Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ضیاء القرآن یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کر لیا گیا

    ضیاء القرآن یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کر لیا گیا

    بھیرہ امیر السالکین حضرت پیر محمد شاہ نے تقریبا ایک صدی قبل جس علمی دینی کام کا آغاز کیا اسے ضیاالامت پیر محمد کرم شاہ نے پروان چڑھایا اور اسی شمع کو پیر فاروق بہاوالحق شاہ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تفسیر ضیاء القرآن کی اشاعت کے 40 سال بعد اس کی 7 جلدوں کی تلخیص کرکے پیرفاروق بہاوالحق شاہ نے انہیں خلاصۃالقرآن میں سمو دیا ہے جس کا حکومتی سطح پر بھی اعتراف کر کے اس پنجاب کی 10 یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے

    ان خیالات کا اظہار بھیرہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلب شاہین فاروقی پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین حفصہ نیشنل سکول کے ایڈمنسٹریٹر میاں محمد سلیم الدین اور دیگر نے کیا اور انہوں نے کہا کہ پیرفاروق بہاول شاہ نے قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال کیا ہے سیاست کے بعد علم و ادب کے میدان میں انہوں نے اپنے عظیم والد کے تحقیقی کام کو آگے بڑھایا

    اور مختصر عرصہ نے اعلی مقام حاصل کر لیا ہے ہےجو ہمارے علاقہ کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے خلاصۃ القرآن کو یونیورسٹی آف گجرات اور ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے نصاب میں شامل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیوں سے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ خلاصۃالقرآن میں قرآن پاک کے تمام واقعات کو نہایت سلیقہ سے سمویا گیا ہے اور قاری کی تشنگی دور کرنے کے لیے ہر واقعے کی مزید تفصیل کے لیے تفسیر ضیاء القرآن کے صفات کے حوالہ جات دیئے گئے ہیں تقریب میں بھیرہ پریس کلب کے تمام ارکان کو خلاصۃالقرآن پیش کیا گیا

  • محکمہ نہر سرگودھا کے کرپٹ افسران کے گردگھیراتنگ

    محکمہ نہر سرگودھا کے کرپٹ افسران کے گردگھیراتنگ

    سرگودھا زونل چیف محکمہ انہار نےاپنے احکامات دوہرادیے مگر ایس ڈی اورومان کی غنڈہ گردی بدستورجاری موضع بونگہ موگہ 8170 کی انکوائری رپورٹ کے باوجود شاہ محمد کوانصاف کون دے گاسپرنٹنڈنٹ انجینئر انہار اعجازچوہدری کو فیصلہ پر عملدرآمد کرواکے رپورٹ پیش کرنے کاحکمنامہ جاری کردیا جبکہ دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے بھی محکمہ نہر سرگودھا کے کرپٹ افسران کے گردگھیراتنگ کردیا ہے سینئر افسران پیٹی بند بھائیوں کوتحفظ فراہم کرنے کی بجاۓ قانون کے مطابق قبلہ درست کریں

    زونل چیف محکمہ انہار سیکرٹری ایریگیشن پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعلی پنجاب کالی بھیڑوں کوکرسی سمیت گھربھجواکر نۓ پاکستان کے ویژن کے مطابق وطن عزیزکو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کے لیے لفظی گولہ باری کو عملی جامع پہناکر ذمہ دار ی کاثبوت دیں رپورٹ کیمرہ مین رانانعیم کےساتھ بیوروچیف ڈاکٹرعبدالقدوس جامی بیوروچیف سرگودھا

  • راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد

    راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد

    سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینا گیا مال مسروقہ موبائل فون ونقدی برآمد کر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر عارف جاوید نے سب انسپکٹر محمد اکرم ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے پانچ سال سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عمران ولد باطی کو گرفتارکرلیا ہے

    گرفتاراشتہاری مجرم نے سال2016کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی اور موبائل فون ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کا اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے قبل ازیں اسکے دونوں ساتھیوں صفدر حسین اور فرحت عباس کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھلوال کےنواحی علاقے رتوکالا میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کاقتل

    بھلوال کےنواحی علاقے رتوکالا میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کاقتل

    بھلوال کےنواحی علاقے رتوکالا میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کاقتل زاہد اور ذکریا نامی افراد ڈیرے پر موجودتھے جن پر تین افراد نے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں زاہداوزکریا کواکبر تارڑ وغیرہ نے قتل کردیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئےپولیس کواطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئےجس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

  • آ ر پی او سرگودھاریجن اشفاق خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا آر پی او آفس سرگودھا میں اجلاس

    آ ر پی او سرگودھاریجن اشفاق خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا آر پی او آفس سرگودھا میں اجلاس

    آ ر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا آر پی او آفس سرگودھا میں اجلاس چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی شرکت اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والےریجن ہذا کے 23ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی دوران سروس محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ در حقیقت ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاسی کرتا ہے پروموشن ایک طویل سنگ میل ہے جو اہلیت اور اچھےسروس ریکارڈ کی وجہ سے طے کیا جاتا ہے۔ بروقت پروموشن سے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ امور کی سرانجام دہی میں بہتری آتی ہے
    پروموٹ ہونے والے اہلکار ذمہ داریوں کو بہتر طریقہ سےسرانجام دے کر محکمہ کی عز ت میں اضافہ کریں داد رسی کےلئے آنے والے شہریوں کو عزت دیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں پولیس اہلکاروں کی بر وقت پروموشن میری ترجیحات میں شامل ہے ترقی پانے والے اہلکارخدمت خلق کو اپناشعار بنائیں۔ بد عنوانی رشوت او ر سفارش جیسے کلچر کی نفی کریں آر پی اوسرگودھا ریجن اشفاق خان

  • سرگودہا وزیر اعلی پنجاب کا اہلیان سرگودہا کے لیے 12ارب روپے کا تاریخی پیکج

    سرگودہا وزیر اعلی پنجاب کا اہلیان سرگودہا کے لیے 12ارب روپے کا تاریخی پیکج

    سرگودہا وزیر اعلی پنجاب کا اہلیان سرگودہا کے لیے 12ارب روپے کا تاریخی پیکج پبلک ہیلتھ انجیرنگ سیکٹر فراہمی و نکاسی آب منصوبہ تخمینہ تقریباً ایک ارب روپے سے زائد سرگودہا سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر کا قیام تخمینہ 65کروڑ روپےسرگودہا تحصیل ساہیوال سے شاہ پور 34 کلومیٹر سٹرک کی تعمیر تخمینہ لاگت ایک ارب 70کروڑ روپےسرگودہافلائی اور 47پل کی تعمیر تخمینہ لاگت530کروڑ روپے سرگودہا لاہور روڈ مخدوم انٹرجینج 42 کلومیٹر تخمینہ لاگت ایک ارب 60 کروڑ روپے

  • چودہ روز قبل ملتان سے پیدل چلتا ہوا شخص سرگودہا پہنچ گیا ، دردناک داستان سامنے آگئی

    چودہ روز قبل ملتان سے پیدل چلتا ہوا شخص سرگودہا پہنچ گیا ، دردناک داستان سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق ملتان سے پیدل سفر کرتے ہوئے درجہ چہارم کی نوکری کے حصول کی خاطر اسلام آباد میں پڑاؤ کے لئے سرگودھا پہنچنے والے جلال پور پیر والا ملتان کے چھ بچوں کے باپ سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے “سیاسی افئیرز” کو بتایا کہ وہ دس سال سے روزگار کے حصول میں درجہ چہارم کی نوکری کی تلاش میں تھا لیکن کہیں نوکری نہ ملنے پر جب بچے بھوک سے رونے لگا تو حصول روز گار کا مطالبہ کے لئے اسلام آباد جا کر پڑاؤ ڈالنے پیدل سفر پر نکل کر شور کوٹ، جھنگ، تحصیل سائیوال سے ہوتا ہوا آج چودہ روز کا پیدل سفر کرتے ہوئے سرگودھا پہنچا ہوں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان سے درجہ چہارم کی نوکری کی امید لئے اسلام آباد کی جانب سفر پر گامزن ہوں اس نے سرگودھا پریس کلب میں کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں لاکھوں روز گاروں کے بچے دو وقت کی روٹی سے ترس رہے ہیں اور مجھے دس سال میں درجہ چہارم کی نوکری نہ ملنا ریاست کے حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔اس نے روتے ہوئے کہا کہ چھ بچوں کو بھوک کی وجہ سے روتے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اس لئے اسلام آباد پہنچ کر روزگار ملنے تک پڑاؤ کا ارادہ ہے ۔

  • 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    16سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا، تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں محمد طفیل ارباب نے سب انسپکٹر محمد یوسف ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم عابد کو گرفتارکرلیا ہے۔

    گرفتارملزم نے چند یوم قبل 16سالہ لڑکے (م)سے زبردستی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کو ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی، کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر ہوٹل کا مالک اور ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار کر لیا

  • سرگودھا ۔ کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی

    سرگودھا ۔ کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی

    سرگودہا : (23مارچ) یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سادہ اور پروقار انداز میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے لان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قو می پر چم کو سلامی دی ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلا ل فیروز، اسسٹنٹ کمشنر عمر دارز گوندل ، سول ڈیفنس آفیسر ظفر علی بھٹی اورڈاکٹر ہارون الرشید تبسم سمیت سرکاری محکمو ں کے افسران نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا کہ تعمیر پاکستان کےلئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان میں دیکھنے کو ملا ۔ ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا چاہیئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اس کی بقاءو سلا متی کے لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات قربان کر دینے چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔

    آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سخت جد وجہد کے باعث14اگست1947کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا قرارداد پاکستان والے جذبے کو زندہ کرکے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔23مارچ کا جشن تما م پاکستانیو ں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہو تاہے۔ انہو ں نے کہا کی آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کر نا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ملک کی سلا متی و بقاءکےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ 23مارچ ہمارا تاریخ ساز دن ہے۔ اسی روز ہم سوئے منزل چلے، صر ف سات سال کے اندر ہم اپنی منزل تک پہنچ گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ تعمیر پاکستان ہمار ا خواب ہو نا چاہیے، قائد اعظم محمد علی جنا ح نے ڈاکٹر علا مہ محمد اقبال کے پیش کر دہ خاکہ کو حقیقت کا روپ عطا کیا۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، پسٹل برآمد

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، پسٹل برآمد

    سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، پسٹل برآمد
    سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد طلحہ کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے