Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی

    شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )شیخو پورہ پولیس کی گزشتہ روز کی کاروائی جرائم پیشہ افراد،منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان جاری02منشیات فروشووں سمیت13افرادگرفتا بھاری مقدار میں چرس،شراب،ناجائزاسلحہ برآمدمقدمات درج ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فرشووں اور ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے۔ شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روزمیں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فرشووں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 02منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4520گرام چرس،500لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔

    پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی آغاز کر دیا ۔اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے11افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے07عدد پسٹل 30بور،01عدد رائفل244بور،01عدد رپیٹرگن2عدد پمپ ایکشن 12بور اور بھاری تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے۔ شیخوپورہ پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا

  • سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی منظوری دے دی گئی

    سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی منظوری دے دی گئی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ کی زیر نگرانی ضلع شیخوپورہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020,2021کے تحت 76سکیموں کی منظوری دی گئی جن کی کل مالیت 296ملین روپے ہے اسکے علاوہ ضلع شیخوپورہ میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت 515سکییمیں زیر تعمیر ہیں جن پر 100سے زائد سکیموں پرکام مکمل ہوچکا ہے۔

    اسی طرح محکمہ بلڈنگ،ہائی وے،پبلک ہیلتھ،لوکل گورنمنٹ،محکمہ روڑز،میونسپل سروس،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں ترقیاتی منصوبہ جات اور سکیموں کے ترقیاتی پروگرام بھرپور طریقے سے جاری ہیں ترقیاتی پروگراموں میں مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ اس سال کے فنڈز 30جون 2021تک سو فیصدمکمل کر لئے جائیں گے۔

  • چیف میونسپل کارپوریشن آفیسرکا علاقوں کا دورہ ، صفائی کے کام کا جائزہ لیا

    چیف میونسپل کارپوریشن آفیسرکا علاقوں کا دورہ ، صفائی کے کام کا جائزہ لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )نئی آبادی آرائیانوالہ اور اسکی ملحقہ گلیوں میں سیوریج پائپ لائنوں سے نکلنے والی بدبودار اور گندے پانی کو سی ای او احسن عنایت سندھو نے اخبارات میں شائع ہونے والی عوامی مسائل کی خبروں کے بعد خود علاقے کا دورہ کیا اور پوری ٹیم کے ہمراہ سیوریج کے گلیوں میں کھڑے پانی کو گاڑی کی مدد سے نکلوا دیا علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اور صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا،

    سی او عنایت اللہ سندھو نے سابق سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ حکیم محمود بیگ کو بتایا کہ علاقے کاوزٹ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں بہت سے بھینسوں کے تربیلے بن چکے ہیں جن کے گوبر کی وجہ سے پائپ لائین بند ہوجاتی ہیں مکینوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ پائپ لائنوں میں صرف پانی بہائے گوبر سے بہانے سے گریز کریں ہمارے پاس عملہ کی انتہائی کمی ہے اور کم عملہ کے ساتھ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا تدارک کیاجارہا ہے،

    عوامی مسائلات کو حل کرنے کے لیے ہم شب وروز حاضر ہیں ہم نے اپنا پرسنل موبائل نمبر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر ڈال رکھا ہے جب ان سے حکیم محمود بیگ نے یہ سوال کیا کہ پانی اب نکل گیا ہے لیکن ابھی پائپ لائنوں سے گاد کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے بعد دوبارہ پائپ لائن بند ہوجائے گی تو آپ تواعلیٰ حکام کو بتائے گے کہ یہ دیکھے جی تصویرئے ہم نے صفائی کروادی تھی کمپلینٹ کرنے والا صارف میرے پاس موجود ہے تو انہوں نے مسکراکر جواب دیا پہلے بھی ایک سال قبل گاد نکلوائی تھی ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ پھر گاد نکلوادینگے،جبکہ بھینسوں کے تربیلوں کے حوالہ سے انتظامی امور کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے بات ضرور ہوئی ہے اور اس کے لیے کوئی پلان جلد بنادیاجائے گا،مکینوں نے روز روز کے مسلہ کے تدارک کے لیے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ آپ کا حلقہ ہے اس کی بہتری کے لیے جلد از جلد لائحہ عمل تیار کرکے مکینوں کو اس گندگی سے چھٹکارادلوائے۔

  • محکمہ مال کے کرپٹ افسران نے شہری کو وراثتی رقبہ سے محروم کر دیا

    محکمہ مال کے کرپٹ افسران نے شہری کو وراثتی رقبہ سے محروم کر دیا

    محکمہ مال کے کرپٹ افسران نے شہری کو وراثتی رقبہ سے محروم کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )محلہ حبیب کالونی کے رہائشی محنت کش محمد عثمان نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کومحکمانہ کاروائی برخلاف ریونیو عملہ،حلقہ پٹواری،نائب تحصیلدار،تحصیلدار،قانونگو،اسٹنٹ کمشنراے سی ٹوودیگر ریونیوسٹاف کھٹیالہ ورکاں تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ کو دے دی درخواست گزار کے مطابق مذکوہ افراد ومحکمہ جات اختیارات کا ناجائز استعمال،ریکارڈ میں بدنیتی،وبدیانتی کرتے ہوئے محکمانہ اختیارات کاناجائزاستعمال کرنے

    ،دھوکہ دہی،جعل سازی وفراڈاپنے سیٹ عہدے کاغیر قانونی استعمال کرتے ہوئے مثل حقیقت بندوبست سال1969/70جمبندی سال1979/80موضع کھٹیالہ ورکاں میں غیر قانونی جعل سازی وفراڈکرتے ہوئے بغیر شامل ہونے مبینہ انتقالات نمبر941موضع کھٹیالہ ورکاں انتقال نمبری5بحق عبدالمجید جمبندی سال1979/80رقبہ138k/12mسردارخان مرحوم کاغیرقانونی عمل کرنے اورغیرقانونی حقوق ملکیت منتقل کرنے اورپرت پٹواری جعل سازی وفراڈکرتے ہوئے غیرقانونی وجعلی ریکارڈ رکھنے وکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

    درخواست گزار نے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ انتقالات نمبری5,941مذکورہ بالاموضع کھٹیالہ ورکاں نہ صرف غیرقانونی ہیں ریکارڈ کا حصہ نہ ہیں جوشامل بندوبست،مثل جمبندی نہ ہیں،سائل کے مطابق مبینہ غیر قانونی اور خلاف قانون ایکٹ جومذکورہ بالاالزام علیہان ودیگر ملوث ریونیوسینٹر آفیسران نے باہم ساز باز ہوکر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لیے ریونیو ریکارڈمیں دھوکہ دہی،جعل سازی،وفراڈ کرتے ہوئے،غیر قانونی وناجائزمسلم فیملی کے ساتھ انتہائی سخت زیادتی کرتے ہوے اورانکو مسلمان ہونے کی سزا دیتے ہوئے خلاف قانون سردار خان مرحوم وغیرہ کو انکے آبائی وراثتی وقانونی رقبہ سے محروم کردیا ہے،اور بعدازاں ڈسٹرکٹ کلکٹرشیخوپورہ نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے زبردستی خلاف قانون از خود سال1988میں اراضی مذکورہ بالاناجائز قبضہ کیا،جو ریونیوریکارڈ میں جعل سازی وفراڈ کرکے کی گئی

  • شہر کی صفائی میں چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر کی دلچسپی

    شہر کی صفائی میں چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر کی دلچسپی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )نئی آبادی آرائیانوالہ اور اسکی ملحقہ گلیوں میں سیوریج پائپ لائنوں سے نکلنے والی بدبودار اور گندے پانی کو سی ای او احسن عنایت سندھو نے اخبارات میں شائع ہونے والی عوامی مسائل کی خبروں کے بعد خود علاقے کا دورہ کیا اور پوری ٹیم کے ہمراہ سیوریج کے گلیوں میں کھڑے پانی کو گاڑی کی مدد سے نکلوا دیا علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اور صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا،سی او عنایت اللہ سندھو نے سابق سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ حکیم محمود بیگ کو بتایا کہ علاقے کاوزٹ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں بہت سے بھینسوں کے تربیلے بن چکے ہیں جن کے گوبر کی وجہ سے پائپ لائین بند ہوجاتی ہیں مکینوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ پائپ لائنوں میں صرف پانی بہائے گوبر سے بہانے سے گریز کریں ہمارے پاس عملہ کی انتہائی کمی ہے اور کم عملہ کے ساتھ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا تدارک کیاجارہا ہے،عوامی مسائلات کو حل کرنے کے لیے ہم شب وروز حاضر ہیں ہم نے اپنا پرسنل موبائل نمبر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر ڈال رکھا ہے جب ان سے حکیم محمود بیگ نے یہ سوال کیا کہ پانی اب نکل گیا ہے لیکن ابھی پائپ لائنوں سے گاد کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے بعد دوبارہ پائپ لائن بند ہوجائے گی تو آپ تواعلیٰ حکام کو بتائے گے کہ یہ دیکھے جی تصویرئے ہم نے صفائی کروادی تھی کمپلینٹ کرنے والا صارف میرے پاس موجود ہے تو انہوں نے مسکراکر جواب دیا پہلے بھی ایک سال قبل گاد نکلوائی تھی ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ پھر گاد نکلوادینگے،جبکہ بھینسوں کے تربیلوں کے حوالہ سے انتظامی امور کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے بات ضرور ہوئی ہے اور اس کے لیے کوئی پلان جلد بنادیاجائے گا،مکینوں نے روز روز کے مسلہ کے تدارک کے لیے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ آپ کا حلقہ ہے اس کی بہتری کے لیے جلد از جلد لائحہ عمل تیار کرکے مکینوں کو اس گندگی سے چھٹکارادلوائے۔

  • منشیات فروشی عام

    منشیات فروشی عام

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی عام نوجوان نسل منشیات فروشوں کے نشانے پر درجنوں خاندانوں کے چراغ بوج گئے پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی مبینہ طور پر منتھلیاں اکٹھی کرنے کا انکشاف شہری سراپا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر مریدکے کے علاقوں ٹپیالہ دوست محمد،عمر کوٹ،ننگل ساہداں،ننگل کسوالہ،سیکھم،منوں آباد،راوی ریان،بھیانوالہ خورد،گاجر گولہ،چونتیس چک،بھٹیانوالہ،کھٹیالہ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم سرعام منشیات فروخت نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور تک درجنوں خاندانوں کے چراغ نشے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مزید زندگیاں برباد ھو رہی ہیں درجنوں خاندان پریشان دکھائی دیتے ہیں

    تھانہ صدر ایس یچ او لیاقت جٹ کی منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر چھوٹ اور بھاری منتھلیوں کا انکشاف شہری سراپا احتجاج ہیں شہریوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی پولیس پنجاب آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن سے نوٹس لینے اور تھانہ صدر مریدکے میں ایماندار فرض شناس پولیس آفیسر تعینات کیے جانے علاقہ میں کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی پر قابو پایا جانے کا مطالبہ کیا ھے

  • اقلیتی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کا عزم

    اقلیتی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کا عزم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرک واقعہ کی بناء پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے مسلم اور اقلیتی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حالیہ کرسمس کی تقریبات کے دوران تمام مذاہب نے رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے

    شیخوپورہ میں بسنے والی ہندو برادری کو مکمل مذہبی آزادیاں حاصل ہیں اور اس برادری کے متعدد افراد محکمہ تعلیم عدلیہ واپڈا اور ایکسائیز اور دیگر محکموں میں اہم پوسٹوں میں کام کر رہے ہیں اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ بلا تاخیر تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی فہرستیں تیار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں اور ایسے مقامات کو ہائی لائٹ کیا جائے جہاں پر مذہبی رسومات اور عبادات نہیں ہو رہی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس حوالہ سے متازع املاک کی بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں رپورٹس بنائی جائیں اور اس بارے میں ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام مسلم اور غیر مسلم مذہبی مقامات کی ایسی عمارتوں کے بارے میں بھی فوری طور پر رپورٹ تیار کی جائے جہاں پر فوری طور پر تعمیر و مرمت کے کام کرانے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ضرورت ہے ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں تمام مذاہب کے شہریوں کے درمیان مذہبی رواداری بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور تمام شہری ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں

  • اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کااز سر نو تعین

    اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کااز سر نو تعین

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں ضلع شیخوپورہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے اور اس بارے میں ڈپٹی کمشنر کنٹرولر جنرل پرائس چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چینی کی قیمت دوکاندار 2 روپے منافع پر دے سکیں گے اور اس کی قیمت کا تعین ہول سیل کی قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سو گرام وزن کی روٹی کی قیمت 7 روپے اور ایک سو گرام وزن کی خمیری روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ چھوٹا گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو بڑا گوشت 450 روپے فی کلو دودھ 80 روپے فی کلو دہی 85 روپے فی کلو ڈبل روٹی بڑی 70 روپے ڈبل روٹی چھوٹی 40 روپے چاول سپر باسمتی نئے 122 تا 135 روپے فی کلو دال چنا موٹی 113 روپے فی کلو دال چنا باریک 105 روپے فی کلو دال مسور موٹی امپورٹڈ 123 روپے فی کلو دال مسور باریک 145 روپے فی کلو دال مونگ 213 روپے فی کلو بیسن 116 روپے فی کلو اور کالا چنا موٹا کی قیمت 118 روپے فی کلو اور کالا چنا باریک کی قیمت 107 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے

  • سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بابا بودے شاہ دربار شرقپور روڑ پر تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہو کر سیم نالہ میں گر گئی- حادثے میں وین میں سوار دونوں مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے-

    جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر عباس ولد محمد رفیق 38 سال سکنہ وسن پورہ لاہور اور عبدالحمید ولد محمدصادق 58 سال سکنہ پسرور سیالکوٹ شامل ہیں-

  • کالعدم تنظیموں کی ضلع وار رپورٹ طلب

    کالعدم تنظیموں کی ضلع وار رپورٹ طلب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خارجہ نے ملک بھر میں جہادی تنظیموں کی قومی تحویل میں لی جانے والی املاک کی موجودہ حیثیت اور مالی حیثیت اور ان پر کنٹرول کے بارے میں فوری طور پر ضلع وار رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ان تنظیموں کے قومی تحویل میں لیئے جانے والے اثاثوں کی ENTITY WISE STATUS کے بارے میں مفصل رپورٹ دی جائے ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حکم نامہ نمبر 32019ء کے تحت حکومت نے جماعت الدعوۃ ایف آئی ایف اور جے ای ایم کے ملک بھر میں اثاثوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا تھا جن میں مدارس سکول کالجز شفاء خانے ایمبولینس گاڑیاں مساجد ویلفیئر ٹرسٹ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ الحمد ٹرسٹ الانفال ٹرسٹ کے اداروں کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

    قومی تحویل میں لیئے جانے والے اداروں کی تعداد 619 ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے قومی تحویل میں لینے والے مجاز افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اثاثوں کے کوائف اور موجودہ حیثیت کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور سرکاری تحویل میں لی جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کے بارے میں آگاہ کیا جائے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری تحویل میں لی جانے والی املاک اور اداروں کی تفصیل یوں ہے مدارس 176 سکولز 34 ڈسپنسریاں 170 ہسپتال چار ایمبولینس گاڑیاں 208 لائیو سٹاک ایک قطعات اراضی 14 دفاتر 2 کشتیاں دس