Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شہری لاپتہ، پولیس لاپرواہی کی حد تک بے خبر

    شہری لاپتہ، پولیس لاپرواہی کی حد تک بے خبر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)محلہ محمد پورہ خانقاہ ڈوگراں تحصیل صفدر آباد سے محمد اسامہ مجاہد ولد حافظ محمد ایوب گزشتہ چوبیس گھنٹے سے لاپتہ، پولیس بے خبر، ورثاء پریشان، والدہ کو غشی کے دورے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیل کے مطابق محمد اسامہ مجاہد سوزوکی پک اپ ڈرائیور ہے جسے اس کے ڈرائیور دوست کی کال آئی کہ ایک بھینس فلاں جگہ چھوڑ آو، جسے اسامہ مجاہد نے طے شدہ نرخوں پر مقررہ وقت میں چھوڑ دیا

    لیکن سوموار یکم مارچ رات ساڑھے نو بجے وہی ڈرائیور چند نامعلوم سادہ پوش افراد کے ہمراہ اسامہ کے گھر آتا ہے اور یہ سب اجنبی مرد خواتین کی موجودگی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر اجازت گھر میں داخل ہو کر اسامہ کی تلاش شروع کر دیتے ہیں، گھر والوں کی طرف سے بتایا بھی جاتا ہے کہ اسامہ گھر پر ہی ہے آپ سے ملوا دیتے ہیں لیکن اجنبی مردوں نے نہ صرف گھریلو خواتین کو زدوکوب کیا بلکہ ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

    اسامہ جو کہ اس وقت قضائے حاجت کی غرض سے بیت الخلاء میں موجود تھا،جب باہر آیا تو یہ سب اجنبی افراد سے زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، اسامہ کے والد نے جب معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی غرض سے ان افراد سے استفسار کیا تو ان کا کہنا کہ تھا اسامہ مجاہد نے چوری کی بھینس کو فلاں جگہ اتارا ہے ہمیں اس پر شکایت ملی تھی لہذا ہم اسامہ کو لینے آئے ہیں اسامہ ہمیں اس جگہ کی نشاندھی کر دے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے

    اسامہ کے والد صاحب جب ان اجنبی افراد سے شناخت طلب کی تو انہوں نے نہ صرف اپنی شناخت چھپانے کو ترجیح دی بلکہ اسامہ کے والد کو ہراساں کیا

    اس وقوعے کے بعد اسامہ کے ورثاء نے جب متعلقہ تھانے سے اس بابت استفسار کیا تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی پولیس نے سادہ کپڑوں میں آکر گرفتار کیا ہو، ورثاء نے حافظ آباد جاکر متلعہ تھانوں سے معلومات لیں تو ان سب کا موقف تھا کہ انہیں ہر گز ایسی کوئی معلومات نہیں

    اسامہ کے بڑے بھائی حافظ محمد نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بھائی کو اجنبی افراد نے گھر میں گھس کر گرفتاری کے نام پر اغواء کیا اور پولیس نے لاپرواہی کی حد تک غفلت سے کام لیا ہے اور اس سے زیادہ نالائقی کیا ہو سکتی ہے کہ اب تک مغوی کی بازیابی تو دور کی بات، اس کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں ؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پریشانی کے عالم میں پولیس کی ہیلپ۔لائن 15 پر کال کی تو جس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ وہاں دیکھنے میں اس نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے

    اسامہ مجاہد کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ، ڈی پی او شیخوپورہ مبشر مکین ، وزیراعلی پنجاب جناب عثمان بزدار، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے نہ صرف ان کا بیٹا بازیاب کروایا جائے بلکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

  • پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)باغ چوکی پولیس وین نے تیز رفتاری کے باعث نوجوان موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دےماری

    نوجوان معراج پورہ سے جھبراں جارہا تھا،پولیس وین ٹکر مارنے کے بعد فرار، نوجوان سڑک پر مدد کے لئے پکارتا رہا لیکن پولیس وین نا رکی اور فرار ہوگئی، نوجوان کو راہ گیر نے ہسپتال پہنچنے میں مدد کی، نوجوان کے والد نے ڈی پی او شیخوپورہ سے پولیس وین ڈارئیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سول ڈیفنس کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام

    سول ڈیفنس کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح شیخوپورہ میں بھی انٹرنیشنل سول ڈیفینس ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا اس موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ اور چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر نے کی

    شیخوپورہ میں سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کی جبکہ ریلی میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفینس محمود حسین گل،چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر,صدر بار عظمت سندھو،جنرل سیکرٹری میاں بشیر,پوسٹ وارڈن محمد شیراز سندھو اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر ایس پی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کا مقصد شہریوں کو شہری دفاع کی تربیت سے اگاہی کے ساتھ ساتھ ناگہانی حادثات کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رضا کاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا

  • تاجر تنظیمیں کیوں ہوئیں متحد؟

    تاجر تنظیمیں کیوں ہوئیں متحد؟

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کلین اپ کے خلاف تاجروں کی دونوں بڑی تنظیمیں اپنے 20 سالہ اختلافات کو ختم کر کے متحد ہوگئی ہیں دونوں تنظیموں میں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے حامی تاجر شامل ہیں دونوں تنظیموں نے گذشتہ رات شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کے بعد شہر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جبکہ دونوں تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین چیمبر آف کامرس امجد نذیر بٹ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز اور تاجر تنظیموں کے دیگر عہدیداران ملک پرویز اقبال چوہدری احمد خورشید شیخ محمد عظیم حاجی شیخ محمد یعقوب ماجد منظور کاہلوں سیٹھ محمد عظیم میاں ظہور احمد سمیت دونوں گروپوں سے وابستہ درجنوں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں دھواں دھار تقاریر کے بعد منظور ہونے والی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تاجروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر تمام تاجر متحد ہیں سٹی پولیس کے ڈی ایس پی نے غیر قانونی طور پر دوکانوں کے شٹروں کو مسمار کروایا ہے تاجر برادری سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی تاجروں کو بے روزگار ہونے سے ہر صورت میں بچایا جائے گا قبل ازیں اندرون شہر عزیر بھٹی روڈ پر تاجروں کی ریلی اور احتجاجی مظاہروں کے باعث لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک 4 گھنٹے تک بلاک رہی تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی سر پر آجانے کی بناء پر انہیں چھ فٹ شٹر برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے

  • شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک حادثہ

    شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک حادثہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کدلتھی ٹال پلازہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر رکشہ کے اوپر الٹ گیا- حادثے میں رکشہ سوار 3 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے- زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے-موقع پر جاں بحق 3 افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں-

  • ٹراما سنٹر کا آپریشن تھیٹر بند

    ٹراما سنٹر کا آپریشن تھیٹر بند

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں کورونا پازیٹیو مریض کا آپریشن ہو جانے کے بعدہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو ایم ایس ڈاکٹر سہیل خضر کی ہدات پر غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں 3 روز سے ہرنیوں کا مریض دانش داخل تھا جس کی حالت بگڑ جانے پر اس کا ہرنیوں کا آپریشن سرجن ڈاکٹر محمد عارف نے کیا جس کے بعد اس کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی جو پازیٹیو پائی گئی جس کے بعد مریض کا آپریشن مکمل کر کے اسے سرجیکل وارڈ سے کورونا وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ایم ایس ڈاکٹر سہیل خضر نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کئے بغیر آپریشن کرنے اور آپریشن تھیٹر کی صفائی وغیرہ کے حوالے سے انکوائری کی خاطر دو انکوائری ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ مریض دانش کو ہیپاٹائٹس سی کا مرض بھی لاحق ہے آپریشن تھیٹر کی کلیئرنس کے بعد اسے کھول دیا جائے گا۔

  • سی ایس ایس اکیڈمی کے طلبہ کا دورہ چیمبر آف کامرس

    سی ایس ایس اکیڈمی کے طلبہ کا دورہ چیمبر آف کامرس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)سی ایس ایس اکیڈمی میں زیر تربیت افسران نے شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں چیئرمین منظور الحق ملک، صدر عادل محمود، میاں فاروق احمد، طارق اقبال مغل، عامر اعظم سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان سے ملکی انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انکی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا کہ ملکی انڈسٹری کی ترقی کیلئے یہ اختیارات کی مرکزیت اور ایڈوانس ٹیکس کا نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے اس سے ہی پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے

    بیوروکریسی کا عدم تعاون ملکی انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معاشی و معاشرتی ترقی تعلیم و صحت ہر پاکستانی شہری کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہر آدمی کو یکساں کمانے کھانے خرچ اور جمع کرنے کا موقع دینا ہوگا، حکومت خود کوئی کاروبار نہیں کرسکتی اس کیلئے انڈسٹری کو پیداواری ترقی پر لگانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو ریٹیل کا ؤنٹر پرلیجانے سے سمگلنگ کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا تو دوسری طرف مہنگائی کی لہر میں بھی کمی آئے گی، افسران نے شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے سوال و جواب کی بھی نشست کی اور ان کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔

  • سرکاری سکولز اضافی کمروں سے محروم

    سرکاری سکولز اضافی کمروں سے محروم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ادارہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خصوصی گرانٹ سے محکمہ بلڈنگز کے حکام کی غفلت کی بناء پر سرکاری سکولوں میں بروقت اضافی کمروں کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوسکا جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں کمروں کی شدید کمی کے باؤجود طلباء اور طالبات درختوں کے سائے تلے اور کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کے پیش نظر حکومت پنجاب اور فارن کامن ویلتھ ڈیپارٹمنٹ آفس جس کو ڈی ایف آئی ڈی کا نام بھی دیا جاتا ہے کا حکومت پنجاب کے ساتھ ایسے سکولوں کی ضرورت بڑی حد تک پورا کرنے کی خاطر کمروں کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا تاکہ تعلیمی اداروں کا انفراسٹکچر بہتر بنایا جاسکے تین ماہ قبل کمروں کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کرنے کے لیے محکمہ بلڈنگز کے ایگزیکٹیو انجینئروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں تو انہوں نے یقین دھانی کروائی کہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام 31 دسمبر 2020ء تک مکمل ہو جائے گا

    مگر بڑی تھوڑی تعداد میں سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام مکمل ہوسکا حالانکہ بین الاقوامی ادارہ کی طرف سے دی جانے والی گرانٹ میں سے 90 فیصد رقم محکمہ بلڈنگز کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے اکاؤنٹس میں بھیج دی گئی تھی اس کے باؤجود اضافی کمروں کی تعمیر کا کام محکمہ بلڈنگز کے افسروں کی غفلت کی بناء پر 13 اضلاع شیخوپورہ بہاونگر بہاولپور ڈیرہ غازی خان فیصل آباد جھنگ قصور میانوالی مظفر گڑھ اوکاڑہ رحیم یار خان راجن پور اور پاکپتن شریف میں مکمل نہیں ہوسکا جس پر حکومت پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ذریعے محکمہ بلڈنگز کے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بارے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو اور محکمہ فنانس پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ بلڈنگز کے چیف انجینئروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام ترجیہی طور پر مکمل کیا جائے

  • سی ای او ایجوکیشن  کا شاندار اعلان

    سی ای او ایجوکیشن کا شاندار اعلان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ کے کسی بھی گورنمنٹ سکول کا بچہ بورڈ پوزیشن لے گا تو اس طالبعلم اور اس کے ٹیچرز کو ھم کیش پرائز دیں گے۔یہ بات منظور احمد ملک نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ نور شاہ میں اہل علاقہ کے اجتماع سے کہی۔

    انہوں نے لوگوں کو ترغیب دی کہ بچوں کو گورنمنٹ سکول میں لایا جائے جہاں اساتذہ زیادہ قابل اور عمارتوں میں زیادہ سہولیات ہیں۔ زیادہ داخلہ کرانے پر کونسل ممبران کے لیے چیمپئن ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او فیروزوالہ بختیار احمد رانا نے سکول میں بچوں کے لیے خوشگوار تعلیمی ماحول کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

  • ڈپٹی کمشنر کا دورہ گھنگ

    ڈپٹی کمشنر کا دورہ گھنگ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا نواحی گاؤں گھنگ کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے دہی مرکز صحت سرکاری اسکول اور دسترخواں کی سہولتوں کا جائزہ لیا
    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیخوپورہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی عوام الناس کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے نواحی گاوں گھنگ میں مقیم افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دیہی مرکز صحت میں انتظامات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو 24 گھنٹے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نواحی گاؤں گھنگ کے سرکاری اسکول بھی گئے اور وہاں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مستحق افراد کےلئے لگائے گئے مفت دستر خواں پر کھانے کے معیار کو چیک کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں مقیم افراد کا بھی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں