Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • خان حکومت کو نابالغ کہہ دیا

    خان حکومت کو نابالغ کہہ دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواز لیگ کے مرکزی رہنماء چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان شاء اللہ دوبارہ برسر اقتدار آ کر عمران خان جیسے نابالغ سیاستدانوں کی تربیت کے لیے اکیڈمی قائم کرے گی سلیکیٹڈ وزیر اعظم نے ڈھائی برس کے بعد تسلیم کیا کہ اس کے پاس حکومت چلانے کی خاطر تجربہ کار ٹیم نہ تھی رانا تنویر حسین نے نواز لیگ کے ضلعی سینئر نائب صدر خلیل گادھی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اقتدار دلانے کی غلطی کی سزاء پوری قوم بھگت رہی ہے عمران خان کو اپنے ارکان صوبائی اسمبلیوں پر اعتماد نہ ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے اگلے انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں میں گڑبڑ کی گئی تو اس کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی

  • تین ہاوسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار

    تین ہاوسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شیخوپورہ کے قریب بننے والی ایسی تین پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جہاں پر سرمایہ کاروں کے علاوہ عام شہریوں نے مجموعی طور پر اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کی ہے جن میں کئی ایسے چھوٹے تاجر دوکاندار سرکاری ملازم محنت کش صنعتی مزدور اور پنشنر بھی شامل ہیں جنہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی بینکوں سے نکلوا کر ان کالونیوں میں پلاٹ خریدے تھے جہاں پر ہر چند ماہ کے بعد بڑی بڑی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا تھا

    ایل ڈی اے نے تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کو ان تینوں کالونیوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کالونیوں کے ناموں سے لگائے گئے بڑے بڑے بورڈ بھی عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کی خاطر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ایل ڈی اے کے عملے کی مدد لی جائے ایل ڈی اے نے ان کالونیوں کے مالکان کو 15 روز میں خامیاں ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جن میں کمرشل پلاٹ بھی شامل ہیں مگر ایسا نہیں کیا گیا اور بڑی شاہرات پر پرکشش بورڈ لگا کر ان کالونیوں کے پلاٹ فروخت ہو رہے ہیں اس سے غریب اور سادہ لوگوں کے ساتھ فراڈ جاری رہنے کا خدشہ ہے جس کی بناء پر غیر منظور شدہ تینوں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں جو فیصل آباد بائی پاس روڈ ہرن مینار روڈ اور شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر واقع ہیں کے نام پر ہونے والے فراڈ کو روکنے کے لیے ایل ڈی اے کے عملے کو تمام ممکنہ معاونت دی جائے یاد رہے کہ 31 دسمبر 2020ء کو بھی ایل ڈی اے نے 37 غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی تھی اور اس کی فہرست ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھی بھیجی تھی

  • شیخوپورہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری

    شیخوپورہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتیں جاری،تھانہ بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں 3مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے تاجر عثمان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اؤڈیڈھ لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ،15تولہ طلائی زیورات لوٹ کرفرار

    تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے مقامی صلاح الدین روڈ کی آبادی کھوکھرمحلہ میں 3مسلح ڈاکوؤں نے تاجر حفیظ چوہان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کرفرار،تھانہ بھکھی کے علاقہ مین بازارمیں واقعہ عدیل نامی شخص کی دکان کے ایگزاسٹ فین کے راستہ سے داخل ہوکر نامعلوم چوروں نے 1لاکھ28ہزار روپے کمیٹی کی رقم نکال کرفرارہوگئے۔

  • کھیل کے تنازعہ پر نوجوان قتل

    کھیل کے تنازعہ پر نوجوان قتل

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) غازی منارہ میں کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا کے دوران دونوں ٹیموں میں چھریاں چل گئیں چھریاں لگنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نوجوان جان بحق2لہولہان،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پران کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعدمردہ خانہ لاش منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے،بتایا گیا ہے کہ غازی منارہ گراؤنڈ میں دورشتہ داروں کے نوجوان گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر آپس میں لڑ ائی جھگڑا شروع کردیا اسی جو طول پکڑ گیا اور دوران لڑائی جھگڑا چھریاں چل گئیں جس سے 3نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 21سالہ نوجوان عمر دراز جان کی بازی ہارگیاجبکہ انس اور ارسلان کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پران کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،

    صدر شیخوپورہ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق مقتول پارٹی کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • موجودہ حکومت سہولیات دے رہی ہے، برگیڈئیر راحت امان اللہ

    موجودہ حکومت سہولیات دے رہی ہے، برگیڈئیر راحت امان اللہ

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما برگیڈیئر(ر)راحت امان اللہ ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ۔موجودہ حالات کے تمام چیلنجز۔ ایجوکیشن۔ ہیلتھ۔ انفراسٹرکچر۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی سکیمز۔ سینی ٹینشن۔ سوئی گیس کے پریشر۔ ۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانےاور دیگر کاموں پر پورا فوکس کیا جارہا ہے۔ اور ہم وقت سے پہلے تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے افسران کو کہ رہے ہیں کہ وہ پوری ایمانداری۔فرض شناسی۔ اور دل جمی سے اپنا کام کریں تاکہ حکومتی ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ جائیں۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی سی کے اجلاس میں ضلع شیخوپورہ کے پارلیمٹرین۔ ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ شیخوپورہ میں 45 ارب روپے کی لاگت سے 500 سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن پر 25 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ ۔ جبکہ رواں مالی سال میں 5 ارب روپے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔ جاری منصوبوں میں 400 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے افسران کو بتایا کہ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اگر کسی جگہ کوئی غفلت یا لاپرواہی کے علاوہ میٹریل میں کمی اور بوگس ادائیگیاں ہوئی تو ان افسران اور ماتحت عملہ کے خلاف مقدمات اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اجلاس میں شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں 13 سکولوں میں طلبا و طالبات کو تمام سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی اور ضلع شیخوپورہ کے 4 ہسپتالوں میں بھی ادویات۔ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی بھی یعقین دہانی کرائی۔ محمد اصغر جوئیہ نے اجلاس میں یہ بتایا کہ اربن اور رورل علاقوں میں 300 سے زائد سینی ٹینشن کی سکیمز مکمل ہوچکی ہیں۔ جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں۔ ایڈیشنل ایس پی محمد آصف اعوان۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق۔ میاں نذیر احمد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میاں طارق محمود۔ ایکسین پبلک ہیلتھ محمد نعیم۔ایس ڈی او محمد سلیم باجوہ۔ اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن شرجیل شاہد گجر۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ملک منظور احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسرف الرعی۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری احسن عنایت سندھو۔ ایکسین کارپوریشن میاں ثاقب۔ اور ضلع بھر کے تمام صوبائی اور وفاقی محکماجات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میاں طارق محمود نے جاری اور نئے منصوبوں کے متعلق مکمل بریفنگ دی

  • وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام، ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

    وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام، ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دیہی و شہری خواتین کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی اور ہر قسم کے تحفظ کیلئے وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا خواتین کی شرکت کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، گھریلو زندگی سے لیکر دفاتر تک خواتین کا مکمل تحفظ کرنے کے ساتھ انہیں انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کیلئے بھی وویمن پروٹیکشن اتھارٹی مکمل طور پر بااختیار ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ضلعی چیئرپرسن جمیلہ یونس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو صرف شوپیس کے طور پر قومی سیاست میں استعمال کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے عملی طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اداروں میں تحفظ کی فراہمی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اب مرکز سے لیکر گراس روٹ لیول تک کسی بھی خاتون کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی و ناانصافی اور گھریلو تشدد، غیر سماجی و غیر اخلاقی رویے برداشت نہیں کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی اور مذہب و نظام نے نہیں دیئے، اسلام مسلم و غیر مسلموں سمیت تمام تر انسانوں کے حقوق اورمذہبی آزادی کا ضامن دین ہے، انہوں نے بتایا کہ اضلاع کی سطح پر وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسنز کی نامزدگیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع شیخوپورہ کیلئے جمیلہ یونس کو چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔

  • ایم ایس ڈی ایچ کیو نے دیا اہم بیان

    ایم ایس ڈی ایچ کیو نے دیا اہم بیان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر اظہر امین نے کہا ہے کہ ہسپتال کے نظام و انصرام کو موثر خطوط پر استوار کرنے کا ثمر ہے کہ ہزاروں مریض روزانہ ہسپتال سے علاج کروارہے ہیں جنہیں موثر چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی سمیت تمام تر دستیاب جدید طبی سہولیات میسر کی جارہی ہیں

    ٹراما سنٹر پر بھی خصوصی توجہ دی ہے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال میں کسی طرح کی مشکل یا دشواری لاحق نہ ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر اظہر امین نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبے فعال ہیں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی ہمہ وقت اپنی خدمات پیش کرنے میں مصروف ہے، ہسپتال میں موجود تمام تر مشینری کارگر اور فنگشنل ہے جس سے روزانہ ہزاروں مریض علاج معالجہ کے حوالے سے استفادہ کررہے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی تمام تر معیاری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر جس بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے وہ کسی کارہائے نمایا ں سے کم نہیں ہسپتالوں کوفنڈز کی فراہمی میں کسی طرح کا کوئی تعطل واقع نہیں جبکہ دیگر امور کو بھی فعال کیا گیا ہے جس سے شعبہ صحت میں روز بروز انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

  • ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ترقی

    ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ترقی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ای اوبی آئی شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد امین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ترقی دے کر ڈائریکٹر نارتھ لاہور ریجن مقرر کر دیا گیا جنہیں مبارکباد دیتے ہوئے نمائندہ شخصیات نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے

    جبکہ ڈائریکٹر نارتھ لاہور ریجن ای آؤ بی آئی محمد امین نے اپنی بطور شیخوپورہ ڈپٹی ڈائرکٹر طعیناتی کے دوران اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25ملین ریکوری کو ڈبل کرتے ہوئے 50ملین سے ذائد کیا وہ لوگ جو عدم ادائیگی کے حوالے سے عدالتوں سے رجوع کئے ہوئے تھے ان سے بامقصد مزاکرات کر کے مطمئن کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول مرتب کر کے سابقہ دیرینہ تنازعات حل کئے کم و بیش 400سے زائد پنشنرز کے حل طلب ادارتی مسائل حل کئے اور انہیں ریگولائز کیا

    انہوں نے ای او بی آئی سے مستفید نا ہونے والے ورکرز کو آگاہی دی اور انہیں اس نیٹ میں لانے کیلئے مزاکرات بھی کئے جس سے ان کے تحفظات ختم ہوئے اور ای او بی آئی کی رجسٹریشنزمیں بھی اضافہ ہوا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نارتھ لاہور ریجن محمد امین نے اپنی ترقی پر اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی منسٹری آف Op&hrtکے تحت کام کرتا ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کو رجسٹرڈ کر کے ان کے ملازمین کو پنشنر ہونے کا حق دیا جس سے لاکھوں مزدوروں کا معاشی مستقبل روشن ہوا اور آج وہ سرکاری ملازمین کے ہم پلا مراعات کے حق دار ہیں میری ہمہ وقت کوشش رہی ہے کہ امور زمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے اور بطور ڈپٹی ڈائرکٹر نارتھ لاہور ادارتی امور کو فعال کرنے سمیت پنشنرز نیٹ کو مزید وسعت دی جائے تا کہ ای او بی آئی سے زیادہ سے زیادہ ملازمین استفادہ کر سکیں۔

  • عوام مہنگائی سے تنگ آچکے

    عوام مہنگائی سے تنگ آچکے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواز لیگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ سابق ایم پی اے نے پٹرولیم کی مصنوعات میں بار بار اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نالائقیوں کو چھپانے کی خاطر اپنے وزیروں کی فوج ظفر موج کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سیلیکٹیڈ وزیر اعظم کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور تسلیم کر لیں کہ کرکٹ اور حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور 3 روز کے دوران بناسپتی گھی کوکنگ آئل اور چینی کی قیمت میں اضافہ کے بعد اب پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حکومت نے اضافہ کر دیا ہے جو مہنگائی کی چکی میں دن رات پسنے والے عوام کے لیے ناقابل برداشت
    ہو چکی ہے

  • قاتل گرفتار

    قاتل گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) لاہور روڈ کی آبادی بیگم کوٹ میں دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کر ڈالا اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل نے ایک سال قبل بیگم کوٹ میں قتل ہونے والے نوجوان سلیم کے قتل کا معمہ حل کر دیا ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا ہے کہ سلیم کو اس کے دوست رامیش نے یکم جنوری 2020ء کو ایک دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر فائر مار کر قتل کر دیا جس کے بعد خود بھی ملزمان کو تلاش کرنے والوں میں شامل رہنے کے بعد روپوش ہوگیا

    گذشتہ روز رامیش کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ شدید دھند کے دوران روپ بدل کر اپنے گھر والوں کو ملنے بیگم کوٹ آیا ہوا ہے جس پر اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل کے عملے نے انچارج چوہدری محمد لطیف گجر کی نگرانی میں علاقے کا محاصرہ کر کے اسے گرفتار کر لیا دریں اثناء تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کے گیارہ مقدمات میں ملوث ملزم زین عرف زینی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس نے لاہور روڈ فیکٹری ایریا شرقپور شریف اور فیروز والا کے علاقہ میں یہ وارداتیں کی تھیں