سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے پر رونق بازار نوری گیٹ پہ بجلی کا ٹرانسفرمر پھٹنے سے قریبی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گئے جس سے آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق آگ نے قریبی کھڑے چنگ چی رکشوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 6 چنگ چی رکشے جل کر خاکستر ہو گئے اور قریبی کھڑے 3 موٹر سائیکل بھی جل گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
Category: سرگودھا
-

غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ
سرگودھا.نیب نے ضلع سرگودھا میں غیر قا نو نی قرار دی گئی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی کر کے مہنگے داموں پلاٹ فروخت کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن کو ٹیکسوں کی مد میں بھار ی جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیشتر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کو قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور پلاٹوں کی خر ید و فروخت پر پا بند ی عائد کر دی تھی ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن نے اس اقدام کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہوئے قا نو نی چارہ جو ئی کا فیصلہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اب حسا س اداروں کی نشا ند ہی پر نیب نے غیر قا نو نی ہاﺅسنگ سکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان میں اہم سیا سی شخصیات کی ہاﺅسنگ سکیمیں بھی شامل ہیں جنہو ں نے قوائد و ضوابط کو بالا ئے طا ق رکھتے ہوئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنا کر شہریوں کو مہنگے داموں پلا ٹوں کی فروخت کا کا م شروع کیا ۔بعض ہاﺅسنگ سکیموں نے تو محض تشہیر ی مہم کر کے ہی پلاٹوں کی خر ید و فروخت شروع کر دی تھی ۔حکومت نے نہ صر ف ان ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کی مد میں بھا ر ی جر مانے کر نے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر ان کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بالکل تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان ہاﺅسنگ سکیموں میں سینکڑوں شہری پلاٹ خر ید چکے ہیں لیکن رجسٹریوں پر پا بند ی ہو نے کے باعث یہ شہر ی سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پلاٹ فروخت کر نے کی اجا زت دی جا ئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15سال سے پلاٹوں کی غیر قا نو نی خر ید و فروخت کرنے کا سلسلہ جا ر ی تھا ۔
-

اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے تاجروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کی وجہ سے تاجروں نے علاقہ مجسٹریٹوں کو چیلنج کر دیا کہ روک سکتے ہو تو ہمیں روک لو ہم اپنی من مانی کریں گے اس صورتحال کے بعد ڈی سی سرگودہا سلوت سعید صاحبہ نے مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں مجسٹریٹس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان کی بات ماننے سے انکاری ہے اور کھلم کھلا چیلنج کر رکھا ہے کہ اگر ہمیں روک سکتے ہو تو روک لو اس پر ڈی سی سرگودہا نے تشویش کا اظہار کیا اور تاجر برادری سے بات چیت کر کے معاملات کو سلجھانے کی تجویز دی ڈی سی سرگودہا جلد تاجر برادری سے ملاقات کریں گے
-

نیشنل اسمبلی نے ہائی کورٹ بینچ کے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق نیشنل اسمبلی کی اسٹینڈنگ لاءاینڈجسٹس کمیٹی پاکستان نے پنجاب کے سرگودہا سمیت (سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالا،ساہیوال،ڈی جی خان،)میں ہائی کورٹ کےڈویژنل بینچ بنانےکی تجویز منظور کرلی ہے یاد رہے کہ ان اضلاع میں پچھلے کئی عرصے سے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے تگ و دو جاری ہے مگر تاحال یہ تاخیر کا شکار ہے اس کیلیے ان اضلاع میں ہفتہ میں دو روز مسلسل ہڑتال بھی کی جاتی ہے
-

بھیرہ میں فری آئی کیمپ کا انعقادمریضوں کو فری علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئ
سرگودہا،بھیرہ(نمائندہ باغی ٹی وی )آنکھیں اللہ تعالی کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں بصارت سےمحروم افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والے افراداور ادارے یقینا قابل.تحسین اور دوسروں کیلے باعث تقلید ہیں فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر بلال . ڑاکٹر بابرخان ڑاکٹر دانیال اور ڈاکٹر عمیرہ اور نورنوشین نے آنکھوں کامفت معائنہ کیا
جبکہ مریضوں کو عینکیں و ادویات مفت فراہم کی گئیں50سےزاید مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی
میں کیاجاۓ گا جہاں جملہ اخراجات ہسپتال کے زمہ ھوں گے -

نہر کنارے 70 سالہ شخص کی نعش بر آمد
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) شاہ پورنواحی گاؤں نتھووالہ کےنزدیک شاہ پوربرانچ نہرکے کنارے70سالہ شخص کی نعش ملی جسکی شناخت نہ ھوسکی
مقامی پولیس نےمختلف مساجدمیں اعلانات کروائے کوئی وارث سامنےنہ آنےپر یونین کونسل شاہپورسٹی کے عملہ نے نعش کوامانتاًدفن کر دیا -

چیمہ خاندان کی اقربا پروری عروج پرسوئی گیس پائپ لائن کے بعداب بھرتیوں کیلیے دباؤ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے حلقہ این اے 91 پی پی 76 اور پی پی 75 سے منتخب شدہ عامر سلطان چیمہ،فیصل فاروق چیمہ،اور منیب سلطان چیمہ ایک ہی خاندان سے ہیں جو پی ٹی آئی کی موروثیت کے خلاف پالیسی کا منہ چڑاتے ہیں اور تبدیلی کے دعووں سے انخراف کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہ خضرات آج کل علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں اور اپنی مرضی سے ن لیگ کے دور حکومت کے ترقیاتی فنڈز استعمال کر رہے ہیں جس مرضی وڈیرے کے ڈیرے کی سڑک پکی کروا دیتے ہیں اور جہاں دل کرتا ہے سوئی گیس کے پائپ ڈلوا دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے حال ہی میں نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں مستحق افراد کو نظر انداز کر کے گھریلو استعمال کی گیس اپنے ووٹران اور سپوٹران کو خوش کرنے کیلیے 7.5 کلومیٹر گیس پولٹری فارم اور ڈیرہ جات کو دے دی ہے اور اب محکمہ سوئی گیس کے آر ایم پر دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مرضی کے بندے رکھیں جائیں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بیروزگاری انتہا کو ہے مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور یہ افراد اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں
-

نجی ٹی وی چینل کے نمائندے پر قاتلانہ حملہ برہنہ کر کے ویڈیو بناتے رہے
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا نمائندہ 24 نیوز بشیر ملک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
سرگودھاخوشاب نمائندہ بشیر ملک کو بھتہ اور سود خوروں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا فائرنگ کی اور برہنہ کر کے ویڈیو بھی بناتے رہے بشیر ملک پر ہنٹر اور ڈنڈوں سے خوب تشدد کیا
کیمرہ موبائل توڑ دیا اور پیسے بھی چھین لئے
ذرائع کے مطابق بشیر ملک کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بشیر ملک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ب صحافتی اداروں نے اس اقدام کی شدید مزمت کی ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پولیس غنڈہ گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
خوشاب پولیس کی پولیس گردی۔چادرچاردیواری کا تقدس پامال ۔۔
خوشاب پولیس کا اے ایس آئی سعداللہ محلہ سکندرآباد کے رہائشی مہرعبدالجبارکے گھربلاوارنٹ داخل۔۔۔خواتین کے ساتھ بدتمیزی۔ہاتھا پائی۔خواتین نے کمرے میں بند کر دیا -

واپڈا کی بجلی چور کے خلاف کاروائی ایف آئی آر درج
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا چک نمبر 82 شمالی کا رہائشی محمد بشیر ولد محمد منیر بجلی چوری کرتےہوئے پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق محمد اعظم لائن میں میٹر ریڈنگ چیک کرنے گیا تو ملزم واپڈا کی ڈائریکٹ لائن سے تار لگا کر بجلی استعمال کر رہا تھا جس پہ ہارون احمد ایس ڈی او رورل سب ڈویثن فیسکو نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ہارون احمد نے اہنے بیان میں کہا کہ بجلی چوری کرنا سنگین جرم ہے اور ملزمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
