شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
پاکستان میں رہنے والا ہر شخص کسی بھی مذہبی جماعت کا نمائندہ ہونے سے پہلے پاکستان کا شہری ہے اور اس کی جان و مال ریاست پاکستان کے لئے مقدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے ” روڑ سیفٹی میں سکھ اور عیسائی برادری کا کردار ” کے عنوان سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار میں کیا۔ روڑ سیفٹی سیمینار میں کرسچین کمیونٹی کی جانب سے بشپ آف لاہور سبیسٹین فرانسس شوہ اور دیگر عیسائی رہنماؤں، سکھ کمیونٹی کی جانب سے چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر سکھ مذہبی رہنماؤں اور موٹروے پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ عوام الناس میں روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کر کے بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اور پاکستان کے ہر شہری میں اس بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے موٹروے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان میں یہ موت کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر شہری روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے اور ان کی پابندی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف لاہور ر سبیسٹین فرانسس شوہ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ان کی خواہش ہے انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ملک پاکستان میں موٹروے پولیس جیسے ادارے موجود ہیں جو قانون کی بالادستی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت پر یقین رکھتے ہیں۔
چیئرمین پنجاب سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ وہ موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر ملک پاکستان کی شاہرات کو محفوظ بنانے کے مشن کوآگے لے جانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سیمینار کے اختتام پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ڈی آئی جی محبوب اسلم کی قیادت میں اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ مل کر وزیرِاعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت ایک علامتی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں سرسبزو شاداب پاکستان کے حصول کے لئے اپنا اپنا کردار نبھانے بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
پروگرام کے اختتام پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے مسیحی اور سکھ مذہبی رہنماؤں میں ٹریننگ کالج آمد پر یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔
Category: شیخوپورہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا اہتمام

مسیحی برادی کے وفد کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) مسیحی برادری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین سے ملاقات کی

مریم آباد میلہ زیارت مقدسہ مریم کی تقریبات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور زیارت کمیٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے زیارت کی تقریبات میں کرونا ایس او پیز پر ہر لحاظ سے عملدرآمد کرنے پر زیارت کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا
ڈینگی مچھر،لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ ہر شہری تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق, ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل شہزاد, ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر محمد آصف, ایس این اے عقیل عباس شاہ, ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عارف طفیل, انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد مختار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے قبرستانوں, ٹائر شاپس, جوہر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں. گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی نہ کھڑا ہونے دیں. انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں کوئل مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں اور ہاف بازو کی بجائے پورے بازو کے کپڑے پہنے۔

ڈپٹی کمشنر کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ محسن اقبال، سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو اور میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے گوجرانوالہ روڈ،کوٹ رنجیت انٹرچینج،علامہ مشرقی پارک ڈسپوزل اسٹیشن ،ہاوُسنگ کالونی چوک اور فیصل آباد روڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچاوُ کے لیے موثراورپیشگی انتظامات فی الفور مکمل کیے جائیں ڈرین اور برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائےاور اس سلسلے میں تمام متعقلہ مشینری کو فنکشنل رکھا جائے اور جہاں کہیں بھی میشنری کی ضرورت ہو وہاں پر فوراُ بھجوائی جائے اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے تمام چیف افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث زیر آب آنیوالے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں اور سٹرکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے امام بارگاہ حسینہ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسٹنٹ کمشنر اور سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بھکھی روڈ اور نشیمن پارک میں ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے بارش کے باعث زیر آب آنیوالے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے انتظامات کی ہدایت کیڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولیات اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

ڈی پی او نے کیا اعلان
ڈی پی او کا اعلان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے شیخوپورہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں ممبران پریس کلب سمیت کثیر تعداد میں ورکنگ جرنلسٹس موجود تھے
صدر پریس کلب شیخوپورہ مبشر اقبال اور جنرل سیکرٹری رانا عثمان کی کاوشوں سے منعقدہ اس تقریب کا آغاز ریاض اکبر معصومی کی طرف سے تلاوت کلام الہی سے ہوا
بعد ازاں الیاس گجر نے نعت رسول مقبول کے اشعار پیش کیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ممبران پریس کلب اور ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو حل کرنے میں وہ دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے صحافیوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے
انہوں نے چند روز حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پانے والے سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شہباز بیگ کے بارے میں مخلصانہ الفاظ ادا کیے
اس موقع پر ملک کے معروف صحافی رانا محمد عظیم بھی شریک محفل تھے انہوں نے اپنے خطاب میں پریس کلب شیخوپورہ اور اس کی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وفات پاجانے وقلے سابق صدر پریس کلب شہباز بیگ کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے
آخر پر شہر کے معروف صحافی عظیم احمد یزدانی نے دعائے خیر کروائی
ٹریفک پولیس کی فاروق آباد میں آگاہی واک
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جناب ایڈیشنل آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب کے حکم پر سموگ کمپین کے سلسلہ میںDTO صاحب شیخوپورہ مقصود احمد لون صاحب نے کمپین کا آغاز کرتے ہوئے فاروق آباد سے سموگ آگاہی واک کی

شہریوں میں سموگ آگاہی کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا عوام الناس نے ٹریفک پولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی ٹی او صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ فاروق آباد کی عوام ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا بسلسلہ محرم الحرام ضلع بھر میں سیکیورٹی کا جائزہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نےمحرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف مقامات شرقپور, فیکٹری ایریا،فیروز والہ، مریدکے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مجالس اور جلوسوں کی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ الرٹ ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوسوں کے اردگرد واک تھرو گیٹ اوربیرئرزکی فراہمی کو یقینی بنائے۔ عبادت گاہوں اور جلوس کے ایریا کو خار دار تارے لگا کر محفوظ کریں۔ ایلیٹ فورس، ڈالفن سکواڈ اور تھانہ جات کی موبائل دوران پٹرولنگ مشکوک سامان، مشکوک افراد،اور مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھے۔ ٹریفک کے بہاو اور روانی کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک کے متبادل راستوں کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ کو مجالس اور عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر قائم کی جائے۔جلوسوں اور عبادت گاہوں پر سیکیورٹی پلان کےمطابق تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔:کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھے۔تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے بچا جاسکے

شیخوپورہ پولیس کا بسلسلہ محرم الحرام فلیگ مارچ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا۔ جس میں ایلیٹ فورس،ڈالفن سکواڈ، ٹریفک پولیس، سٹی سرکل اور پولیس لائن کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
فلیگ مارچ کے اختتام پرڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن کی فضا ء کو قائم کرنے کے لیے شیخوپورہ پولیس ہر طرح متحرک ہے۔اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء، مذہبی راہنما اور عوام کو چاہئے کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے ہر فر د اپنا اپناکردار ادا کرئے۔حضرت امام حسین علیہ اسلام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن پر عمل پیرا ہوکر ہی حقیقی معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے کربلا میں نواسہ رسول ﷺ ٓاور دیگر شہداء کی قربانیاں دین کی سربلندی کا زینہ ہے۔





















فلیگ مارچ کے اختتام پرڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن کی فضا ء کو قائم کرنے کے لیے شیخوپورہ پولیس ہر طرح متحرک ہے۔اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء، مذہبی راہنما اور عوام کو چاہئے کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے ہر فر د اپنا اپناکردار ادا کرئے۔حضرت امام حسین علیہ اسلام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن پر عمل پیرا ہوکر ہی حقیقی معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے کربلا میں نواسہ رسول ﷺ ٓاور دیگر شہداء کی قربانیاں دین کی سربلندی کا زینہ ہے۔