شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد اورپاکستان کارسپانڈنس یونین شیخوپورہ کے سالانہ انتخاب کے نتائج، پورے ملک کی سب سے بڑی صحافتی پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایک بار پھر سال 2021 کے لئے شیخوپورہ کے تمام عہدیداران و ممبران نے عامر محمود خان کو پی سی یو اور پی پی سی کا صدر منتخب کر لیا
ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں بالترتیب ملک خالد محمود جنرل سیکریٹری، ملک نصیر احمد سینئر نائب صدر، خالد حسین گولڑوی نائب صدر، محمد اسحاق کھرل نائب صدر، مرزا سہیل انجم اسسٹنٹ سیکرٹری، آصف حق جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلطان ٹیپو انفارمیشن سیکرٹری، محمد طاہر سعید فنانس سیکرٹری،اور حافظ علی منہال رضا کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے
نومنتخب عہدیداران کو ملک بھر کی سیاسی سماجی و صحافتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستان کارسپانڈنس یونین اور پنجاب پریس کلب کے منتخب ہونے والے صدر عامر محمود خان نے تمام عہدیداران و ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ تمام دوستوں کے ساتھ محبت اور رواداری کا رشتہ استوار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح وہ حکومتی اراکین کو کو وڈ 19 کی ویکسینیسشن لگا رہے ہیں اسی طرح پورے ملک کے تمام صحافی بھائیوں کے لئے بھی ویکسینیشن لگانے کا انتظام کریں انہوں نے کہا کہ صحافی ہر طرح کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے ہر فیلڈ میں بلا معاوضہ سینہ سپر ہیں لیکن بحثیت انسان ان کی بھی گھریلو ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنے لئے اکثر صحافی بہت پریشانی میں مبتلا ہیں حکومت وقت کو چاہئیے کہ ورکنگ جرنلسٹس کے لئے صحافی کالونی کا انتظام کریں اور دیگر شعبوں میں بھی صحافی کو اکاموڈیٹ کیا جائے تاکہ مالی پریشانی میں مبتلا صحافی کی زندگی آسان ہو سکے۔
Category: شیخوپورہ
-

پی سی یو اور پی پی سی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
-

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ پر سنگین الزامات عائد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کئے جانے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسر اور ان کے منظور نظر ٹھیکیدار بتائے گئے ہیں
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ایک تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فنی افسران بھی شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ قصبات ننگل ساہداں لبانہ روڈ غازی مینارہ رنیکے کھٹیالہ ورکاں سکیم نمبر 4 میں منظور شدہ تخمینہ جات کے مطابق کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سب بیس6 انچ تھی مگر سب بیس ملی بھگت سے 4 انچ ڈالی گئی ہے ایک منصوبہ میں مٹی نہ ڈالنے کے باؤجود 21 لاکھ روپے کا مٹی کا بل بنا دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہاں تعینات کئی افسر سابقہ دور حکومت میں بھی کئی کئی برس کام کرتے رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے اس بارے میں سٹیزن پورٹل کو بھی کئی شکایات بھیجی ہیں دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔ -

نوجوان لڑکی کو چھت سے پھینک کر زخمی کر دیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ بھکھی کی چوکی جیون پورہ کے علاقہ وی آئی پی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چار مسلح ڈاکو ؤں نے اٹلی نیشنلٹی ہولڈر اکرم خان بلوچ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کر یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی لینا شروع کردی تو اکرم خان کی 16سالہ بیٹی کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے اسے گھر کی چھت سے دھکا دیکر صحن میں گرادیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے تحت طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا پائی ہے۔
-

ڈپٹی کمشنر نے اہم فیصلہ کر لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع شیخوپورہ میں 10 سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں پر آٹا چینی پھل سبزیوں گھی گوشت انڈوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش شہریوں کو عام بازاروں سے 10 تا 15 فیصد رعایتی قیمت پر فروخت ہوں گی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام پر واضح کیا کہ اگر ماہ رمضان سے قبل یا اس کے دوران آٹا کی کسی بھی علاقہ میں کمی ہوئی تو اس کا ذمہ دار براہ راست ڈی ایف سی ہوگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں جن 720 عمارتوں کی نقشوں کے بغیر تعمیر ہوئی ہے ان کے مالکوں کو نقشہ فیس سرچارج کے ساتھ جمع کروانے کینوٹس فوری طور پر جاری کیئے جائیں اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پہنچنے والی شکایات کی بناء پر کوٹ عبدالمالک سمیت لاہور روڈ کی آبادیوں میں سیوریج سسٹم بچھانے کے دوران پچھلے برسوں کے دوران ہونے والی کروڑوں روپے کی خردبرد کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروانے اور اندرون شہر گلی زرگراں اور گلی ککے زئیاں میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں میں غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی دوکانوں کو فوری طور پر سربمہر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور چیف افسر کو ہدایت کی گئی کہ دونوں سکولوں کی دیواروں کے ساتھ بنی ہوئی تجاوزات دو روز میں ختم کروا کر اس کی رپورٹ دیں اجلاس میں مین بازار کو کشادہ کرنے کے اور نالہ پر بنی ہوئی پختہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-

کباڑیے سے ایسا کیا مل گیا کہ ہوش اڑ گئے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) لاہور روڈ پر واقع قصبہ بیگم کوٹ سے ملحقہ بستی چاہ چیمہ والا کے قریب ایک کباڑیہ کی دوکان سے ہزاروں کی تعداد میں پولیو کی انتہائی خطرناک ٹریویلینٹ کی ویکسین کی خالی وائلز ملی ہیں جن میں سے درجنوں وائلز میں سے ویکسین کی دوا بھی پائی گئی ہے جس کی اطلاع پا کر محکمہ صحت اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسر وہاں پہنچ گئے یہ خالی وائلز لاہور سے لا کر فروخت کی گئی تھیں محکمہ صحت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ وائلز یونسیف اور ڈبلیو ایچ او فراہم کرتا ہے اور خالی وائلز بھی مانیٹرنگ کے لیے اسلام آباد میں جمع کروائی جاتی ہیں اور ان میں پائی جانے والی دوا کے چند قطرے بھی فضاء میں ملنے کے باعث اینوائیرسٹ سیمپل پازیٹیو ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔
-

قومی احتساب بیورو کو ہوش آگیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی فروخت کے نام پر مبینہ طور پر اربوں روپے کا فراڈ ہو جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے بھی جعلی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے
باخبر ذرائع کے مطابق نیب پنجاب کی طرف سے کلیکٹر فیروز والا کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب آرڈی ننس 1999ء کی شق 19 کے تحت سابق صدر گرین ویو کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ کے صدر رفاقت علی اور اس کے زیر کفالت کے ناموں پر ممکنہ طور پر خریدی اور فروخت کی جانے والی تمام کمرشل رہائشی اور زرعی زمینوں کا ریکارڈ فوری طور پر فراہم کیا جائے جن میں ان کی ایک بیٹی دو بیٹے میاں عبدالوہاب میاں محمد ارحم اور اہلیہ روبینہ رفاقت شامل ہیں یہ ریکارڈ فوری طور پر طلب کیا گیا ہے رفاقت علی نے فراڈ وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔ -

سابقہ خواتین کونسلرز کا بڑا مطالبہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)سابقہ خواتین کونسلروں کے گروپ ہم نگران نے مقامی حکومتوں کے انتخابات بلا تاخیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے گروپ نے تمام متعلقہ انتخابی کرداروں بشمول پارلیمان، سیاسی جماعتوں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کے خاتمے کی آئینی ذمہ داری کو نبھائیں
اس پریس کانفرنس کا انعقاد سماجی تنظیم بیداری کے تعاون سے ورلڈ یونین آف جرنلسٹ فورم شیخوپورہ میں کیا گیاپریس کانفرنس میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور آزاد خواتین کونسلرز نے شرکت کی جس میں جمیلہ یونس، شکیلہ ارشد، ناہید ہدایت اللہ، سعدیہ نسیم، بینش قمر ڈار، اسماء رضوان، فرزانہ ناز، شازیہ سلطان، ثمرہ عارف اور ماریہ شامل تھیں
ہم نگران گروپ ضلع شیخوپورہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کا بروقت قیام آئینی تقاضا ہے، کسی بھی قسم کی تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہو گی آئین میں واضح ہے کہ ریاست کے تمام تر اختیارات اور وسائل کا استعمال منتخب شدہ نمائندوں کے ذریعے ہی ہونا چاہئے
ہم نگران گروپ اراکین کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے 120 دن کے اندر اندر نئے انتخابات کا انعقاد کرانا ضروری ہے تاہم واضح آئینی اور قانونی ہدایات کے باوجود بلوچستان میں مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہوئے دو سال، خیبر پختونخوا میں ایک سال سے زائد اور سندھ میں چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اسی طرح پنجاب میں مقامی حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ہی مئی 2019 میں تحلیل کر دیا گیا تھا۔ مقامی حکومتوں کو تحلیل کرتے وقت پنجاب حکومت نے ایک سال کے اندر نئے قانون کے تحت انتخابات کا وعدہ کیا تھا تاہم ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہ وعدہ تشنہ تکمیل ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیر کے لیے نت نئے تاخیری حربے اور بہانے اختیار کیے جارہے ہیں مگر الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ کمیشن صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیر کی اصل وجہ بتاتا ہے ہم نگران گروپ کے مطابق ایک عذر یہ بھی پیش کیا جا رہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے حتمی نتائج آنے تک لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں تاہم گروپ سمجھتا ہے کہ اگر 2017 کی مردم شماری کے عارضی نتائج کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں تو مقامی حکومتوں کی حلقہ بندیاں بھی انہی عبوری نتائج کی بنیاد پر ہو سکتی ہیں پریس کانفرنس میں حامد قاضی، ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے بھی انتخابات کے جلد انعقاد پر زور دیتے ہوے کہا کہ اس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے جس سے عوام براہ راست اپنے نمائندوں سے علاقہ مسائل پر بات کر سکتے ہیں۔ -

طلبہ شدید موسم میں کھلے آسمان تلے زیر تعلیم،محکمہ تعلیم غافل
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ملاسنگھ تحصیل و ضلع شیخوپورہ میں تعداد 750 طلبہ ہے
معلوم ہوا کہ ہے کہ انتہائی نامساعد حالات،منفی ٹمپریچر ،شدید دھند اور سٹیل کے فرنیچر پر بیٹھ کر معصوم طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہیں۔
والدین اور اساتذہ نے حکومت وقت ،جناب منسٹر ایجوکیشن مراد راس ،عزت مآب سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ،جناب ڈی سی او شیخوپورہ،جناب سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ ان بچوں اور اساتذہ پہ رحم فرمایا جائے اور انکو کمرے مہیاء کئے جائیں اور سکول کیلئےایک نیا بلاک پرائمری حصہ کیلئے تعمیر کروایا جائے ۔کھلے آسمان تلے آئے روز بچے مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ھو جاتے ہیں ان سے بچایا جائے۔
اساتذہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ھے کہ نئے بلاک کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں اور دائمی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

-

عوام کو انصاف ضرور ملے گا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ایک خاتون صباء ثمرین پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور 36گھنٹے جیل میں قید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج جھبراں منڈی ارشد ڈوگر کو ریکارڈسمیت طلب کرلیا ہے
خاتون کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی نے ڈکیتی کے ملزمان سے ساز باز ہو کر اس واردات کو چوری میں تبدیل کردیا اور پھر اسی چوری کے مقدمہ کو ختم کرکے ڈکیتی کا مقدمہ مدعیہ صباء ثمرین کے خلاف درج کرلیا جب خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اعلیٰ افسران کو درخواستیں دینا شروع کیں اور اس نے مذکورہ خاتون جو تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے کو جیل بھجوادیا جہاں سے وہ ضمانت پر رہا ہو کر انصاف کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گئی جس پر ڈی پی اونے مذکورہ اے ایس آئی کو طلب کرلیا ہے
جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس دیگر ملزمان عبدالروف عرف کاکا، وقار، وقاص، چاند علی بلال بٹ، خان شفیق خان کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلانے اور خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کرے -

ڈی پی او شیخوپورہ کا احسن اقدام
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جا ت کی حوالات میں بند ملزمان کے لیے اہم پیش رفت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ضلع بھر کے تھانہ جات کی حوالات میں بند ملزمان کی اصلاح کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے حوالاتیوں کو درس قرآن اور نماز کی تلقین کیے جانے کے احکامات جاری کیے جس پرعملدرآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے تمام تھانہ جا ت میں ملزمان کی اصلاح کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے حوالاتیوں کو درس قرآن اور نماز کی تلقین کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے تمام تھانہ جات کی حوالاتوں کی صفائی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔حوالات میں واش رومز کو مرمت کر وا کر ان کو بہتر بنایا گیا ہے۔حوالاتیوں کے لیے صاف پینے کے پانی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔