Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا : ضلع سرگودھا اور خوشاب میں کھاد ڈیلرز کی ہڑتال ۔

    سرگودھا : ضلع سرگودھا اور خوشاب میں کھاد ڈیلرز کی ہڑتال ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے تنگ آکر سرگودھا اور خوشاب میں کھاد ڈیلرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی،کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ان کیخلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں وہی کھاد ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا گندم کی بجائی خطرے میں پڑ گئی

    تفصیلات کے مطابق :
    ضلع سرگودھا اور خوشاب کے درجنوں کھاد ڈیلرز نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقدمات کے اندراج کیخلاف غیر معینہ مدد کیلئے ہڑتال کر دی ۔کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر اعوان اور حبیب الرحمن نے کہا کہ ہم سرکاری نرخ نامہ پر کھاد یوریا فروخت کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے گوداموں پر ضلعی انتظامیہ چھاپے اور بھاری جرمانے کر رہی ھے جو کہ کھاد ڈیلرز کے ساتھ سرا سر زیادتی و ظلم ھے انتظامیہ بے جا انتقامی کارروائیاں کر رہی ھے جس سے ڈیلرز کے لیے کاروبار کرنا محال ہو گیا انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کیخلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لئیے جائیں نہیں تو ہڑتال جاری رہے گی دوسری طرف کھاد ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث کسانوں کو اپنی فصلوں کیلئے کھاد کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کسان دوکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے

  • سرگودھا : اپوا ٕ گرلز ھاٸی سکول میں عورتوں کے صنفی امتیاز اور ہراسیت کے موضوع پر سمینار

    سرگودھا : اپوا ٕ گرلز ھاٸی سکول میں عورتوں کے صنفی امتیاز اور ہراسیت کے موضوع پر سمینار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اقوام متحدہ نے 1993؁ء سے لیکر اب تک صنفی امتیاز اور ہراسیت کے حوالہ سے جو اقدامات اٹھائے ہیں پاکستان میں ان اقدامات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے پاکستان کے 1973؁ء کے آئین میں عورت پر تشدد کی روک تھام کا بل پاس ہوا ہے مگر پاکستان کے دیہی علاقوں میں اب بھی خواتین پر تشدد ہوتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار اپواء گرلز ہائی سکول سرگودھا میں 16روزہ مہم عورتوں کے صنفی امتیاز اور ہراسیت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عائشہ رجب، ایم این اے شوکت بھٹی، محمودہ اکرم، چیئرمین ضلع کونسل عاصم شیر میکن‘ ممبر سرگودھا چیمبر سعد اللہ ملک، میڈم انیلہ سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا 1991؁ء سے ہر سال یہ 16روزہ سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں یہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے مقررین نے کہا کہ مردوں کے معاشرے میں عورت کی رائے‘ حیثیت اور خدمات کو ایک مرد کی حیثیت کے برابر نہیں سمجھا جاتا ان پر جسمانی، ذہنی، جنسی تشدد اور معاشرے طور پر بھی ناانصافی کی جاتی ہے حکومت نے بچوں اور بچیوں کیساتھ ناانصافی اور تشدد کیلئے 1121 ہیلپ لائن قائم کی ہے جبکہ خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1043کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اب خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1043پر کال کرکے اپنے حقوق حاصل کرسکتی ہیں پاکستانی معاشرے میں شہری سطح پر کچھ شعور آیا ہے مگر دیہی علاقوں میں اب بھی خواتین کسمپُرسی کی زندگی بسر کررہی ہے اس موقع پر مہمانوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

  • سرگودھا میں ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کا انصاف ۔

    سرگودھا میں ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کا انصاف ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کا انکشاف محکمہ انٹی کرپشن سرگودھا اور محکمہ ہیلتھ سرگودھا نے ڈرگ انسپکٹر عامر رضا بابر اور امان اللہ کیخلاف تحقیقات کیں ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    تحقیقات کے بعد دونوں ڈرگ انسپکٹروں کیخلاف آڈیو ویڈیو کے علاوہ دستاویزات سے رشوت لینے کے ثبوت مل گئے تاہم ابھی تک دونوں ڈرگ انسپکٹروں کو معطل نہیں کیا گیا رپورٹ محکمہ صحت کے ارباب اختیار کو بھی ارسال کر دی گئی کاروائی عمل میں نہ لانے پر درخواست دہندہ سہیل بابر اور ذوالفقار علی سراپا احتجاج ہیں ۔ انکا کہنا ھے کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور کھلے ہیں جن سے ماہوار منتھلی وصول کی جاتی ہے عطائیوں کو کھلی چھٹی مل چکی ہے ڈرگ مافیا ممنوعہ غیر میعاری ناقص جعلی غیر رجسٹرڈ نشہ آور جنسی ادوایات ڈرگ انسپکٹروں کی سرپرستی اور ملی بھگت سے فروخت کی جا رہی ہیں جگہ جگہ انسانی زندگیوں سے سرعام کھیلا جا رہا ہے کوئی اتھارٹی ان کیخلاف کاروائی نہیں کر رہی محکمہ انٹی کرپشن سی ای او ہیلتھ ضلعی انتظامیہ ڈرگ انسپکٹروں کے کرپشن کے ثبوت ملنے کے باوجود ڈرگ انسپکٹروں عامر رضا بابر اور امان اللہ کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہے ۔ کرپٹ ڈرگ انسپکٹر اپنے ٹاؤٹوں کی وساطت سے لوٹ مار میں مصروف ہیں میڈیکل سٹور مالکان اور عطائی سرعام انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں درخواست دہندہ سہیل بابر اور ذوالفقار علی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے دشمنوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے دونوں ڈرگ انسپکٹروں کیخلاف انکوائریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔

  • سرگودھا : کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے explanation کال لیٹر موصول ہونے پر چارج چھوڑ دیا ۔

    سرگودھا : کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے explanation کال لیٹر موصول ہونے پر چارج چھوڑ دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی کرپشن کا سرگودھا میں آخری ہچکولہ ۔ Explanation کال لیٹر موصول ہونے پر ضدی کمشنر کو چارج چھوڑنا پڑا ۔

    ذراٸع کے مطابق کمشنر ھاٶس کی مولیاں ، پالک ، تمام سبزیاں ، مسمی مالٹے 35 توڑے کچے اور کنو مالٹے تڑوا کر ٹرکوں میں ڈال کر اپنی کرپشن سے تمام افسران اور ریاست مدینہ سے وابستگی کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ۔ رشوت کا بھی دم گھٹنے لگا ۔ ذراٸع کے مطابق مزید براں سابقہ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کو دو سال تک پنجاب کے کسی ضلع میں تعینات نہ کرنے کی اصل وجہ یہ بھی ھے ۔ سابقہ کمشنر نے گل خان نامی پٹھان جو لکی مروت سے تعلق رکھتا ھے ۔ اس کو ناجاٸز پی ایچ اے سے تنخواہ دلواٸی جاتی تھی ۔ اور وہی کارندہ سبزیوں ، مولیوں سمیت سڑکوں سے بغیر پکے اور تیار شدہ مالٹوں کو مالیوں وغیرہ سے تڑواتا رھا ۔ اور اس سے تو ایسا لگتا ھے کہ سابقہ کمشنر سرگودھا نے بدعنوانی ، کرپشن ، غربا کو ناجاٸز تنگ کرنا ، غیر قانونی طور پر گل خان نامی پٹھان کو پی ایچ اے سے تنخواہ دلوانا ، اور سرکاری گاڑی کا سرگودھا سے پٹرول ڈلوا کر لکی مروت جانا ۔ جتنا عرصہ سرگودھا میں بطور کمشنر سرگودھا گزارا سرکاری گاڑی و سرکاری تیل مدینہ کی ریاست میں فری چلتا رھا ۔ سابقہ کمشنر ہمیشہ اپنے پیٹی بند بھاٸیوں کیخلاف کارواٸی کرنے سے کوسوں دور رھیں ۔ حالانکہ چیٸرمین نیب نے ایک اہلکار کی درخواست پر کارواٸی کا حکم صادر فرما رکھا ھے ۔ لیکن ڈی سی آفس و کمشنر آفس کی کرپشن بڑھاٶ کے ویژن کو اپناتے ہوٸے چیٸرمین نیب کے احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ھے ۔ اور مزید غیر قانونی گاڑی کی خریداری بھی منظرعام پر آ چکی ھے ۔ سابقہ کمشنر کا چیٸرمین نیب کے احکامات کو دلیرانہ انداز میں درگزر کرنا ، اسی طرح حکومت کی حکم عدولی پر Explanation کال پر چارج چھوڑنا تمام تر بدعنوانیوں کا پیش خیمہ ھے ۔ عوامی سماجی حلقوں کا چیٸرمین نیب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ سات ماہ قبل غاٸب ہونیوالی دوشیزہ برآمد ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ سات ماہ قبل غاٸب ہونیوالی دوشیزہ برآمد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) سات ماہ قبل قریبی عزیزہ کے گھر سے غائب ہونے والی دوشیزہ برآمد بہک میکن کے رہائشی برخوردار اپنی فیملی کے ہمراہ ایک قریبی عزیز کی فوتتگی پر گئے واپسی پر اپنی بیٹی راشد ہ نورین کو اپنی سالی کے گھر چھوڑ کر آ گئے جہاں سے راشدہ نورین غائب ہو گئی جس کا مقدمہ نبر 227/21تھانہ جھال چکیاں درج ہوا جبکہ دوشیزہ کی برآمدگی پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری صاحب خان خوارہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بچی کو خوشاب سے برآمد کر لیا بچی کی برآمدگی پر ڈی پی او اور ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطا نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری صاحب خان کو شاباش دی جبکہ اس بڑی کارروائی کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے بھی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری صاحب خان خوارہ کی کارکردگی کو سراہا ہے

  • سرگودھا : تھانہ ساجد شہید نے نجی ھسپتال میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا : تھانہ ساجد شہید نے نجی ھسپتال میں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ ساجد شہید پولیس کی بڑی کاروائی، نجی ہسپتال میں چوری کرنے والے گروہ کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، 46لاکھ روپے نقدی برآمد

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نجی ہسپتال میں ملازمین نے لاکھوں روپے چوری کرلیے ہیں اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر محمد طارق اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور عبدالباسط کی مدعیت میں ہسپتال کے پانچ ملازمین کے خلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دو مرکزی ملزمان شیراز احمد اور طاہر عباس کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم کل مالیتی 46لاکھ روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • سرگودھا : تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ میں تہرے کا فیصلہ ، تینوں ملزمان کو 3/3 بار سزاٸے موت کا حکم ۔

    سرگودھا : تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ میں تہرے کا فیصلہ ، تینوں ملزمان کو 3/3 بار سزاٸے موت کا حکم ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پور صدر کے علاقہ میں تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، تین ملزمان کو 3/3 بار سزائے موت

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقہ میں ہونے والے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔پولیس کی طرف سے مقدمہ کی بھرپور پیروی اور تمام شہادتیں مہیا کی گئیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے پولیس نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پورسٹی کے قصبہ بھبڑانی میں تہرے قتل کی ایک بھیانک واردات کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان شفقت اللہ ، نعمت اللہ اور ثناء اللہ پسران عنایت اللہ چنگڑ کو تین تین مرتبہ سزائے مو ت اور مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے ۔ ملزمان نے 2018ء میں دن دیہاڑے گھات لگا کر فائرنگ کر کے ایک نوجوان عمران ، اس کے دس سالہ بھتیجے عمیرعمر اور غلام مجتبیٰ کو بھبڑانی سے شاہ پور آتے ہوئے قتل کر دیا تھا ۔ اسی مقدمہ کے ایک اور ملزم محمد افضل کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا ۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہو گی ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے انہی ملزمان کو اسی مقدمہ میں ایک اور دفعہ کے تحت دس دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا ہے ۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

  • سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاٶن۔ یوریا کھاد کی3000 بوری تحویل میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج ،کروا دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ضبط شدہ کھاد کو سیل پوائنٹ لگا کر اپنی زیرنگرانی کسانوں کو مقررہ نرخ نامہ پر فروخت شروع کروا دی ہے جہاں پر ایک سپیشل پرائس کنڑول مجسٹریٹ کی ڈیوٹی بھی لگا دی ہے۔ تمام سیل ریکارڈ کا باقائدہ اندراج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اے سی عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی مصنوعی قلت و مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرنے پر شہریوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا : ملک بھر میں 25 نومبر کو پٹرول پمپ بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔

    سرگودھا : ملک بھر میں 25 نومبر کو پٹرول پمپ بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا جس سے ملک میں نئے پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا وزارت_پٹرولیم کی جانب سے کمیشن نہ بڑھانے پر آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے 25 نومبر کو پٹرول پمپس کی بندش کی کال دے دی

    تفصیلات کے مطابق :
    وزارت پٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹھن گئی پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات دور نہ ہو سکے ڈیڈ لاک برقرار کل سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس بند کی کال دے دی گئی ڈویژن صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن رؤف رحمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پٹرول کی سپلائی بند دیں گئے حکومت نے وعدے کے باوجود ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن کے مطالبے پر عمل درآمد نہیں کیا تنگ آمد با جنگ آمد مجبورن یہ قدم اٹھانے جارہے ہیں اس سے قبل پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 5 نومبر اور 17 نومبر کو تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی کال دی تھی اب پھر سے 25 نومبر کو ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا ھے

  • سرگودھا ۔ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گٸی ۔ مولابخش ھسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو باہر نکال دیا ۔

    سرگودھا ۔ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گٸی ۔ مولابخش ھسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو باہر نکال دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ظلم و بربریت کی انتہا ھو گئی ۔ مولا بخش ھسپتال سے حاملہ عورت کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ۔ ذراٸع

    تفصیلات کے مطابق :
    ذراٸع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چوکی بھاگٹ کی رہائشی خاتون ڈلیوری کے لئیے سرکاری ھسپتال آئی تھی ڈاکٹروں نے ایڈمٹ نھی کیا ۔ خاتون مریضہ اور اسکے لواحقین صفاک ڈاکٹروں کی منت سماجت کرتے رہے ۔ سنگدل مسیحاٶں نے خاتون کا آپریشن کرنا درکنار ھسپتال میں داخل بھی نہیں کیا ۔ حالت غیر ھونے پر حاملہ خاتون مریضہ نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا ۔ خون میں لت پت خاتون کے ساتھ انسانیت سوز واقع پر شہری غم وغصہ کا اظہار کرتے رہے ۔ 30سالہ پروین بی بی رات بھر ھسپتال میں بھی بے یارو مددگار پڑی رہی تھی ۔ لیڈی ڈاکٹرز نے چیک تک نہ کیا لواحقین نے شکائت کی تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے عملے سے اٹھوا کر ھسپتال سے باہر پھینک دیا ۔ خون میں لت پت مریضہ نے بچے کو سڑک پر جنم دیا تو شہریوں نے مریضہ کی جان بچانے کے لئیے 1122 کو کال کر دی ۔ 1122 نے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا مریضہ کو زبردستی ھسپتال داخل کروا دیا ۔ مریضہ داخل نہ کرنے پر 1122 عملہ کے ساتھ بھی ڈاکٹر اور عملے کی تلخ کلامی ھوئی ۔سرکاری مولا بخش ھسپتال میں گائنی کے مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بتر سلوک کیا جاتا ھے شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔ متعدد ڈلیوری کے مریضوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ڈاکٹروں کی روز کا معمول بن چکا ھے ۔