شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹراما سنٹر عوام الناس کو دکھ دینے لگا
ہسپتال ایک ایسی جگہ ہے جہاں تکلیف کے مارے دکھی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ انہیں سکھ کا سانس نصیب ہو لیکن ٹراما سنٹر شیخوپورہ میں اس وقت صورتحال اذیت ناک ہو گئی جب پیٹرن انچیف ٹیکس بار شیخوپورہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد عارف ملہی آج صبح طبیعت ناساز ہونے کے سبب چیک اپ کی خاطر ٹراما سنٹر گئے جہاں موجود سٹاف نے ان سے بد تمیزی کی
تفصیل کے مطابق ایڈووکیٹ عارف ملہی طبیعت خرابی کے سبب ٹراما سنٹر چیک اپ کے لیے گئے تو موقع پر موجود سٹاف نرس نے کہا کہ ہمارے پاس تھرما میٹر نہیں ہے محکمہ کو اس بارے اطلاع دے رکھی ہے جس پر ایڈووکیٹ عارف ملہی کے بیٹے حماد عارف ملہی نے کہا کہ سسٹر ہسپتال کو تھرما میٹر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری تو نہیں
جس پر سٹاف نرس نے جواب دیا کہ ہم نے بھی عدم دستیابی کی رپورٹ دے رکھی ہے آپ صبر رکھیں کیونکہ تھرما میٹر نے اڑ کر تو نہیں پہنچنا
اس پر مریض کے لواحقین سٹاف نرس کی شکایت لے کر ڈاکٹر ارسلان کے پاس پہنچے اور صورتحال سے آگاہ کیا
جس پر مذکورہ ڈاکٹر نے نہ صرف لواحقین کی طرف فراہم کردہ میڈیکل سلپ کو زمین پر دے مارا بلکہ طنزیہ لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں معمولی بخار کے مریضوں کا چیک اپ نہیں کرتے اس حوالے سے وکلاء برادری کی طرف سے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ارسلان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے اور انہیں ملازمت سے معطل کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی مریض یا اس کے لواحقین سے ایسی بد تمیزی پر مشتمل رویہ روا نہ رکھا جائے
سارا واقعہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اظہر امین کے علم میں لانے کے باوجود تاحال اس سلسلے میں کچھ بھی پیشرفت نہیں ہو سکی
مریض کے لواحقین اور وکلاء برادری نے ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلے میں جلد اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے
Category: شیخوپورہ

نامکمل سہولیات کا حامل ٹراما سنٹر مریضوں کو دکھ دینے لگا

دارالامان کی نئی عمارت فعال
دارالامان کی نئی عمارت فعال
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں دارالامان کی نئی عمارت کو خواتین کے لیے فعال کر دیا گیا صوبائی وزیر مینیجمینٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ دارالامان جا کر سہولیات کا جائزہ لیا اور دارلامان میں رہائش پذیر خواتین میں نئے بستر تقسیم کیے دارالامان میں پچاس خواتین کی رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں ، چار کنال پر تعمیر کی جانے والی عمارت پر کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے کھانے کے تمام اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمینٹ میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بے سہارا افراد کے لیے پناہ گاہیں اور خواتین کے لیے دارالامان میں بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر معاشرے کو بہتری کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں باپ اور بھائی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا.
نواحی علاقے مدار میں راشد نامی نوجوان نے بیوی کو ڈانٹنے پر والدین اور بھائی کو کمرے میں بند کر کے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور کمرے کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا
ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں برن یونٹ فعال نہ ہونے پر تینوں افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تینوں افراد کا جسم 80 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے
دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں کیوں اتاری گئیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی رات گئے زبردستی داخل ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ باغی ٹی وی کو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے 26 نومبر کے دن دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں بغیر اجازت اتار دی تھیں
زرائع کے مطابق لیڈی وارڈن عمارہ نے گارڈ سے اندرونی چٹخنیاں اتار دینے کا کہا جس پر گارڈ نے سپرنٹنڈنٹ کے سامنے معاملہ رکھا
سپرنٹنڈنٹ نے عمارہ سے استفسار کیا کہ میری اجازت کے بغیر آپ ایسا کیوں کرنا چاہ رہی ہیں جس پر لیڈی وارڈن عمارہ نے خاموشی اختیار کی لیکن تکلیف دہ امر یہ ہے کہ اس کے بعد لیڈی وارڈن نے نا صرف بغیر اجازت چٹخیاں اتار دیں بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کے دارالامان میں رات گئے زبردستی داخلے کے معاملے کے بعد 30 نومبر کو چٹخنیاں دوبارہ لگا دیں
باغی ٹی وی کا سوال ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے بغیر اجازت چٹخنیاں کیوں اتاری تھیں
آیا چٹخنیاں اتارنے کا مقصد کسی کو دارالامان کے اندر تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا؟
کیا انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدہ انکوائری کر کے ذمہ دار عناصر کی سرکوبی کرے گی یا مسائل محض چائے کی پیالی میں حل کر دیے جائیں گے؟
دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والا چوکیدار نوکری سے برخاست
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی بے وقت زبردستی داخلے کی کوشش کے معاملے پر باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے انکوائری لگائی جس میں سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے پیش ہو کر واقعہ کی تصدیق کی لیکن یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ ناصر شاہ اس انکوائری میں پیش نہیں ہوا
لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والے چوکیدار کو نوکری سے ہی برخاست کروا دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے سیکیورٹی فراہم کرنے والی پرائیویٹ فرم واچ اینڈ واچ کے ہیڈ آٰفس کال کر کے مذکورہ چوکیدار کی شکایت کر ڈالی اور اسے نوکری سے نکالنے کی ضد کی جس پر منگل کی شام ڈیوٹی پر موجود مذکورہ چوکیدار کو ہیڈ آفس سے کال آتی ہے کہ آپ ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے جائیں
باغی ٹی وی سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا سارا ہی عملہ ملی بھگت سے کام لے رہا ہے
اپنی ڈیوٹی کو بطریقِ احسن انجام دینے والے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بے وقت غیر متعلقہ افراد کے ہمراہ دارالامان میں گھسنے سے روکنے والے چوکیدار کے ذمہ دارانہ عمل کو سراہنے کی بجائے اس کی ہی بلّی چڑھا دی گئی؟
آج دارالامان بھی امان کا طالب ہے ایسے افراد سے جو اس کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں
کیا انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی یا طفلانہ کھیل کھیلے گی
کیا ضلعی انتظامیہ کو دارالامان کی انتظامیہ سے سوال نہیں کرنا چاہیے کہ چوکیدار کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے؟؟؟
شیخوپورہ باہمت بزرگ پروگرام کے کارڈز تقسیم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے آج تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ میں بزرگ شہریوں میں کارڈ تقسیم کر کے باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت 65 سے زائد بزرگ شہریوں کو ماہانہ دوہزار روپے کے امدادی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید ناصر عباس، سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم نازیہ ممتاز موجود تھے۔ صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام وزیر اعظم کے خواب ریاست مدینہ کے قیام کی طرف عملی اقدامات کے سلسلے کی کڑی ہے ۔
اس پروگرام کے تحت دو ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے ہمارے بزرگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور بڑھاپے میں انکی مشکلات میں بھی کمی ہوگی

کیا دارالامان شیخوپورہ غیر محفوظ ہے؟؟؟
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ہفتہ 28 نومبر رات 9 بجے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر دارالامان و سوشل ویلفیئر ناصر شاہ نے 2 کس نامعلوم،غیر متعلقہ ڈرائیور اور وارڈن عمارہ کے ہمراہ سرکاری گاڑی میں دارلامان شیخوپورہ میں زبردستی داخلے کی کوشش کی، چوکیدار کی طرف سے مزاحمت پر گالیوں اور نوکری سے معطلی کی دھمکیوں سے بھی نوازا،
ذرائع کے مطابق سہ پہر 4 بجے کے بعد دارالامان میں مرد حضرات کا داخلہ منع ہے لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ نے رات سوا نو بجے کے قریب سرکاری گاڑی جس پر 2 کس نامعلوم چادر پوش سوار تھے کے ہمراہ دارالامان میں داخل ہونے کی کوشش کی چوکیدار کی طرف سے دروازہ نہ کھولنے پر ناصر شاہ کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر آئی دارالامان کی نقاب پوش وارڈن عمارہ نے چوکیدار کو دروازہ کھولنے کا کہا چوکیدار کے استفسار پر کہ آیا وہ ڈیوٹی پر ہے یا نہیں، وارڈن عمارہ نے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر نہیں ہے تو چوکیدار نے کہا کہ اصولی طور پر تو اس وقت آپ بھی اندر نہیں آسکتی لیکن آپ خاتون ہونے کے ناطے اندر آسکتی ہو مگر دیگر مرد حضرات کا داخلہ اس وقت ممنوع ہے
جس پر ناصر شاہ کے ڈرائیور نے سخت اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ کیا
چوکیدار کا موقف ہے کہ وہ گاڑی میں سوار 2 کس نامعلوم چادر پوش مردوں کو نہیں پہچانتا نہ ہی ناصر شاہ نے ان کا تعارف کرایا
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ناصر شاہ کی ریپوٹیشن اس حوالے سے پہلے ہی بہت بری ہے
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وارڈن عمارہ اس سے قبل ساز باز کر کے یہاں کی لیڈی وارڈن رابعہ کو بھی یہاں سے برخاست کروا چکی ہے
ان تمام حالات کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ آیا شیلٹر ہوم شیخوپورہ خواتین کے لیے محفوظ بھی ہے یا نہیں؟
کیا دارالامان کے محافظ اس کی عصمت کے لٹیرے بننے والے ہیں؟
کیا حکومت سو رہی ہے یا ایسے واقعات سے اس کا کچھ لینا دینا نہیں؟؟
وزیراعلٰی پنجاب کا جعلی میڈیا کوارڈینٹر گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلٰی پنجاب کا جعلی میڈیا کوارڈینٹر ضلع کچہری شیخوپورہ سے گرفتار
پولیس کے مطابق میاں مہران اعجاز نے وزیراعلٰی پنجاب کا کوارڈینٹر ہونے کا جعلی نوٹیفیکیشن بنا کر وائرل کیا تھا
ملزم فیکٹری مالکان اور سرکاری ملازمین سے بھتہ وصول کرتا تھا ملزم مہران نے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بنا رکھا تھا ملزم مہران کے خلاف ڈکیتی زناء بالجبر اور بھتہ وصولی کے مقدمات بھی درج ہیں ملزم خود کو صحافی اور کوارڈینٹر وزیراعلٰی پنجاب متعارف کراتاتھا
Q10
خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ گرلز خدیجۃ الکبریٰ ہائی سکول شیخوپورہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں خطاطی کی نمائش ہوئی ۔
جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے طالبات کے خطاطی کے فن پارے دیکھ کر سٹوڈنٹس اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ منظور احمد ملک اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ روبینہ نسرین صاحبہ بھی موجود تھیں

غیر تعلیم و تربیت یافتہ عملہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
شیخوپورہ میں نجی ہسپتال کے غیر تربیت یافتہ عملے نے خاتون کی جان لے لی ۔ ڈسپنسر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق ہو گئیشیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی 40 سالہ خاتون حاجرہ بی بی معمولی تکلیف کے باعث گوجرانوالہ روڈ پر واقع طارق ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی تو وہاں موجود غیر تربیت یافتہ ڈسپینسر نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
اسپتال کا مالک ڈاکٹر طارق اور دیگر عملہ اسپتال سے فرار ہو گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے








Q10


اسپتال کا مالک ڈاکٹر طارق اور دیگر عملہ اسپتال سے فرار ہو گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے