Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا : تھانہ عطا شہید پولیس کی کارواٸی ۔ بین الاضلاعی چور گینگ گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ عطا شہید پولیس کی کارواٸی ۔ بین الاضلاعی چور گینگ گرفتار ۔

    سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر تھانہ عطا شہید پولیس کا ایکشن

    سرگودھا چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار

    سرگودھا ملزمان سے 26 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

    سرگودھا ملزمان کے قبضہ سے 9 موٹر سائیکل 4 مویشی ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء برآمد

    سرگودھا ملزمان نے سرکاری سکول سے لیپ ٹاپ چوری کیے تھے

    سرگودھا ملزم حسنین کا تعلق فیصل آباد جبکہ ملزم علی کا تعلق سرگودھا سے ہے

    سرگودھا ملزمان سے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا

    سرگودھا پولیس کو ملزمان پندرہ سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے
    ڈی پی او

    سرگودھا عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں
    ڈی پی او

    سرگودھا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ 1100 گرام چرس برآمد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر محمد اقبال گوندل و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فاطمہ جناح کالونی ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے 1100 گرام چرس بھی برآمد کر لی گٸی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی علاقہ بھر میں جراٸم پیشہ افراد و منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارواٸیوں کو سراہتے ہوٸے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : ڈی ایچ کیو ھسپتال میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض ذلیل و خوار ۔

    سرگودھا : ڈی ایچ کیو ھسپتال میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض ذلیل و خوار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلاٸسز کے لیے عمارت اور سٹاف تو مہیا کیا گیا ہے لیکن کسی بھی قسم کی سہولیات کے لیے فنڈز مہیا نہ کیے گئے ہیں ڈائیلاٸسز یونٹ کو مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلایا جا رہا ھے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں گردے انسانی جسم میں فلٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جوکہ خون سے فاسد مادوں کو بزریعہ یورن (پیشاب)خارج کرتے ہیں اگر گردے خراب یا ناکارہ ہو جائیں تو بذریعہ ڈائیلسز خون سے فاسد مادے خارج کیے جاتے ہیں ۔ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی پر مشتمل افراد کے لیے ڈائیلاٸسز یونٹ تو قائم کیا گیا لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے صرف سرکاری عمارت اور سٹاف ہی مہیا کیا گیا ہے دیگر کسی بھی قسم کی سہولت نہ دی گئی ہے ڈائیلسز یونٹ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلایا جا رہا ہے ہسپتال انتظامیہ چار قسم کی ادویات بھی وعدہ کے مطابق مہیا نہ کر رہی ہے گردوں کے دیگر امراض کے لیے نیفرالوجسٹ ڈاکٹر تک موجود نہ ہے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سے ہی یونٹ کو چلایا جا رہا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ گردوں کا ڈائیلاٸسز کروانا ایک مہنگا علاج ہے جو کہ غریب کے بس میں نہ ہے ۔ ڈائیلاٸسز کے مریضوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح حکومت ہر شہری کو صحت کارڈ کے اجراء کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اسی طرح ڈائیلسز کے لیے بھی فنڈذ مہیا کرے تاکہ غریب مریض بھی علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

  • سرگودھا میں انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا میں انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انٹرنیشنل منڈیوں میں ٹریڈ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے 4 ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 12ایکڑ رقبے پر انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ھے اس منصوبہ سے 12لاکھ خاندان مستفید ہونگے رواں سیزن میں ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 25ہزار سے زائد کینٹنر ایکسپورٹ کیے جائیں گئیں

    وفاقی حکومت کی اجازات کے بعد سرگودھا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کے منصوبے پر 23 چک بھلوال کے قریب 12 ایکڑ رقبے پر ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری اس سے قبل کئی بار ڈرائی پورٹ کے پراجیکٹ کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ڈائریکٹر سرگودھا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ ملک فخر عباس نے کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں روزگار کے مواقع ملیں گیے یہ منصوبہ 9اضلاع کے صنعتکاروں‘ کاشتکاروں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ ڈرائی پورٹ کنو کے رواں سیزن میں ہی شروع ہوجائے کیونکہ اس ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 25ہزار سے زائد کینٹنر کی ایکسپورٹ ہو سکیں گی اس منصوبے کی تکمیل سے ایکسپورٹرز کے مسائل ختم ہو جائیں گئے اور ملک کو اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا

  • سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی علاقہ نمبرداران سے میٹنگ ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی علاقہ نمبرداران سے میٹنگ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی علاقہ نمبرداران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب نے تھانہ جھال چکیاں میں علاقہ نمبرداران سے میٹنگ کی ۔ اور علاقہ میں ٹھیکری پہرے کو فوری شروع کرنے اور مٶثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جس پر علاقہ نمبرداران نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کو علاقہ میں ٹھیکری پہرا فوری شروع کروانے کی یقین دہانی کرواٸی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کا کہنا تھا ۔ کہ ٹھیکری پہرے کو میں خود بھی چیک کروں گا ۔ اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ھے ۔ علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری ھے ۔ عوام سے گزارش ھے کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا کو قاٸم رکھنے اور جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں میں پولیس کا ساتھ دیں ۔

  • سرگودھا : اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن جاری ۔

    سرگودھا : اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن جاری ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے چک نمبر 57 شمالی میں ایک بڑی کاروائی میں 574 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ نا جائز قابضین نے مچھلی فارم کے تالاب بنا کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہواتھا، ناجائز قابضین کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ سرکاری اراضی کی کل مالیت تقریبا 15 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی سرگودھا میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہے۔

  • سرگودھا : کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔

    سرگودھا : کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل سے سرگودھا میں کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات۔ ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی بھی موجود

    سرگودھا۔ کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کھاد کو سرکاری نرخ ناموں پر بیچنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور ہڑتال ختم کردی۔

    سرگودھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی محکمہ زراعت کے عملہ کو کھادوں کا اسٹاک اور فروخت شدہ کھاد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلرز سے حاصل کرنے کی ہدایت۔

    سرگودھا۔ کسان بھائیوں سے درخواست ہے ک مہنگی کھاد بیچنے والوں کی اطلاع فورن کنٹرول روم نمبر پر دیں۔ اے سی سرگودہا۔

    سرگودھا۔ انتظامیہ قانون کی پاسداری کرنے والے ڈیلرز سے مکمل تعاون کرے گی۔ عمر دراز گوندل

  • سرگودھا : نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کے وفد کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا : نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کے وفد کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی 32 مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے مختلف سروسز گروپ کے 12 رکنی وفد نے چیف انسٹرکٹر خالدہ بشیر اور ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمد کی قیادت میں سرگودہا کادورہ کیا ۔ قائمقام کمشنر محمد ا صغر جوئیہ او رریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے 32 مڈکیئر مینجمنٹ کورس کے وفدکااستقبال کیا ۔ وفد کو کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں سرگودہا ڈویژن کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ قائم مقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے جغرافیائی اہمیت ‘ ریونیو ‘ مقامی حکومتوں ‘ زراعت اور انڈسٹری سمیت دیگر انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ آر پی او محمد فیصل رانا نے سیکورٹی اقدامات سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی ۔ بعدازاں قائم مقام کمشنر محمد ا صغر جوئیہ او رآر پی او محمد فیصل رانا نے وفد کی انسٹرکٹر خالدہ بشیر کو یادگاری شیلڈیں جبکہ وفد کی جانب سے بھی قائم مقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ کو شیلڈ دی گئی ۔بعد ازاں سولات جوابات کا بھی سیشن ہوا جس میں قائمقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور آر پی او محمد فیصل رانا نے وفد کے مختلف سوالات کے جواب دے۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا : تحصیل سلانوالی کے نمبرداران کیساتھ کھلواڑ ہونے لگا ۔ ذراٸع

    سرگودھا : تحصیل سلانوالی کے نمبرداران کیساتھ کھلواڑ ہونے لگا ۔ ذراٸع

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل سلانوالی کے نمبرداران کے ساتھ کھلواڑ ہونے لگا نمبرداران کی میٹنگ کے نام پر نمبرداران کو شاہین آباد بلوایا گیا لیکن وہاں پر نمبرداران کی بجائے ایک سیاسی پارٹی کا جلسہ تھا جس کو دیکھ کر نمبرداران آگ بگولہ ہو گئے اور گھروں کو واپس چل دیئے اس موقع پر چند لوگوں نے نمبرداران میں اختلاف پیدا کرنے کے لیئے ایک خودساختہ باڈی تشکیل دی جس کو تحصیل بھر کے نمبرداران نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی خودساختہ باڈی کو نہیں مانتے مزید برآں نمبرداران کا کہنا تھا کہ خودساختہ ضلعی صدر عبدلرزاق قادری نمبرداران کے درمیان انتشار پھیلا رہا فوری طور پر ضلع سطح پر الیکشن کروائے جائیں ۔

  • سرگودھا میں سب انجینیٸر ٹیکنالوجسٹ کا احتجاج جاری ۔

    سرگودھا میں سب انجینیٸر ٹیکنالوجسٹ کا احتجاج جاری ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا احتجاج جاری صوبہ پنجاب کا ہر شہر احتجاج کا مرکز بن گیا سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا سرگودھا میں دھواں دھار جلسہ عام مقررین کاپرجوش ولولہ خطاب سات نومبر سے پنجاب بھر کے سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا اپنے مطالبات کی منظوری تک لاہور میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق :
    اس موقع پر ایپکا مرکزی سیکرٹری خالد جاوید اور جنرل سیکٹری میاں عامر ندیم سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کیے گئے وعدوں کر عمل درآمد یقینی بنائے جس میں ٹیکنیکل الاؤنس کا نفاذ، سروس سٹرکچر، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منظوری کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا پی ایم آئی یو کے خلاف قوانین کا خاتمہ ھے انہوں نے کہا کہ پی آی سی کے تحت مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک پنجاب بھر میں قلم چھوڑ ہڑتالی کیمپ لگے گے اور 7 دسمبر سے لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے او کئے گئے وعدوں کے مطابق سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کے مطالبات پورے کرے