سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سائکلنگ ایونٹ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں لاہور اور اسلام آباد سے مختلف لوگ بھیره پہنچیں گے اور یہاں کے تاریخی ورثے کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ مزید یہ کہ سائکلنگ کو فروغ دینے کیلئے ایسے ایونٹ ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
بھیرہ کے مقامی لوگ بھی اس ایونٹ پر حصہ لے سکیں۔
سائیکلسٹ کیلئے اپنی سایکل ساتھ لانا لازمی ہے۔
ٹور آف بھیرہ کل صبح تحصیل آفس سے شروع ہوگا
دیگراہلیانِ بھیرہ بھی شہر میں مہمانوں کو ویلکم کریں تاکہ بھیرہ میں سیاحت کا فروغ ہو.
Category: سرگودھا
-

سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سائکلنگ ایونٹ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے
-

سرگودھا ۔ کلاس فور ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج ۔
سرگودھا میں کلاس فور ملازمین بھی سڑکوں پر آگئے اپنے مطالبات کے حق میں کمپنی باغ سے کمشنر آفس تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکفا کی کال پر سرگودھا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر ایپکفا پنجاب ریاض قادری کا کہنا تھا۔حکومت فل فور ہمارے جائز مطالبات مانے اور تمام ملازمین کو بنیادی سکیل 5 دیا جائے ،تعلیم یافتہ کلاس فور ملازمین جونئیر کلرک اسٹور کیپر کو ان کی تعلیم کے مطابق پرموشن دی جائے جبکہ کلاس فور ملازمین کے بچوں کی ملازمت کا کوٹہ پچاس فیصد مقرر کیا جائے اور ہیلتھ کارڈ دیے جائیں اس موقع صدر آل محکمہ جات سرگودھا مرزا سلطان اور جنرل سیکرٹری قمر عباس جنجوعہ کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گئے۔اور داما دم مست قلندر ہو گا۔ احتجاجی مظاہرئن کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی گئی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا ازم کیا گیا -

سرگودھا ۔ ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے فصل تباہ ۔
ناقص اور غیر میعاری زرعی ادویات کے استعمال سے قصبہ رتھانہ کے کاشتکار محمد عباس کی73 ایکڑ تربوز کی فصل جس می مالیت 1 کروڑ روپے بنتی ہے، سڑ کر تباہ ہو گئی، جس پر زراعت آفیسر ساہیوال محمد رفیق عملہ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، متعلقہ زرعی ادوایات کے ڈیلر کی دکان سے زرعی ادوایات کے سمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لیئے لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے، واقع پر متاثرہ کاشتکار کا اہل علاقہ کے ہمراہ زرعی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج،
تفصیلات کے مطابق :
قصبہ رتھانہ کے رہائشی کاشتکار محمد عباس نے 73 ایکڑ اراضی پر فصل تربوز کاشت کر رکھی تھی، اور قصبہ رادھن کے ڈیلر نصر اور کمپنی کے ایم ڈی شہباز اختر کی مشاورت سے زرعی ادویات پری ایکٹ کا فصل پر سپر ے کیا، جو زائد المیعاد، ناقص اور غیر میعاری ہونے کی وجہ سے 73 ایکڑ اراضی کی فصل تربوز تباہ ہو گئی، جس پر 1 کروڑ روپے لاگت آئی تھی، محمد عباس، ملک طارق، محمد فاروق، لعل خان، اللہ بخش، سکندر حیات، محمد اشفاق، حاجی الطاف، وسیم شہزاد، قیصر، سبطین، اور فیاض وغیرہ سمیت دیگر کاشتکاروں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب، محکمہ زراعت کے ارباب اختیار، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اور ڈائریکٹر زراعت سے مطالبہ کیا ہے، کہ جعلی اور غیر میعاری زرعی ادوایات فروخت کرنیوالے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے، اور کاشتکار محمد عباس کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے، واقعے پر کاشتکاروں نے متعلقہ زرعی ادوایات کی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے -

سرگودھا ۔ بھاگٹانوالہ میں قبضہ مافیا کا راج ۔ شہری پریشان ۔
سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں قبضہ مافیا کا راج، غریب شہریوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا انکشاف،تھانہ بھاگٹانوالہ کی پولیس قبضہ اور بھتہ مافیا کی سرپرست بن گئی،متاثرین کا احتجاج،وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل .
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ کے رہائشی محمد سرور نے بتایا کہ میں نے پانچ سال پہلے تین مرلہ جگہ خریدی اور اس کا انتقال بھی اپنے نام کروایا اور اب جبکہ میں نے تعمیر شروع کی تو علاقہ کے مشہور قبضہ مافیا کے لوگ یاسین،شوکت علی،ثناءاللہ،ضیاء اللہ اور لیاقت علی آگئے اور دولاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی جس پر میں نے ملزمان کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست گزاری لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی ہے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے بھاگٹانوالہ کے شہریوں کی ان قبضہ اور بھتہ مافیا سے جان چھڑوائی جائے ہماری رقوم واپس دلوائی جائیں اور ان کے خلاف قبضہ کر کے بھتہ وصول کرنے کے مقدمات درج کیے جائیں -

سرگودھا ۔ عوامی شکایت پر کنٹونمنٹ بورڈ عملہ متحرک ۔
سرگودھا میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے عوامی شکایات پر عملہ صفائی متحرک ، مختلف علاقہ جات میں صفائی آپریشن ترجیحی بنیادوں پر شروع
تفصیلات کے مطابق :
سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ عمر صدیق سپرنٹنڈنٹ مظہر بلال اور سپروائزر ملک فیاض کی زیر نگرانی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کو صفائی کی بہتر سہولیات میسر کرنا کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے -

سرگودھا ۔ نواحی علاقہ بھابڑا میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد ۔
سرگودھا : نواحی علاقے بھابڑا میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں بھابڑا گرلز ہائی سکول میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد
پچاس سالہ نور محمد کی نعش سکول میں درخت سے لٹکی برآمد ہوئی ھے
سکول میں لٹکتی نعش خود کشی یا قتل معامہ حل نہ ہو سکا
تھانہ میلہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا
درخت سے لٹکی نعش برآمد ہونے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا -

پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا
ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب، گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ، محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری محمد اسحاق خان کو25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد اکبر ولد فتح خان سکنہ چھدرو ضلع میانوالی کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمد خالد مسعود فروکہ کو درخواست دی گئی کہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں نام کی درستگی کے لیے پٹوار خانہ گیا جہاں پر حلقہ پٹواری محمد اسحاق نے مجھے سے نام کی درستگی کے لیے 40ہزار روپے رشوت وصول کی تھی اور اب مزید 25ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب محمد اویس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری ملزم محمد اسحاق خان کو پچیس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے،فیض اللہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد اسحاق خان پٹواری سے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ شمشیر شیرازی سرگودھا
-

بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس دلہنوں کےدلکش انداز
سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں بدلتے مو سم اور شا د یو ں کے مو جو دہ سیز ن کے مطابق دلہنوں کے ملبوسات میں ماڈلز کی دلکش اداؤں اور کیٹ واک نے ناظرین کے دل جیت لئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرگودھا برائیڈل شو میں جدید اور قدیم ثقافت کی عکاسی کی گئی جبکہ مشرقی دلہنو ں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے آنے والی خواتین نے پسند کیا اور بھرپو ر داد دی۔
برائیڈل شو کروانے والے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑ ے شہر و ں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے پروگرام کروانے کا مقصد جہاں مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجا گر کر نا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو اس قسم کے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔
برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک
-

انسانیت کی تذلیل بے حسی اور سفاکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
سرگودھا انسانیت کی تزلیل بے حسی اور سفاکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، سرگودھا صفاک سنگدل والدین نوزائیدہ بچہ خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ھو گئے، کتوں کے غول کو دیکھ کر کپڑے میں لپٹے نوزائدہ بچے کا پتہ چلا ، اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر مردو خواتین اکھٹے ھو گئے
ریسکیو زرائع سرگودھا کے مطابق نوزائیدہ بچہ کچھ دیر پہلے فوت ھوا ، نوزائیدہ بچے کو شاپر میں ڈال کر پھینکا گیا وقوعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود حمید ٹاون میں پیش آیا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1358050122450546690?s=20
پولیس نے قانونی کاروائی کہ لئے بچے کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم روم منتقل کر دی ،ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا
-

ریلوے اسٹیشن بند، چوروں کی موجیں لگ گئیں
بھیرہ ریلوے اسٹیشن جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ٹرین ہی بند کردی۔ چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی
ایک صدی سے قائم بھیرہ ریلوے اسٹیشن یہاں ٹرین دن میں پانچ وقت آیا جایا کرتی تھی۔جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ریلوے لائن تبدیل کرنے کے بجائے ٹرین ہی بند کردی۔ اسٹیشن ویران ہوگیا اور چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی۔ برسوں تک مسافروں کی چہل پہل اور ٹرینوں کے شور سے آباد بھیرہ ریلوے اسٹیشن چند سالوں میں ہی بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ۔ ایک طرف محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان ہوا تو وہیں مسافروں کے لیے سفری مشکلات میں اضافہ ہوگیا
تحصیل بھیرہ کی آبادی تین لاکھ سے زاید ہے اور ٹرین کی بندش سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ٹرانسپورٹر حضرات آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا بہانہ بنا کر کرایہ میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو تبدیل کروا کر ٹرین کی آمدورفت بحال کروائی جا ۔تاکہ مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر آ سکے