شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
شیخوپورہ میں بھی پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمۃ العالمین منایا جارہا ہے ۔ہفتہ شان رحمۃ العالمین کی تقریبات 16 نومبر سے شروع ہوکر 22 نومبر تک جاری رہیں گی ۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمۃ العالمین کے آغاز کے موقع پر شان رسالت صلیٰ اللہ علیہ وسلم ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کی۔

ریلی میں ڈپٹی کمشنر آفس اور میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے ملازمین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمۃ العالمین منانے کا مقصد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا پرچار کرنے کے ساتھ ساتھ یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان اپنے نبی کریم کی شان میں گستاخی کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ شان رحمۃ العالمین کے دوران ضلع شیخوپورہ اور اسکی پانچوں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا
Category: شیخوپورہ

ہفتہ شان رحمۃ العالمین منانے کا آغاز

ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ شان رحمۃ اللعالمین کی تفصیلات سے آگاہ کردیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین 16 سے 22 نومبر تک منایا جائے گا ڈپٹی کشمنر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ16 نومبر کو شان رحمت اللعالمین ریلی نکالی جائے گی جبکہ 17 نومبر کو نعتیہ مقابلہ اور مشاعرہ ہو گا۔
18 نومبر کو نمائش فن خطاطی اور کالج کی سطح پر تقریر اور نعتیہ مقابلے ہوں گے۔
19 نومبر کو علماء مشائخ کانفرنس ہوگی
20 نومبر کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے موٹیویشنل سپیکرز کی تقاریر ہوں گی
21 نومبر کو سکول کی سطح پر نعتیہ اور تقریری مقابلے ہوں گے۔
22 نومبر کو محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد ہوگا۔
ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات پر مبنی بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔
اسی طرح محکمہ تعلیم کے زیراہتمام روزانہ کی بنیاد پر ختمِ قرآن کی محفل ہوگی۔
ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھکھی پولیس نے ایس ایچ او محمد اعظم بسراء کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک رائفل کلاشنکوف اور ایک رائفل 222 بور اور ایک پستول 30 بور اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کر لیں ہیں

اسلامی جمیعت طلبہ نے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کیا
چارسدہ : اسلامی جمیعت طلبہ چارسدہ نے گورنمنٹ کالج چارسدہ اور گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج میں تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔
اس ریفرنڈم میں طلبہ کی کثیر تعداد نے اپنا بیلٹ کاسٹ کئیں، بیلٹ پر ارباب احتیار سے محتلف قسم کے مطالبے درج تھے، جس میں طلبہ یونین کی بحالی، فیسوں میں کمی، ایٹا/پی ایم سی کی بحالی وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر جمیعت کے ناظم ذاکر اللہ شاہین کا کہنا تھا کہ جمیعت ہر سال طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کرتی ہیں، جس میں طلبہ کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہیں ۔
تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے:ڈپٹی کمشنر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) باغی ٹی وی نے ایک خبر کے ذریعے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے عملہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا
باغی ٹی وی کی خبر پر جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا کوئی معاملہ نہیں ہے عملہ کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں
یاد رہے کہ میڈیا و سوشل میڈیا پر یہ تاثر زور پکڑ رہا تھا کہ میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب ملازمین میں بد دلی پھیل رہی ہے جس سے وہ اپنی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برا نہیں ہو رہے
باغی ٹی وی کی اس خبر پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے جواب دیا تھا


ضلع بھر میں ہفتہ رحمۃ اللعالمین منانے کا فیصلہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح 16 نومبر سے ہفتہ رحمت اللعالمین ضلع بھر میں منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کو انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جوش و جذبہ اور تزک و احتشام کے ساتھ منانے کے لئے ہر ادارہ اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کرے یہ ذمہ داری صرف فرائض کو سر انجام دینے بات تک نہیں بلکہ ہمارے ایمان اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پوری کائنات کے لیے قابل اتباع اور باعث برکت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پوری دنیا کے پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے تمام اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس، نعت خوانی، مشاعرہ، خطاطی، اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر مبنی بینرز، پوسٹرز، ہورڈنگز شہروں کے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔

شیخوپورہ جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ کی آبادی جہانگیر ٹاؤن میں 3مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر الحمد سپرسٹور میں گھس گئے جنہوں نے دکاندار کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکرڈیڈھ لاکھ روپے سے زائد نقدی،آئی فون اور گاہکوں سے نقدی چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ شرقپور شریف کے علاقہ شرقپور روڈ پر3مسلح ڈاکوؤں نے سعودیہ پلٹ محنت کش امجد علی اوراسکے جواں سالہ بیٹے کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر 50ہزار سعودی ریال 5تولہ طلائی زیورات اس وقت چھین لیے جب وہ لاہور ایئر پورٹ سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ ککری پور کے قریب ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ڈاکوؤں محنت کش چھ سالہ جمع پونجی چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدودبجانب منڈی فیض آباد3مسلح ڈاکواختر سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں 2مسلح ڈاکوافتخار فاطمہ سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،بائی پاس نیشنل سکول کے قریب 2مسلح بوٹا نامی شخص سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،ڈیرہ مائی حاکم کے قریب2مسلح ڈاکوعبدالرشید سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں نامعلوم چوروں نے اللہ دتہ کے گھر کے تالے توڑ کرنقدی اور قیمتی سامان چرا کرفرار،جوئیانوالہ موڑ کے قریب نامعلوم چور منیر کی موٹرسائیکل چراکر فرار،ٹوکریاں والابازارسے نامعلوم چور موٹر سائیکل چراکر فرار،کوٹ رنجیت میں نامعلوم چور منیر کی موٹرسائیکل چراکر فرار ہوگئے۔

میونسپل کارپوریشن کے عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ ایک بار پھر مالی بحران کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ایک ہزار سے زائد ملازمین جن میں آفیسرز، کلیریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین شامل ہیں کو تاحال ماہ ستمبر کی تنخواہیں نہیں مل سکیں، ملازمین تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ایم سی کے سینکڑوں پینشننرز بھی اپنی ماہانہ پینشن نہ ملنے پر آئے روز سراپا احتجاج نظر آتے ہیں جبکہ ایم سی لیسکوکی بھی 10کروڑ روپے سے زائد کی نادھندہ ہے اور کئی کنٹریکٹرز کو ان کے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث شہر میں گزشتہ دو سال کے دوران کوئی خاطر خواہ ترقیاتی منصوبے بھی شروع نہیں ہوسکے، واقفان حال کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی مختلف برانچوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر اگر قابو پالیا جائے تو ایم سی کافی حد تک مالی بحران سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے، ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے ماہانہ گرانٹ جاری ہوچکی ہے مگر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی، دہشت کی علامت گینگ گرفتار
شیخوپورہ پولیس کی شاندار کاروائی۔ جاوید عرف جیدی اوڈھ ڈکیت گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ بھکھی پولیس نے 03 رکنی جاوید عرف جیدی اوڈھ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا یہ گینگ اسلحہ کے زور پر موبائل شاپس, ایزی پیسہ شاپس اور ڈکیتی کے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا گینگ سے لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے.
اچھی کارکردگی دکھانےپر حوصلہ افزائی کے طور پر پولیس ملازمین کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے.
یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا
جس میں شاہین سٹار کبڈی مریدکے کی ٹیم کا مقابلہ یوتھ آف شیخوپورہ کی کبڈی ٹیم سے ہوا
میچ کے مہمان خصوصی چوھدری شہزاد علی ورک چئیرمین القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن، چوھدری اقبال گھمن اور ایس ایچ او تھانہ فیروزوالا عامر محبوب اور دیگر تھے
میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد میدان میں جمع تھی کھلاڑیوں نے بہترین میچ پیش کر کے تماشائیوں کے دل جیت لیے یوتھ آف شیخوپورہ کی ٹیم نے میچ کی فاتح ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ چوھدری شہزاد علی ورک، اور عامر محبوب نے بہترین کھیل پیش کرنے والی فاتح ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا اس موقع پر شہزاد علی ورک نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوان نسل کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ وہ جسمانی طور پر فٹ بھی رہتے ہیں
صدر یوتھ آف شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے والوں کے ہسپتال ویران ہوجایا کرتے ہیں
جنرل سیکرٹری محمد فہیم شاکر کا کہنا تھا کہ ہم روایتی کھیلوں کے احیاء کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو مثبت رخ لگاتے ہوئے وطنِ عزیز کے استحکام کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں










