شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے محنت کش کی بیوہ اور بچوں کو پنجاب حکومت کی طرف سے 8 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ مرحوم محنت کش ارشاد کے گھر جاکر چیک ورثاء کے حوالے کیا صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کی بیوہ اور بچوں کو دلاسہ دیا ان سے مرحوم ارشاد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وہ متوفی ارشاد کے گھر آئے ہے اور ان کی جانب سے ورثاء کو آٹھ لاکھ روپے کاامدادی چیک بھی دیا ہے انہوں نے مرحوم کے دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔
Category: شیخوپورہ

متاثرین کو 8 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

مین بازار کو کشادہ کرنے کا فیصلہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور تجاوزات کی بھر مار کو ختم کرنے کے لیے مین بازار شیخوپورہ میں 3 درجن میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں کو ختم کر کے ان کے الاٹیوں کو متبادل پلاٹ دوکانوں کی تعمیر کے لیے دینے پر غور کیا جا رہا ہے محکمہ مال کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دوکانیں مقامی لوگوں کے ذاتی مکانات کے آگے نالے پر بنی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے مین بازار کا 60 تا 70 فیصد حصہ تجاوزات کی زد میں آچکا ہے جس کے باعث روزانہ مین بازار میں بیسیوں مرتبہ ٹریفک بلاک ہوتی ہے اور شہریوں اور بالخصوص خواتین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پہلے مین بازار میں آسانی سے ٹرک گزر جاتا تھا مگر اب وہاں سے موٹر سائیکل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ سڑک کی اراضی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے مگر اس کا کرایہ میونسپل کارپوریشن اکٹھا کر رہی ہے اور عوام کو انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان دوکانوں کے موجودہ الاٹیوں کو تہہ بازاری کی پرچی جاری کی گئی تھی مگر انہوں نے یہاں پر پختہ تعمیرات کر لیں جس کی وجہ سے مین بازار کا بڑا نالہ بھی آئے روز بند ہونے سے علاقہ میں تعفن پھیل جاتا ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مین بازار میں سرکاری اراضی پر بننے والی دوکانوں کو ختم کرنے کی تجویز اعلیٰ سطح پر منظور ہوگئی تو موجودہ الاٹیوں کو کاروبار کرنے کے لیے متبادل زمینیں دی جائیں گی اور مین بازار کی سڑک کو کشادہ کر کے اس کے درمیان ڈیوائیڈر بھی لگایا جائے گا اور اس پر مال روڈ لاہور کی طرح خوبصورت لائٹیں بھی لگائی جائیں گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی مین بازار کو کشادہ کرنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں مگر روایتی ملی بھگت کے باعث یہ کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکی

شیخوپورہ میں حادثہ، نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ میں حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی مین گیٹ لاہور روڑ پر نوجوان رکشہ سے گر کر ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا حادثے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کردی جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے
مطلوب ملزمان گرفتار
شیخوپورہ کے علاقہ بھکھی میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے
لاہور کے تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں چھاپا مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ڈی پی او غلام مبشر میکن کی ہدایت پر شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا لاہور پولیس اور شیخوپورہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دونوں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتارملزمان میں طارق اور ریاست شامل ہے جو تھانہ مانگا منڈی لاہور کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ڈی پی او غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی مدد کے لیے شیخوپورہ کی الیٹ فورس اور تھانہ بھکھی پولیس نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ عوام کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔
شیخوپورہ میں کرونا کے کتنے مریض ہیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا یے کہ ضلع شیخوپورہ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 18 ہے جبکہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جن میں تحصیل شیخوپورہ ، تحصیل مریدکے اور تحصیل صفدر آباد کے علاقے شامل ہیں انکا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاو کی اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ اسکے پھیلاو کو روکا جا سکے

شکایات کے حل کا انوکھا طریقہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اور دفاتر کے چکروں سے نجات دلانے کے لیے شہر بھر کی مساجد میں شکایت بکس رکھے ہیں جہاں شہری کسی بھی محکمے کے متعلق اپنی شکایت یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں درخواست لکھ کر شکایات بوکس میں رکھیں گے جس پر ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر مکین کی جانب سے چوبیس گھنٹوں میں شکایت کو دور کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انکا کہنا تھا کہ بوکسز سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی وہ خود نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے

کول سپلائرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدرٹکٹ ہولڈر قومی اسملبی و چیئرمین کشمیر کمیٹی چوہدری شہزاد علی ورک کا کول سپلائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ حلف وفاداری تقریب سے خطاب
تقریب میں مرکزی چیئرمین حاجی اسماعیل دُمڑ۔مرکزی صدر۔جنرل سیکرٹری سمیت تنظیمی عہددران اور بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اپنے خطاب میں چوہدری شہزاد علی ورک نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتا ہے تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے

شیخوپورہ موٹروے پر حادثہ، 3 ہلاک
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق شدید دھند کے باعث خطر ناک حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق M3 موٹروے پر شرقپور شریف ٹال پلازہ سے 4 کلومیٹر لاہور کی طرف ملتان کی طرف جاتے ہوئے 12 کے قریب مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 مسافر زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں خالد ولد رمضان انصر ولد عبدالکریم اور افشاں بی بی شامل ہیں

شہر کی تمام مساجد میں شکایات بکس رکھے جائیں گے
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ ہدایات دی گئی کہ شہر کی تمام مساجد اور چرچ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شکایات بکس رکھے جائیں گے جہاں شہری کسی بھی محکمے کے متعلق شکایات کو تحریری صورت میں بکس میں رکھ سکے گئے تمام شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ جمعہ کے روز مساجد میں جا کر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں
شہر کے پارکس کی سنی گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے شہر کے تمام پارکس کی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول میسر آسکے شہر میں واقعہ تاریخی کمپنی باغ اور عائشہ پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے شہر میں واقع کمپنی باغ اور عائشہ پارک کے دورہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت دیں کہ پارکس میں رات کے اوقات میں لائٹنگ کے بہترین انتظامات ہونے چاہیے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کرے اور کچرا مخصوص جگہوں اور ڈبوں میں ڈالیں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد چیف میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو چیف آفیسر تحصیل کونسل ملک منشاء جاوید کے ہمراہ فاطمہ جناح لائبریری کا بھی دورہ کیا انہوں نے لائبریری میں طلباء و طالبات کے لیے کمپیوٹر لیب کو فعال کرنے کے احکامات دئیے اور لائبریری میں طلباء و طالبات اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایت دیں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے احساس کفالت سنٹر اور سہولت بازار بھی گئے وہاں پر احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کے متعلق شہریوں سے بات چیت کی اور سہولت بازار آٹا چینی گھی کے معیار کا بھی جائزہ لیا











