Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • پنجاب حکومت ڈیجیٹل پنجاب کی جانب گامزن

    پنجاب حکومت ڈیجیٹل پنجاب کی جانب گامزن

    شیخوپورہ ( )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے عوام کو گھر کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ کی فراہمی جاری ہے۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ کی بلا دشواری فراہمی نظام میں جدت کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبہ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حالات حاضرہ کے تقاضوں کے عین مطابق ڈیجیٹل پنجاب کی جانب تیزی سے گامزن ہے ،پنجاب کو ڈ یجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا مقصد صدیوں پرانے فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت عوام کی سہولت کے لئے انقلابی اصلاحات لے کرآئی ہے جس کے تحت دیہی آبادی کو اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت دیہات کی سطح پر فراہمی کےلئے 107دیہی مراکز مال قائم کئے گئے ہیں اور یکم جون 2021تک 200سے زائد مراکز مال قائم کئے جا چکے ہوں گے جبکہ 20موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر ز بھی کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ با آسانی جائیداد کی رجسٹریشن کروانے کے لئے 9ون ونڈو پراپرٹی رجسٹریشن سنٹرز قائم کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث14ؒٓلاکھ ایکڑسے زائد سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جا چکا ہے جس کی مالیت 425ارب سے زائد ہے۔ 425ارب روپے کی سرکاری اراضی کو واگزار کرانا حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ہرمہینے کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کرتی ہے جس میں اب تک 40ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 39ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ای سٹام کا اجراءپنجاب حکومت اور بورڈ آف ریونیو کا قابل تقلید اقدام ہے انہوں نے کہا کہ خواتین ،معذوراور بزرگ شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی اور ریکارڈ کے لئے آن لائن فرد کے اجراءکی سہولت بھی فراہم کی جا چکی ہے،اراضی ریکارڈ کی فراہمی کے لئے 4ممالک کے سفارتخانوں میں اور سیز اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذاتی کاوشوں سے لمبڑ داری سسٹم کی تجدیدکرواتے ہوئے 38ہزار لمبڑ داروں کو کارڈز کا اجراءاور ان کے لئے گرانٹس بحال کروائی ہیں۔

  • نواں کوٹ میں حادثہ،دس افراد زخمی

    نواں کوٹ میں حادثہ،دس افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نواں کوٹ سٹاپ فیصل آباد روڑ پر ٹرک اور ٹیوٹا وین کے درمیان تصادم ہو گیا-
    حادثے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-
    زخمی ہونے والوں میں
    1- تنزیلہ زوجہ عمیر 35 سال
    2- عمیر ولد زبیر 40 سال
    3- شاہنواز ولد عمیر 6 سال
    4- علی رضا ولد عمیر 3 سال
    5- شفاء دختر عمیر 2 سال
    6- محمد اکبر ولد محمد اشرف 40 سال
    7- خالد ولد نزیر 26 سال
    8- صبا بی بی زوجہ خالد 25 سال
    9- ریحان ولد خالد 8 ماہ
    10- مسرت شاہین زوجہ عابد حسین 40 سال شامل ہیں

  • کرونا کی تیسری لہر شدید تر

    کرونا کی تیسری لہر شدید تر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نےکہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر شدید نوعیت کی ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھروں سے باہر جاتے ہوئے فیس ماسک لازمی استعمال کریں،صابن سے ہاتھ کم ازکم بیس سیکنڈ تک دھوئیں،صفائی کا خصوصی اہتمام کریں اور دوسروں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سینی ٹائزرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کاروباری حضرات سے نوماسک نو سروس کی پالیسی اپنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

  • کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے فنڈز میں مالی بدعنوانیوں کا انکشاف

    کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے فنڈز میں مالی بدعنوانیوں کا انکشاف

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کیئے جانے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسر اور ان کے منظور نظر ٹھیکیدار بتائے گئے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ایک تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فنی افسران بھی شامل ہیں

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ قصبات ننگل ساہداں لبانہ روڈ غازی مینارہ رنیکے کھٹیالہ ورکاں سکیم نمبر 4 میں منظور شدہ تخمینہ جات کے مطابق کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سب بیس6 انچ تھی مگر سب بیس ملی بھگت سے 4 انچ ڈالی گئی ہے ایک منصوبہ میں مٹی نہ ڈالنے کے باؤجود 21 لاکھ روپے کا مٹی کا بل بنا دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہاں تعینات کئی افسر سابقہ دور حکومت میں بھی کئی کئی برس کام کرتے رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے اس بارے میں سٹیزن پورٹل کو بھی کئی شکایات بھیجی ہیں دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • کورونا وائرس کی تیسری لہر سے شیخوپورہ متاثر

    کورونا وائرس کی تیسری لہر سے شیخوپورہ متاثر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوتے ہی ضلع شیخوپورہ میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ ڈاکٹر میاں محمد اشرف نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیو کے 80 مریض پائے گئے ہیں سب سے زیادہ خطرناک صورتحال تحصیل صفدر آباد میں ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران سکولوں اور رہائشی بستیوں میں کورونا پازیٹیو کے 50 مریض پائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں اس وقت زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی مدد مانگ لی گئی ہے

  • جاوید لطیف کے قابل اعتراض بیان پر اہم شخصیت کا رد عمل

    جاوید لطیف کے قابل اعتراض بیان پر اہم شخصیت کا رد عمل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) رکن پارلیمنٹ میاں جاوید لطیف کے ملک دشمن بیانیے کے خلاف بروز اتوار چار بجے سہ پہر پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا
    صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایم این اے میاں جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان پر بھرپور احتجاج کے لئے ہم اتوار سہ پہر چار بجے پریس کلب کے سامنے جمع ہوں گے
    انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وطن سے محبت کا والہانہ ثبوت دیتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

    یاد رہے کہ شیخوپورہ سے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے
    بلکہ یہاں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جائے گی

  • مستحق طلبہ کے تعلیم کے لئے ڈھائی کروڑ روپے مختص

    مستحق طلبہ کے تعلیم کے لئے ڈھائی کروڑ روپے مختص

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) مستحق طلبہ معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ
    مستحقین کا حق ان تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی انیس جبار خان
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے زکوۃ عشر کمیٹی کی جانب سے چیک تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ تھے

    اس موقع پر چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی انیس جبار خان نے پانچوں تحصیلوں کے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل صاحبان کو مدعو کیا جن کو انہوں نے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم کے چیک دیے

    اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا ڈھائی کروڑ روپے کے چیک مستحق طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں جس سے طلبہ کے تعلیم پر آنے والے اخراجات اور ان کی بہتر نشوونما کے لئے ہیں ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ نے کہا کہ مستحق طلبہ معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے جبکہ چیئرمین زکات عشر کمیٹی انیس جبار خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کا حق ان تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی اس کے علاوہ بھی جہاں تک ممکن ہوسکے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے گا

    آج ڈھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم کے چیک شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے پرنسپل صاحبان کے حوالے کر دیے گئے ہیں جس سے تمام پڑھنے والے بچوں کو فی کس چار ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

  • ڈی پی او کی ہدایت پر سپیشل سرچ آپریشن

    ڈی پی او کی ہدایت پر سپیشل سرچ آپریشن

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او غلام مبشر میکن کی خصوصی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ سٹی فاروق آباد میں کیا گیا ہے

    دوران سرچ آپریشن متعدد افراد کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا۔چیک کردہ افراد میں سے مسمیان جنید عارف,سفیان,شاہ رخ اور ناصر مسیح سے 40 لیٹر دیسی شراب,محمد شاہد سے پسٹل 30 بور اور سید عدنان سے 300 گرام چرس برآمد کر کے مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ہونے والے اس سپیشل سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد سلیم اللّه خاں اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔

  • ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی

    ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی ریسکیو1122 شیخوپورہ کویکم فروری2021سے28 فروری2021 تک مجموعی طور پر32709 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1962 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 741روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس،948میڈیکل ایمرجینسیز، 26 آگ لگنے کے واقعات، 62لڑائی جھگڑے، 01ڈوبنے،01 عمارت گِرنے اور183متفرق ایمرجنسیز تھیں

    ان تمام ایمرجینسیزمیں 7.6منٹ اوسطاََٹائم برقرار رہا ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 2053 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 388 افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ1580افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 85 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے

    علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل611مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیااس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئر رانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

  • گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج 14دن کے لئے بند

    گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج 14دن کے لئے بند

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شیخوپورہ کو کرونا وبا کے پیش نظر 14روز کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کرتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے

    اس سلسلے میں پرائمری اور اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے حکم سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو 14 روز کے لئے بند کرنے کا حکم۔دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کالج میں کرونا کے تین مریضوں کی موجودگی پائی گئی تھی جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے