Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا  ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں سرگودھا ضلع ہذا میں کل 139 چرچز واقع ہیں جن میں سے 73 چرچز میں عبادتی پروگرام منعقدہو تے ہیں تمام چرچز کو ان کی حساسیت اور لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں کیٹگری اے کے 4 چرچز ہیں جن کے لے علیحدہ سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ آنے والے تمام افراد کی بزریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی کو بھی یقینی بنایا گیاہے5ایس ڈی پی اوز اور 14 ایس ایچ اوز اپنے اپنےعلاقہ کے چرچز کی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ حساس علاقوں گشت کریں گے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری موجود رہے گی اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پرامن معاشرے کے قیام کے لیے کوشش جاری رکھیں گے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

  • بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

    بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

    بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھیرہ اور سپورٹس سٹیڈیم کے ہونے والے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ اور دیگر افسران بھی تھے گرلز کالج میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق پرنسپل کی استدعا پر ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم دیا تاکہ طالبات کے لیے گراؤنڈ کی جگہ محفوظ رہے سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر انہوں نے ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے دورہ میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے عملہ کے ذریعے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا ڈپٹی کمشنر کے اس رویہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے میدیا ارکان نےحیرانی کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے یہ اقدام کس صورتحال کو مخفی رکھنے کے لیئے میڈیا کو اپنے سے دور رکھ کر اٹھایا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ بعد ازاں تحصیل کمپلیکس میں پودا لگائے بغیر کھانا کھانے موٹر وے سروس ایریا بھیرہ چلے گئے جبکہ محکمہ ما ل کا عملہ اور جامع مسجد بگویہ بھیرہ کی انتظامیہ سہ پہر گئے تک ڈپٹی کمشنر کی جامع مسجد آمد کا انتظار کرتی رہی

  • بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں

    بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں

    بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں
    یہ بات الوکیل لا ایسوسی ایٹس بھیرہ میں شامل نئے وکلاء کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہی انہوں نے نوجوان وکلاء میں قانون کی کتابیں تقسیم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے تقریب میں سنیئر وکلاء محمد انور بولا ایڈووکیٹ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ نصر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ ملک خالد گلشیر ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی نئے شامل ہونے والے وکلاء میں چوہدری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ مرزا اورنگزیب ایڈووکیٹ مہر خرم شہزاد ایڈووکیٹ محمد فیاض گوندل ایڈووکیٹ حسن علی بھٹی ایڈووکیٹ محمد تیمور احمد ایڈووکیٹ مہر سیف اللہ ایڈووکیٹ تابندہ شہزادی ایڈووکیٹ اور مومل زہرہ ایڈووکیٹ شامل ہیں

  • بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال

    بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال

    بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں انتھسیزیا سپیشلسٹ نہ ہونے کی بنا پر آپریشن تھیٹر ایک مدت سے غیر فعال ہے جبکہ چند روز قبل ہسپتال میں تعینات ہونے والی گائناکالوجسٹ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ کو گزشتہ روز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد گوندل نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بتائی انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کو بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت ایک سرجن کے علاوہ کسی شعبہ کا سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں ہے اس موقع پر پروکیورمنٹ آفیسر شجاعت گیلانی بجٹ اینڈ فنانس آفیسر عادل علوی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایم پی یو کے تحت فراہم کردہ ادویات ہسپتال میں اس وقت وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ ان کا استعمال سپیشلسٹ ڈاکٹر کے بغیر ممکن نہیں ہسپتال میں اس وقت 14 میڈیکل افسر مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے موجود ہیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کو حکم دیا کہ وہ ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہفتہ میں دو دن انتھسیزیا اسپیشلسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود سائلین سے گفتگو کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے ادا کریں اور سائلین کو ہر ممکن سہولت اور انکے مسائل کو بر وقت حل کریں۔

  • بھیرہ  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے

    بھیرہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے

    بھیرہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 14ماہ میں ملک کا جو حال کیا ہے اس سے عام آدمی سے لیکر زمیندار، کاشتکار اور صنعتکار سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں وہ نواحی قصبہ کلس شریف میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہون نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے روز سے ہی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے کر نتائج قبول کرنے کو تیار نہ تھے کہ اس سے ملک کا نقصان ہو مگر ہم نے اسے سسٹم کی بقا کی خاطر قبول کیا اب حکومت کے بار بار کے یو ٹرن نے ان کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 27اکتوبر کو دھرنا کا اعلان کر چکے ہیں اس میں کراچی سے خیبر تک کے قافلے شریک ہو نگے۔ مولانا کی تحریک جے یو آئی کی تحریک ہے پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی 18اکتوبر سے اپنی تحریک احتجاج مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔ پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 20اکتوبر کو تھر 24اکتوبر کو کشمور پھر ساوتھ اور سنٹرل پنجاب میں جلسے کریں گے اور 30اکتوبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر یہ احتجاج مارچ مظفر آباد میں ہو گا اس میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

  • شاہینوں کے شہر سرگودھا میں صحافیوں نے پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کو کھری کھری سنا دیں

    شاہینوں کے شہر سرگودھا میں صحافیوں نے پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو پریس کانفرنس کرنا مہنگا پڑ گیا

    پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے اخبارات کو اشتہارات کی بندش، سی پی این ای اور اے پی این ایس کی جانب سے مقامی اخبار کو ممبر شپ نہ دینے، نئی میڈیا پالیسی،صحافیوں کے بے روزگار ہونے پر تابڑ توڑ سوال کئے تو فیاض الحسن چوہان بے بس نظر آئے

    صحافیوں نے پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں میں سرگودھا کا کوئی اخبار لسٹ میں نہیں آیا جس پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس، سی پی این اے والے زیادتی کریں گے تو ایکشن لیا جائے گا، نئی پالیسی جو میڈیا کے حوالہ سے لے کر آئے ہیں، پنجاب میں کسی کو شکایت نہیں ہونی چاہئے،اے پی این ایس اور سی پی این اے کے نمائندے سن لیں جو اخبار ممبر شپ کے لئے اپلائی کرتا ہے اگر آپ نے ممبر نہ بنایا تو اسکے خلاف ایکشن ہو گا

    صحافی نے سوال کیا تو فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں میں نے بتا دیا، ساری دنیا دیکھ رہی ہے صحافی آپس میں لڑ رہے ہیں

    صحافی نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کا ممبر ہو گا اسکے اخبار کو اشتہار ملین گے،وہ لسٹ میں آئے گا جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے

    پریس کانفرنس کے دوران صحافی کھڑے ہو گئے اور انہوں نے فیاض الحسن چوہان کے سامنے کھڑے ہو کر بھی احتجاج کروایا

  • شراب کشید کرتے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

    شراب کشید کرتے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

    سرگودھا۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرکے چالوبھٹی سے شراب کشید کرتے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے اوراْن کے قبضہ سے سینکڑوں لیٹر شراب ولہن برآمد کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے سب انسپکٹر افضال احمد ساجد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبری124جنوبی ڈیرہ مال مویشی ازان زاہد اقبال ریڈ کرکے ملزم زاہد اقبال ولد رانا تاج علی سکنہ ہائے چک نمبری124جنوبی کو بذریعہ چالوبھٹی شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی گیس سلنڈر، چولہا، مٹی کا دورااور تگاری وغیرہ سمیت سینکڑوں لیٹر لہن اور100لیٹر شراب برآمدہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن فاروق حسنات کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن فاروق حسنات کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    سرگودھا پولیس کے مایہ ناز سب انسپکٹر رانا محمد امین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن فاروق حسنات کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی کوٹ مومن ملک غلام عباس تھے جبکہ کوٹ مومن سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور ان کے عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر رانا محمد امین نے محکمہ پولیس میں گزارے گئے وقت کو یادگار قرار دیا اور اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ مہمانِ خصوصی ملک غلام عباس نے کہا کہ رانا امین نے ایک شاندار کیریئر کا اختتام کیا ہے اس کی محکمانہ خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ رانا آمین نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور کنسٹیبل کیا اور سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پا کر مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اور تفتیشی افسر اپنے فرائض سر انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر رانا محمد امین کو تحائف دے کر رخصت کیا گیا۔

  • ڈاکٹر حسن مسعود پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اج 5 اکتوبر کو بھیرہ کا دورہ کریں گے

    بھیرہ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن مسعود پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اج 5 اکتوبر کو بھیرہ کا دورہ کریں گے تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چودھری خالد محمود ارائیں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر حسن مسعود آج 5 اکتوبر کو دن 2 بجے ان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اس موقع پر تحصیل ٹاؤن یونین کونسل وارڈ اور نیبر ہڈ کے صدر سینئر نائب صدر اور جنرل سیکریٹریز بھی موجود ہوں گے ڈاکٹر حسن مسعود 5 اکتوبر کو بھیرہ کے علاوہ سرگودھا کوٹ مومن بھلوال اور 6 اکتوبر کو شاہ پور ساہیوال اور سلانوالی تحصیلوں کا بھی دورہ کریں گے

  • بھیرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر گل محمد جکھرانی

    بھیرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر گل محمد جکھرانی

    بھیرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر گل محمد جکھرانی اور سندھ اسمبلی کے رکن ڈاکٹر لال چند گزشتہ روز نجی دورہ پر سملانوالا بھیرہ آئے اور تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ناظم ندیم اکرم خان سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم ظفراللہ خان اور صفدرعباس خان بھی موجود تھے