Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • شکایت درج کروانے پر نجی سکول کے پرنسپل کو حوالات میں بند کر دیا

    شکایت درج کروانے پر نجی سکول کے پرنسپل کو حوالات میں بند کر دیا

    سرگودھا میں پولیس نے شکایت درج کروانے کیلئے آنے والے نجی سکول کے پرنسپل کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا ۔ غیر شائستہ رویہ رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نجی کالج کے پرنسپل محمد سہیل تھانہ کوٹ مومن میں ایک شکایت درج کروانے کیلئے تھانہ کوٹ مومن گئے تو ۔ ایس ایچ او تھانہ عظمت جوئیہ نے نہ صرف غیر شائستہ رویہ رکھا بلکہ جب استاد نے ایس ایچ او کو قانون کے دائرہ میں رہنے کی بات کی تو ایس ایچ او عظمت جوئیہ نے استاد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اور حوالات میں بند کردیا ۔

    آر پی او اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ایڈیشنل ایس پی مزمل حسین کو واقعہ کی انکوائری کو حکم دیدیا ۔ آر پی او نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہیں ان کا احترام ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران اور اہلکار استاتذہ کیساتھ عزت کیساتھ پیش آئے ۔ استاد کے ساتھ غیر شائستہ رویہ رکھنے والے پولیس اہلکار کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔

  • کھلی کچہریاں صرف فوٹوسیشن تک محدود ، ڈپٹی کمشنرسرگودھاکو بھی چکما دیدیا

    کھلی کچہریاں صرف فوٹوسیشن تک محدود ، ڈپٹی کمشنرسرگودھاکو بھی چکما دیدیا

    اسرگودھا میں محکمہ مال میں بڑے چورچھوٹے چوروں کوتحفظ فراہم کرکے عوام کوچونالگانے میں مصروف ہیں کھلی کچہریاں صرف فوٹوسیشن تک محدود ڈپٹی کمشنرسرگودھاکو بھی چکمہ گرداوروں پٹواریوں اور تحصیلداروں کی غیرقانونی من مانیاں عروج پر عوام ذلیل وخوار افسرشاہی بدستورجاری عوامی ملازمین فرائض منصبی سرانجام دینے سے عاری سرگودھا شہراورگردونواح میں محکمہ مال کے پٹواریوں گرداوروں تحصیلداروں نے باہمی مشاورت سے عوام کوذلیل کرنے کے نت نۓ طریقے ایجاد کرلیے افسروں کے احکامات کی پرواہ کیے بغیر قانون کی دھجیاں بکھیردیں

    اور پیسے لینے کے لیے پرائیویٹ ٹولہ بھی ساتھ ملا لیا ریکارڈ میں ٹمپرنگ تومعمولی بات حسنات پٹواری نے جیتے جاگتے حیات کو کاغزوں میں فوت شدہ لکھا دیا نا اہل فسران نوٹس لینے کی بجاۓ خاموش تماشائ بن گۓ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعلی پنجاب سے معاملہ کاازخود نوٹس لینے کی اپیل ہے

  • بھیرہ پاک آرمی کے سید علی رضا شاہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے

    بھیرہ پاک آرمی کے سید علی رضا شاہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے

    بھیرہ پاک آرمی کے سید علی رضا شاہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں حضور پور بھیرہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی جوانوں کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی میت کو پاک آرمی کے دستے کی سلامی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

  • ملک بھر میں قومی خوشحالی سروےزور و شور سے جاری،بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر

    ملک بھر میں قومی خوشحالی سروےزور و شور سے جاری،بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر

    سرگودہا ۔وزیر اعظم کی معاون برائے سماجی تحفظ وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے 30جون تک مکمل کر لیاجائیگا ۔ اب تک 70 فیصد سروے مکمل ہو چکاہے ۔ پنجاب میں 54 فیصد جبکہ سرگودہا ڈویژن میں مجموعی طورپر 28 فیصد سروے مکمل کیا جاچکاہے ۔ 70 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ سروے کے بعد نئے رجسٹرڈ سات لاکھ خاندانوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں کہ آپ متعلقہ بینک پر جا کر اپنے پیسے لے سکتے ہیں ۔ نئے سروے سے 13 لاکھ حقدار ایسی خواتین کو تاحال ادائیگیاں اس لئے نہیں ہوسکیں کہ ان کے پاس نادراکے شناختی کارڈ نہ ہیں ۔ انہیں بذریعہ خط کہاگیاکہ اپنے شناختی کارڈ جلد از جلد بنوا کر احساس کفالت کے پیسے حاصل کر سکتی ہیں ۔وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں صحافیوں کو احساس کفالت پروگرام سے متعلق بریفنگ دے رہی تھیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹس پروگرام پنجاب رانا شاہد ‘ ڈی جی ہیڈکوارٹر نوید اکبر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر اور ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سرگودہا مقدس نوید چیمہ بھی ہمراہ تھے ۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام سے بہت سے سفید پوش افراد بھی استفادہ کر رہے ہیں ان کا بھرم برقرار رکھنے کیلئے ستمبر سے ادائیگیوں کا نظام تبدیل کیاجارہاہے او رایسے سفید پوش افراد اپنے اکاونٹ سے چیک کے ذریعے بھی رقم حاصل کرسکیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد بھی نادرا سے خصوصی شناختی کارڈ بنواکر احسا س کفالت پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل بنیادوں پر احساس سروے کیا جارہاہے جبکہ سرگودہا میں نئے ماڈل کے تحت سروے جاری ہے ۔ سرو ے کیلئے این جی اوز اور مقامی اساتذہ کی مددلی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر سیاسی بنیادوں پر جاری سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کا پتہ چلا کر شفاف انداز میں رقم ان تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے و اضح کیاکہ احساس سروے مفت کیا جارہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے بتایاکہ پچھلے سال کرونا کی وجہ سے قومی خوشحالی سروے متاثر ہوا لیکن اب دوبارہ بھر پور انداز میں سروے کا کام جاری ہے ۔ ایک او رسوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرونا لاک ڈاؤن میں شفاف انداز میں 12 ہزار روپے فی کس ملک کی آبادی تک پہنچائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں سروے جاری ہے وہاں وہ خود جا کر معائنہ کر رہی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایسے سرکاری افسران او رملازمین کے علاوہ غیر مستحق افراد جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سے کوئی مدد حاصل کی ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمتوں سے برخاست کر دیاگیا جبکہ اب ایسا شفاف نظام تشکیل دیاگیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر یا فرد کسی قسم کی مدد نہیں لے سکے گا ۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت احساس کفالت ‘ احساس وظیفہ او راحساس بلاسود قرضہ پروگرام سے اب تک لاکھوں مستحق افراد استفادہ کرچکے ہیں ۔ قبل ازیں دفتر آمد پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود او رڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹس پر وگرام ثانیہ نشتر کا استقبال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سرگودہا میں جاری قومی خوشحالی سروے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود نے سلیمان پورہ کادورہ کر کے احساس کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔

  • پاکستان کی پہلی ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الہی ایڈووکیٹ مرحومہ کی خدمات دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں

    پاکستان کی پہلی ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الہی ایڈووکیٹ مرحومہ کی خدمات دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں

    بھیرہ
    محروم طبقوں کی بحالی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان کی پہلی ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الہی ایڈووکیٹ مرحومہ کی خدمات دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے ساری زندگی غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی ان خیالات کا اظہار بھیرہ میں ان کی گیارہویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بار کلرسیداں راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق شاہدہ سکھیرا ایڈووکی سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فرح ناز ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین بلدیہ بھیرہ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ نے کی انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے یتیم معذور اور بیوگان کے مسائل کے حل کے لئے اپنے آپ کو وقف رکھا اور خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن ان کے مشن کو مزید آگے بڑھا رہی ہے بانو جہانگیر ایڈووکیٹ و دیگر نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت بھی کی

  • بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا

    بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا

    بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام عہدیدارو ں اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نے شرکت کی
    جنرل سیکرٹری تحصیل بار بھیرہ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے شرکاء کو تمام امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عدالتوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کر کے انصاف کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔ صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ نے عدالتوں کے قیام کی افتتاحی تقریب میں مختلف اداروں کے سربراہوں اور عمائدین شہر کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں شرکا ء نے صدر بار چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی وکلا ء کے مسائل حل کرنے کے لیے پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

  • بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ کی گرانٹ سے شیر شاہی جامع مسجد بگویہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے

    بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ کی گرانٹ سے شیر شاہی جامع مسجد بگویہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے

    بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ کی گرانٹ سے شیر شاہی جامع مسجد بگویہ کی تزئین و آرائش کا کام 3 سال کے طویل عرصہ بعد مکمل ہو گیا ہے اور مسجد کے انتظام و نگرانی کی ذمہ داری دوبارہ متولی و منتظم پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے سنبھال لی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر آثارقدیمہ ملک غلام محمد،ڈپثی ڈائریکٹر حسن کھوکھر اور سول انجینئر عامر شہزاد کو پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے یادگاری شیلڈز دیں مسجد میں میوزیم،ریسرچ سنٹر اور مسجد پارک کی بحالی کے لیے ڈائریکٹر آثار قدیمہ نے فوری احکامات جاری کیے جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا

  • بھیرہ پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لئے 64 آئل ایجنسیاں سیل کر دیں

    بھیرہ پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لئے 64 آئل ایجنسیاں سیل کر دیں

    بھیرہ پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لیے عدالت عالیہ کے احکامات پر تحصیلدار بھیرہ حاجی محمد اکبر جاوید نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحصیل بھر میں 64 آئل ایجنسیاں سیل کر دیں کریک ڈاؤن میں نائب تحصیلدار چوہدری احسان الہی،مہر خضر حیات ہرل،عمر دراز طاہر سیٹلائٹ دیہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم صدر انجمن پٹواریاں چودھری عابد علی اور رانا محمد اکرم شاکر و نے حصہ لیا حاجی محمد اکبر جاوید نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے علاقہ بھر میں قائم آئل ایجنسیاں سیل کر دی گئی ہیں اور حکومت کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

  • چوہدری گلریز افضل چن نے سابق کونسلر چوہدری ریاض گادی اور سابق امیدوار براۓ کونسلر سے ملاقات کی

    چوہدری گلریز افضل چن نے سابق کونسلر چوہدری ریاض گادی اور سابق امیدوار براۓ کونسلر سے ملاقات کی

    چوہدری گلریز افضل چن نے سابق کونسلر چوہدری ریاض گادی اور سابق امیدوار براۓ کونسلر چوہدری خالد محمود ارائیں سے بھیرہ شہر کے مسائل پر خصوصی تبادلہ خیال اور مشورہ کیا

  • سرگودھا،  فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا  کنٹونمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج

    سرگودھا، فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج

    سرگودھا، فیصل آباد روڈ پر یونین ٹرک اڈا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کے خلاف سراپا احتجاج

    تفصیل کے مطابق فیصل آباد روڈ پر یونین پل۱۱۱ ٹرک اڈا کا کنٹونمنٹ بورڈ ٹول ٹکیس بڑھنے پر احتجاج کیا گیا فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ پر ٹول کی رقم بڑھنے کی وجہ سے یو نین پل ۱۱۱ ٹرک اڈا والوں نے روڈ بلاک کر رکھا ہے کنٹوئمنٹ بورڈ ٹول پلازہ کا فی کراس رقم بڑھا دی گئی

    جس پر یونین پل ١١١ نے احتجاج کیا کافی دیر تک مین فیصل أباد روڈ بلاک رہا جس وجہ سےٹریفک کی لائن لگی رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے روڈ کھلوایا

    ( عنصر علی نمائندہ باغی ٹی وی سرگودھا)