Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ہ پھلروان کے نواحی گاؤں دھوری میں ایک ہی رات میں چار وارداتیں

    ہ پھلروان کے نواحی گاؤں دھوری میں ایک ہی رات میں چار وارداتیں

    تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں دھوری میں ایک ہی رات میں چار وارداتیں نامعلوم چور گینگ 15لاکھ روپے کا مال و متاع اور نقد لے کر فرار تفصیل کے مطابق 14.3.2021 کی درمیانی شب نامعلوم چور گینگ محمد اعجاز ولد شیر ہجرا کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور بجلی کی تاریں کاٹ کر کمرے میں بریف کیس سے تین تولہ سونا مالیت 2 لاکھ 78 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے نامعلوم چور گینگ محمد احسان ولد محمد اسلم قوم کے گھر میں سے 4 تولہ سونا مالیت 3 لاکھ 68 ہزار روپے 1 لاکھ 30ہزار روپے نقد رقم 10عدد بوسکی سوٹ مالیت 60000 اور 4 عدد شادی والے زنانہ سوٹ مالیت 10000 روپے 5 سوٹ زنانہ مالیت 20000 اور شادی کا مختلف سامان 25000 روپے کل سامان نقد رقم اور زیورات 613000روپے کا چوری کر کے لے گیا محمد احسان کے گھر چوری کرنے کے بعد چور گینگ محمد نواز ولد ولی کے گھر سے 5تولے سونا نقد رقم 50ہزاہ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے پورا گاؤں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی چور گینگ کی گاؤں میں وارداتیں روزانہ کا معمول بن چکی ہیں آئے روز چکیا ں پھلروان پر بھی چوری کی وارداتیں ہو رہی ہے عوام کا شدید احتجاج اور ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد اور آر پی او سرگودھا آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل

  • بھیرہ پولیس نے گزشتہ روز ایک چھاپہ کے دوران مختلف اضلاع میں چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    بھیرہ پولیس نے گزشتہ روز ایک چھاپہ کے دوران مختلف اضلاع میں چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    بھیرہ پولیس نے گزشتہ روز ایک چھاپہ کے دوران مختلف اضلاع میں چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر رفاقت علی ورک پولیس نفری کے ہمراہ علی پور چوک بھیرہ گشت پر موجود تھے کہ موٹر وے کی جانب سے آتی ہوئی کار نمبر اے ایچ جی 914 کو مشکوک سمجھ کر روک لیا دوران تلاشی کار سے چرس کے پانچ گٹو برآمد ہوئے جن میں 107پیکٹوں میں ایک لاکھ 17 ہزار 960 گرام تقریباً 3 من چرس چھپائی گئی تھی ابتدائی تفتیش کے مطابق کار سوار طارق جاوید نے یہ چرس پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمگل کرنا تھی اور وہ یہ دھندہ اپنی بیوی فرزانہ کے ساتھ مل کر کرتا ہے تاکہ پولیس سے محفوظ رہے بھیرہ پولیس نے کار اور چرس کو قبضہ میں لے کر ملزمان طارق جاوید اور اس کی بیوی فرزانہ کو حراست میں لے لیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمہ کی گود میں اس کی 2 سالہ بیٹی رباب بھی ہے جو اپنے والدین کے ہمراہ پولیس حراست میں ہے۔

  • ر بھیرہ کے ارکان نے دیوانی ضابطہ کی دفعہ 96 میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کی

    بھیرہ ہڈوژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق تحصیل بار بھیرہ کے ارکان نے دیوانی ضابطہ کی دفعہ 96 میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے تحصیل بار کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ اور محمد علی حسنین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت ترمیم واپس لے تاکہ وکلاء میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو

  • بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے گئے ہیں عوام کا فرض کو وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے انتظامیہ حرکت میں ہے عوام کا فرض ہے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی

  • تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقہ ٹھٹی ولانہ میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب

    تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقہ ٹھٹی ولانہ میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب

    تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقہ ٹھٹی ولانہ میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے چوہدری وسیم افضل چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھمیشہ کی طرح حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے کوشاں رہیں گے اور عوام کی خدمت ہی ھمارا اولین مقصد بے اس سے قبل ٹھٹی ولانہ کی بڑی تعداد میں آے ھوے معززین اور اہل علاقہ نے پرجوش انداز میں مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور چوہدری وسیم افضل چن نے اپنے دست مبارک سے بجلی کا افتتاح کیا تصویری جھلکیاں جاوید بیدار ٹھٹی ولانہ تحصیل بھیرہ

  • وسیم افضل چن کی اےسی بھلوال بلال ہنجرا  سے ملاقات

    وسیم افضل چن کی اےسی بھلوال بلال ہنجرا سے ملاقات

    وسیم افضل چن کی اےسی بھلوال بلال ہنجرا سے ملاقات
    اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سید ندیم شاہ آور صدر انجمن تاجران بھلوال شیخ رضوان بھی موجود تھےکرونا وائرس اور تحصیل بھلوال کے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال

  • بھیرہ شادی میں شرکت کے لیے آنے والے کیری ڈبہ اور کارمیں تصادم

    بھیرہ شادی میں شرکت کے لیے آنے والے کیری ڈبہ اور کارمیں تصادم

    بھیرہ شادی میں شرکت کے لیے آنے والے کیری ڈبہ اور کارمیں تصادم حادثے میں ڈرائیور سمیت 9 افراد زخمی پنڈدادن خان سے آنے والا کیری ڈبہ کلس شریف شادی میں جا رہا تھا زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل
    الحرم مارکی گوند پور کے سامنے پنڈ دادن خان سے آنے والے کیری ڈبہ اور میانی سے بھیرہ جانے والی کار کے درمیان تصادم
    میانی بھیرہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے

  • بھیرہ سول جج بھیرہ محمد آصف نواز نے عدم ادائیگی زر ڈگری پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    بھیرہ سول جج بھیرہ محمد آصف نواز نے عدم ادائیگی زر ڈگری پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گوند پور کی مافیہ نورین کا خاوند عمر نواز خرچہ نان و نفقہ کا دعویٰ ڈگری ہونے پر زر ڈگری ایک لاکھ 90 ہزار کی ادائیگی سے انکاری ہو گیا تو عدالت کے حکم پر بیلف عابد حسین نے بیلف محمد عمران کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش عدالت کردیا ملزم عمر نواز کے 50 ہزار منعقد ادائیگی اور بقیہ رقم کا ضامن دینے پر سول جج محمد آصف نواز نے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا

  • میٹر انسپکٹر مہر انور نثار کے ہمراہ چھاپہ مار کر خواجہ آباد کے محمد اعظم کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    بھیرہ ایس ڈی او فیسکو سردار پور نون ملک سجاد سلطان نے میٹر انسپکٹر مہر انور نثار کے ہمراہ چھاپہ مار کر خواجہ آباد کے محمد اعظم کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • حسن انعام ہراچہ کی جانب سے بلا تفریق عوام دوست پالیسی

    حسن انعام ہراچہ کی جانب سے بلا تفریق عوام دوست پالیسی

    چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل حسن انعام ہراچہ کی جانب سے بلا تفریق عوام دوست پالیسی کی بدولت مین سرکلرروڈ بھیرہ سے رانا محمد اقبال کی حویلی کے ساتھ محلہ آبکاری کو جاتی یہ گلی پچھلے 15 سال سے نہ بنوائی جا سکی اس گلی میں برسات کے دوران 2 / 2 فٹ تک پانی کھڑا ہوجاتا تھا کو ریاض گادی سابق کونسلر، فاروق گادی ،رانا اقبال سابق کونسلر کی نشاندہی اور محنت سے اب دوبارہ محلے داروں کی مرضی کے مطابق بنوائی جا رہی ہے