سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) 49 ٹیل کے قریب پلازہ کے تہہ خانہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کی گئی
تھانہ کینٹ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا پولیس کے مطابق
نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی۔
Category: سرگودھا
-

تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد شناخت نہ ہو سکی
-

خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا
سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔ -

انصاف کے رکھوالے ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انصاف کے حصول میں ڈی پی او سرگودھا خود رکاوٹ بن گیا
اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کرنا ایس ایچ او کو ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا حکم
نامزد دو ملزمان میں سے ایک کو نکال دو مقدمہ درج کروا دیتا ھوں ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا متاثرہ خاندان پر دباؤ
بااثر ملزمان کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے منسٹر سے بتایا جا رھا ھے
بے بس ہیموں ڈی پی او کا حکم نہیں مانو گا تو نوکری چلی جائے گی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا موقف
ملزمان انتہائی بااثر ہیں صلح کر لو بھاری رقم بھی لے دیتا ھوں ایس ایچ او شاھد ہرل نےمتاثرہ فیملی کو آفر بھی دے دی -

تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کیلیے جنت بن گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھاگٹانوالہ میں ایک ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے نو واقعات صرف ایک وقوعہ کا مقدمہ درج ھو سکا تھانہ بھاگٹانوالہ جرائم پیشہ افراد کی لئے جنت بن گیا
خواتین سے متعدد زیادتی اور بچوں سے بد فعلی کے واقعات سیاسی مداخلت کے باعث درج نہیں کئے جاتے
ضلع سرگودھا میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان
متاثرہ خاندانوں کا انصاف کی عدم فراہمی پر ڈی پی او سے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ -

حیوانیت کی انتہا گونگی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھ(رپورٹر باغی ٹی وی ) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک83 جنوبی میں بااثر افراد نےگونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی تفصیلات کے مطابق متاثرہ بائیس سالہ انعم کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اوباش لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دونوں ملزمان نے لڑکی کو گن پوائینٹ پر چار پائی سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان مبشر اور حمزہ زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے متاثرہ لڑکی کا نے پولیس
کو بیان میں بتایا
بااثر لڑکوں نے گونگی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا کپڑے بھی پھاڑ دئیے دونوں اوباش ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار بتائے جاتے ھیں
متاثرہ لڑکی والدین سمیت تھانہ بھاگٹانوالہ پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ درج اور قانونی کاروائی کے بجائے متاثرہ خاندان پر صلع کے لئے دباو دینا شروع کر دیا
۔ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی اور لواحقین کو آٹھ گھنٹے میڈیکل کے لئے زلیل کرنے کے بعد پولیس نے دھکے دے کر نکال دیا -

سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے علاقہ تھانہ شاہ پور سٹی میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے کنسٹیبل مظہر اقبال کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔ ڈی پی او سرگودہا نے زخمی ہونے والے کنسٹیبل سے خیریت دریافت کی ۔انہوں نے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اپنے جوان کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
-

سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرانے سلامی لی
سرگودہا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران، ملازمین، لیڈی فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے دستوں نے شمولیت کی۔ ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے پریڈ کا معائنہ کیا اورپولیس افسران سے سلامی لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ کے تسلسل سے فورس کے مورال اور نظم وضبط میں اضافہ ہو رہا ہے اور تھانہ کی سطح پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریڈ کے دوران تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پی /ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے اپنے رویہ میں بہتری لائیں اور جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انکے مدد گار بھی بنیں تاکہ پولیس کا امیج بحال ہوسکے۔
-

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کی تبدیلی
سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد اویس گجر کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی، انسپکٹر افضل لالی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر، انسپکٹر صاحب خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر ، انسپکٹر افتخار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر اور سب انسپکٹر فاروق حسنات کو ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن تعینات کر دیا ہے ، جبکہ چند روز قبل لائن حاضر کیے جانے والے پانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو تھانوں میں تعینات کر دیا ہے۔ جن میں حق نواز اے ایس آئی کو تھانہ کڑانہ، رانا مقصود کو تھانہ کوٹمومن، محمد اعظم کو ترکھانوالہ، قلب عباس کو بھلوال سٹی، فیاض احمد اے ایس آئی کو تھانہ جھاوریاں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اے ایس آئی طاہر انور اے ایس آئی حافظ مدثر کو محافظ سکواڈ کا انچارج تعینات کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
-

سرگودہا نواحی علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ اور ہلاکتیں
سرگودھا،کوٹ مومن(نمائندہ باغی ٹی وی )نواحی علاقہ کوٹ عمرانہ میں ایڈز سے متاثرہ پانچ افرادچل بسے ہیں۔ایک سال قبل کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے 300 سے زائد مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔جن کی تعداد 480 کے قریب پہنچ چکی ہے
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ برس حکومت کی طرف سے 1800 سے زائد مریضوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔ ٹیسٹوں کے بعد تین سوسے زائد مریضوں میں ایچ آئی وی پازیٹوآنے پرعلاقے میں ایڈز کی وبا کی نشاندہی ہوئی تھی۔
نمبردار کوٹ عمرانہ چوہدری اکرم نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ایک سال قبل انتظامات کیے گئے تھے اب کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
علاقہ مکین ضیاء رانجھا نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے مریضوں کو ادوایات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کوٹ عمرانہ میں ہلاکتوں کا نوٹس لے ،ایڈز کے مریضوں کو ادوایات فراہم نہ ہوئیں تو ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے26مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ 63 ہزار افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ تاریخ میں اتنی تیزی سے ایڈز کی بیماری نہیں پھیلی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ڈپارٹمنٹ نے 21 ہزار 375 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی، جس میں 681 افراد میں ایڈز کی بیماری پائی گئی جن میں 537 بچے متاثر تھے جبکہ ان بچوں کے والدین ایڈز کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ موذی مرض ایڈز کے پھیلنے کی وجہ استعمال شدہ ٹیکے ہیں جنہیں دوبارہ پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ غیر معیاری خون کے انتقال کی وجہ سے بھی ایڈز پھیلتا ہے تاہم صوبائی حکومت محنت سے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ -

سرگودہا میں بادلوں کا راج ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار کہیں کہیں بارش
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں شدید گرمی کے بعد آج موسم تبدیل ہو گیا ہے شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں کہیں کہیں شدید آندھی کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے پچھلے کئی روز سے سرگودہا ڈویژن میں شدید گرمی پڑتی رہی ہے بارش فصلوں کیلیے مفید ثابت ہو گی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی