Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • سستے اشٹام کی مہنگے داموں فروخت،انتظامیہ بے بس

    سستے اشٹام کی مہنگے داموں فروخت،انتظامیہ بے بس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع کچہری میں اشٹام فروشوں نے اقرار نامہ و بیان حلفی کیلئے کم مالیت کے اشٹام پیپرز پر کئی گنا زائد نرخ وصول کرنے شروع کردیئے، سیشن کورٹ احاطہ کے باہر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب مختلف اسٹالز پر اشٹام فروش بڑی دیدہ دلیری سے دگنی تگنی قیمت پر اشٹام فروخت کررہے ہیں، سائلین کی شکایات کے باوجود اوورچارجنگ کرنے والے اشٹام فروشوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہ ہوسکی، یہ اشٹام فروش کم مالیت کے اشٹام پیپرز کی مصنوعی کمی ظاہر کرکے زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں اگر کوئی سائل اصل قیمت پر اشٹام لینے کی بات کرتا ہے تو یہ اشٹام فروش اسے اشٹام دینے سے ہی انکار کردیتے ہیں اس وقت ضلع کچہری میں 50روپے مالیت کا اشٹام اڑھائی سو روپے اور سو روپے کا اشٹام 400روپے تک فروخت کیا جارہا ہے او ر پھر نوٹری پبلک کی مہریں ثبت کرنے کی فیس الگ سے وصول کی جارہی ہے، اس سلسلہ میں افسران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا گیا مگر انکے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ڈسٹرکٹ جج اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشٹام پیپرز مافیا کی لوٹ مار کا نوٹس لیکر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں تاکہ اشٹام پیپرز مقررہ قیمت کے تحت فروخت ہوسکیں۔

  • شہر کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں

    شہر کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول سے ملحقہ شہری آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ۔گندہ پانی گلیوں میں جوھڑ کا منظر پیش کرنے لگا تعفن۔بدبودار کھڑے پانی سے طالبات’اساتذہ اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا۔
    ایم سی گرلز ہائی سکول جنڈیالہ روڈ میں یونیورسٹی کی طرف سے بی اے کا امتخانی سنٹر بھی امسال قائم کیا گیا ہے جہاں طالبات کے امتحانی پیپر بھی جاری ھیں۔
    سکول کے اور پیپر کے اوقات کار میں میں آنے والی طالبات۔اساتذہ ۔والدین کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ سکول انتظامیہ نے بھی کئی بار میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورت حال پرآگاہ کیا مگر تاحال کوئی پیش رفعت نہ ہوئی ہے اور تا حال شہری والدین اور طالبات بدبودار کھڑے پانی میں گذرتے ہوئے سکول جاتے ہیں۔
    شہری حلقوں۔مقامی آبادی کے افراد نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اس صورت حال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج سسٹم کو بہتر کرتے ہوئے کھڑے پانی کے نکاسی کا انتظام کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جن کا اندازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ دیگر شفاخانوں میں لائے جانے والے مریضوں سے کیا جاتا ہے گورنمنٹ جامع ہائیر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے باہر پھرنے والے آوارہ کتے اب تک کئی افراد کو زخمی کر چکے ہیں مگر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ان کتوں کو تلف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا
    محکمہ صحت میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 571 ماہ اکتوبر 447 نومبر 439 اور ماہ دسمبر 444 ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف کی طرف سے ضلع بھر کے تمام بلدیاتی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر دوا کی خریداری کی جائے محکمہ صحت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم میں بلدیاتی اداروں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 35 کروڑ سے زائد مالیت کی 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
    پنجاب حکومت کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے اپنی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی جسکی مالیت 35 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ واگزار کروائی جانے والی اراضی میں تحصیل شیخوپورہ سے 232 کنال فیروز والہ سے 240 کنال مریدکے سے 512 شرقپور سے 40 کنال اور تحصیل صفدر آباد سے 128 کنال شامل ہیں
    ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

  • شیخوپورہ پولیس میں بھرتی کا عمل جاری

    شیخوپورہ پولیس میں بھرتی کا عمل جاری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل پنجاب پولیس،ایس پی یو،اور پنجاب ہائی وے پولیس کی بھرتی کا عمل ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی سربراہی اور آئی جی پنجاب کی مقرر کردہ ٹیموں کی زیر نگرانی میں شفاف طریقے سے جاری
    تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل پنجاب پولیس،ایس پی یو،اور پنجاب ہائی وے پولیس میں بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے مطابق پولیس پریڈ گرونڈ شیخوپورہ میں امیدواروں کی سلسلہ وار جسمانی پیمائش کا عمل میرٹ پر شفاف طریقے سے جاری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے تمام امیدواران کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ تمام بھرتی شفاف طریقے اور میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہے اگر پھر بھی کوئی شخص آپ کو لالچ دے کہ وہ پیسے لے کر آپ کو بھرتی کروادے گا تو اس صورت
    حال میں آپ مجھے اطلاع دیں۔

  • مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخو پورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد، منشیا ت فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروشوں سمیت 12افرادگرفتارمنشیات، ناجائزاسلحہ اور پتنگیں برآمد، مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ ایک روزمیں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 03منشیات فروش گرفتار لیے۔
    ملزمان کے قبضہ سے 1390گرام چرس، 20لیٹردیسی شراب اور 3بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان پر مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
    اس کے علاوہ شیخوپورہ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 06افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور،1عدد رائفل 244بور اورگولیاں برآمد ہوئی۔جبکہ 03پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے
    ہوئے پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    شیخوپورہ پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر متعلقہ پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی اور ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے

  • شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ نے تھانہ سٹی فاروق آباد کے ایریا محلہ گورونانک پورہ،مشرقی پھاٹک، تھانہ صدر فاروق آباد کے ایریا گجیانہ نو اور تھانہ بھکھی کے ایریا چک نمبر9،دھوپ سٹری،نواں کوٹ اور چاہ چندو میں دوران سرچ آپریشن کرکے متعدد لوگوں کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیاگیا چیکنگ کردہ افراد میں سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے پسٹل 30 بور، پمپ ایکشن 12 بور برآمد کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے 50 کلو93 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کی
    ایک کس مسمی اللہ دتہ سے 36 عدد شرلیاں،60 عددا نار،3 عدد دستی بمب،دیگرسامان آتش بازی 2 توڑے جبکہ مسمی فیاض ولد افتخار احمدسے 10 عدد پتنگیں برآمد کرکے مطابق قاسپیشل سرچ آپریشن میں سلیم اللہ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد، سرفراز یوسف ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد،عبداللہ علی یوسف پاشا ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔ مزید برآں حساس اداروں سے بھی مدد لی گئی، ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن اسی طرح جاری رہے گا اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

    شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذہین اور محنتی طلباء و طالبات ہی کسی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔اور یہ طلباء طالبات کامیاب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم اور مضبوط کردار ادا کرتے ہیں
    یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے لاہور ڈویژن میں STEMکے مقابلہ جات کے دوران 598ویڈیوز تیار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے ایم سی گرلز ہائی سکول علامہ اقبال پارک میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ۔ ڈی ایم او میاں نذیر احمد۔ چیف آفیسر ایجوکیشن ملک منظور احمد۔ ڈی او ایجوکیشن قادر بخش،چوہدری محمد اسلم گجر ،چوہدری امان اللہ گجر،میاں شفیق طاہر، رانا احسان الحق، سید عامر شاہ،وسیم خان ، رانا محمد اشرف روبینہ نسرین،مسز غانیہ،رشید احمد چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر چوہدری شاہد گجر ، کریم بخش،محمد عارف صابری،خواجہ شجاعت، عبدالرحمن شاکر ،اور دیگر موجود تھے۔
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات پر محنت کرنے والے اساتذہ کا رشتہ بڑے ادب واحترام کا ہےاور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
    تخلیقی دماغ کے بچے کامیابیاں حاصل کرنے کے بغیر کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔ وہ اپنی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔جو اپنی محنت کے بل بوتے پر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں
    تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے STEMکے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

  • کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،صوبائی وزیر

    کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،صوبائی وزیر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے
    پاکستان کی تمام سیاسی جماعتی اور پوری قوم کشمیر کے مسئلہ پر متحد ہے میاں خالد محمود

    وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملہ میں کوئی لچک نہیں دکھائی
    تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منایا جاتا ہے اور اس مقصد کے لیے پورے پاکستان میں پوری قوم قوم متحد ہو کر کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے
    اسی سلسلہ میں شیخوپورہ میں سب سے بڑی تقریب ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کی قیادت صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کی
    ضلع کونسل ہال میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ, ڈی پی او غلام مبشر میکن, چوہدری سعید ورک, کنور عمران سعید, میاں تیمور خالد, صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ , جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان, سابق صدر الیاس گجر سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد محمود شیخ, یاسر اقبال گوپے را,سی او بلدیہ احسن عنایت سندھو،جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ،شاہنواز سرا، حاجی غلام نبی ورک،نوید احمد بٹ،ڈاکٹر اسلم, شاہد گجر, سید اعظم حسین شاہ،شیخ طارق ، میاں زاہد صدیق ،حافظ مدثرمصطفی, میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ،ملک ریاض، ملک عمر سمیت سیاسی ,مذہبی, کاروباری, صحافی برادری کے علاوہ شہر بھر سے محب وطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کی
    اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء نے کشمیری بہن, بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں عالمی برادری کو چاہیے کہ منصفانہ کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائے
    اس موقع پر صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے کشمیر کے اس مسئلہ کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور یہاں تشریف لائے اور اقوام متحدہ سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کرے کشمیر کسی جماعت یا کسی فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے یہ خطہ کے امن کا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور پاکستانی قوم ایک پیج پر متفق ہے
    وزیراعظم پاکستان عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں کہ جنہوں نے کشمیر کے معاملہ پر کبھی لچک نہیں دکھائی یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ واضع اجاگر ہو چکا ہے
    اور ہمیں یہ جنگ پوری دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر لڑنی ہے اور کشمیر کی آزادی تک جاری رکھنی ہے
    بعد ازاں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ہر صوبہ ترقی کرے گا کیونکہ میرا لیڈر کرپشن سے پاک اور ایمان دار ہے یہی وجہ ہے کہ آج خیبر پختونخوا میں ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں اور انشاءاللہ پنجاب میں 31 دسمبر تک یہ عمل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ہر فرد دس لاکھ روپے تک اپنا علاج کروانے کا مجاز ہوگا اور یہ صوبہ بھی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھے گا
    تقریب کے آخر پر تمام شرکاء نے کمپنی باغ سے لے کر جناح پارک تک کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی اور شدید نعرہ بازی کی
    شرکاء کا کہنا تھا کہ
    کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر کی آزادی تک اور بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی

  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

    موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں قرآن خوانی کے بعد کشمیر کی آزادی اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی۔یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی کروایا گیا

    کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک ریلی بھی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز خالد محمود نے کی۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں بھارت پھرشرارت کرگیا:کوئٹہ میں دھماکہ کروا کرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کوروکنے کی ناکام کوشش ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کو آج ہی کے دن دوسری مرتبہ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ ددھماکے کے نتیجے میں کئی افراد نشانہ بنے ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی جانے والی کشمیر ریلی میں دھماکہ ہو گیا جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ شدید زخمی ہو گئے۔