Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • 1027 ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو 1442400 کے جرمانے

    1027 ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو 1442400 کے جرمانے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغرجوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے. ضلع بھر کے مجسٹریٹوں نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یکم جولائی سے سولہ جولائی تک 1027 ذخیرہ اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1442400 روپے جرمانہ اور متعلقہ تھانوں میں18 ایف آئی آر کا اندراج کر وا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور قصبوں میں روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھیں ۔چینی ،آٹا و دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مجسٹریٹس ملاوٹ مافیا ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی کاروائی کواپ لوڈ کریں اور شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ  کا دورہ سول ہسپتال

    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا دورہ سول ہسپتال

    ڈپٹی کمشنر کا دورہ سول ہسپتال
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے رات اچانک سول ہسپتال کا دورہ کیا
    سٹاف کی حاضری چیک کی
    مریضوں سے بات چیت کر کے طریقہ علاج پر اطمینان کا پوچھا
    انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور سوال کیا کہ آیا وہ دستیاب سہولیات سے مطمئین ہیں؟
    انہوں نے سٹاف ممبرز سے بھی بات چیت کی اور روز مرہ بارے آگاہی لی

  • میرا دل اور شہر بارش میں ڈوبا

    میرا دل اور شہر بارش میں ڈوبا

    "میرا دل اور شہر بارش میں ڈوبا”
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) بارش کو بارانِ رحمت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جہاں روح کو سکون پہنچاتی ہے وہاں ماحول کی آلودگی کو دھو کر نکھار پیدا کرتی ہے اور نباتات و جمادات دھل کر کِھل اٹھتے ہیں، چمک اٹھتے ہیں.
    لیکن شیخوپورہ میں متعلقہ محکموں کی غفلت کہیے یا عدم دلچسپی کے سبب بارش ہونے کے بعد شہر نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے سبب وینس بن جاتا ہے اور لوگ بارش کی جل تھل بھول کر اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو دھکے لگا کر پانی سے نکالنے کی ناکام کوشش میں الجھ جاتے ہیں
    انگلش کی ایک نظم کے شعر کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے کہ
    "ہر طرف پانی ہی پانی ہے پینے کے لیے ایک قطرہ بھی نہیں ہے”
    یہی حال آج شیخوپورہ شہر کا ہوا ہے
    پری مون سون سلسلے کی پہلی باقاعدہ اور بھرپور بارش نے متعلقہ محکموں کی غفلت کے سارے پھول کھول کر دکھ دیے ہیں
    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک سے لے کر جناح پارک تک مرکزی سڑک کے دونوں اطراف دریا کا منظر پیش کرتے رہے
    ریلوے روڈ چھتری چوک، پرانا شہر، محلہ کھنڈ پوریاں، ریگل چوک، خالد روڈ ،اسٹیڈیم چوک
    الغرض شہر کا شہر پانی سے بھرا پڑا ہے جسے کہیں نکلنے کا موقع اور راستہ نہیں مل رہا
    مسئلہ اس وقت شدت اختیار کرجاتا ہے جب بارش کے اس پانی میں گٹروں کا گندا پانی بھی شامل ہوکر بدبو اور تعفن پیدا کرتا ہے
    بارشوں سے پہلے اگر اندرون شہر کے نکاسی آب کے نظام کی درستی کر دی جائے تو بارش کے پانی کا نکاس ممکن ہو سکے لیکن شاید متعلقہ محکمے اس طرف توجہ دینا پسند نہیں کرتے یا فنڈز کی عدم دستیابی رکاوٹ بنے کھڑی ہے، جو بھی ہے شہری پریشان ہیں، ان کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ بارش کو رحمت ہی رہنے دیا جائے اسے زحمت نہ بنایا جائے
    شاید شہری یہ سمجھتے ہیں کہ آسمان سے اترتی اس رحمت کو زحمت بنانے میں متعلقہ محکموں کا پورا پورا ہاتھ ہے، کیونکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں کو کبھی کماحقّہٗ کام کرتے دیکھا نہیں ورنہ ان چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنا بہت زیادہ مشکل نہیں
    ریلوے روڈ پر عرصہ دراز سے کھڑے گندے پانی میں بارش کا پانی جمع ہوکر شہریوں کے لیے زیادہ مشکل کھڑی کر رہا ہے کیونکہ ان کا گھروں سے نکلنا محال ہوا پڑا ہے
    عوام الناس نے شہری انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بارش کے بعد بھی سکھ کا سانس لیا جاتا رہے

  • شہر کے وسط میں حادثہ

    شہر کے وسط میں حادثہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر شیخوپورہ کے وسط میں سیوریج لاین کی مرمت کی غرض سے نکالے گئے گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر گئے
    تفصیل کے مطابق رات کے اندھیرے کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو گڑھا نظر نہ آسکا اور وہ اس میں گر گئے جس سے انہیں چوٹیں آئیں لیکن وہ معجزانہ طور پر جانی نقصان سے محفوظ رہے
    گہرے گڑھے میں موجود پانی میں موٹر سائیکل ڈوب گئی جسے وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا
    نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر نے دو دن قبل ٹویٹر پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ جناب اصغر جوئیہ کو ٹیگ کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ بھی دلائی تھی کہ شہر کے وسط میں موجود اس گڑھے کو بند کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو
    لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا
    شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ اس گڑھے کو جلد از جلد بند کیا جائے تاکہ مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے
    زخمیوں نے باغی ٹی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ہم گڑھے کو نہ دیکھ سکے اقر اس میں گر گئے لیکن خوش قسمتی سے رفتار کم ہونے کی بدولت ہم گہری اور شدید چوٹوں سے محفوظ رہے
    موقع پر موجود لوگوں نے شہری انتظامیہ سے اس شگاف گڑھے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا

  • 10 کی ٹیبلٹ بک رہی ہے 100 کی

    10 کی ٹیبلٹ بک رہی ہے 100 کی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں شیر شیخوپورہ کے ایک نجی ہسپتال کی طرف جہاں مہنگی ادویات بیچنا معمول ہو چکا ہے
    صنعت زار شیخوپورہ کے سامنے واقع دارالشفاء ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر لوٹنا معمول بن چکا ہے
    تفصیل کے مطابق HCQ-200 نامی ٹیبلٹ جس کی روزمرہ قیمت 10 سے 12 روپے فی گولی ہے ہسپتال کے میڈیکل سٹور اس گولی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر یہی معمولی قیمت کی گولی عوام کو 100 روپے کی فروخت کر رہا ہے
    عوام جہاں مہنگائی کے دیگر طوفانوں کا مقابلہ کرتے عاجز آ چکی ہے وہاں مہنگی ادویات ان کی قوت خرید سے باہر ہے
    باغی ٹی وی بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ ہم یہی ٹیبلٹ پہلے بھی مریض کو استعمال کروا چکے ہیں جس سے وقتی افاقہ ہوتا ہے لیکن آج طبعیت زیادہ بگڑنے پر مذکورہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مریض کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مذکورہ ٹیبلٹ لکھ کر دی جب ہسپتال کے سٹور سے پتہ کیا گیا تو انہوں نے عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہوئے 10 روپے کی ٹیبلٹ 100 روپے میں دی
    عوام سراپا سوال ہیں کہ وہ جائیں تو کدھر جائیں؟؟
    مریض اور اس کے لواحقین نے مقامی حکومتی مشینری سے ہسپتال مذکورہ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ہسپتال عوام کو دھڑلے سے لوٹ رہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

  • 10 کی ٹیبلٹ بکے 100 میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں شیر شیخوپورہ کے ایک نجی ہسپتال کی طرف
    صنعت زار شیخوپورہ کے سامنے واقع دارالشفاء ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر لوٹنا معمول بن چکا ہے
    تفصیل کے مطابق HCQ-200 نامی ٹیبلٹ جس کی روزمرہ قیمت 10 سے 12 روپے فی گولی ہے ہسپتال کے میڈیکل سٹور اس گولی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر یہی معمولی قیمت کی گولی عوام کو 100 روپے کی فروخت کر رہا ہے
    عوام جہاں مہنگائی کے دیگر طوفانوں کا مقابلہ کرتے عاجز آ چکی ہے وہاں مہنگی ادویات ان کی قوت خرید سے باہر ہے
    باغی ٹی وی بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ ہم یہی ٹیبلٹ پہلے بھی مریض کو استعمال کروا چکے ہیں جس سے وقتی افاقہ ہوتا ہے لیکن آج طبعیت زیادہ بگڑنے پر مذکورہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مریض کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مذکورہ ٹیبلٹ لکھ کر دی جب ہسپتال کے سٹور سے پتہ کیا گیا تو انہوں نے عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہوئے 10 روپے کی ٹیبلٹ 100 روپے میں دی
    عوام سراپا سوال ہیں کہ وہ جائیں تو کدھر جائیں؟؟
    مریض اور اس کے لواحقین نے مقامی حکومتی مشینری سے ہسپتال مذکورہ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ہسپتال عوام کو دھڑلے سے لوٹ رہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

  • تیل کی قیمتیں کم، لیکن کرائے بدستور بلند

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آسکی, شیخوپورہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بڑی کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ایک فیصد بھی کمی نہیں کی اور بدستور لوکل اور دیگر اضلاع کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پرپہلے والا کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے مسافروں کے احتجاج پر ڈرائیورز اور کنڈکٹرز ان سے بدکلامی پر اتر آتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے باوجود کئی روز گزرنے کے باوجود نیا کرایہ نامہ جاری نہ کرسکی اور بااثر ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ مسافروں سے من مرضی کے کرائے وصول کریں ماضی میں جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ہوتا تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں از خود اضافہ کردیتے مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود تاحال ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں ہوسکا حالانکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127سے کم ہو کر 80روپے اور پٹرول کی قیمت فی لیٹر 117سے کم ہو کر 74روپے فی لیٹر پر آچکی ہے دوسری طرف شہریوں کی شکایت کے باوجود ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس، سیکرٹری آر ڈی اے میڈم عاصمہ ناز اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون نے کوئی نوٹس نہ لیا اور نہ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں کمی لانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں جس پر شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں میں کمی کروائیں اور ٹرانسپورٹرز کی جیب میں روزانہ اوور چارجنگ کی مد میں جانے والے لاکھوں روپے کا حساب بھی لگائیں تو اس اوور چارجنگ میں کون کون حصہ وصول کررہا اور کہاں کہاں بھتہ جارہا ہے؟، شیخوپورہ شہر میں ایس پی چوک سے بتی چوک تک فی سٹاپ رکشہ ڈرائیورز 20روپے فی کس سواری وصول کررہے ہیں اسی طرح طارق روڈ، خالد روڈ سمیت دیگر شہریوں علاقوں میں جانے والے رکشاؤں کا کرایہ بھی 20روپے ہی بدستور وصول کیا جارہا ہے جس میں کوئی کمی نہیں کی گئی، شیخوپورہ سے لاہور،مریدکے اور شرقپور کا کرایہ 50روپے فی کس، گوجرانوالہ کا 110، سیالکوٹ 200، فیصل آباد 140،خانقاہ ڈوگرا ں 60، فاروق آباد 30، حافظ آباد 90، سانگلہ ہل 100، صفدر آباد 70، گجرات 200روپے فی کس وصول کیا جارہا ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف کرایوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ملنا چاہئے تھا مگر ضلعی انتظامیہ اورسیکرٹری آر ٹی اے کی غفلت کے باعث کرایوں میں تاحال کمی نہ ہوسکی اور عوام کی جیب سے روزانہ ہزاروں روپے اوور چارجنگ کی مد میں نکلوائے جارہے ہیں حالانکہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی ڈپٹی کمشنر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے فی الفور نئے کرائے نامے جاری کرکے انہیں نافذ العمل کروانے کی ہدایت جاری کررکھی ہے مگر اس پر بھی عملدر آمد نہیں کیا جاسکا، سیکرٹری آر ٹی اے میڈم عاصمہ ناز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اوور چارجنگ پر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے آئندہ دو روز تک نیا کرایہ نامہ نافذ العمل ہو جائیگا۔

  • پینٹ شاپ میں آگ لگ گئی

    پینٹ شاپ میں آگ لگ گئی-

    شرقپور روڑ شیخوپورہ پر واقع بابر پینٹ شاپ میں اچانک آگ لگ گئی- آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی- آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ کر 2 فائر وہیکلز،1 اسپیشل ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہے-
    آگ لگنے کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پینٹ جل کر ضائع ہو گیا

  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی سیلز مینجر کرونا کی مریض

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والی اسٹیٹ لائف انشورنس کی سیلز مینجر کا تعلق شہر کی گنجان آبادی کھوکھر محلہ بھکھی روڈ شبستان چوک سے ہے جو 26 ذائرین پر مشتمل وفد کے ساتھ 16 فروری کو ایران گئی تھی جہاں سے یہ وفد 5 مارچ کو واپس آیا خاتون کے خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 مارچ کے بعد اس وفد کو 14 روز تک تفتان بارڈر پر بنائے جانے والے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا جس کے بعد ان کو ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں 15 روز رکھا گیا جہاں اس کے کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹیو آیا تھا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی 3 روز قبل اسے گھر سے گرلز کالج شیخوپورہ کے قرنطینہ سنٹر لایا گیا جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے خاتون غیر شادی شدہ ہے

  • پان کے عادی افراد نے پان کھانا ترک کر دیا


    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی پان کھانے کے عادی افراد نے پان کھانا چھوڑ دیئے ہیں جبکہ فضائی راسطے بند ہونے کی وجہ سے پان کی قیمت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوگیا ہے لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل سیلان پان کے پتے کی قیمت 2500 تا 2700 روپے فی کلو گرام تھی جو بھارت بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جہازوں کی آمد و رفت بند ہونے کی بناء پر بڑھ کر 12 ہزار روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی شیخوپورہ کے پان کے بیوپاری اب کاروں پر کراچی سے پان لا کر فروخت کر رہے ہیں جس کے بعد پان کی قیمت 12 ہزار روپے فی کلو گرام سے کم ہو کر 75 تا 7600 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق پان کے عادی افراد ہوم ڈیلیوری منگوا کر پان کھا رہے ہیں اور درجنوں افراد نے اس موقع کو غنیمت جان کر پان کھانا چھوڑ دیا ہے