Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • 6کروڑ کی نئی مشینری میونسپل کارپوریشن کے حوالے

    6کروڑ کی نئی مشینری میونسپل کارپوریشن کے حوالے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمودنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ بلدیہ شیخوپورہ کے لئے خریدی جانے والی 6 کروڑ روپے کی مشینری میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کر دی
    جو کہ شہر شیخوپورہ کے لیے کسی بڑے تحفہ سے کم نہیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ جس وقت میں اقتدار میں آیا اس وقت اس شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج کے حوالہ سے انتہائی بری حالت تھی جو کہ ناقابل برداشت تھی اوپر سے سازشی عناصر اس گورنمنٹ کو فلاپ کرنے کے لیے کوشاں تھے مگر ہمت نہ ہاری شہر میں مشینری نہ ہونے کے برابر تھی اور ان حالات میں مشینری کا لانا اور صفائی کے حالات بہتر کرنا ایک خواب تھا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے دن رات کوشش کی اور وزیراعلی پنجاب سے اس مقصد کے لیے ایک خطیر رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور الحمدللہ آج سکر مشین، جیٹر مشین، ٹریکٹر ،ٹرالیاں ،کوڑے دان، ہاتھ ریڑھیاں اور دیگر سامان میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کردیا گیا جس پر میں سب سے پہلے اللہ تعالی اور اس کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس کامیابی میں میرا ساتھ دیا آخر پر میں شہر شیخوپورہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وہ کام ہے جو عرصہ20 سال میں نہ ہو سکا وہ آج ہوگیا اس مشینری سے شیخوپورہ میں صفائی کے انتظامات میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا
    ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ کوالٹی اور معیار کو لازمی مد نظر رکھا گیا ہے غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی مزید شہر کے لیے رواں سال 6 سے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ حکومت سے حاصل کرنے کے لئے استدعا کی گئی ہے جوکہ انشاءاللہ جلد خزانہ میں ہوگی
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشینری کا آنا شہر شیخوپورہ کے لئے خوش آئندہ ہے تمام اداروں سمیت میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال اور قربانی کے پیش نظر صفائی کے معیار کو بہتر سے بہتر رکھا جائے کسی بھی غفلت برتنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ایک مصروف جگہ ہے جہاں سے ہر قسم کی گاڑی گزرتی ہے بس ہو یا ٹرک، رکشہ ہو یا موٹر سائیکل، کار ہو یا ویگن الغرض اس چوک پر ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ریت یا مٹی سے بھرے ٹرک یا ٹریکٹر ٹرالی گزرے اور ریت و مٹی سڑک پر گراتی جائے
    ایسی صورتحال پیدل راہگیروں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب یہی مٹی و ریت تیزی سے گزرتی گاڑیوں کی وجہ سے اڑ کر مذکورہ لوگوں پر پڑتی ہے
    میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ نہ صرف سڑکوں کے اطراف کی بروقت صفائی کرواتے رہیں بلکہ عوامی آگاہی کی مہم بھی چلائیں جس میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریت پر پانی چھڑک کر لے جانے اور مٹی کو موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر لے جانے کا پابند بنایا جائے تاکہ ریت و مٹی اڑ کو یا سڑک پر گر کر عوام کے لیے تکلیف و اذیت کا باعث نہ بنے
    اس وقت بھی ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک سے مین گیٹ تک گری ریت گزرتے لوگوں کے لیے درد سر کا باعث بنی ہوئی ہے جب تیز رفتار گاڑیاں اس گری ریت پر سے گزرتی ہیں تو یہ اڑ کر عوام کی آنکھوں اور ناک کو متاثر کر رہی ہے جس سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ جنم لے رہا ہے

  • لا وارث جنڈیالہ روڈ میونسپل کارپوریشن کا منتظر

    لا وارث جنڈیالہ روڈ میونسپل کارپوریشن کا منتظر

    لا وارث جنڈیالہ روڈ میونسپل کارپوریشن کا منتظر
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ جو کہ شہر کی ایک گنجان آبادی کا حامل ہے صفائی کے معاملے میں ابتر صورتحال کا شکار ہے
    سڑک کے دونوں اطراف پڑے کچرے کے ڈھیر کارپوریشن والوں کا منھ چڑاتے ہیں، مقامی لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ادارے کے صفائی کرنے والے ملازمین ہفتہ دس دن میں ایک آدھ چکر لگایا کرتے تھے اور کچھ نہ کچھ صفائی کر جاتے تھے لیکن اس بار تو تین ہفتے سے زائد کا وقت ہو چلا ہے کوئی بھی صفائی کرنے والا اس طرف نہیں آیا، عید قربان کی آمد آمد ہے اور لوگ قربانی کے جانوروں کا آدھ کھایا چارہ بھی سڑک پر لا پھینکتے ہیں جس سے کچرے میں اضافے کے ساتھ تعفن بھی پیدا ہو رہا ہے اور ڈھیر بڑھنے سے سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل واقع ہو رہا ہے
    مقامیوں کے مطابق جنڈیالہ روڈ نہ صرف صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا سابقہ رہائشی علاقہ بھی اور انتخابی حلقہ بھی، لیکن اس سب کے باوجود جنڈیالہ روڈ صفائی کے معاملے میں لا وارث ہے
    تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے سڑک تو پہلے ہی دونوں اطراف سے چھ چھ فٹ مقبوضہ ہے اور کچرے کے ڈھیر اس پر مستزاد ہیں
    لوگوں کا کہنا تھا کہ کچرے کے ڈھیر ڈھیروں مسائل پیدا کر رہے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اداروں کو سختی پابند کریں کہ نہ صرف کچرے کے ڈھیر ختم کریں بلکہ کچرے کے ان مسائل کے حل کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے رہائشیوں کے لیے آسانی پیدا کریں

  • پولیس کا  ایک اور جوان ملک پر ہوا قربان

    پولیس کا ایک اور جوان ملک پر ہوا قربان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ چیچوکی ملیاں بائی پاس پر ڈاکووں کا تعاقب کرتا 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی ایلیٹ فورس کا جوان محمد رضوان ملک و قوم پر اپنی جان نچھاور کر گیا جبکہ ڈاکووں کی کار قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
    آمدہ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل اسی سڑک پر ڈاکووں کے ایک ٹرک والے کے ساتھ مبلغ 14 لاکھ روپے کی واردات کی تھی
    گذشتہ شب اطلاع ملنے پر تھانہ ہاوسنگ کالونی سے پولیس کے جوانوں نے کار میں سوار ڈاکووں کا تعاقب کیا اور کار روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جا گری جس سے ڈرائیو سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے اور کانسٹیبل محمد رضوان شہید ہو گیا
    زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ اور لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا
    آج صبح 9 بجے شہید کنسٹیبل کی نماز جنازہ افتخار شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ، ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی، ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ اشرف اعوان، اسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ ،پولیس فورس ،ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    بعد از نماز جنازہ شہیدکانسٹیبل کی میت اس کے آبائی گاوں کچلی ورکاں نارنگ پہنچی جہاں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی ۔ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی اور ڈی ایس پی مریدکے قیصر مشتاق نے محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

  • شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ غائب

    شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ غائب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام خراب ہونے کی بناء پر ایک طرف گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں تو دوسری طرف اس سے موذی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ بڑھ گیا ہے، ڈیرہ خورشید، سول لائن، طفیل شہید روڈ، طارق روڈ، خالد روڈ، محلہ رسول پورہ، پرانا شہر، بھکی روڈ ،ریگل چوک عقب اسلامیہ سکول، خونی قبرستان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اور سیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھا ہے اس صورتحال نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے ناقص انتظامات اور بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں محلوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹروں کا بدبو دار پانی جمع ہونے سے لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے لگے اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
    لوگوں کو سیوریج کے بند اور ناقص انتظامات کی وجہ سے پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح حبیب کالونی مین روڈ پر بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں خاکروب یہاں کئی کئی روز تک غائب رہتے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ عملہ صفائی بعض سیاسی شخصیات اور افسران کے گھروں میں کام پر مامور ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جا سکیں س
    جس سے شہری سکھ کا سانس لیں
    شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا زور دار سلسلہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے جس سے 25 جولائی کے بعد شدید بارشوں کی توقع ہے لیکن شہر بھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب معمولی بارش سے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اگر شدید بارشیں ہوئیں تو شہر کا کیا بنے گا

  • کرونا نے اعلی پولیس افسران سے عدم نقصان کیا معاہدہ

    کرونا نے اعلی پولیس افسران سے عدم نقصان کیا معاہدہ

    دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کی عملی تصویر بنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    کرونا نے اعلی پولیس افسران سے عدم نقصان کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ دیا
    آیا اگر ایک عام شہری دکاندار ایسا کرے تو قانون اسے برداشت کرے گا؟یقینا ہر گز نہیں،
    لیکن قانون اگر خود ایسا کرے تو اس پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے یا نہیں؟
    یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہمارے چودہ طبق روشن کر دے گا
    ڈی پی او شیخوپورہ نے تھانہ صفدر آباد کے دورہ کے دوران کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
    ڈی پی او نے نا تو خود ماسک لگایا نا ہی لیڈی خاتون اے ایس پی نے

    غریب آدمی یا کوئی دوکاندار ماسک نا لگائے تو ان پر فوری مقدمہ درج کردیا جاتا ہے لیکن اگر بات کی جائے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کی تو شاید ان پر کرونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوتیں
    ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے اے ایس پی بشری کے ہمراہ تھانہ صفدر آباد کا دورہ کیا تو ان کا پھولوں کی پتیوں کیساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا
    کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماتحت عملہ نے ڈی پی او کے خوف سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماسک لگائے لیکن ڈی پی او شیخوپورہ اور خاتون اے ایس پی نے ماسک کے بغیر ہی تقریب میں شرکت کی
    اس موقع پر معصوم بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے
    پھول پیش کرنے والے بچوں نے بھی ماسک نہیں لگا رکھے تھے
    شاید کرونا کا ان بچوں سے بھی عدم نقصان کا کوئی معاہدہ ہے
    واضح رہے پاکستان بھر میں کرونا وبا کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی عائد ہے لیکن محکمہ پولیس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی عام اجازت ہے

  • بارش کے جمع شدہ پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

    بارش کے جمع شدہ پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی چیچوکی ملیاں بائی پاس پر موجود اینٹوں کے بھٹے پر بارش کا پانی جمع کرنے والے تقریباً 10 فٹ گہرے گڑھے میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے
    تفصیل کے مطابق اسلم ڈوگر کے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کے ہاں آئے ہوئے مہمان بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا-
    ڈوبنے والے بچوں میں عبید رضا ولد طارق 7 سال، ارسلان ولد عمران 6 سال اور آرزو دختر عمران 6 سال سکنہ شاد باغ لاہور شامل ہیں

  • ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) تحصیل شیخوپورہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ کے گاوں کانیاوالہ کا عدنان نامی لڑکا جو کہ پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل تھانہ فیروزوالہ میں تعینات تھا اور جس کا بیلٹ نمبر C/2453 ہے مورخہ 15 جولائی کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے روانگی کی خاطر گیا مگر ڈیوٹی پر نہ پہنچ پایا
    گھر سے تو چلا گیا لیکن تھانے نہ پہنچنا اور فون کال بھی ریسیو نہ کرنا اس کے گھر والوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا
    اہل دیہہ میں اس حوالے سے بہت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی
    عدنان کے والد محمد الیاس نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درخواست درج کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی بازیابی کا تقاضا کیا ہے
    اہل دیہہ کے مطابق نوجوان عدنان انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوۃ کا پابند تھا
    چند ہی ماہ پہلے مقامی مسجد میں اس کی رسم نکاح ادا کی گئی
    مقامی امام مسجد کے مطابق عدنان باشرع اور نیک طینیت تھا
    اس کے گھر والوں کے بقول اس کا کسی سے کسی قسم کا ذاتی جھگڑا بھی نہیں تھا
    کچھ عرصہ قبل عدنان نے ایلیٹ فورس کی طرف سے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں سمیت اہل دیہہ نے اس سے بہت سے نیک توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

  • ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    ایلیٹ فورس کا حاضر سروس جوان لا پتہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے ) تحصیل شیخوپورہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ کے گاوں کانیاوالہ کا عدنان نامی لڑکا جو کہ پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل تھانہ فیروزوالہ میں تعینات تھا اور جس کا بیلٹ نمبر C/2453 ہے مورخہ 15 جولائی کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے روانگی کی خاطر گیا مگر ڈیوٹی پر نہ پہنچ پایا
    گھر سے تو چلا گیا لیکن تھانے نہ پہنچنا اور فون کال بھی ریسیو نہ کرنا اس کے گھر والوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا
    اہل دیہہ میں اس حوالے سے بہت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی
    عدنان کے والد محمد الیاس نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درخواست درج کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی بازیابی کا تقاضا کیا ہے
    اہل دیہہ کے مطابق نوجوان عدنان انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوۃ کا پابند تھا
    چند ہی ماہ پہلے مقامی مسجد میں اس کی رسم نکاح ادا کی گئی
    مقامی امام مسجد کے مطابق عدنان باشرع اور نیک طینیت تھا
    اس کے گھر والوں کے بقول اس کا کسی سے کسی قسم کا ذاتی جھگڑا بھی تھا
    کچھ عرصہ قبل عدنان نے ایلیٹ فورس کی طرف سے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں سمیت اہل دیہہ نے اس سے بہت سے نیک توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شہری انتظامیہ نے اکبر بازار سے متصل نکاسی آب کا نظام درست کرنے کی خاطر نکالے گئے کھڈے پر مشینری تعینات کر دی تاکہ جلد از جلد فالتو پانی کا اخراج یقینی بناکر نکاسی آب کے نظام درست کیا جا سکے اور اس کھڈے کو پُر کیا جائے تاکہ نہ صرف ٹریفک کا بہاو یقینی ہو بلکہ گہرے کھڈے میں انجان افراد کے گرنے کا خوف بھی اپنے انجام کو پہنچے
    اس سلسلے میں نہ صرف مشینری وہاں پہنچا دی گئی ہے بلکہ کھڈے کے اردگرد ریفلکٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ انجان افراد اس کھڈے سے دور رہیں


    یاد رہے کہ اس سے قبل نمائندہ باغی ٹی وی نے ڈپٹی کمشنر کو اس صورتحال بارے آگاہ کیا تھا کہ زیادہ ٹریفک والی اس جگہ پر اس کھڈے نے نہ صرف ٹریف کے بہاو کو متاثر کر رکھا ہے بلکہ کسی حادثے کا بھی خطرہ ہے اور دو ہی دن بعد اسی کھڈے میں رات کے اندھیرے میں دو موٹرسائیکل سوار گر گئے تھے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا تھا
    اسی بات کو بنیاد بنا کر باغی ٹی وی نے مقامی انتظامیہ کو پھر سے توجہ دلائی
    جس پر ایکشن لیا گیا اور گہرے کھڈے کے ارد گرد سے کافی مقدار میں مٹی ہٹائی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور مطلوبہ مشینری کو وہاں پہنچایا گیا تاکہ رکے پانے کے مسئلے کو حل کر کے عوام کو اس تکلیف سے نکالا جا سکے