سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑانہ نوید اکرم نے سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 102 جنوبی میں ریڈ کر کے بدنام علاقہ منشیات فروش ملزم لیاقت علی ولد عبدالرحمان سکنہ 102 جنوبی کو 1320 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور منشیات فروشی کی دفعات کےتحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا
Category: سرگودھا
-

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن بڑی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل
تخت ہزارہ(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور اوور چارجنگ پر درجنوں ایجنسیوں کوسیل اورایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محترمہ عائشہ غضنفر نے مڈھ رانجھا اور گردونواح میں درجنوں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور اوورچارجنگ پرایک پیٹرول پمپ سیل اورایجنسیوں کو بھاری جرمانے کردئیے گاڑا پیٹرولیم، پیٹرول پوائنٹ ایجنسی،روانہ پیٹرولیم،چناب سروس سنٹر،محمد بوٹا پیٹرول ایجنسی،اظہراقبال تیل ایجنسی سمیت درجنوں پٹرول ایجنسیوں کو بھاری جرمانے کئے گے جبکہ اسد پیٹرول پمپ کو فوری سیل کردیا گیا۔اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن عائشہ غضنفر نے کہاکہ پیٹرول مافیا کو غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام سے لوٹ مار کرنے دیں گے ابھی اوور چارجنگ پر جرمانے کئے گئے ہیں مزید اگر پیٹرول مافیا نے لوٹ مار کا سلسلہ نہ روکا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائیں گے۔
-

مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا نے اجتجاج کیلیے حکمت عملی تیار کر لی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کا اجلاس مرکزی سیکریٹیریٹ پر ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر شاہنواز رانجھا نے کی اجلاس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری اور بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا مسلم لیگ ن نے پہلے سے ہی 15 جون سے حکومت کے خلاف اجتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اس حوالے سے تحریک کا آغاز سرگودہا سے شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے کام کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا ہے یاد رہے کہ سرگودہا کوٹ مومن سلانوالی بھلوال خوشاب کو مسلم لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ضلع سرگودہا کے پانچوں ایم این ایز کی نشستیں مسلم لیگ نے جیتیں ہیں اور ووٹ کو عزت دو کی تحریک کا آغاز بھی سرگودہا سے ہی کیا گیا تھا
-

خوشاب جوہر آباد روڈ پربس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک شحص جاں بحق
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)خوشاب جوہرآباد روڈ پنجاب کالج کے پاس بندیال کوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ایک شخص موقعے پے دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بد حواس ہو گیا
-

سرگودھا ملزمہ نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) چار بچوں کی ماں نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ جھاوریاں میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا
-

ٹرانسپورٹرز حضرات نے من مرضی کے کرایے وصول کرنا شروع کر دیے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا، بھلوال، پھلروان ، سالم اور گردونواح کی عوام کے ساتھ زیادتی،، سکائی ویز ڈائیوو بس سروس, اسلام آباد ڈائیوو بس سروس ، الشہباز ڈائیوو بس سروسز من مرضی کے کرایہ وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کا جھانسہ دے کے زاید کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ ریفریشمینٹ کیلیے الگ سے چارجز دینا ہوں گے بزنس کلاس میں آپ کو اگلی سیٹ ملے گی ایسا لگتا ہے بس پہ نہیں آپ جہاز پہ سفر کریں گے کمشنر سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کے دعوے صرف ٹھنڈے دفاتر تک محدود ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر نظر آرہی ہے
-

شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں گلیاں جوہڑ تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اسلام پورہ گلی نمبر 2 اور3 میں سیاسی ہٹ دھرمی اور انتقامی کاروائی کی وجہ سے نمازیوں کا مسجد کو جانے کا راستہ بند گٹروں کے ڈھکن اور کنارے نہ بنانے کی وجہ سے روزانہ رکشے الٹ جاتے ہیں.اسلام پورہ گلی نمبر 3 سوئیپر صفائی کے بھی ہزاروں روپے رشوت مانگنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ان علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں گلیاں محلے جوہڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
-

سرگودہا میں موجود غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)استقلال آباد كالونى(منی)سرگودھا
کی غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
اس کچرا کنڈی کے اندر کھڑے سیاسی سماجی کارکن، چیمبر آف کامرس کے رکن محمد جاوید اقبال کے دائیں طرف الاخلاق پبلک ہرائیویٹ اسکول اور بل مقابل بوائز اسکول،انکے بائیں جانب ھیلتھ ڈسپنری، بچیوں کا پرائمری اسکول اور سڑک کے دوسری جانب لڑکیوں کا ھائی اسکول،ان کی پشت پر مرکزی جامع مسجد، انکے سامنے لاکھوں روپے سے نو تعمیر شدہ پارک ھے-
اس کچرہ کنڈی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اسکول جانے والی بچیاں بچےنمازی اور راہ گیر منہ پر ھاتھ یا کپڑا رکھ کر گزرتے ھیں اس کچرہ کنڈی میں کوڑا کرکٹ کو لگائی گئی آگ سے گرد و نواح کی رھائشی آبادی اور گزرنے والے لوگوں کا سانس لینا دوبھر ھو جاتا اور آلودہ فضا سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ھے-
کشمنر سرگودھا ڈویثزن
ڈپٹی کمشنر ضلع سرگودھا
محكمه ماحوليات ضلع سرگودها
ایڈمنسٹریڑ میونسپل کارپویشن سرگودھا
ھیلتھ آفیسر میونسپل کاریوریشن سرگودھا
اس غیرقانونی کچرہ کنڈی کا خاتمہ کرکے سکولز، مسجد اور پارک میں سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو اس زھر آلود ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلائیں -

سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر
موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق حادثہ پل گیارہ سے آگے 107 چک سٹاپ کے قریب پیش آیا جانبحق ہونے والا میٹرک کا طالبعلم ابوزر اورزخمی ہونے والازین العابدین 48 شمالی کےرہائشی بتائے جا رہے ہیں -

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، دوملزمان سے چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد نواز او ر الطاف حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ سلانوالی کے علاقوں چک نمبر129شمالی اور چک نمبر125شمالی ریڈ کرکے ملزمان امان اللہ ولد عبداللہ سکنہ124شمالی سے چرس1100گرام، عصمت اللہ ولد غلام محمد سکنہ چک 124 شمالی سے چرس1160گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
