Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • وبا ابھی ختم نہیں ہوئی لہذا ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

    وبا ابھی ختم نہیں ہوئی لہذا ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ مہلک اور خطر ناک ہے کرونا وائرس کی پہلی دو لہروں کے دوران ہم نے مل کر وبا کا مقابلہ کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی لہذا ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر سے وہی عزم دوہرانا ہے اور ہم سب کو مل کر کرونا کو ہرانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ کرونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیراور حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھا م اور عوام کے تحفظ کے لئے انتہائی سنجیدگی سے غوروفکر کرنے کے بعد فیصلے کئے جاتے ہیں۔ عوام کا اخلاقی فرض ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل کریں اور ایس او پیز پر بھی عمل در آمد یقینی بنائیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 29مارچ تک تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے اور ہفتہ ،اتوار کو صرف میڈیکل سروسز، فارمیسی، بیکریاں، جنرل سٹور ، دودھ اور گوشت کی دوکانیں، ٹائر شاپس، تندور، پوسٹل سروسز، پٹرول پمپ اور سپئیرپارٹس ساپس کو کھلنے کی اجازت ہو گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلا ف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ملکی معیشت کا دارومدار تاجر برادری پر ہے لیکن حکومت کسی کو بھی عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

  • مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

    مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والہ کے دورہ کے بعد کرونا ویکسینینش سنٹرفیروز والہ پہنچے اور ویکسینیشن سنٹر میں دستیاب عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا ویکسینیشن سنٹر میں تمام سہولیات کی دستیابی اور بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ میں عوام کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر خطر ناک ثابت ہو رہی ہے جس سے بچاﺅ کے لئے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروز والہ میں مریضوں کی سہولت کے لئے ماسک ، سینی ٹائزر اور جنریٹر سمیت تمام تر سہولیات میسر ہیں ۔ عوام کو مفت کرونا ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف متحرک

    ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف متحرک

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف سمیت محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا 1 مریض رپورٹ ہوا ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 38 ہے جس میں تحصیل فیروز والا کے 15 مریدکے سے 4 تحصیل صفدرآباد سے 1 تحصیل شیخوپورہ سے 17 اور شرقپور شریف سے 1 شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت دی کہ ڈینگی سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر چیکنگ کریں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی صورت میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

  • آر پی او نے شجر کاری کا کیا آغاز

    آر پی او نے شجر کاری کا کیا آغاز

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید خان کا ضلع شیخوپورہ کا دورہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید خان نے ریجنل پولیس آفس شیخوپورہ،لاہور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس کے بعد ضلع شیخوپورہ کا دورہ۔اس موقع پر آر پی او شیخوپورہ ریجن نے جرائم اور امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا اور اپنی ترجیحات کے متعلق پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کے تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے سپر ماڈل پولیس اسٹیشن میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریف کیا آر پی اوشیخوپورہ نے پولیس اسٹیشن میں فرنٹ ڈیسک،ڈی آر سی روم،ویٹنگ روم،حوالات تھانہ کو چیک کیا۔تھانہ کے ریکارڈ کی انسپکشن کی اور متعلقہ پولیس افسران کومناسب احکامات جاری کیے۔

  • مہنگائی اب ہو گی کنٹرول

    مہنگائی اب ہو گی کنٹرول

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے محض مقامی افسروں پر اکتفا کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں کی گراں فروشوں کےخلاف کارروائی کے لیے خدمات حاصل کر لی ہیں جو ضلع ہیڈ کوارٹروں اور ملحقہ تحصیلوں میں سرپرائز وزٹ کر کے منڈیوں کے علاوہ دوکانوں پر بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں گے اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے صوبائی سیکرٹری رمضان المبارک کے دوران لگنے والے سستے بازاروں کی بھی چیکنگ کریں گے محکمہ ایس اینڈ جی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں صوبائی سیکرٹریوں کی ڈیوٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے شیخوپورہ میں بازاروں کی چیکنگ کی ذمہ داری سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کو سونپی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری سرکاری گوداموں میں پڑی ہوئی گندم کے معیار اور سٹاک کی بھی چیکنگ کریں گے اور ضلع وار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے

  • کرونا ہوا بے قابو

    کرونا ہوا بے قابو

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے بدترین فقدان کے باعث ضلع شیخوپورہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے اس ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کے لیے پہلے 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنائی گئی تھی جس میں بعداذاں ایم ایس ڈاکٹر سہیل خضر کی کوششوں سے 5 بستروں کا اضافہ کر دیا گیا تھا مگر اب مریضوں کی تعداد 25 سے بھی بڑھ گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نئے آنے والے مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شرقپور شریف کی آئسولیشن وارڈ میں داخل کرنے اور کورونا وارڈز میں مریضوں کے لواحقین کے داخلے پر سو فیصد پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں پچھلے سال کی طرح سو بستروں پر مشتمل اضافی وارڈ بنائی جا رہی ہے جو اگلے 24 گھنٹوں میں فنکشنل ہو جائے گی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور شریف میں کورونا پازیٹیو مریضوں کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا

  • آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا

    آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں پر عائد کر دی ہے ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات روزانہ ہو رہے ہیں جس کے باعث شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے شہر کے علاقہ کرکٹ سٹیڈیم گھنگ روڈ شاہ کالونی کمپنی باغ جیلانی گارڈن فاروق نگر قادر آباد جنڈیالہ روڈ شاہ جمال روڈ غریب آباد ہاؤسنگ کالونی جمیل ٹاؤن رحمان پورہ سمیت متعدد بستیوں میں آوارہ کتے غولوں کی شکل میں پھرتے ہیں اس صورتحال کی بناء پر محکمہ صحت کے حکام نے استفسار کرنے پر ایک رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب پہلے کی طرح آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری محکمہ صحت کی نہ ہے بلکہ محکمہ صحت صرف کتا کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو علاج اور ویکسی نیشن فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری نئے نظام کے تحت بلدیاتی اداروں پر ہے چنانچہ ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشنوں ٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت جاری کی جائے کہ فوری طور پر آوارہ اور پاگل کتوں کو تلف کرنے کی کارروائی کریں

  • تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا

    تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ نے ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسروں کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کالجز اور سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو نہ صرف سربمہر کر دیا جائے گا بلکہ ان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کو روایتی انداز میں محض جرمانہ کی سزاء نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے بچھائے جانے والے سیوریج سسٹم میں آہنی سریا کی بجائے ماضی کی حکومتوں کے دوران باریک تار سے بنے ہوئے پائپوں کو استعمال کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیوریج سسٹم بچھانے میں کرپشن ثابت ہو جانے پر اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی غرض سے ایک نیا ڈسپوزل ورک اسٹیشن جیون پورہ کے قریب بنایا جائے گا جس کے لیے نجی اراضی ایکوائر کرنے کا کام محکمہ مال کے حکام نے مکمل کر لیا ہے

  • ڈپٹی کمشنر نے لگائی کھلی کچہری

    ڈپٹی کمشنر نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی جانب سے مساجد میں کھلی کچہریوں اور شکایات بوکسز کے زریعے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے آج نماز جمعہ جامع مسجد طوبی ہاوسنگ کالونی میں ادا کی اور مسجد میں کھلی کچہری لگائی

    نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شکایات بوکس میں حقائق پر مبنی درخواست رکھنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ شکایات باکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کو 24 گھنٹوں کے اندر نمٹایا جاتا ہے اور تاخیر کی صورت میں درخواست گزار کو بذریعہ ٹیلیفون آگاہ کیا جاتا ہے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر منتخب عملہ فوری طور پر کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرتا یے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے نمازیوں سے اور شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اس کے لیے شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کے عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں

  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر عزم

    ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر عزم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف سمیت محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی

    سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا 1 مریض رپورٹ ہوا ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 38 ہے جس میں تحصیل فیروز والا کے 15 مریدکے سے 4 تحصیل صفدرآباد سے 1 تحصیل شیخوپورہ سے 17 اور شرقپور شریف سے 1 شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت دی کہ ڈینگی سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر چیکنگ کریں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی صورت میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائیں