شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اب مارکیٹ بازاروں اور محلوں کی دوکانوں پر 240 تا260 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت ہو رہے ہیں جو چند روز پہلے 350 تا 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے تاہم اب بھی ٹماٹر سرکاری نرخ نامہ کے لحاظ سے 40 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں
Category: شیخوپورہ
قائم مقام ایم ایس کی تعیناتی سے کرپشن کا سلسلہ تھم گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیانتدار ڈاکٹر سہیل خضر کو قائم مقام ایم ایس بنانے کے ساتھ ہی کرپشن اور کمیشن کا سلسلہ بند ہوگیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل خضر جو گریڈ 20 کے سینئر آفیسر کو ایک ماہ کے لیے قائم مقام ایم ایس بنایا گیا ہے جس کے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ اور ایم ایل سی اور ادویات کی لوکل پرچیز وغیرہ کا نظام شفاف ہو گیا ہے
اعلی پولیس افسران کی شہید کانسٹیبل کی بیٹیوں کی شادی میں شرکت
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ صدر مریدکے کے علاقے میں روای ریان کے قریب 29مارچ 2000ءکواشتہاری مجرمان کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی تین بیٹیوں کی اجتماعی شادی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے آنے والی باراتوں کا پرجوش استقبال کیاگیا ڈی پی او شیخوپورہ نے شادی کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے شہیدکانسٹیبل کی بیٹیوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں اس بات کا احساس دلوایاکہ زندگی کے اس اہم موقع پر آپ ہمیں اپنے باپ کی جگہ پر سمجھے اور پورا محکمہ پولیس شہداء کی فیملز کے ہمیشہ ساتھ ہے رخصتی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے تینوں دلہنوں کو قیمتی تحائف اور پھولوں کی گلدستے پیش کئے گئے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بچیوں کو پیار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدکانسٹیبل محمد اکرم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جومر ہے اور ہم سب اس کی قربانی کو ہمیشہ یادرکھیں گے
شیخوپورہ میں غیرقانونی پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن کی بھرمار
(نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع شیخوپورہ میں بیسیوں کی تعداد میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی دوکانیں چلنے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے این او سی اور پرمٹ حاصل کیئے بغیر پٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن چل سکتا ہے اور نہ ہی ایل پی جی گیس کی دوکان اور اس کی ری فلنگ کے پوائنٹس چل سکتے ہیں ضلع شیخوپورہ کی بڑی شاہرات سرگودھا روڈ جڑانوالہ روڈ فیصل آباد روڈ گوجرانوالہ روڈ جنڈیالہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر سی این جی اسٹیشن پٹرول پمپس لگانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے صرف 80 کے لگ بھگ پرمٹ اور این او سی جاری کیئے ہیں مگر ان شاہرات پر چلنے والے پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں اور ایل پی جی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنوںاور پٹرول پمپس میں ایسے پٹرول پمپ بھی شامل ہیں جن کے لائسنس منسوخ ہوچکے ہیں اور ان کے پاس محکمہ ایکسپلوزو کا بھی پرمٹ اور این او سی نہ ہے دریں اثنا ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی طرف سے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور سول ڈیفنس افسروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں ایل پی جی کی دوکانوں اور ری فلنگ و سیل کے پوائنٹس کو فوری طور پر سربمہر کر دیا جائے اور ان کے مالکوں کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں اور بلا تخصیص تمام پٹرول پمپوں اسٹیشنوں اور سیل پوائنٹس اور ری فلنگ پوائنٹس کے لائسنس چیک کیئے جائیں
فراڈ کیس میں ملوث پٹواری کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے فیصل آباد روڈ پر واقع ڈیرے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ کیس میں گرفتار شدہ محکمہ مال کے سابق پٹواری ملک شبیر حسین کو سینئر سول جج محسن علی خان کی عدالت میں پیش کرکے اس کا 2روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اس مقدمہ میں ملوث ملزم رشید احمد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپیشل جج انسداد رشوت ستانی بہادر علی خان نے 9 دسمبر تک کے لیے منظور کر لی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد روڈ پر واقع اراضی میں ملزم رشید احمد چار مرلے کا مالک تھا مگر اس نے ملزم پٹواری کے ساتھ مل کر اپنی 37 مرلے کی ملکیت کی جعلی فرد تیار کروا کر یہ رقبہ جعلسازی سے بیچ ڈالا جو بعداذاں ڈیرے کا حصہ بن گیا
کنور عمران سعید نے یہ کیا کہہ دیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جاری موجودہ حکومت کی کوششوں کو تقویت ملی ہے چوہدری کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے یہاں پی ٹی آئی کے رہنماوں فہد قیوم شیخ آحسن رشید کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے اس عزم پر کاربند ہیں کہ وہ اداروں کی آزادی چاہتے ہیں تاکہ تمام قومی اور آئینی اداروں کے اختیارات اور فرائض کا تعین ہو انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں قانون سازی سے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری اور ملازمت کا معاملہ ہمیشہ کے لیے طے ہو جائے گا
تیز رفتاری ایک اور جان نگل گئی
فاروق آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی سے) تیز رفتار کوسٹر بس نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا تفصیل کے مطابق
بنگلہ نہر لاہور سرگودھا روڑ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا -نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقعہ پر جانبحق
جانبحق ہونے والے کی شناخت یونس ولد شریف سکنہ ڈیرہ ملیاں سے ہوئی سٹی پولیس نے مو قعہ پر پہنچ کر نعش کوتخویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا موٹرسائیکل سوار گاوں سے فاروق آباد کی طرف آرہا تھاتیز رفتار کوسٹر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریگل سٹی نزد رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی –
حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کردیا-
تیز رفتار کوسٹر بس لاہور سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار مسافر زخمی ہو گئے اور 1 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا-اسسٹنٹ کمشنر کی خفیہ گودام پر ریڈ، 750 بوری چینی برآمد
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی خصوصی کی ہدایت اورحساس اداروں کی خفیہ رپورٹ پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی۔نبی پورہ میں ایک گودام سے2000 لیٹر خوردنی گھی اور تیل اور 750 چینی کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا اورمزید قانونی کاروئی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اشیا خودونوش کی قیمتوں کے سلسلہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہزاروں روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ۔
سخت سردی میں چوروں کی موجیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں میں ڈاکوں نے چوروں کا روپ دھار لیا
دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر چور لاکھوں روپے لے اڑےتفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کی حدود قصبہ فیروزوٹواں میں گزشتہ چند دن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں جہاں خاطرخواہ کمی تو نظر آئی مگر محسوس ہوتا ہے ڈاکوؤں نے پالیسی تبدیل کر لی ہئے ڈاکوؤں نے سخت سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان کی چھتیں پھاڑ کر چوریاں کرنی شروع کر دی ہئیں آج رات مین فیصل آباد روڈ کی 2بڑی لوہئے کی دوکانوں نصراللہ آئرن سٹور گھلاوٹواں چوک سے چور تقریبا 1,55000ہزار جب کہ اس کے قریب ہی دوسری دوکان آعظم آئرن سٹور سے تقریباً 2,15000روپے چور چوری کر کے رفو چکر ہئو گئے. بھکھی پولیس نے اطلاع ملتے وقوعہ دیکھ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے