Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او عارف حسین چیمہ اشتہاریوں کیخلاف ان ایکشن ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری عارف حسین چیمہ نے چارج سنبھالتے ہی اشتہاری مجرمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

    تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے 2022 میں ایک شہری کو قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلیئے دوبئی فرار ہو گیا تھا ۔

    اشتہاری مجرم کو دوبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

    سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،سائلین بنا کسی سفارش میرے دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ سائلین کے تمام مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کیا جائے گا

  • سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بےروزگاری ہے، عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں تاکہ ملک سیاسی ، معاشی طور پر عدم استحکام کا شکارے۔

    ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ سابق ضلعی ناظم،سابق سفیر ملک امجد علی نون نے سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس موقع پر سینئر جرنلسٹ ملک محمد اصغر کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا میں سیاست سے دور ہوں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جس کے بہترین ثمرات سامنے ہیں۔

    امجد علی نون کو پریس کلب آمد پر جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال ،صدر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ محمد عمران گورائیہ ، جنرل سیکرٹر ملک فضل حسین جنجوعہ ،نائب صدر پریس کلب شیخ عثمان، سیکرٹری اطلاعات راؤعابد مجید، ایگزیکٹو ممبر تصور ملیانہ ،محمد ظہیر خان ، ملک شامیر ، ملک وسیم ، سلیم قادری، چوہدری سجاد اکرم ، صلاح الدین ندیم ،مجاہد رضا بخاری اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ، انٹرمیڈیٹ کے شروع ہونے والے امتحانات کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمشنر نے چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف مخصوص علاقوں میں انسپکشن ہی نہ کی جائے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا سستی روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ وزن کو بھی چیک کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ناقص ٹکے حامل مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کا روزانہ کی انسپکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا جائے ۔

    مجسٹریٹ کے ایکشن کا مثبت اثر معاشرے میں نظر آنا چاہیے ۔ کمشنر نے کہا کہ دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔ پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے تاجروں و دوکانداروں کے خلاف بلاتقریق ایف آئی آرز درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔

    اجلاس میں آج 19 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے انتظامات اور بوٹی مافیا کو نتھ ڈالنے کیلیۓ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انداز میں انعقاد ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ہر سنٹر کا بار بار معائینہ کریں ۔ امیدوار کو ہر سنٹر پر پر سکون ماحول اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف بلاتقریق کاروائی کی جائے ۔

    اجلاس میں کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹوں کی جانب سے مقررہ کردہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری آر ٹی ایز کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محافظ اسکواڈ ٹیم کی بروقت کاروائی ۔ واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت اور اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی نگرانی میں پر انچارج محافظ اسکواڈ ضیاء الرّحمن اور ان کی ٹیم کی دبنگ کارروائیاں جاری ۔

    انچارج محافظ سکوارڈ ضیاء الرّحمن نے ہمراہ ٹیم علی رندھاوا اور راٶ احتشام اپنی جان پر کھیل کر دوران واردات فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونیوالے ڈکیتوں کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔

    جس میں 2 خطرناک ڈکیت فائرنگ سے زخمی جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کےلیۓ کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ڈکیت سابقہ ریکارڈر اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس جوانوں کی اس بہادری پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

  • سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ ۔ والدین اور طلبا و طالبات پریشان ۔ ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔ متاثرین کا وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق والدین اور طلبا و طالبات پرائیویٹ کالج کی مبینہ طور پر لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔نجی کالج سرگودھا میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات اور ان کے والدین سالانہ امتحانات میں شرکت کےلئے بدھ کے روز رول نمبر سلیپیں لینے گئے تو کالج کی انتظامیہ نے انہیں غیر قانونی طور پر بھاری جرمانے عائد کر کے انہیں چٹیں تھما دیں اور کہا کہ فوری طور پر جمع کروانے والوں کو ہی رول نمبر سلپ ملے گی ۔

    جس پر وہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے ۔ بیشتر طالبات کو دس سے پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا جس پر والدین کو سخت اذیت کا سامنا کر نا پڑا اور وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ۔ متعدد ملازمت پیشہ افراد نے ادھار لے کر جرمانے جمع کرواکر اپنی بچیوں کی رول نمبر سلپیں لی اور بیشتر مایوس واپس لوٹ گئے ۔

    والدین کا کہنا تھا کہ یہ تو سیدھا سیدھا ہماری جیبوں پر ڈکیتی ہے ۔ جس طرح فیس کا واؤچر 20 روز پہلے دیا جاتا ہے اگر چھٹیوں پر جرمانہ لینا ہی تھا تو کم از کم پندرہ بیس یوم پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ لوگ اچانک آنے والی اس پریشانی سے بچ جاتے ۔

    ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کالجز کو آگاہ کر کے موقع پر آنے کا کہا گیا مگر متعلقہ آفیسر آؤٹ آف سٹی تھے جنہوں نے کہا کہ تحریری شکایت موصول ہوئی تو ضرور کارروائی ہو گی،جبکہ ڈائریکٹویٹ کالجز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کالج نے داخلہ کے وقت فارمز پر ایسی شقیں شامل کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ من مانی کرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

  • سرگودھا: برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ،دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    سرگودھا: برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ،دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ ، سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی خرید و فروخت بند ، دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    تفصیلات کے مطابق میاں طاہر جاوید مرکزی صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغی کی خرید و فروخت احتجاجاً بند کردی گئی ہے اور پنجاب بھر میں مرغی کی سپلائی ، خرید و فروخت اور دکانیں مطالبات منظور ہونے تک مکمل بند رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ برائلر مرغی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے اور انتظامیہ خریداری سے بھی کم ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ جس سے دکانداروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے ۔

    دکاندار یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے مظاہرین نے کہا کہ ایک دن کے چوزہ ، فارم ریٹ اور فیڈ کی قیمتوں میں ہوشربا ناجائز اضافہ کی وجہ سے فی کلو گوشت کے نرخ 800 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں ۔ جس سے سپلائر اور دکاندار مشکلات کا شکار ہیں اور برائلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے ۔

    حکومت اور انتظامیہ کی بار بار توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے مگر کوئی مطالبات پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مزید احتجاج کریں گے

  • پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

    پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ ) پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا، سرپرست ملک کامران، چیئرمین ملک محمد اصغر، صدر کے لئے محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ کو منتخب کرلیا گیا سرگودھا ڈویژن میں صحافیوں کے مسائل کے خاتمے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن سرگودھا کے عہدیداران کا مشاورت کے بعد اعلان کر دیا گیا

    عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ کامران ملک، چیئرمین ملک محمد اصغر، سئنیر نائب صدر شیخ زاہد مقبول نائب صدر ملک شاہنواز جالپ، نفاست حسنین، منظور ممتاز، محمد کاشف اکرم جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ، جوائنٹ سیکرٹری طارق منہاس، فناس سیکرٹری رانا محمد اشرفش سیکرٹری اطلاعات علی رضا تھہیم چیئرمین مجلس عاملہ اسجد چوہدری ڈپٹی چیئرمین مجلس عاملہ ملک رضوان، شیخ شاہد فاروق، تہور بلال، فرحت عباس شاہ، محترمہ عاصمہ ملک، منظوراحمد، محمد ظہیر خان، فیصل نعیم مرزا محمد کاشف، شاہد جیالا، ساگر عار، محمد سمیع بٹ، مخدم غلام اکبر، محمد نعیم خان ناصر شاہ، ارسلان تبسم، سید جاوید شاہ و دیگر مجلس عاملہ عہدیدار شامل

    اس موقع پر چیئرمین پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سینئر صحافی ملک محمد اصغر اور سینئر صحافی ملک کامران نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کیا، کہ تمام عہدیداران اور ممبران مثبت صحافت کو فروغ دیں گے اور صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،

    منتخب صدر محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مزید فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے اور صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری متحد ہو کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کا بھر پور ساتھ دیں، بہت جلد یونین کی ممبر شپ اوپن کر دی جائے گی.

  • سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس  ایکشن آگئی

    سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ایکشن آگئی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ادریس نواز چدھڑ سے ) غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ان ایکشن ۔ منشیات کی خرید و فروخت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، یہ لعنت پرامن معاشروں میں بگاڑ کا ایک سبب ہے ۔ اس جرم میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 953 مقدمات کا اندراج کر کے 538 کلو گرام چرس ، 5.46 کلو آئس ، 10 کلو ہیروئن ، 9 کلو افیون ، 20 ہزار لیٹر شراب ،1177 لیٹر لہن ، 06 چالو بھٹیاں برآمد کی ۔

    اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنا اور اسکی نمائش کرنا بذات خود خوف و ہراس پیدا کرتا ہے اور مزید سنگین جرائم کا سبب بنتا ہے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اب تک سرگودھا ریجن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1327 مقدمات درج کر کے 74 کلاشنکوف ، 140 رائفلز ، 1136 پسٹل ، 134 بندوق بارہ بور ، 02 کاربین ، 02 عدد خنجر اور 6215 عدد کارتوس برآمد کیئے ہیں ۔

    آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں،جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات اچھی پولیسنگ میں بہت معاون ہوتی ہے ۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ جس کیلئے سرگودھا ریجن پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔

  • سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) شہری کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا معاملہ ۔ اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر کے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ سابقہ اے ایس آئی کے پولیس افسران پر جھوٹے و من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اختیارات کے غلط استعمال اور شہری سے تاوان لینے پر اے ایس آئی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق سابقہ اے ایس آئی رشید گجر نے ایک شہری کو خود ساختہ الزام میں حوالات میں بند کیا جس سے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کیئے، شہری کی درخواست پر اس معاملہ کی انکوائری کروائی گئی ۔

    انکوائری رپورٹ میں رشید گجر کے خلاف 45 لاکھ روپے تاوان لینا ثابت ہوا جس بنا پر اس کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ اور محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں اس کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

    اس رنجش پر اس نے سرگودھا پولیس کے افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ، اس کے علاوہ سابقہ اے ایس آئی کو 2012 , 2013 ، 2014 ، 2017 اور 2020 میں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر متعدد بار پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی کرپشن میں بھی محکمانہ و قانونی سزا ہو چکی ہے ۔

    اے ایس آئی رشید گجر کی جو وڈیوز وائرل ہوئی ہیں ان میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح شہریوں سے تھانہ میں بیٹھ کر رشوت وصول کر رہا ہے۔ اور اپنی کرپشن و دیگر الزامات کو چھپانے کیلئے سرگودھا پولیس کے افسران پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے ۔ جبکہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد ، رسہ گیر اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ سائلین کو بنا کسی سفارش و رشوت کے فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ، تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ ہوا ۔

    جس کی مثال اس سے پہلے کم ہی ملتی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا تھانہ کلچر میں سیاسی مداخلت کو بھی برداشت نہیں کرتے ، یہ واحد ڈی پی او ہیں ۔ جو اس قدر بہادر ، دلیر اور فرض شناس ہیں کہ بنا کسی سفارش و دباؤ کے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے آج سرگودھا کے شہری کسی اور کے پاس سفارش کیلیئے نہیں جاتے کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ اب بنا کسی سفارش کے بھی ڈی پی او سرگودھا انصاف فراہم کر رہے ہیں اور یہی بات کچھ مفاد پرست لوگوں کی برداشت سے باہر ہو چکی ہے ۔

    شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم جیسے محنتی ، بہادر اور فرض شناس افسران کی مکمل حمایت کی جائے تاکہ جھوٹے پروپیگنڈے کرنیوالوں کے منہ بند ہو سکیں ۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (( ادریس نواز چدھڑ سے ))تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 5 کلوگرام سے زائد چرس ، دو پسٹل اور 50 ہزار سے زائد وِٹک رقم بھی برآمد کر لی گئی

    ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل اختر علی وینس اور ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی نگرانی میں اے ایس آئی خاور سیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ 2 منشیات فروش حشام عرف احتشام اور فیصل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو گرام سے زائد چرس ، 2 پسٹل 30 بور اور 50 ہزار سے زائد وٹک رقم بھی برآمد کر لی ، اے ایس آئی خاور سیال کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف تھے ،دونوں ملزمان کو تھانہ چکیاں پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں ۔

    اس موقع پر اے ایس آئی خاور سیال کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاریہے ۔ تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پولیس چوبیس گھنٹے متحرک ہے ۔

    عوام سے گزارش ہے کہ منشیات کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات جیسی لعنت کا کاروبار کرنیوالوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ نوجوان نسل کو اس مکروہ دھندہ سے بچایا جا سکے ۔