Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ڈینگی منائے خیر، انتظامیہ خاتمے کے لئے کمربستہ

    ڈینگی منائے خیر، انتظامیہ خاتمے کے لئے کمربستہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں اور عوام الناس کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو اور گھروں، دفاتر کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر جنرل احسان الحق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ایس این اے عقیل عباس شاہ، ڈی او لوکل گورنمنٹ عارف طفیل، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،اینٹامالوجسٹ امین حسنات، چیف آفیسر کارپوریشن احسن عنایت سندھو،و دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے،انہوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر وں کا بھی ماحول صاف ستھرا رکھا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی تدارک کے حوالہ سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

  • چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول، پولیس بے بس

    چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول، پولیس بے بس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں، پولیس تمام تر دعوؤں کے باوجود ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے نہ ہی ڈاکوؤں اور چوروں کا کوئی سراغ لگایا جاسکا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھو ں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں، نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں ڈاکوؤں نے منیر سے 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ایس پی چوک کے قریب پولیس بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے آنے والے نوجوان ذیشان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، باہو چوک صدر شیخوپورہ سے بھی عرفان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، ارائیانوالہ میں دو ڈاکوؤں نے حسنین کو لوٹ لیا، راوی ریان میں چار ڈاکوؤں نے سخاوت کی دکان میں 40ہزار ورپے اور موبائل فون چھین لیا، کالا شاہ کاکو اور خانپور میں ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران ڈاکو راشد اور اکرم سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

  • سستے اشٹام کی مہنگے داموں فروخت،انتظامیہ بے بس

    سستے اشٹام کی مہنگے داموں فروخت،انتظامیہ بے بس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع کچہری میں اشٹام فروشوں نے اقرار نامہ و بیان حلفی کیلئے کم مالیت کے اشٹام پیپرز پر کئی گنا زائد نرخ وصول کرنے شروع کردیئے، سیشن کورٹ احاطہ کے باہر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب مختلف اسٹالز پر اشٹام فروش بڑی دیدہ دلیری سے دگنی تگنی قیمت پر اشٹام فروخت کررہے ہیں، سائلین کی شکایات کے باوجود اوورچارجنگ کرنے والے اشٹام فروشوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہ ہوسکی، یہ اشٹام فروش کم مالیت کے اشٹام پیپرز کی مصنوعی کمی ظاہر کرکے زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں اگر کوئی سائل اصل قیمت پر اشٹام لینے کی بات کرتا ہے تو یہ اشٹام فروش اسے اشٹام دینے سے ہی انکار کردیتے ہیں اس وقت ضلع کچہری میں 50روپے مالیت کا اشٹام اڑھائی سو روپے اور سو روپے کا اشٹام 400روپے تک فروخت کیا جارہا ہے او ر پھر نوٹری پبلک کی مہریں ثبت کرنے کی فیس الگ سے وصول کی جارہی ہے، اس سلسلہ میں افسران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا گیا مگر انکے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ڈسٹرکٹ جج اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشٹام پیپرز مافیا کی لوٹ مار کا نوٹس لیکر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں تاکہ اشٹام پیپرز مقررہ قیمت کے تحت فروخت ہوسکیں۔

  • شہر کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں

    شہر کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول سے ملحقہ شہری آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ۔گندہ پانی گلیوں میں جوھڑ کا منظر پیش کرنے لگا تعفن۔بدبودار کھڑے پانی سے طالبات’اساتذہ اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا۔
    ایم سی گرلز ہائی سکول جنڈیالہ روڈ میں یونیورسٹی کی طرف سے بی اے کا امتخانی سنٹر بھی امسال قائم کیا گیا ہے جہاں طالبات کے امتحانی پیپر بھی جاری ھیں۔
    سکول کے اور پیپر کے اوقات کار میں میں آنے والی طالبات۔اساتذہ ۔والدین کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ سکول انتظامیہ نے بھی کئی بار میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورت حال پرآگاہ کیا مگر تاحال کوئی پیش رفعت نہ ہوئی ہے اور تا حال شہری والدین اور طالبات بدبودار کھڑے پانی میں گذرتے ہوئے سکول جاتے ہیں۔
    شہری حلقوں۔مقامی آبادی کے افراد نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اس صورت حال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج سسٹم کو بہتر کرتے ہوئے کھڑے پانی کے نکاسی کا انتظام کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جن کا اندازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ دیگر شفاخانوں میں لائے جانے والے مریضوں سے کیا جاتا ہے گورنمنٹ جامع ہائیر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے باہر پھرنے والے آوارہ کتے اب تک کئی افراد کو زخمی کر چکے ہیں مگر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ان کتوں کو تلف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا
    محکمہ صحت میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 571 ماہ اکتوبر 447 نومبر 439 اور ماہ دسمبر 444 ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف کی طرف سے ضلع بھر کے تمام بلدیاتی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر دوا کی خریداری کی جائے محکمہ صحت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم میں بلدیاتی اداروں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 35 کروڑ سے زائد مالیت کی 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
    پنجاب حکومت کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے اپنی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی جسکی مالیت 35 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ واگزار کروائی جانے والی اراضی میں تحصیل شیخوپورہ سے 232 کنال فیروز والہ سے 240 کنال مریدکے سے 512 شرقپور سے 40 کنال اور تحصیل صفدر آباد سے 128 کنال شامل ہیں
    ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

  • شیخوپورہ پولیس میں بھرتی کا عمل جاری

    شیخوپورہ پولیس میں بھرتی کا عمل جاری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل پنجاب پولیس،ایس پی یو،اور پنجاب ہائی وے پولیس کی بھرتی کا عمل ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی سربراہی اور آئی جی پنجاب کی مقرر کردہ ٹیموں کی زیر نگرانی میں شفاف طریقے سے جاری
    تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل پنجاب پولیس،ایس پی یو،اور پنجاب ہائی وے پولیس میں بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے مطابق پولیس پریڈ گرونڈ شیخوپورہ میں امیدواروں کی سلسلہ وار جسمانی پیمائش کا عمل میرٹ پر شفاف طریقے سے جاری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے تمام امیدواران کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ تمام بھرتی شفاف طریقے اور میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہے اگر پھر بھی کوئی شخص آپ کو لالچ دے کہ وہ پیسے لے کر آپ کو بھرتی کروادے گا تو اس صورت
    حال میں آپ مجھے اطلاع دیں۔

  • مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخو پورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد، منشیا ت فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروشوں سمیت 12افرادگرفتارمنشیات، ناجائزاسلحہ اور پتنگیں برآمد، مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ ایک روزمیں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 03منشیات فروش گرفتار لیے۔
    ملزمان کے قبضہ سے 1390گرام چرس، 20لیٹردیسی شراب اور 3بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان پر مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
    اس کے علاوہ شیخوپورہ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 06افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور،1عدد رائفل 244بور اورگولیاں برآمد ہوئی۔جبکہ 03پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے
    ہوئے پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    شیخوپورہ پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر متعلقہ پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی اور ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے

  • شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ نے تھانہ سٹی فاروق آباد کے ایریا محلہ گورونانک پورہ،مشرقی پھاٹک، تھانہ صدر فاروق آباد کے ایریا گجیانہ نو اور تھانہ بھکھی کے ایریا چک نمبر9،دھوپ سٹری،نواں کوٹ اور چاہ چندو میں دوران سرچ آپریشن کرکے متعدد لوگوں کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیاگیا چیکنگ کردہ افراد میں سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے پسٹل 30 بور، پمپ ایکشن 12 بور برآمد کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے 50 کلو93 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کی
    ایک کس مسمی اللہ دتہ سے 36 عدد شرلیاں،60 عددا نار،3 عدد دستی بمب،دیگرسامان آتش بازی 2 توڑے جبکہ مسمی فیاض ولد افتخار احمدسے 10 عدد پتنگیں برآمد کرکے مطابق قاسپیشل سرچ آپریشن میں سلیم اللہ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد، سرفراز یوسف ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد،عبداللہ علی یوسف پاشا ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔ مزید برآں حساس اداروں سے بھی مدد لی گئی، ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن اسی طرح جاری رہے گا اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

    شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذہین اور محنتی طلباء و طالبات ہی کسی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔اور یہ طلباء طالبات کامیاب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم اور مضبوط کردار ادا کرتے ہیں
    یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے لاہور ڈویژن میں STEMکے مقابلہ جات کے دوران 598ویڈیوز تیار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے ایم سی گرلز ہائی سکول علامہ اقبال پارک میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ۔ ڈی ایم او میاں نذیر احمد۔ چیف آفیسر ایجوکیشن ملک منظور احمد۔ ڈی او ایجوکیشن قادر بخش،چوہدری محمد اسلم گجر ،چوہدری امان اللہ گجر،میاں شفیق طاہر، رانا احسان الحق، سید عامر شاہ،وسیم خان ، رانا محمد اشرف روبینہ نسرین،مسز غانیہ،رشید احمد چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر چوہدری شاہد گجر ، کریم بخش،محمد عارف صابری،خواجہ شجاعت، عبدالرحمن شاکر ،اور دیگر موجود تھے۔
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات پر محنت کرنے والے اساتذہ کا رشتہ بڑے ادب واحترام کا ہےاور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
    تخلیقی دماغ کے بچے کامیابیاں حاصل کرنے کے بغیر کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔ وہ اپنی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔جو اپنی محنت کے بل بوتے پر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں
    تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے STEMکے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔