Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • گورنر پنجاب کی آمد پر تاجروں کی دہائی

    گورنر پنجاب کی آمد پر تاجروں کی دہائی

    سرگودہا ٹرسٹ پلازہ کے کئی

    تاجروں کا گورنر پنجاب کی آمد پرپولیس کے خلاف احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ پالزہ کے تاجر عابد اور عبد الرحمن کو تھانہ سٹی نےگرفتار کرکے تشدد کیا
    تاجروں نے اجتجاجن دکانیں بند کر دیں اور سرکٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا
    پولیس نے تاجر کو رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا 40 ہزار رشوت لیکر چھوڑا۔ تاجروں کا الزام

  • میثاق معیشت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے گورنر پنجاب

    میثاق معیشت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے گورنر پنجاب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)میثاق جمہوریت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے معیشت کی بہتری کیلیے اپوزیشن سے بات کرنے پر تیار ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے سرگودہا کے دورہ کے دوران سرکٹ ہاؤس میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے کیا مزید انہوں نے کہا این آر او کا لفظ عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ، آصف زرداری،نواز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا معیشت کے متعلق وزیر خزانہ ہی کو معلوم ہے نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے

  • عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی ہٹ دھرمی

    عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی ہٹ دھرمی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کا کام جاری ہے با اثر افراد اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے پولٹری فارم کے مالکان گھریلو استعمال کی گیس کمرشل فارم پر من مرضی سے لے جا رہے ہیں جس کی پشت پناہی موجودہ حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کر رہے ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے اس گیس پر پورے گاؤں کا حق ہے صرف چند لوگوں کو گیس کی فراہمی باقی لوگوں کی حق تلفی ہے اس سلسلے میں مرتضی گجر کی مدعیت میں آج سول جج سرگودہا الباسط مدثر کی عدالت میں درخواست دی گئ جس کے حکم امتناعی جج صاحب نے جاری کر دیا حکم نامہ جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار خافظ محمد ہنڈی والا گیس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور محکمہ سوئی گیس عدالتی حکم کی دھجیاں اڑا رہا ہے اہل دیہہ کی متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست

  • آر پی او سرگودہا کا پولیس خدمت مرکز وین کا دورہ

    آر پی او سرگودہا کا پولیس خدمت مرکز وین کا دورہ

    میانوالی،سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کے دورہ کے موقع پر ڈی پی او حسن اسد علوی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پولیس خدمت مرکز وین کا ملاحظہ کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے ان کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز وین کے ذریعے وہ تمام 14 سہولیات جو پولیس خدمت مرکز سنٹر میں دی جارہی ہیں اب ایسے دور دراز کے علاقوں میں بذریعہ موبائل پہنچائی جائیں گی جہاں سے شہری خدمت مرکز تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اس کے لیے علیحدہ ٹرینڈ سٹاف لگایا گیا ہے جو کہ لوگوں کو تمام سہولیات مہیا کریں گے.

  • آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں کرائم میٹنگ کی

    میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سید خرم علی نے میانوالی کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودھانے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔ آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خاص کر قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوران ریڈ پولیس ملازمین کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ریڈ سے پہلے ریڈنگ پارٹی کو مکمل بریف کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اشتہاریوں کی گرفتاری میں سستی اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو بہتر بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک,خدمت کاؤنٹر پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے اور بلاوجہ تھانوں کے چکر نہ لگوائیں۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں.

  • چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ سرگودہا میں مل گیا

    چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ سرگودہا میں مل گیا

    خوشاب،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع چکوال سے لاپتہ ہونے والا بزرگ 80سالہ غلام محی الدین تھانہ خوشاب کے ایس ایس ایچ او راجہ ارشد عباس محرر عنایت اور سب انسپکٹر عنصر عباس جوڑا نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر تے ہوے اسکے لواحقین تلاش کیےاور بزرگ کو اسکے پوتے سعد مرتضی کے حوالے کیا سعد مرتضی کا کہنا ہے پولیس میں خوبیاں موجود ہے ہم دعاگو ہیں خوشاب پولیس کیلے جنہوں نے ہمارا تین ماہ سے لاپتہ بزرگ کو ہمارےحوالے کیا اس موقع پر ایس ایچ او راجہ عباس نے بزرگ کو ایک قمیتی سوٹ کپڑوں کا حوالے کیا لواحقین نے پولیس کیلئے لاکھ لاکھ دعائیں کیں

  • سرگودہا،خطرناک گینگ کے21 ارکان گرفتار ،1کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

    سرگودہا،خطرناک گینگ کے21 ارکان گرفتار ،1کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑی کارروائی۔ڈکیتی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6 خطرناک گینگ کے 21ارکان گرفتار۔ 1کروڑ12لاکھ 79ہزار 700روپے کا مال مسروقہ برآمد

    Aڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے سٹی اور صدر سرکل میں خصوصاً وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی اوسٹی خالد حسین تارڑ اور ایس ڈی پی او صدر اخترعلی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر حال انسپکٹر سیکورٹی،ایس ایچ او تھانہ صدرSI ظفر حسین، ASI سرفراز احمد CIA سٹاف اورASI محمد اعجاز انچارج اینٹی کارلفٹنگ سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور عوا م الناس سے چھیناگیا مال برآمد کرنے کا حکم دیا۔ جنہوں نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرکے ڈکیتی، رہزانی، نقب زنی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث چھ خطرناک گینگ جن کے سرغنہ محمد علی عرف علی حسن، یاسر رضا، اظہر اقبال، مبشر حسن، محمد عرفان، شاہ رخ سمیت 21ملزما ن کو گرفتارکرلیا۔جنہوں نے سنگین نوعیت کی63وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی79لاکھ 78ہزار 800روپے، 1کار، 29موٹرسائیکل، زیورات، موبائل فون ونقدی کل مالیت 1 کروڑ12 لاکھ79ہزار 700روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ملزمان کی گرفتاری ایک بڑا چیلنج تھا جسکو تمام تروسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے ایس ڈی پی اوسٹی، ایس ڈی پی او صدر،ایس ایچ او تھانہ کینٹ، ایس ایچ او تھانہ صدر، سی آئی اے سٹاف،انچارج اینٹی کارلفٹنگ سٹاف اورانکی ٹیموں کو اچھی کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ بھی سرگودہا پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے اپنے اولین فرض لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

  • ریسکیو اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خادثہ پیش آ گیا

    ریسکیو اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خادثہ پیش آ گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) جھال چکیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ریسکیو اہلکار کو ٹکر مار دی جانبحق ریسکیو اہلکار توقیر شاہ تحصیل ساہیوال کا رہائشی تھا
    ڈیوٹی پر آتے ھوئے سامنے سے آنے والے ٹرک نے کچل دیا
    حادثہ کا شکار ریسکیو اہلکار کی کچھ دن پہلے شادی ھوئی تھی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے

  • سرگودہا:پولیس انسپکٹر ریٹائر ہو گئے الوداعی پارٹی

    سرگودہا:پولیس انسپکٹر ریٹائر ہو گئے الوداعی پارٹی

    سرگودہا(ننائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں الوواعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا محمد امتیاز محمود اور جملہ انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز شیخ محمد ظفر اور نذر محمد کی محکمانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورانکی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

  • شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی شاعرہ منعقد کیا گیا

    شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی شاعرہ منعقد کیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں شاہین ادبی سنگت کے زیر اہتمام پنجابی ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا پنجابی مشاعرے میں معروف شاعر ممتاز عارف،انعام خان،مہر امجد رسول اور آصف راز سمیت دیگر شعراء کرام نے خصوصی شرکت کی مشاعرے کا مقصد پنجابی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا