شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر ایس اے گارڈن کے قریب پلاٹ پر قبضہ کے تنازعہ کی بناء پر 2 فریقوں کے درمیان ہونے والی مورچہ بند فائرنگ کے نتیجہ میں سابق ایس پی رانا شاہد کے دو ساتھی محمد ارشد اور محمد محسن گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی متعدد پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی طرح ایس اے گارڈن کے پلاٹوں کے تنازعے بھی چل رہے ہیں جن میں سے ایک تنازعہ ریٹائرڈ ایس پی رانا شاہد کا بھی ہے جو اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی خاطر آئے تو ان کا ایس اے گارڈن کے سکیورٹی سٹاف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ دونوں افراد زخمی ہوگئے تھانہ فیرزوالہ پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے
Category: شیخوپورہ
حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) آزادی مارچ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل سے شیخوپورہ اور فیرزوالہ کی عدالتوں میں حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے تقریباً 300 مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہوئی بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے ایک روز قبل ہی ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان کو تحریری طور پر بتا دیا تھا کہ آزادی مارچ کی ڈیوٹی کی وجہ سے 30 اکتوبر کو حوالاتیوں کو پیش کرنے کی خاطر پولیس کی نفری دستیاب نہ ہوگی
مرکزی انجمن تاجران نے تاجر برادری کے فیصلے کو سراہا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تاجروں اور ایف بی آر کے مابین معاہدہ طے پا جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے تاجروں نے ہڑتال میں بلکل حصہ نہ لے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور معاشی استحکام چاہتے ہیں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے تاجر برادری کے رہنماؤں شیخ محمد آصف ماجد منظور کاہلوں سیٹھ محمد عظیم شیخ عبدالحفیظ واجد بخاری حاجی محمد رمضان ورک محمد شفیق خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر نے تاجر برادری کے اہم مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے اور سب سے اہم فیصلہ یہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط پر خرید و فروخت پر تادیبی کاروائی 31 جنوری 2020 تک مؤخر کر دی گئی ہے
شیخوپورہ بائی پاس پر ایک مزید ڈکتیی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) بائی پاس رضا چوک کے قریب 3 مسلح کار سوار ڈاکو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گاؤں جیتہ کے نائب قاصد عاصم علی سے 8 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے کار سوار ڈاکوؤں نے عاصم علی کو تھپڑ بھی مارے وہ شہر سے سکول ڈیوٹی پر جا رہا تھا
قیدیوں کے جرمانہ کی رقم کون ادا کرے گا،اہم فیصلہ سامنے آگیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں میں بند ایسے مجرمان کے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہا نہیں کروایا جائے گا جو کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور قید کی سزا بھگتنے کے بعد جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کو جرمانے کی رقم ادا کرکے جیلوں سے رہا کروانے کے معاملے کو غور و خوض کے لیے پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سپرد کیا تھا جس نے ہال ہی میں اس بارے میں اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب اور محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے کہ کرپشن کیسز کی کوئی رقم حکومت پنجاب ادا نہیں کرے گی اور دیگر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث مجرمان کے جرمانہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم حکومت ادا کرے گی تاہم اس کے لیے قیدی کا مستحق ہونا ضروری ہے کمیٹی نے ارش دمام دیت اور معاوضہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 223.029 کی رقم مختص کی ہوئی ہے
فنڈ کی ڈیمانڈ کر دی گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر 230 ملین روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ میں واٹر سپلائی ٹف ٹائل کی تنصیب ریلوے لائن کے ساتھ پی سی سی بچھانے اور محلہ فاروق نگر شاہ کالونی میں سیوریج سسٹم کے منصوبے سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے جن پر اخراجات کا تخمینہ 821.855 ملین روپے لگایا گیا تھا جس میں سے مالی سال 2019/20 کے دوران 45 ملین روپے جاری کیے گئے جو خرچ ہو جانے کی بناء پر ان منصوبوں پر کام بند پڑا ہے اور اب محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے ضلعی حکام کے ذریعے مزید 230.000 ملین روپے کی ڈیمانڈ کی ہے ان ترقیاتی سکیموں کا تعلق پی پی 167 سے ہے
ایک اور سپیشل کورٹ کا قیام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جینڈر بیس وائیولیشن کی علیحدہ سپیشل کورٹ بنا دی گئی ہے جس کا سربراہ ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے یہ عدالت خواتین سے زیادتی اغواء اور انہیں سرعام برہنہ کرنے کے مقدمات کے فوری فیصلوں کے لیے قائم کی گئی ہے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے مختلف سیشن کورٹس میں زیر سماعت خواتین کے اغواء زیادتی اور انہیں برہنہ کرنے کے 43 مقدمات اس عدالت میں منتقل کر دیئے ہیں
سرکاری اراضی کیس پر ہوئی پیشرفت
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پنجاب کے مختلف اضلاع میں پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کی اربوں روپے کی املاک کو محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں بورڈ کے نام پر درج نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی شہروں میں ان املاک پر قبضہ گروپ مسلط ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کے سیکرٹری کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خریف 2019 کی گرداوری اور جمعیذی میں بورڈ کے نام پر اس کی املاک کا اندراج کیا جائے تاکہ قبضہ گروپوں سے لیکیوڈیشن کی املاک کو خالی کروایا جاسکے
ربیع الاول کی آمد عاشقوں کے لیے باعث مسرت
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ضلع بھر میں خاتم المرسلین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی خاطر درودوسلام کی محافل شروع ہوگئی ہیں جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی اور دیگر مذہبی تنظیموں نے بھی جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں نماز عشاء کے بعد بیسیوں مساجد میں نعت خوانی کی محافل منعقد ہوئیں جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی ملک طاہر جاوید نقشبندی نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو صبح دس بجے میلاد چوک کمپنی باغ سے نکالا جائے گا دریں اثناء مرکزی جمعیت اہلحدیث اہلسنت ولجماعت اور مرکزی ذکر مصطفیٰ میلاد کمیٹی نے بھی عید میلاد النبی کی تقریبات منانے اور جلسے کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
شیخوپورہ میں آزادی مارچ کا استقبال کیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی حدود میں داخل ہونے پر متحدہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کا شاہدرہ چوک میں ہزاروں کارکنوں نے نواز لیگ کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف مولانا عبدالباسط شیخوپوری مولانا محمد قاسم مولانا امتیاز کشمیری شیخ کاشف عارف خان اور ملک ریاض احمد کی سربراہی میں خیر مقدم کیا اور آزادی مارچ کے قائدین پر گل پاشی کی جبکہ جی ٹی روڈ مریدکے میں آزادی مارچ کا استقبال سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سابق ایم این اے رانا افضال حسین سابق چیئرمین ضلع کونسل ارکان پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف اور پیر اشرف رسول نے کارکنوں کے ہمراہ کیا قبل ازیں شیخوپورہ سے متحدہ اپوزیشن کے کارکنوں کے قافلوں کی لاہور جی ٹی روڈ اور شاہدرہ کے لیے روانگی کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا ان قافلوں کی قیادت متحدہ اپوزیشن کے رہنماء محمد عارف خان سندھیلہ منیر احمد گادھی میاں راشد محمود میاں امجد لطیف شیخ محمد یعقوب اور دیگر کر رہے تھے شیخوپورہ سے جانے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قافلے کی قیادت پی پی پی شیخوپورہ کے صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کی