شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں سب رجسٹراروں کی غفلت کی بناء پر اربوں روپے مالیت کی املاک کی دستاویزات غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کے سب رجسٹراروں کے دفاتر کا سابقہ ادوار کے ریکارڈ کی انسپکشن کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ان دفاتر سے پونے 7 سو سے زیادہ املاک کی رجسٹریاں اور دیگر دستاویزات غائب ہیں جن میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی زمینوں کی رجسٹریوں کے علاوہ کمرشل پلازوں بڑی بڑی مارکیٹوں دوکانوں کوٹھیوں مکانات اور پرکشش پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی شامل ہیں دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غائب ہونے والی دستاویزات کی تعداد زیادہ تھی جو اب کم ہو کر 685 رہ گئی ہے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اس معاملہ میں ذمہ دار سب رجسٹراروں اور ان کے ماتحت ملازمین کا تعین کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے
Category: شیخوپورہ
-

بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر میں قرضوں کی فراہمی کے لیے اینٹیں تیار کرنے والے بھٹوں کی رجسٹریشن کا کام شروع ہوگیا ہے یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھٹوں میں کالے تیل لکڑی کے بورے پلاسٹک وغیرہ کو جلا کر اینٹیں تیار کرنے کا بوسیدہ نظام کئی عشروں سے جاری ہے مگر اب ان بھٹوں کو آلودگی اور سموگ پر کنٹرول کرنے کی غرض سے زگ زیگ میتھڈولوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے بھٹہ مالکان کو قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بھٹوں کا سروے کرنے کے لیے ضلع وار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پنجاب میں ان بھٹوں کی تعداد 8590 ہے جن کے مالکان کو بینک آف پنجاب کے ذریعے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں گے جس میں اپنا روزگار سکیم کے فنڈز بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ قرضے ڈسٹرکٹ ویری فکیشن کمیٹیوں کی سفارش پر دیئے جائیں گے جن کا سربراہ ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کمیٹیوں کے ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے علاوہ بینک آف پنجاب اور ڈی ایل آر کے نمائندے بھی شامل ہیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بھٹہ خشت مالکان کو دس لاکھ روپے قرض دیا جائے جا جس کی واپسی دو سال میں کرنا ہوگی انہوں نے بتایا کہ قرضوں کی فراہمی کا کام 15 جنوری 2021ء سے شروع ہوگا
-

متاثرین کو 8 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے محنت کش کی بیوہ اور بچوں کو پنجاب حکومت کی طرف سے 8 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ مرحوم محنت کش ارشاد کے گھر جاکر چیک ورثاء کے حوالے کیا صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کی بیوہ اور بچوں کو دلاسہ دیا ان سے مرحوم ارشاد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وہ متوفی ارشاد کے گھر آئے ہے اور ان کی جانب سے ورثاء کو آٹھ لاکھ روپے کاامدادی چیک بھی دیا ہے انہوں نے مرحوم کے دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

-

مین بازار کو کشادہ کرنے کا فیصلہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور تجاوزات کی بھر مار کو ختم کرنے کے لیے مین بازار شیخوپورہ میں 3 درجن میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں کو ختم کر کے ان کے الاٹیوں کو متبادل پلاٹ دوکانوں کی تعمیر کے لیے دینے پر غور کیا جا رہا ہے محکمہ مال کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دوکانیں مقامی لوگوں کے ذاتی مکانات کے آگے نالے پر بنی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے مین بازار کا 60 تا 70 فیصد حصہ تجاوزات کی زد میں آچکا ہے جس کے باعث روزانہ مین بازار میں بیسیوں مرتبہ ٹریفک بلاک ہوتی ہے اور شہریوں اور بالخصوص خواتین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پہلے مین بازار میں آسانی سے ٹرک گزر جاتا تھا مگر اب وہاں سے موٹر سائیکل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ سڑک کی اراضی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے مگر اس کا کرایہ میونسپل کارپوریشن اکٹھا کر رہی ہے اور عوام کو انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان دوکانوں کے موجودہ الاٹیوں کو تہہ بازاری کی پرچی جاری کی گئی تھی مگر انہوں نے یہاں پر پختہ تعمیرات کر لیں جس کی وجہ سے مین بازار کا بڑا نالہ بھی آئے روز بند ہونے سے علاقہ میں تعفن پھیل جاتا ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مین بازار میں سرکاری اراضی پر بننے والی دوکانوں کو ختم کرنے کی تجویز اعلیٰ سطح پر منظور ہوگئی تو موجودہ الاٹیوں کو کاروبار کرنے کے لیے متبادل زمینیں دی جائیں گی اور مین بازار کی سڑک کو کشادہ کر کے اس کے درمیان ڈیوائیڈر بھی لگایا جائے گا اور اس پر مال روڈ لاہور کی طرح خوبصورت لائٹیں بھی لگائی جائیں گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی مین بازار کو کشادہ کرنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں مگر روایتی ملی بھگت کے باعث یہ کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکی
-

شیخوپورہ میں حادثہ، نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ میں حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی مین گیٹ لاہور روڑ پر نوجوان رکشہ سے گر کر ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا حادثے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کردی جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے -

مطلوب ملزمان گرفتار
شیخوپورہ کے علاقہ بھکھی میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے
لاہور کے تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں چھاپا مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ڈی پی او غلام مبشر میکن کی ہدایت پر شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا لاہور پولیس اور شیخوپورہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دونوں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتارملزمان میں طارق اور ریاست شامل ہے جو تھانہ مانگا منڈی لاہور کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ڈی پی او غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی مدد کے لیے شیخوپورہ کی الیٹ فورس اور تھانہ بھکھی پولیس نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ عوام کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔ -

شیخوپورہ میں کرونا کے کتنے مریض ہیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا یے کہ ضلع شیخوپورہ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 18 ہے جبکہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جن میں تحصیل شیخوپورہ ، تحصیل مریدکے اور تحصیل صفدر آباد کے علاقے شامل ہیں انکا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاو کی اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ اسکے پھیلاو کو روکا جا سکے
-

شکایات کے حل کا انوکھا طریقہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اور دفاتر کے چکروں سے نجات دلانے کے لیے شہر بھر کی مساجد میں شکایت بکس رکھے ہیں جہاں شہری کسی بھی محکمے کے متعلق اپنی شکایت یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں درخواست لکھ کر شکایات بوکس میں رکھیں گے جس پر ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر مکین کی جانب سے چوبیس گھنٹوں میں شکایت کو دور کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انکا کہنا تھا کہ بوکسز سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی وہ خود نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے
-

کول سپلائرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدرٹکٹ ہولڈر قومی اسملبی و چیئرمین کشمیر کمیٹی چوہدری شہزاد علی ورک کا کول سپلائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ حلف وفاداری تقریب سے خطاب
تقریب میں مرکزی چیئرمین حاجی اسماعیل دُمڑ۔مرکزی صدر۔جنرل سیکرٹری سمیت تنظیمی عہددران اور بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اپنے خطاب میں چوہدری شہزاد علی ورک نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتا ہے تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے
-

شیخوپورہ موٹروے پر حادثہ، 3 ہلاک
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق شدید دھند کے باعث خطر ناک حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق M3 موٹروے پر شرقپور شریف ٹال پلازہ سے 4 کلومیٹر لاہور کی طرف ملتان کی طرف جاتے ہوئے 12 کے قریب مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 مسافر زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں خالد ولد رمضان انصر ولد عبدالکریم اور افشاں بی بی شامل ہیں
