Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

    بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

    بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) شہر شیخوپورہ میں کئی روز قبل ہونے والی موسلادھار بارش نے جہاں شہری انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی وہاں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ ہاوسنگ کالونی جامع مسجد طوبی کے سامنے واقع پارک کھڑا بارش کا پانی آج بھی میونسپل کارپوریشن کی راہ تک رہا ہے
    یہ پانی پارک کے حسن کو تباہ تو کر ہی گیا ہے لیکن اب بد بو پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے جس سے اہل علاقہ پریشانی کا شکار ہیں
    دھوپ پڑنے سے پانی بخارات بن کر اڑتا ہے جس سے علاقے بھر میں شدید حبس کا دور دورہ ہے
    اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کیے موثر انتظامات

    محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کیے موثر انتظامات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں جلوسوں کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وارڈ بھی قائم کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ہسپتال میں بنائی جانیوالی وارڈ میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور امن و امان کے حوالے سے محکمہ پولیس کے ساتھ ملکر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی ، جلوسوں کے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے اور ڈی سی آفس میں مانیٹرنگ روم بھی بنایا جا رہا ہے جہاں یوم عاشورہ پہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کے راستوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی.

  • شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    ‏شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہید کنسٹیبل محمد اعجاز کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاوں کٹھیالہ ورکاں میں ادا کی گی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین و دیگر افسران کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    شہید کانسٹیبل محمد اعجاز محرم الحرام کے سلسلے میں مریدکے کے علاقے داوکے میں والی خراسان نامی امام بارگاہ کی چھت پر ڈیوٹی پر تھا کہ 440 ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا
    اس موقع پر ڈی پی او غازی صلاح الدین نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

  • آپسی تصادم سے دو افراد زخمی

    آپسی تصادم سے دو افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی سے)
    دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے-
    ڈیرہ لدھیانہ نزد دھیر دا موڑگوجرانوالہ روڑ پر دوگروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
    فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد ارشد ولد دین محمد 29 سال اور دین محمد ولد رحمت علی 60 سال سکنہ ڈیرہ لدھیانہ شامل ہیں-
    ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈیرہ لدھیانہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازعے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فورا” ہسپتال منتقل کر دیا-

  • پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) مریدکے کے علاقے داوکے امام بارگاہ والی خراسان مجلس کے دوران گھر کی چھت پر ڈیوٹی دیتے ہوے تھانہ سٹی پولیس کا کانسٹیبل اعجاز 440 وولٹ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا
    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین، ڈی ایس پی قیصر مشتاق اور ایس ایچ او سٹی شہباز نجمی موقع پر پہنچ گئے

  • نان کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ

    نان کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ

    نان کی قیمت میں اچانک 5 روپے کا اضافہ
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہری جہاں کمر توڑ مہنگائی سے پہلے ہی نالاں تھے وہاں اب کچھ عرصہ قبل سے نان کی قیمت میں بھی ایک دم سے 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے
    نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے بات کرتے ہوئے خان بابا نان شاپ کے مالک نے بتایا کہ نان کی تخلیق میں استعمال ہونے والے فائن کی فی بوری قیمت میں ایک دم سے دو ہزار روپے اضافہ ہونے سے ہم نان کی قیمت میں 5 روپے بڑھانے پر مجبور ہوئے ہیں
    مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فی بوری قیمت میں اب محض دو سو روپے کمی کی گئی ہے جس سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ہوا
    شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مہنگائی کو قابو نہ کر سکنے پر شکایت کی اور اپیل کی کہ عوام کو اگر ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم مہنگائی کے جِن کو بوتل میں بند ہی رہنے دیا جائے،
    باغی ٹی وی آج سوال چھوڑ رہا ہے کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو حکومتی مشینری کے علم میں لائے بغیر اچانک سے قیمت بڑھاتے اور عوام کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں

  • مریض رُل گئے

    مریض رُل گئے

    مریض رُل گئے
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کے مریض ڈیجیٹل ایکسرے ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز سے کروانے پر مجبور ہیں
    باغی کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین موجود ہے لیکن اس کے باوجود مریض کو اس کے لواحقین سٹریچر پر ڈال کر تپتی دوپہر میں ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز پر لے جانے پر مجبور کر دیے گئے ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ وہ اپنے مریض کی ٹوٹی ٹانگ کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کے لیے اسے سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال سے باہر نجی ایکسرے سنٹر لے کر جا رہے ہیں، بے ہنگم ٹریفک سے گزرتے وقت ان کی حالت دیدنی تھی، جبکہ گرمی اس پر مستزاد.

    سوال لیکن یہ ہے کہ جبکہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین
    ہسپتال کے اندر موجود ہے تو پھر کیوں مریض ہسپتال سے باہر سے ایکسرے کروانے پر مجبور کیے گئے
    صحت کی سہولیات کی دستیابی کے دعوے تو بڑے بڑے کیے جاتے ہیں لیکن مذکورہ طرزِ عمل نے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے

  • ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک پر حادثہ

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک پر حادثہ

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک پر حادثہ
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک میں تیز رفتار موٹر سائیکل ماڈل ہنڈا 125 رجسٹریشن نمبری DGM 1600 نے مخالف سمت سے آتی ہنڈا کلٹس کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ہو گئی
    جائے حادثہ پر جمِ غفیر جمع ہو گیا جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع ہے

  • ضلع کونسل ہال میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد

    ضلع کونسل ہال میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) 73 ویں جشنِ آزادی 14 اگست کے پر مسرت موقع پر ضلع ہذا میں مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی منسٹر میاں خالد محمود, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین,ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ,اے ڈی سی رانا شکیل الرحمن,ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی اور دیگر ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران , جنرلسٹ, سیاسی و سماجی شخصیات , اساتذہ, طلباو طالبات اور سول سائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی
    تقریب کے آغاز سے قبل صبح 8:58منٹ پر سائرن بجایا گیا 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر شیخوپورہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیااور سلامی پیش کرتے ہوۓ چبوترے کے سامنے سے گزرے۔
    اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گۓ۔ تقریب میں منسٹر میاں خالد محمود, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرغازی محمد صلاح الدین,ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ اور تحریک انصاف کے راہنما کنور عمران سعید نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہم ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔ اگر آپ آزادی جیسی نعمت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں توکشمیری عوام سے پوچھیں۔”
    اس کے بعد جشن آزادی کی 73 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا , پودے لگاۓ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
    اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور تحائف دئے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران قیدی بچوں اور خواتین میں تحائف بھی دئیے”۔

  • یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا انعقاد

    یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ و یکجہتی کشمیر کارواں کا انعقاد کیا گیا
    آزادی مارچ بتی چوک سے شروع ہوا اور پریس کلب شیخوپورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں یوتھ قائدین نے خطابات کیے اور یوتھ کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے
    شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے
    پریس کلب پہنچ کر مارچ اختتام پذیر ہوا صدر یوتھ آف شیخوپورہ ملک شیرافگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حصول محض زمین کے ٹکرے کا حصول نہیں تھا بلکہ یہاں اسلام کا عملی نفاذ مقصود تھا
    ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 139 احسان اللہ گجر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں
    صدر یوتھ آف شیخوپورہ پی پی 139 طلحہ عثمان کا کہنا تھا کہ ہندو نیچ ذہنیت کا حامل ہے جس سے ہمارے آباء و اجداد نے آزادی لی تھی، اب وقت آن پہنچا ہے کہ کشمیریوں کو بھی اس کمینہ فطرت ہندو سے آزادی دلائی جائے
    سٹی میڈیا سیکرٹری عاکف حمید کا کہنا تھا کہ اگر اقوام عالم نے توجہ اور سنجیدگی نہ دکھائی تو ہم طاقت و قوت رکھتے ہیں کہ بزور بازو کشمیر حاصل کر لیں
    ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ آف شیخوپورہ محمد فہیم شاکر کا کہنا تھا کہ قوم کو یوم آزادی مبارک لیکن آزادی کی قدر کرنے والی اقوام ہی سر بلند رہتی ہیں ہم نوجوان نسل کو منشیات کی عادتِ بد اور سمارٹ فون کے نشے سے نکال کر کھیل کے میدان میں لانا چاہتے ہیں تاکہ یہ نوجوان خون ضائع ہونے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو