Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی

    مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کل منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پارٹی عہدیدران اور ورکرز کا کہنا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کریں گے
    عوامی رابطے تیز کر دیے ہیں کل سے عمران خان کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف مریم نواز جلسوں کا آغاز کریں گی اس سے پہلے کیپٹن (ر)صفدر منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے انتظامی امور کا جائزہ لے چکے ہیں

  • مسلم لیگ ن کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ

    مسلم لیگ ن کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ

    منڈی بہاؤالدین(نمائندہ باغی ٹی وی) مریم نواز کے جلسہ کو روکنے کیلئے پولیس کا گراونڈ پہ چھاپہ
    پولیس نے مین گیٹ بند کروا دیئے پولیس اہلکار تعینات
    کرسیاں لگانے اور اسٹیج سجانے والے چھ کارکن گرفتار
    پولیس نے زبردستی ٹرکوں میں سامان لوڈ کروانا شروع کر دیا
    کوریج کرنے والے صحافیوں کو پولیس نے دھکے دیئے پولیس کا کہنا ہے
    مسلم لیگ ن کو کسی صورت جلسہ نہیں کرنے دیں گے

  • ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر سرگودہا حرکت میں آگئی

    ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر سرگودہا حرکت میں آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )اثاثے ظاہر کرنے کی مدت ختم ہوتے ہی ایف بی آر سرگودھا متحرک ، 260 دو کنال رکھنے والے مالکان اور کرائے داروں خلاف کاروائی کا فیصلہ ،تمام زون کے ٹیکس کمشز کو ڈیٹا فراہم کردیا گیا، 60سے زائد 2400 سو سی سی گاڈی مالکان کی لسٹ بھی تیار ،زرائع کے مطابق ایف بی آر سرگودھا ریجن کے چیف کمشز سردار علی خواجہ نے فوری طور پر تمام زون کے ٹیکس کمشز کو ان کے علاقوں میں 260 ایسا رہائش گاہوں کے مالکان سے فوری پوچھ گچھ کی جائے ،ایف بی آر کے زرائع کے مطابق 2 کنال میں رہاش گاھیں بنا رکھی ہے یا ان کو کرائے پر دے رکھا ہے ان میں رہنے والوں سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور یہ چیک کریں کے کیا ان میں رہائش پذیر فائلر ہے یا نان فائلر ہے اس طرح 60 سے زائد ایسے افراد جن کے پاس 2400 سو سی سی گاڑیاں ہے ان کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ان سے بھی پوچھ گچھ کرنے اور کے لئے نوٹسز جاری کیا جا رھے ہیں

  • جرنلسٹ ویلفیئر کونسل سرگودہا کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا

    جرنلسٹ ویلفیئر کونسل سرگودہا کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا

    سرگودھا۔۔۔۔۔۔۔۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم جرنلسٹ ویلفئیر کونسل سرگودھا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق سینئر صحافی ممتاز عارف اس تنظیم کے صدر
    ,امجد پرویز سینئر نائب صدر،
    اشرف قریشی نائب صدر،رانا
    محمد اشرف جنرل سیکرٹری،
    عبد الوھاب چوہدری جائنٹ
    سیکرٹری،افاق احمد گوندل
    فنانس سیکرٹری اور محمد بلال مون سیکرٹری انفارمیشن ہوں
    گے جبکہ نو رکنی مجلس عاملہ
    میں عبد الصمد شاھین،اے۔ار
    سلیم،راناافضل حنیف،طارق
    اعوان،ملک عبد الجبار،مجاہد
    رضا بخاری،ملک عرفان حیدر،
    عالیہ کنول اور رانا ندیم شامل
    ہوں گے۔پریس ریلیز کے مطابق
    عہدیداروں کا افتتاحی اجلاس
    اسی ہفتے ہو گا۔

  • 22 سالہ نوجوان غلام قاسم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

    22 سالہ نوجوان غلام قاسم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

    ساہیوال/سرگودھا:لائن آف کنٹرول چمب سیکٹر برنالہ کے قریب بمب دھماکہ
    شہید ہونیوالے پاک آرمی کے 22سالہ نوجوان غلام قاسم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
    غلام قاسم محلہ شمش آباد ساہیوال کے محنت کش محمد رمضان کا 22سالہ بیٹا تھا جو دو سال قبل پاک فوج میں ملازمت اختیار کی
    جنا زہ میں پاک آرمی کے افسران نےمیت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی قبر پر پاک آرمی کے دستے نے سلامی دی

  • ایک اور کم سن بچی درندگی کا شکار

    ایک اور کم سن بچی درندگی کا شکار

    بھیرہ سرگودھا میں ایک اور کم سن حوا کی بیٹی درندگی کا شکارہو گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھیرہ سرگودھا میں ایک اور حواء کی بیٹی بنی درندگی کا شکار ہو گئی .12 سالہ ن کو درندہ اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا .بچی کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی . 18 سالہ عثمان نے دبوچ کر زیادتی کا نشانہ بنایا .پولیس تھانہ میانی نے ملزم کے خلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا . ملزم عثمان گرفتارہو گیا اور اس نے زیادتی کا اعتراف کر لیا .

    چھ ماہ کے دوران ضلع سرگودھا میں بچے بچیوں سے زیادتی کے تین سو سے زائد مقدمات درج ہو چک ہیں بچے بچیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں . اس گھناؤنے جرم پولیس خاموش تماشائی بن گی.ڈی پی او سرگودھا نے نورین ظفر زیادتی کیس کا نوٹس لے لیا ۔ ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی میں بچی کے والد کو انصاف کی یقین دہانی۔ پولیس تھانہ میانی نے ملزم عثمان کو گرفتارکر لیا ۔ملزم نے زیادتی کا اعتراف کرلیا

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    رانا ثناء اللہ کے خلاف دوران کاروائی اور ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو جاری کریں

    سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘عمران خان نے سابقہ ڈکٹیٹر مشرف کاطرز حکومت اپنا لیاہے۔بالکل اسی طرح سیاسی مخالفین کوچن چن کر بند کیاجارہا ہے،میڈیا کا گلا دبایاجا چکا،ایماندار اور نڈر ججوں کے خلاف ریفرنس دائرکیے جا رہےہیں ۔اقتدار کی کرسی ہے ہی ایسی جب تک بندہ اس پر بیٹھا ہوتاہے اپنی اوقات بھول جاتاہے عمران خان کا قصور نہیں‘رانا ثناء اللہ پر منشیات کا بھونڈا اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے بارہا ٹی وی چینلز پر اپنی گرفتاری کا اظہار کرنے والا بندہ کیسے اپنی گاڑی میں اتنی بھاری مقدر میں منشیات رکھ سکتا ہے‘خان صاحب ایسی منفی اور بوسیدہ سیاست سے پاکستانی عوام میں اضطراب اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے اپنی ناکامیوں کا غصہ پاکستان کی عوام پر مت نکالیں‘حکومت کرنا آپ کے بس کا کام نہیں ہے آپ صرف کنیٹینر کی سیاست کر سکتے ہیں‘اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری صرف اور صرف بدترین غریب دشمن‘ نظام دشمن بجٹ سے نظر ہٹانے کے لئے مذموم حرکت کی گٗئی ہے‘رانا ثناء اللہ کو جب گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی سے اعلی معیار کی جو منشیات ملی ہے اس کی کوئی وڈیو تو بنائی گئی ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن اس ساری کاروائی کی وڈیو ثبوت مانگتے ہیں۔

  • پولیس میں بھرتی کیلیے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان کے انٹرویوز جاری

    پولیس میں بھرتی کیلیے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان کے انٹرویوز جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا پولیس میں بھرتی کیلیے انٹرویوز کا مرحلہ ذکاءاللہ شہید پولیس لائن سرگودہا میں جاری ہے جو کہ مورخہ 4 جولائی 2019 تک جاری رہے گا .بھرتی کے عمل کو شفاف اور 100 فیصد یقینی بناتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ریجنل پولیس آفیسر بہالپورعمران محمود کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا اور ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی ابرار حسین نیکوکارہ کمیٹی کے ممبر ہیں یاد رہے ایسے ممبران جن کے تحریری امتحان میں 40 فیصد نمبر ہیں اور ان کو اطلاع نہیں بھی دی گئی تو وہ 4 جولائی تک ذکاءاللہ شہید پولیس لائن آ کر انٹرویو دے سکتے ہیں

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام ہے،چوہدری شاہنواز رانجھا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام ہے،چوہدری شاہنواز رانجھا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)رانا ثنااللہ کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے : چوہدری شاہ نواز رانجھا ضلعی صدر مسلم لیگ ن
    رانا ثناء اللہ کو آمریت کے سامنے ڈٹ جانے، جمہوریت کی پاسداری کی سزا دی جارہی ہے
    حکومت عام ادمی کی توجہ مہنگائی و دیگر مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے چوہدری شاہ نواز رانجھا کا پارٹی اجلاس سے خطاب
    حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں ضلع سرگودہا پارٹی کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا
    حکومت اس وقت سے ڈرے جب تحریک کی باگ دوڑ جہاں دیدہ سیاسی قیادت کی بجائے بھوکے بپھرے عوام کے ہاتھ میں ہوگی۔

  • افضال احمد کوثر کو آر پی او سرگودہا تعینات کر دیا گیا

    افضال احمد کوثر کو آر پی او سرگودہا تعینات کر دیا گیا

    پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی عہدہ کے11پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
    فیاض احمددیو کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا تفصیلات کے مطابق
    مرزا فاران بیگ ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور تعینات
    ہمایوں بشیر تارڑآر پی او ساہیوال تعینات
    شارق کمال صدیقی ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب سنٹرل پولیس آفس تعینات
    عمران احمر آر پی او ڈیرہ غازی خان تعینات
    عمر شیخ ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور تعینات
    ڈی آئی جی ایس پی یو سلطان احمد چوہدری کو اوایس ڈی بنا دیا گیا
    افضال احمد کوثر کو آرپی او سرگودھا تعینات کردیا گیا
    سید خرم علی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پنجاب سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات
    زبیر دریشک سی پی او ملتان تعینات
    سی پی او ملتان عمران محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا