Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • عوام مہنگائی سے تنگ آچکے

    عوام مہنگائی سے تنگ آچکے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواز لیگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ سابق ایم پی اے نے پٹرولیم کی مصنوعات میں بار بار اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نالائقیوں کو چھپانے کی خاطر اپنے وزیروں کی فوج ظفر موج کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سیلیکٹیڈ وزیر اعظم کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور تسلیم کر لیں کہ کرکٹ اور حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور 3 روز کے دوران بناسپتی گھی کوکنگ آئل اور چینی کی قیمت میں اضافہ کے بعد اب پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حکومت نے اضافہ کر دیا ہے جو مہنگائی کی چکی میں دن رات پسنے والے عوام کے لیے ناقابل برداشت
    ہو چکی ہے

  • قاتل گرفتار

    قاتل گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) لاہور روڈ کی آبادی بیگم کوٹ میں دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کر ڈالا اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل نے ایک سال قبل بیگم کوٹ میں قتل ہونے والے نوجوان سلیم کے قتل کا معمہ حل کر دیا ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا ہے کہ سلیم کو اس کے دوست رامیش نے یکم جنوری 2020ء کو ایک دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر فائر مار کر قتل کر دیا جس کے بعد خود بھی ملزمان کو تلاش کرنے والوں میں شامل رہنے کے بعد روپوش ہوگیا

    گذشتہ روز رامیش کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ شدید دھند کے دوران روپ بدل کر اپنے گھر والوں کو ملنے بیگم کوٹ آیا ہوا ہے جس پر اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل کے عملے نے انچارج چوہدری محمد لطیف گجر کی نگرانی میں علاقے کا محاصرہ کر کے اسے گرفتار کر لیا دریں اثناء تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کے گیارہ مقدمات میں ملوث ملزم زین عرف زینی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس نے لاہور روڈ فیکٹری ایریا شرقپور شریف اور فیروز والا کے علاقہ میں یہ وارداتیں کی تھیں

  • شہری مجرموں کے رحم و کرم پر

    شہری مجرموں کے رحم و کرم پر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )گردونوح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرچھین لیا گیا،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ کی آباد ی جوئیانوالہ موڑ کے قریب2مسلح ملزمان نے نوجوان وسیم سے اسکی موٹرسائیکل 6159ایل ای ایکس چھین کرفرار،اسی تھانہ کے علاقہ دودھ والی فیکٹری کے قریب2مسلح سلمان سے 18ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،تھانہ بھکھی کے علاقہ باہومان کے قریب3مسلح اسد سے نقدی موبائل فون لے گئے،فیکٹری ایریا کے علاقہ پولکاچوک کے قریب2مسلح محنت کش عمران سے45ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار

    تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ کالوکے سیم والی پلی کے قریب2مسلح علی احمد سے25ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اورموبائل فون چھین کرفرار،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لیڈر شاپ کے قریب 2مسلح رضوان سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدود میاں ریاض کے ڈیرے کے قریب3مسلح ریاض سے اسکی موٹر سائیکل چھین کرفرار،فیروز والہ میں 3مسلح افراد اشفاق سے نقدی موبائل فون لے گئے اسی تھانہ کی حدود کالاخطائی روڈ سے احسان کی موٹر سائیکل چورلے اڑئے،ونڈالہ مین بازار میں 2مسلح شہزاد سے 30ہزار روپے نقدی اوردوقیمتی موبائل فون چھین کرفرارفیکٹری ایریا کے علاقہ منڈیالی سٹاپ کے قریب3مسلح تاجر ریاض سے نقدی موبائل فون اور اسکی موٹر سائیکل چھین کرفرار،حسن گارڈن گول چکر کے قریب2مسلح محنت کش اویس سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،رچناٹاؤن فیروز والہ میں 4مسلح افراد نے خالد وغیرہ راہگیروں سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،فیکٹری ایریا کے علاقہ میرج ہال کے باہر سے 2مسلح باراتیوں الطاف وغیرہ سے نقدی موبائل فون لے اڑئے،اسی تھانہ کی حدود خانپور نہر کے قریب3مسلح شہری علمدار سے نقدی موبائل فون لے اڑئے،اسی تھانہ کی حدود دوساکوچوک میں 4کار سواروں نعیم اور اسکی فیملی سے طلائی زیورات اورنقدی چھین کرفرار،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جنڈیالہ روڈ میں 2مسلح عثمان سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،سٹی ہائی وے سے نامعلوم چورعثمان کی موٹرسائیکل چراکرفرار،لدھیکے میں نامعلوم چور محنت کش عارف کے گھر کے تالے توڑ کر گھر کا صفایاکرکے فرار،شرقپور شریف میں پانی والی فلٹر کے قریب شیخ علی اور سلمان خلیل کے گوداموں کے تالے توڑ کر نامعلوم چور قیمتی سامان لے اڑئے،بھکھی سٹاپ کے قریب فرینڈز شاپ کے شٹر اور تالے کاٹ کر نامعلوم چور6لاکھ روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چرا کرفرار یادرہے کہ اسی دکاندار سے پہلے بھی تین مرتبہ ڈکیتی اور چوری کی واردات ہوچکی ہے ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے دوبارہ واردات کاشکار ہوگئے۔

  • ٹریفک پولیس میں رشوت کا بازار گرم

    ٹریفک پولیس میں رشوت کا بازار گرم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے انسپکٹر نے رشوت ستانی کا بازار گرم کردیا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر مسافر و لوڈر گاڑیوں کو روک کر بھتہ لینا معمول بنالی

    مختلف ٹرانسپورٹرز نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس انسپکٹر عدنان کی طمع نفسانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے روزانہ شاہراؤں کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو روک کر بھتہ وصول کررہا ہے انکار کرنے والوں کے ناجائز چالان کاٹے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے حکام اس کھلی رشوت ستانی اور بھتہ خوری کو روکنے کو تیار نہیں جس کے باعث اس کرپٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر کے حوصلے بلند ہیں، ٹرانسپورٹرز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر عدنان کی رشوت ستانی و بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • شیخوپورہ میں شکایات باکس مہم شروع

    شیخوپورہ میں شکایات باکس مہم شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں اور گرجا گھروں میں شکایات بکس رکھنے کا کام شروع ہوگیا یہ کام وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی بناء پر شروع کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے جامع مسجد خانو چوک اور امام بار گاہ کلاں مین بازار میں شکایات بکس رکھ کر یہ بکس رکھنے کی مہم کا افتتاح کیا

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مرکزی امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعتہ المبارک کے بعد سبز رنگ کا شکایات بکس امام بارگاہ کی دیوار کے ساتھ امام مسجد مولانا سید ہادی الحسینی صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید بابر شاہ اور جنرل سیکرٹری سید شفقت مشتاق شاہ اور جی اے ریونیو نذیر احمد کے ہمراہ نصب کیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور حکمرانوں کے لیے سادگی کا درس دیتا ہے حضرت علی علیہ السلام نے اپنے گورنروں کے نام جو خط مسند خلافت سنبھالنے کے بعد بھیجا تھا وہ آج بھی حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں میں شکایات بکس رکھنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام کی شکایات جلد انتظامیہ تک پہنچیں اور لوگوں کو سرکاری دفاتر میں کم سے کم چکر لگانا پڑیں اور کرپشن مافیا کے خلاف دی جانے والی درخواستوں میں مبالغہ آرائی نہ کی جائے اور خدا کو گواہ بناء کر سچ تحریر کیا جائے جس میں راشی افسروں کے خلاف مؤثر کارروائی بروقت کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ شکایات بکس میں ہر محکمہ اور بلدیاتی ادارے کے خلاف درخواست ڈالی جاسکتی ہیں

    قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ہادی الحسینی نے اسلام کے نظام عدل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نواسئہ رسول ﷺ نے معاشرہ میں عدل ختم ہو جانے اور اقرباء پروری شروع ہو جانے پر علم جہاد بلند کیا جن کا کربلا میں قیام ہمارے لیے مشعل راہ ہے

  • شیخوپورہ میں پولیس گردی جاری

    شیخوپورہ میں پولیس گردی جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شدید سردی اور دھند کے دوران پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے متعدد ملازمین نے محکمہ ہائی وے کے ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے پر شدید تشدد کیا اور انہیں گالیاں بھی دیں جس پر محکمہ ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹال ٹیکس کی وصولی بند ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا

    ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ کو اس بارے میں تحریری شکایت بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی رات ایم اینڈ آر ڈویژن کا عملہ برج اٹاری ٹال پلازہ پر کام کر رہا تھا اور اس روڈ پر دھرنا کی وجہ سے ٹریفک بلاک تھی اس دوران پولیس چوکی نور شاہ کا عملہ وہاں آیا اور وہاں کام کرنے والے عملے کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں ٹال ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا اس عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء چوکی نور شاہ کے عملے نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • ڈی سی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک

    ڈی سی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو کی زیر نگرانی کارپوریشن کا عملہ متحرک ہو گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو نے بتایا کہ تصویر محل روڈ، محلہ علی پارک، محلہ رسولپورہ، صدیقیہ کالونی، شرقپور روڈ، گھنگ روڈ، اور غوثیہ ٹاون جوئیانوالہ موڑ کے علاقوں میں سیوریج نالوں کی صفائی کی گئی اور ان میں پھنسے کچرے کو نکال باہر کیا گیا تاکہ نکاسی آب کا عمل تسلسل سے برقرار رہ سکے

  • تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات

    تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقے جوئیانوالہ موڑ کے قریب شادمان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان پر 4 نقاب پوشوں نے دکاندار حمزہ سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی، نئی ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل اور دو عدد موبائل فون چھین لیے

    نمائندہ باغی ٹی وی نے متاثرہ فرد سے رابطہ کیا تو اس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جمعرات کی رات 9 بجے دکان بند کر کے گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا جب 4 نقاب پوشوں نے اس کی دکان پر آکر اسے لوٹ لیا
    جبکہ متاثرہ فرد کو پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں کچھ خاص تعاون حاصل نہیں ہوا

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )شیخو پورہ پولیس کی گزشتہ روز کی شاندار کاروائی جرائم پیشہ افراد،منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان جاری

    04منشیات فروشووں سمیت 16افرادگرفتار بھاری مقدار میں چرس،شراب،ناجائزاسلحہ برآمدمقدمات درج،

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فرشووں اور ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روزمیں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فرشووں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 04منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضہ سے4920گرام چرس،200لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی آغاز کر دیا اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے12افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے7عدد پسٹل 30بور، 2 عدد کلاشنکوف،2عدد رائفل 244بور،1عدد رائفل 7mmاور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں

    شیخوپورہ پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

  • مریدکے پولیس کی شاندار کارکردگی، مغوی لڑکیاں برآمد

    مریدکے پولیس کی شاندار کارکردگی، مغوی لڑکیاں برآمد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ سٹی مرید کے پولیس کی شاندار کاورائی ایک ہفتہ میں اغواء ہونے والی 5لڑکیاں بازیاب، ملزمان گرفتار،

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مرید کے کے علاقہ سے گزشتہ ایک ہفتہ میں مختلف جگہ سے5 لڑکیاں اغواء ہوئیں تھی جس پر ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور اغواء ہونے والی 5لڑکیوں کی بایابی کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو خصوصی احکامات جاری کیے

    جو کہ ایس ایچ او سٹی مرید کے ولی حسن پاشا اور اسکی ٹیم نے ڈی ایس پی مرید کے سرکل کی زیر نگرانی ڈی پی او شیخوپورہ کے سپیشل ٹاسک پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جد یدٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء ہونے والی 5لڑکیوں کو بایاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔