Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • وزیراعلیٰ پنجاب کااگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کااگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان

    طلبہ کی الیکٹر ک بائیکس کیلئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان، چھ ہزار سرکاری سکولوں میں اے آئی اور کمپیوٹر لیب، 50ہزار نئے کلاس روم بنانے کے اعلانات
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام سرکاری سکولوں میں چیئر، ڈیسک اور دیگر فرنیچر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا
    وزیراعلیٰ مریم نواز کی طلباء و طالبات کو آزادی اظہار کے اختیار کو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور ہر خبر کی تصدیق کرکے آگے پھیلانے کی ہدایت
    جو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں اور وہی دشمن کرتا ہے، شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے،ملک سے نہیں:مریم نواز شریف
    سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یابرتر دیکھنا چاہتی ہوں، پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے،طلبہ کو تعلیم دینے کے بعد خود روزگار کیلئے وسائل مہیا کریں گے
    سی ایم بننا آسان ہے، مگر عوام کی خدمت محنت طلب کام ہے، سی ایم بننے کا مقصد گاڑیوں میں بیٹھنا اور پروٹول انجوائے کرنانہیں
    بچوں سے کہتی ہوں دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اٹھانا، فتنہ فساد کا ایندھن بننے محفوظ رہنا، ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا
    جس ایئر فورس پرحملے کیے گئے، اسی ایئر فورس نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر نام روشن کیا، جن وردیوں کو ڈنڈوں پرٹانکا گیا، انہی وردی پوشوں نے ملک کی حفاظت کی
    طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان کے ساتھ ہیں فتنہ فساد والوں کے ساتھ نہیں، اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کیلئے ہر اقدام کروں گی یہ میرا وعدہ ہے
    پنجاب میں وسائل پہلے بھی تھے، پیسہ بھی تھا مگر اب پیسہ عوام پر ہی لگ رہا ہے،جیبوں میں نہیں جارہا روٹی سستی کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے
    صوبائی وزیر تعلیم کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے، راناسکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کااعلان کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے سکولوں میں 50ہزار نئے کلاس روم بنانے اور ہر سرکاری سکول میں ٹائلٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چھ ہزار سرکاری سکولوں میں اے آئی اور کمپیوٹر لیب فراہم کرنے کا اعلان کیا اور تمام سرکاری سکولوں میں چیئر، ڈیسک اور دیگر فرنیچر کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی الیکٹر ک بائیکس کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یابرتر دیکھنا چاہتی ہوں۔ میرا وزیر اعلیٰ بننا پنجاب کے تمام بیٹے اوربیٹیوں کے لئے اعزاز ہے۔بیٹی بہادر ہوتو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نوازشریف کی بیٹی ہوں جو وعدہ کرتی ہوں پورا کرتی ہوں۔(جاری۔۔۔۔)
    (ہینڈآؤٹ 423)
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے۔طلبہ کو تعلیم دینے کے بعد خود روزگار کے لئے وسائل مہیا کریں گے۔ریاست ماں کی طرح ہوتی اور ماں کو تو ہر بچے کا احساس ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آسان کاروبار کے لئے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افراد کو 61ارب روپے کے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ آسان کاروبار سکیم کے تحت پنجاب میں تقریباً55ہزار نئے بزنس شروع ہوچکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی میں پراجیکٹس کی سمری بتانے میں اڑھائی گھنٹے لگے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے۔ صوبائی وزیر راناسکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کرے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر ان کا حق ہے۔پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کو اب زمین پر نہیں بیٹھناپڑے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے جیل اور ڈیتھ سیل میں ڈالا گیا، مگر آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہاں کھڑی ہوں۔سی ایم بننا آسان ہے، مگر عوام کی خدمت محنت طلب کام ہے۔ سی ایم بننے کا مقصد گاڑیوں میں بیٹھنا اور پروٹول انجوائے کرنانہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں وسائل پہلے بھی تھے، پیسہ بھی تھا مگر اب پیسہ عوام پر لگ رہا ہے،جیبوں میں نہیں جارہا ہے۔عوام کے لئے آٹا روٹی اور سبزی وغیرہ سستی کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ دل کرتا ہے مگر ڈیڑھ سال میں کبھی چھٹی نہیں کی۔ ویک اینڈپر چھٹی کروں تو احساس جرم ہونے لگتا ہے۔ جس طرح لیپ ٹاپ میں وائرس کا خیال رکھا جاتا ہے، ملک کو سنبھال کر رکھنا ہے، کوئی سیا سی وائر س نہ آجائے۔ ہر تقریب میں کہتی ہوں،آپ کے والدین کی محنت کی کمائی ہے، کسی کا آلہ کار بنکراسے ضائع نہ کرے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں سے کہتی ہوں کہ دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اٹھانا۔ بچوں سے یہ بھی کہتی ہوں کہ فتنہ فساد کا ایندھن بننے محفوظ رہنا۔ میرے بچوں ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا۔ فتنہ فساد والوں کے بہکاوے میں آنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں، ان کے والدین کا سوچ کر پریشانی ہوتی ہے۔جو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں اور وہی دشمن کرتا ہے۔ شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے،ملک سے نہیں۔ سیاسی جہدوجد میں ہم نے بھی اختلاف کیا، مگر ملک کے خلاف نہیں گئے۔ سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر سوچیں کہ شہداء کی یاد گاریں اور عسکری تنصیبات جلانا کہاں کی سیاست ہے؟۔ جس ایئر فورس پرحملے کیے گئے، اسی ایئر فورس نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر نام روشن کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جن وردیوں کو ڈنڈوں پرٹانکا گیا، انہی وردی پوشوں نے ملک کی حفاظت کی۔جو پاک سرزمین کے غدار ہیں، وہ کسی کے وفادار نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب قوم بن کر فیک نیوز کے بارے میں غور کریں۔ آزادی اظہار کے اختیار کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ مرفیک نیوز دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا مہذب لوگوں کا وطیرہ نہیں۔ ہر خبر کی تصدیق کریں، پھر آگے پھیلائیں۔ طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں فتنہ فساد والوں کے ساتھ نہیں۔ اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کے لئے ہر اقدام کروں گی یہ میرا وعدہ ہے۔ تعلیم ہی بہتر مساوات قائم کرتی ہے برابری سطح پر سر اٹھا کر جیئیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

  • جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں،مریم نواز

    جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں،مریم نواز

    سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں-

    سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجا ئےاس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائےجو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں شخصیت سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں ، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔

    صرف پاگل ہی 24 کروڑ انسانوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔

    پاکستان کے خلاف افغانستان استعمال کرنے کی مودی سرکار کی ناکام کوشش

  • سرگودھا: یونین کونسل سیکرٹری پر تشدد، ملازمین کا احتجاج

    سرگودھا: یونین کونسل سیکرٹری پر تشدد، ملازمین کا احتجاج

    سرگودھا (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) یونین کونسل 64 دھریمہ کے سیکرٹری محمود الحق پر بااثر افراد کی جانب سے سرعام تشدد اور کپڑے پھاڑنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کیے جانے پر مقامی حکومت کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے باہر یونین کونسل سیکرٹریز نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کی خاموشی کے خلاف نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کسی سرکاری ملازم کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک روا رکھا گیا تو یہ تمام ملازمین کی عزت و وقار پر حملہ ہے، اور وہ ایسے کسی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر کسی کو کسی ملازم سے شکایت ہو تو متعلقہ افسران سے رجوع کیا جائے، پگڑی اچھالنے اور سرعام تذلیل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔

    اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ پولیس حکام سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرانے اور ملزمان کی گرفتاری کی استدعا کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹریز سے احتجاج کل تک مؤخر کرنے کی اپیل کی جسے تسلیم کرتے ہوئے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

    یونین کونسل ملازمین نے واضح کیا ہے کہ اگر ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی نہ کی گئی تو اگلے مرحلے میں پورے ضلع کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

  • بیٹی کے اغوا اور زیادتی کا جھوٹا کیس درج کروانے والا باپ گرفتار

    بیٹی کے اغوا اور زیادتی کا جھوٹا کیس درج کروانے والا باپ گرفتار

    سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک باپ نے اپنے ذاتی مخالفین کو پھنسانے کے لیے بیٹی کے اغوا اور جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کی جدید تفتیشی تکنیکوں اور باریک بینی سے کی گئی تحقیقات نے اس مکروہ سازش کو بے نقاب کر دیا۔

    یاسین نامی شخص نے 12 فروری 2025 کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو تین افراد نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ یاسین اور اس کی بیٹی کے بیانات کی بنیاد پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جس کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا گیا، اور ڈی این اے نمونے مزید تجزیے کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔تاہم، کیس میں اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واقعہ کے تمام پہلوؤں کی گہرائی سے تفتیش کی۔ دورانِ تحقیقات ایسے شواہد سامنے آئے جن سے یاسین کی کہانی مشکوک نظر آنے لگی۔ بالآخر لڑکی نے خود اعتراف کیا کہ نہ تو اسے اغوا کیا گیا تھا، نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہوئی ہے۔ اس کے اس اعتراف کے بعد پورا مقدمہ بے بنیاد ثابت ہوا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یاسین کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا، محمد صہیب اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "قانون کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ بے گناہوں کو انصاف اور معاشرے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔”

  • سرگودھا ، ڈسکہ: آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر تقاریب، پاک فوج سے اظہار یکجہتی و محبت

    سرگودھا ، ڈسکہ: آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر تقاریب، پاک فوج سے اظہار یکجہتی و محبت

    سرگودھا/ڈسکہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ، ملک عمران)بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ملک بھر کی طرح سرگودھا اور ڈسکہ میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں شہریوں، طالبات، وکلاء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی اور محبت کا مظاہرہ کیا۔

    سرگودھا میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول سٹیلائٹ ٹاؤن میں اسمبلی کے دوران طالبات نے "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر اپنی افواج سے اظہارِ وفا کیا۔ اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم مہناز گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلوٹ کرتی ہے جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے بھارت کے دفاعی نظام کو قبرستان میں تبدیل کر کے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا۔

    ادھر ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فتح کی خوشی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر بار اور وکلاء نے پرچم کشائی کی، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، مٹھائی تقسیم کی گئی اور وکلاء پر گل پاشی کی گئی۔ وکلاء رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تاریخی فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و وقار کو بلند کیا ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کی شجاعت پر فخر کرتی ہے۔

    ان تقریبات نے ثابت کیا کہ وطنِ عزیز کا ہر شہری، خواہ وہ طالب علم ہو، وکیل یا استاد، اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

  • عظمیٰ بخاری کا سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام اور گرانٹ جاری کرنے کا اعلان

    عظمیٰ بخاری کا سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام اور گرانٹ جاری کرنے کا اعلان

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( نامہ نگار،ملک شاہنواز جالپ ) سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان نے لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری سے اہم ملاقات کی، جس میں سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش رہائشی اور مالی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    صدر اور جنرل سیکرٹری پریس کلب نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ سرگودھا میں صحافیوں، کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافروں کی ایک بڑی تعداد آج بھی ذاتی رہائش سے محروم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کئی سالوں سے مسلم لیگ ن کی حکومت سے صحافی برادری کو امیدیں ہیں، اس لیے فوری طور پر سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا جائے اور پریس کلب کے لیے منظور شدہ گرانٹ فوری طور پر جاری کی جائے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت پنجاب سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے اور جلد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرگودھا پریس کلب کی گرانٹ جلد جاری کر دی جائے گی تاکہ صحافی برادری کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جون کے مہینے میں سرگودھا کا دورہ کریں گی، جہاں وہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کریں گی اور ممکنہ طور پر دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں اور صحافی کالونی کے قیام سے متعلق اعلانات بھی متوقع ہیں۔

  • سرگودھا: پنجاب ثقافت دیہاڑ کا رنگا رنگ میلہ، کمشنر اور ڈی سی سمیت شہریوں کی بھرپور شرکت

    سرگودھا: پنجاب ثقافت دیہاڑ کا رنگا رنگ میلہ، کمشنر اور ڈی سی سمیت شہریوں کی بھرپور شرکت

    سرگودھا (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) سرگودھا ڈویژن میں بھی صوبے کے دیگر حصوں کی طرح "پنجاب ثقافت دیہاڑ” روایتی جوش و خروش اور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں آرٹس کونسل کمپلیکس میں ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ انتظامی افسران، طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں شریک تمام افسران نے پنجابی ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور سروں پر روایتی پگڑیاں سجائے ہوئے تھے، جو پنجاب سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے والے پینٹنگز کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ سکولوں کے ہونہار طلباء و طالبات نے دلکش ٹیبلوز پیش کیے، جن میں پنجاب کی بھرپور ثقافت، پنڈ کی پنچائت کا منظر، ہیر رانجھا کی لازوال داستان، پنجاب کے لوک گیت اور مختلف علاقائی رقص شامل تھے، جنہیں حاضرین نے دل کھول کر داد و تحسین سے نوازا۔

    تقریب کا ایک اہم حصہ پنجابی مشاعرے کا انعقاد بھی تھا، جس میں نامور شعراء کرام نے "پنجاب ثقافت دیہاڑ” کی مناسبت سے اپنے خوبصورت اور فکر انگیز کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

    کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے اپنے خطاب میں تمام اہل پنجاب کو یوم ثقافت کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ نوجوان نسل پنجاب کی انمول روایات کو فراموش کرتی جا رہی تھی، اور اس یوم ثقافت کو منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو اپنی بھرپور ثقافت سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثقافت ایک ارتقائی عمل ہے، اور ہمیں اپنی ثقافت کی خوبصورت اقدار کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ دوسری صوبائی اکائیوں کی ثقافت کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یوم ثقافت کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی روایات اور اپنی باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور انہیں زندہ رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی شاندار ثقافت کو نئی نسل تک بہترین طریقے سے پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جتنی خوبصورت دھرتی ہے، اتنی ہی خوبصورت اس کی ثقافت بھی ہے۔ آج کا دن پنجاب کی زرخیز ثقافت کا دن ہے، اور یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ اگر ثقافت سلامت رہے تو قومیں مضبوط و مستحکم رہتی ہیں۔

    اس پروقار تقریب میں اے ڈی سی جی عمر فاروق، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد ربانی اور پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم بھی شریک تھے۔

    قبل ازیں، کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے آرٹس کونسل گیلری میں پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے منعقدہ پینٹنگ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کے پاس فرداً فرداً جا کر ان کے فن پاروں کے تھیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر  گرفتار

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

    سرگودھا: کرایے کے تنازع پر خواتین پر وحشیانہ تشدد کرنے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جھارویاں کے دیہی علاقے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے کرایہ کے تنازع پر خواتین سے جھگڑا کیا جھگڑے کے دوران بس ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر شمشیر نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بے بس خواتین روتے ہوئے مدد کی درخواست کرتی نظر آتی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے پر بے بس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی نگرانی میں جھاوریاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

    عید کی صرف تین سرکاری چھٹیاں

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، کسی سطح پر کسی قسم کا تشدد قابل برداشت نہیں، بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت اور احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا دیہی خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈکیس، عمران، بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست دائر

  • سرگودھا: 47 پل فلائی اوور 10 مارچ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

    سرگودھا: 47 پل فلائی اوور 10 مارچ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں 47 پل فلائی اوور اور قینچی موڑ سے ملت آباد پل تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 47 پل فلائی اوور کی کارپیٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ لنٹر کے جوڑ ایک ہفتے میں مکمل کر لیے جائیں گے، اور فلائی اوور کو 10 مارچ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    اجلاس میں فلائی اوور کے سروس روڈز، یوٹرن، فٹ پاتھ، پارکنگ ایریاز اور گرین بیلٹ کی تعمیر پر بھی غور کیا گیا، جبکہ پی ٹی سی ایل، فیسکو، سوئی گیس، سمال انڈسٹری اور سیوریج لائن کی منتقلی کی ٹائم لائنز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    کمشنر جہانزیب اعوان نے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولت میسر آسکے۔

  • سرگودھا: ترقیاتی منصوبے تیز، رمضان راشن پیکج کی رجسٹریشن میں تیزی کا فیصلہ

    سرگودھا: ترقیاتی منصوبے تیز، رمضان راشن پیکج کی رجسٹریشن میں تیزی کا فیصلہ

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) سرگودھا حاجی شاہنواز رانجھا کی زیر صدارت سٹی باڈی مسلم لیگ (ن) اور امیدوار برائے کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ مومن کی اہم میٹنگ دفتر میونسپل کمیٹی سالم روڈ پر منعقد ہوئی۔

    اجلاس میں محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے جاری اسکیموں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے پر زور دیا گیا، جبکہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حاجی شاہنواز رانجھا نے کوٹ مومن کے 15 وارڈز میں کوآرڈینیٹرز نامزد کیے، جنہیں عوامی فلاح و بہبود اور شہری مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

    اس موقع پر رمضان راشن سروے کا بھی جائزہ لیا گیا اور رمضان پیکج کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ مستحق افراد بروقت سہولت حاصل کر سکیں۔