرید عباس کا ایک بھائی آرمی میں سپاہی، ایک کاشتکار اور چھوٹا دکاندار ہے
    مرید عباس نویں جماعت میں پپلاں سے دادا کے پاس کراچی چلا گیا تھا
    مرید عباس نے مزید تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی
    مرید عباس کی نمازہ جنازہ اور تدفین پیپلاں میں ہی کی جائے گی جس کیلیے جسد خاکی کو نواحی علاقے پیپلاں لایا جا رہا ہے

  • سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کی سر زمین پر بھارتی ٹیم کو شکست دے کر وولڈ سنوکر چیمپئین شپ جیتنے والے سرگودہا کے سپوت محمد اسجد سرگودہا پہنچ گئے، جن کا بھرپور استقبال کیا گیا اورسنوکر شائقین نے وولڈ چیمپئین محمد اسجد کے اعزار میں غوثیہ چوک مقام حیات سے جشن ریلی نکالی، جو مختلف شاہراﺅں سے ہوتی ہوئی اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاءنے اپنے قومی ہیرو کے ہمراہ شہر بھر کا چکر لگایا، اس موقع پر جگہ جگہ ان پر گل پاشی کی گئی ،اس موقع پر سنوکر چیمپئن محمد اسجد نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نام روشن کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے ، بالخصوص روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے یادگار لمحات کو نہیں بھلا سکتا،مگر یہاں حکومتی سطح پر نظر انداز کرنے کا بھی گلہ رہے گا،انہو ں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح سنوکر کے کھیل میں بھی پاکستان نمایاں کامیابیاں سمیٹتا آیا ہے مگر کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اپنی مدد آ پ کے تحت ہم سنوکر چیمپئن ہیں،جو کہ ایک طرح کا اعزاز بھی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سنوکر کھلاڑیوں کی پذیرائی کےلئے بھی اقدامات اٹھائے ۔

  • خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی 18 موٹر سائیکل بر آمد

    خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی 18 موٹر سائیکل بر آمد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )خوشاب. پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل چور صدام گینگ کے چار ارکان گرفتار 18 موٹرسائیکل برآمد ،گینگ کے ارکان محکمہ ایکسائز خوشاب کی ملی بھگت سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے جعلی کاغذات تیار کروا کر فروخت کردیتے ،
    ملزمان نے خوشاب سمیت دیگر اضلاع میں کاروائیاں کیں،
    ڈی پی او رانا شعیب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا.
    ایس ایچ اوز اور سی آئی اے نے مشترکہ کاروائی کرکے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں،ملزمان میں نوید اختر. اسامہ. عمران. ظہیراور امتیاز شامل ،گزشتہ دو ماہ میں خوشاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 989۔6 کلو گرام ہیروئن، 071۔ 58 کلوگرام چرس
    اور 1603 لیٹر شراب برآمد کرکے 100 مقدمات درج کیے، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 3 کلاشنکوف، 7 رائفل، 18 بندوق 43 پسٹل 2 کاربین اور 311 کارتوس برآمد کرکے 72 مقدمات درج کیے ،اشتہاری ملزمان میں اے کیٹگری کے 10 بی کیٹگری 36 جبکہ 26 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے. ڈی پی او

  • آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے چیئرمین ندیم خان صدر سیف خان جنرل سیکرٹری جنید خان نے اور ممبر الیکٹرانک میڈیا کلب عمیر ضیاء نے تین ٹی وی چینلز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کیپیٹل ٹی وی، 24 نیوز اور ابتک ٹی وی کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافت اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی
    ،الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے عہدیداران کا ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں گے اور اگر ان کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔۔الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا