Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • رشوت لے کر سینکڑوں غیر قانونی میٹرز کی تنصیب

    رشوت لے کر سینکڑوں غیر قانونی میٹرز کی تنصیب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )کچی آبادی ڈیرہ سائیں جمال، حمید ٹاﺅن، سلیمانپورہ و دیگر ملحقہ آبادیوں میں رشوت لے کر سینکڑوں گھروں میں غیر قانونی میٹروں کی بھرمار،شکایات پرعملدرآمد کی بجائے فیسکو افسران نے بھی مبینہ چمک کے عوض آنکھیں بند کر لیں،تفصیل کے مطابق متعلقہ لائن مینوں کے ذریعے جعلی دستاویزات پرسینکڑوں میٹر اب تک لگائے جا چکے ہیں اسی طرح بااثر افراد کی طرف سے استعمال شدہ یونٹس کو تقسیم کرنے کےلئے دو ، دو میٹرلگا کر نہ صرف صارفین کی حق تلفی کی جا رہی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی خطیر نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،غیر قانونی میٹر لگوانے کےلئے لائن مینوں نے ہی اس کی الگ سے فیس تیس ہزار روپے تک مقرر کر رکھی ہے ، اور غیر قانونی کام بلا رکاوٹ انجام پا جاتا ہے جبکہ قانونی امور بلا جواز اعتراضات لگا کر سائلین کو ذلیل و خوار کرنا معمول بن چکا ہے ، سائلین کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں، گزشتہ روز بھی علاقے میں غیر قانونی میٹروں کی تنصیب کے موقع پر ایس ڈی او فیکٹری ایریاوقار حیدر کو اطلاع کی گئی جنہوں نے کاروائی کی بجائے اپنا فون ہی بند کر دیا،سائلین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو اور وفاقی محتسب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

  • ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکاندار سراپا اجتجاج

    ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکاندار سراپا اجتجاج

    سرگودہا،سلانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی) میونسپل کمیٹی سلانوالی کا سعید بازار میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی سامان بجلی وغیرہ ضبط کرلیا تگصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سلانوالی کا عملہ نے شکایات پر سعید بازار میں دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوٸے ان کا سامان ضبط کرلیا دوکانداروں کے غیر اخلاقی رویہ کی وجہ سے عملہ کو پولیس کا سہارا لینا پڑا جس پرمقامی انتظامیہ نے دوکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا ۔

  • کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں

    کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات
    سید شہباز حسین نقوی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔
    پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کریں تفصیلات کے مطابق سید شہباز حسین نقوی، نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام انکوائری، تفتیشی اور لیگل افسران سے خصوصی میٹنگ کی جس میں تمام افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا، اپنی برانچ اور کام کے متعلق نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر صاحب کو بریف کیا۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور موجودہ حکومت کا ویژن کے مطابق کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں بلاامتیاز جاری رکھیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بے گناہ کو چالان نہ کریں اور گنہگار کو نہ چھوڑیں، اس کے علاوہ جتنے بھی پرانے کیسز ہیں اُن کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں،پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کی لسٹ تیارکریں اور اُن کے خلاف 182کی کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کروائیں، اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کریں، کسی کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں۔سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے نثار احمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ہدایت جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر تین تین افسران کے ساتھ کیس ٹو کیس بریفنگ میٹنگ کروائیں جس میں ہر افسر کیس کی مکمل بریفنگ دے گا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ ایمانداری سے کام کریں، اس محکمہ کی ساکھ کو مزید بہتر کریں اورو ہ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسا پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ارض وطن پاکستان کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں

  • اب ڈرائیونگ لائنسس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا گیا

    اب ڈرائیونگ لائنسس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا کر عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس سرگودھا محمد اعظم نے ایک ملاقات کے دوران میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور گمشدگی لائسنس کے بعد اس کی ڈپلیکیٹ کاپی کے حصول کا عمل انتہائی آسان کردیا گیا ہے کسی بھی شہری کو اس سلسلہ میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس عمل کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ہی جگہ پر کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر سہولت میسر ہو سکے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ذاتی کاوشِ عوام کے لیے فائدہ مند اور آسان طریقے سے لائسنس کے حصول کو میرٹ پر جاری کرنا ممکن ہوگیا ھے ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک محمد اعظم نے بتایا کہ آئندہ سے لرنر لائسنس کا پیریڈ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ کے روز ایک ہی دن میں لائسنس ٹیسٹ کے بعد اس کو آن لائن کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں آئندہ ٹیسٹ والے دن ہی تمام امیدواروں کے تمام مراحل کو ایک ہی دن میں مکمل کرکے کے فوٹو بائیومیٹرک کاعمل مکمل ہوگا اور ڈاکخانہ کا عملہ بھی ٹکٹ لے کر پولیس لائن کے گراؤنڈ میں ہی موجود ہوگا یہاں سے امیدوار ٹکٹ خرید کر اسی وقت اپنے فارم پر لگا کر اپنا عمل مکمل کروائیں گے اور تین روز کے اندر کسی بھی شہری کو اس کا لائسنس جاری ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے

  • ہلال احمر جیسے فلاحی ادارے میں گوسٹ بھرتیوں اور کرپشن کا انکشاف

    ہلال احمر جیسے فلاحی ادارے میں گوسٹ بھرتیوں اور کرپشن کا انکشاف

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا این اے 90 شہر سے پی ٹی آئی کی شکست خوردہ امیدوار ڈاکٹر نادیہ کو اور کچھ نہ ملا تو حکومتی سفارش سے ہلال احمر کی سیکرٹری بن گیئں اس ادارے کا چئیر مین متعلقہ ضلع کا ڈی سی او ہوتا ہے جبکہ سرگودہا میں اس ادارے کی چئیرمین ڈی سی سرگودہا سلوت سعید ہیں ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنے ڈیرے کے تمام ملازمین ہلال احمر میں بھرتی کر رکھے ہیں اس کے علاوہ اپنے قرابت داروں کو نوازنے کیلیے گوسٹ ملازمین بھرتی کیے ہیں جو کام نہیں کرتے اور تنخواہیں ادارے سے لے کر بوجھ ہیں ہلال احمر کی شہر میں تین ڈسپنسریاں بھی موجود ہیں جن میں ادویات کی خریداری بھی ڈاکٹر نادیہ عزیز کرتی ہیں ادویات کے بل مہنگی کمپنیز کے بنا کر سستی ادویات خریدی جاتی ہیں اور آڈٹ میں ادارے پر لاکھوں کا بوجھ ڈالا جاتا ہے کمال کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر نادیہ عزیز اپنے پبلک سیکریٹیریٹ اور ملازمین کا خرچہ اس ادارے سے چلا رہی ہیں ڈی سی سرگودہا کو بارہا شکایت کرنے پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی خلقے کے لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  • کو آپریٹو فارم پر قبضہ کا معاملہ اے ڈی سی جی کا بھاگٹانوالہ کا دورہ

    کو آپریٹو فارم پر قبضہ کا معاملہ اے ڈی سی جی کا بھاگٹانوالہ کا دورہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھاگٹانوالہ میں قائم کو آپریٹو فارمز پر کئی عرصے سے انور نامی دکاندار نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں اے ڈی سی جی سرگودہا محمد شعیب نے بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا اور قابض جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر چئیر مین کوآپریٹو فارمز چوہدری کاشف ریاض گجر نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا علاقے کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی اے ڈی سی جی نے انہیں اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی کاشف ریاض کا کہنا تھا کہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرتے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے

  • موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے

    موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ڈوب گئے

    سرگودہا،بھیرہ(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ،دھوری روڈ پر نہر شاہپور برانچ میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد ڈوب گئے
    ایک شخص جاں بحق ۔۔۔خاتون زخمی جبکہ محمد یار کی تلاش جاری
    موٹر سائیکل سوار دھوری سے بھیرہ آ رہے تھے کہ چراگاہ کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر نہر شاہپور برانچ میں جا گرا۔
    محمد یار کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔ زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا

  • یونیورسٹی روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    یونیورسٹی روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا یونیورسٹی روڈ سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے چن ون پلازے کے قریب نامعلوم شخص مردہ خالت میں پایا گیا ہے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی گئی ہے تاحال کوئی بھی محکمہ نہیں پہنچا

  • تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد  شناخت نہ ہو سکی

    تہہ خانے سے پر اسرارنعش بر آمد شناخت نہ ہو سکی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) 49 ٹیل کے قریب پلازہ کے تہہ خانہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کی گئی
    تھانہ کینٹ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا پولیس کے مطابق
    نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی۔

  • خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    خوشاب میں درخت کاٹنے پر چار افراد قتل آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا خوشاب میں درخت کاٹنے پر لڑائی کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کےواقعہ کا نوٹس
    ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔
    لاہور17جون-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خوشاب کے علاقے قائد آبادمیں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر ڈی پی او خوشاب نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔
    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کل مورخہ17-06-2019کو بوقت قریب05:45بجے صبح گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ء اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔