سرگودہا ۔وزیر اعظم کی معاون برائے سماجی تحفظ وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے 30جون تک مکمل کر لیاجائیگا ۔ اب تک 70 فیصد سروے مکمل ہو چکاہے ۔ پنجاب میں 54 فیصد جبکہ سرگودہا ڈویژن میں مجموعی طورپر 28 فیصد سروے مکمل کیا جاچکاہے ۔ 70 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ سروے کے بعد نئے رجسٹرڈ سات لاکھ خاندانوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں کہ آپ متعلقہ بینک پر جا کر اپنے پیسے لے سکتے ہیں ۔ نئے سروے سے 13 لاکھ حقدار ایسی خواتین کو تاحال ادائیگیاں اس لئے نہیں ہوسکیں کہ ان کے پاس نادراکے شناختی کارڈ نہ ہیں ۔ انہیں بذریعہ خط کہاگیاکہ اپنے شناختی کارڈ جلد از جلد بنوا کر احساس کفالت کے پیسے حاصل کر سکتی ہیں ۔وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں صحافیوں کو احساس کفالت پروگرام سے متعلق بریفنگ دے رہی تھیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹس پروگرام پنجاب رانا شاہد ‘ ڈی جی ہیڈکوارٹر نوید اکبر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر اور ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سرگودہا مقدس نوید چیمہ بھی ہمراہ تھے ۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام سے بہت سے سفید پوش افراد بھی استفادہ کر رہے ہیں ان کا بھرم برقرار رکھنے کیلئے ستمبر سے ادائیگیوں کا نظام تبدیل کیاجارہاہے او رایسے سفید پوش افراد اپنے اکاونٹ سے چیک کے ذریعے بھی رقم حاصل کرسکیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد بھی نادرا سے خصوصی شناختی کارڈ بنواکر احسا س کفالت پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل بنیادوں پر احساس سروے کیا جارہاہے جبکہ سرگودہا میں نئے ماڈل کے تحت سروے جاری ہے ۔ سرو ے کیلئے این جی اوز اور مقامی اساتذہ کی مددلی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر سیاسی بنیادوں پر جاری سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کا پتہ چلا کر شفاف انداز میں رقم ان تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے و اضح کیاکہ احساس سروے مفت کیا جارہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے بتایاکہ پچھلے سال کرونا کی وجہ سے قومی خوشحالی سروے متاثر ہوا لیکن اب دوبارہ بھر پور انداز میں سروے کا کام جاری ہے ۔ ایک او رسوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرونا لاک ڈاؤن میں شفاف انداز میں 12 ہزار روپے فی کس ملک کی آبادی تک پہنچائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں سروے جاری ہے وہاں وہ خود جا کر معائنہ کر رہی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایسے سرکاری افسران او رملازمین کے علاوہ غیر مستحق افراد جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سے کوئی مدد حاصل کی ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمتوں سے برخاست کر دیاگیا جبکہ اب ایسا شفاف نظام تشکیل دیاگیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر یا فرد کسی قسم کی مدد نہیں لے سکے گا ۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت احساس کفالت ‘ احساس وظیفہ او راحساس بلاسود قرضہ پروگرام سے اب تک لاکھوں مستحق افراد استفادہ کرچکے ہیں ۔ قبل ازیں دفتر آمد پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود او رڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹس پر وگرام ثانیہ نشتر کا استقبال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودہا میں جاری قومی خوشحالی سروے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود نے سلیمان پورہ کادورہ کر کے احساس کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔
Category: سرگودھا

پاکستان کی پہلی ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الہی ایڈووکیٹ مرحومہ کی خدمات دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں
بھیرہ
محروم طبقوں کی بحالی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان کی پہلی ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الہی ایڈووکیٹ مرحومہ کی خدمات دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے ساری زندگی غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی ان خیالات کا اظہار بھیرہ میں ان کی گیارہویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بار کلرسیداں راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق شاہدہ سکھیرا ایڈووکی سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فرح ناز ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین بلدیہ بھیرہ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ نے کی انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے یتیم معذور اور بیوگان کے مسائل کے حل کے لئے اپنے آپ کو وقف رکھا اور خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن ان کے مشن کو مزید آگے بڑھا رہی ہے بانو جہانگیر ایڈووکیٹ و دیگر نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت بھی کی
بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا
بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام عہدیدارو ں اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نے شرکت کی
جنرل سیکرٹری تحصیل بار بھیرہ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے شرکاء کو تمام امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عدالتوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کر کے انصاف کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔ صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ نے عدالتوں کے قیام کی افتتاحی تقریب میں مختلف اداروں کے سربراہوں اور عمائدین شہر کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں شرکا ء نے صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی وکلا ء کے مسائل حل کرنے کے لیے پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ کی گرانٹ سے شیر شاہی جامع مسجد بگویہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے
بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ کی گرانٹ سے شیر شاہی جامع مسجد بگویہ کی تزئین و آرائش کا کام 3 سال کے طویل عرصہ بعد مکمل ہو گیا ہے اور مسجد کے انتظام و نگرانی کی ذمہ داری دوبارہ متولی و منتظم پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے سنبھال لی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر آثارقدیمہ ملک غلام محمد،ڈپثی ڈائریکٹر حسن کھوکھر اور سول انجینئر عامر شہزاد کو پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے یادگاری شیلڈز دیں مسجد میں میوزیم،ریسرچ سنٹر اور مسجد پارک کی بحالی کے لیے ڈائریکٹر آثار قدیمہ نے فوری احکامات جاری کیے جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا

بھیرہ پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لئے 64 آئل ایجنسیاں سیل کر دیں
بھیرہ پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لیے عدالت عالیہ کے احکامات پر تحصیلدار بھیرہ حاجی محمد اکبر جاوید نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحصیل بھر میں 64 آئل ایجنسیاں سیل کر دیں کریک ڈاؤن میں نائب تحصیلدار چوہدری احسان الہی،مہر خضر حیات ہرل،عمر دراز طاہر سیٹلائٹ دیہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم صدر انجمن پٹواریاں چودھری عابد علی اور رانا محمد اکرم شاکر و نے حصہ لیا حاجی محمد اکبر جاوید نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے علاقہ بھر میں قائم آئل ایجنسیاں سیل کر دی گئی ہیں اور حکومت کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

چوہدری گلریز افضل چن نے سابق کونسلر چوہدری ریاض گادی اور سابق امیدوار براۓ کونسلر سے ملاقات کی
چوہدری گلریز افضل چن نے سابق کونسلر چوہدری ریاض گادی اور سابق امیدوار براۓ کونسلر چوہدری خالد محمود ارائیں سے بھیرہ شہر کے مسائل پر خصوصی تبادلہ خیال اور مشورہ کیا

سرگودھا، فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج
سرگودھا، فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج
تفصیل کے مطابق فیصل آباد روڈ پر یونین پل۱۱۱ ٹرک اڈا کا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول ٹکیس بڑھنے پر احتجاج کیا گیا فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ پر ٹول کی رقم بڑھنے کی وجہ سے یو نین پل ۱۱۱ ٹرک اڈا والوں نے روڈ بلاک کر رکھا ہے کنٹوئمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کا فی کراس رقم بڑھا دی گئی
سرگودھا، فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا کا کنٹونمنٹ بودڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج#Pakistan #BaaghiTv #Sargodha @DC_Sgd @RpoSargodha @sargodhapolice @AnsarNiaziPTI @PTIofficial pic.twitter.com/6TH5WlkdR9
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 18, 2021
جس پر یونین پل ١١١ نے احتجاج کیا کافی دیر تک مین فیصل أباد روڈ بلاک رہا جس وجہ سےٹریفک کی لائن لگی رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے روڈ کھلوایا
( عنصر علی نمائندہ باغی ٹی وی سرگودھا)





معروف میگزین سرگودہا ایکسپریس کی اشاعت کے آٹھ سال مکمل، شاندار تقریب ، ایڈیٹر سدرہ چوہدری اور ٹیم کو صحافتی حلقوں کی مبارکباد
سرگودہا ، علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی اخبارات کا کردار بہت اہم ہے مقامی صحافی نامساعد حالات کے باوجود اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل اپنا کر کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی شاہین فاروقی ، صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا عدیل اقبال سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فیصل شہزاد اعوان، لیگل ایڈوازر شعیب گوندل سینئر نائب صدر چیمبر اف کامرس خواجہ یاسر قیوم، سیکرٹری سرگودہا جمخانہ روف الرحمن، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری ، جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال، چیف ایڈیٹر سرگودہا پوسٹ ساجد خان، ایڈیٹر خالد محمود بھٹی و دیگر نے سرگودہا پریس کلب میں سرگودہا ایکسپریس میگزین کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں میڈیا کی نشان دہی سے معاشرے میں پھیلے کئی مسائل سامنے آتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت کے حوالے سے سرگودہا کی سرزمین بہت ہی زرخیز ہے یہاں کے صحافیوں نے سہولتوں کے فقدان اور بے پناہ مسائل کے باوجود صحافتی میدان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری محنت اور جانفشانی سے انجام دی ہیں لیکن اج علاقائی اخبارات کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوکل صحافیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ سرگودہا شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھی سب اسٹیک ہولڈرز کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ سرگودہا ایکسپریس میگزین نے گزشتہ اٹھ سالوں میں تمام تر مشکلات کے باوجود سرگودہا کے صحافتی میدان میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جس نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹینلٹ کی صلاحتیوں کو بھی اجاگر کیا جس پر سرگودہا ایکسپریس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سرگودہا پوسٹ ملک طارق اعوان ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چیمبر اف کامرس سعد اللہ ملک،ایڈیٹر سدرہ چودھری ؛ سماجی رہنما امجد اشرف شیخ، سینیر صحافی عبیداللہ طاہر، وارث ندیم وڑائچ، معاون ایڈیٹر ظہور احمد ملک، طارق محمود، قاسمی، سینیئر صحافی عرفان اکبر چوہدری،معروف تاجر راہنما شفیق الرحمن ، صدر تحصیل بار سلانوالی ملک حسنین اولکھ ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی شرکت کی










































سرگودھا ۔ ایم این اے عامر سلطان چیمہ سے صدر بار سلانوالی کی ملاقات ۔
سرگودھا ۔ ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ سے صدر بار تحصیل سلانوالی ملک حسنین کی انکی رہاٸش گاہ پر ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق :
ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ عوام کیساتھ ساتھ وکلا ٕ برادری کو درپیش مساٸل کے حل کےلیۓ کوشاں ۔
ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ سے صدر بار تحصیل سلانوالی ایڈووکیٹ ملک حسنین کی ملاقات ۔
ملاقات میں صدر بار سلانوالی نے بار کے مساٸل بارے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو آگاہ کیا ۔
جس پر ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے تمام مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کی یقین دہانی کرواٸی ۔ اور کہا کہ ہماری اس حکومت میں تمام درپیش مساٸل کو میرٹ پہ اور ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جاٸے گا ۔
جس پر صدر بار سلانوالی نے ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔
اور انکی اس کاوش کو سراہتے ہوٸے خراج تحسین پیش کیا ۔رپورٹ : ادریس نواز چدھڑ سرگودھا

بھیرہ ماڈل بازار بھیرہ کی دیوار گر گئی
بھیرہ
ماڈل بازار بھیرہ کی دیوار گر گئی
دیوار کے ملبے تلے دبے 1 افراد جانبق لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانبق ہونے والےکو نکال لیا
ریسکیو کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا























































