Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی ہے،صفدرآباد اسٹیشن پر تیزگام کا انجن اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس سے تیزگام ایکسپریس کی ایمرجنسی بریک کے باعث متعدد مسافر زخمی ہو گئے ،

    ایمرجنسی بریک کی وجہ سے مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے، ٹرین رکنے کے بعد مسافر فوری طور پر ٹرین سے اترے اور چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، ٹرین رکنے سے زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، انجن پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے ایمرجنسی بریک لگائی گئی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیر حسین  کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

  • پی ٹی آئی نے تنظیم سازی کا ع. ل شروع کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کی تنظیم سازی کی خاطر ابتدائی کام شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد شبیر سیال اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ندیم خان نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور سابق صوبائی نائب صدر کنور عمران سعید خان کی اقامت گاہوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں تحریک انصاف کے باخبر ذرائع کے مطابق ضلعی صدارت کی خاطر اب تک پانچ امیدواروں ڈاکٹر محمد اشرف گھمن کنور عمران سعید خان سردار سرفراز ڈوگر چوہدری شاہ نواز سراء اور چوہدری شفقت کجر کے نام سامنے ہیں ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ ضلعی صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں کی نامزدگیاں اتفاق رائے سے ہوں

  • فائرنگ سے ہوئے زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر ایس اے گارڈن کے قریب پلاٹ پر قبضہ کے تنازعہ کی بناء پر 2 فریقوں کے درمیان ہونے والی مورچہ بند فائرنگ کے نتیجہ میں سابق ایس پی رانا شاہد کے دو ساتھی محمد ارشد اور محمد محسن گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی متعدد پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی طرح ایس اے گارڈن کے پلاٹوں کے تنازعے بھی چل رہے ہیں جن میں سے ایک تنازعہ ریٹائرڈ ایس پی رانا شاہد کا بھی ہے جو اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی خاطر آئے تو ان کا ایس اے گارڈن کے سکیورٹی سٹاف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ دونوں افراد زخمی ہوگئے تھانہ فیرزوالہ پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے

  • حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) آزادی مارچ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل سے شیخوپورہ اور فیرزوالہ کی عدالتوں میں حوالاتیوں کو پیش نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے تقریباً 300 مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہوئی بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے ایک روز قبل ہی ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان کو تحریری طور پر بتا دیا تھا کہ آزادی مارچ کی ڈیوٹی کی وجہ سے 30 اکتوبر کو حوالاتیوں کو پیش کرنے کی خاطر پولیس کی نفری دستیاب نہ ہوگی

  • مرکزی انجمن تاجران نے تاجر برادری کے فیصلے کو سراہا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تاجروں اور ایف بی آر کے مابین معاہدہ طے پا جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کے تاجروں نے ہڑتال میں بلکل حصہ نہ لے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور معاشی استحکام چاہتے ہیں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے تاجر برادری کے رہنماؤں شیخ محمد آصف ماجد منظور کاہلوں سیٹھ محمد عظیم شیخ عبدالحفیظ واجد بخاری حاجی محمد رمضان ورک محمد شفیق خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر نے تاجر برادری کے اہم مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے اور سب سے اہم فیصلہ یہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط پر خرید و فروخت پر تادیبی کاروائی 31 جنوری 2020 تک مؤخر کر دی گئی ہے

  • شیخوپورہ بائی پاس پر ایک مزید ڈکتیی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) بائی پاس رضا چوک کے قریب 3 مسلح کار سوار ڈاکو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گاؤں جیتہ کے نائب قاصد عاصم علی سے 8 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے کار سوار ڈاکوؤں نے عاصم علی کو تھپڑ بھی مارے وہ شہر سے سکول ڈیوٹی پر جا رہا تھا

  • قیدیوں کے جرمانہ کی رقم کون ادا کرے گا،اہم فیصلہ سامنے آگیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں میں بند ایسے مجرمان کے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہا نہیں کروایا جائے گا جو کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور قید کی سزا بھگتنے کے بعد جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کو جرمانے کی رقم ادا کرکے جیلوں سے رہا کروانے کے معاملے کو غور و خوض کے لیے پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سپرد کیا تھا جس نے ہال ہی میں اس بارے میں اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب اور محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے کہ کرپشن کیسز کی کوئی رقم حکومت پنجاب ادا نہیں کرے گی اور دیگر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث مجرمان کے جرمانہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم حکومت ادا کرے گی تاہم اس کے لیے قیدی کا مستحق ہونا ضروری ہے کمیٹی نے ارش دمام دیت اور معاوضہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 223.029 کی رقم مختص کی ہوئی ہے

  • فنڈ کی ڈیمانڈ کر دی گئی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر 230 ملین روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ میں واٹر سپلائی ٹف ٹائل کی تنصیب ریلوے لائن کے ساتھ پی سی سی بچھانے اور محلہ فاروق نگر شاہ کالونی میں سیوریج سسٹم کے منصوبے سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے جن پر اخراجات کا تخمینہ 821.855 ملین روپے لگایا گیا تھا جس میں سے مالی سال 2019/20 کے دوران 45 ملین روپے جاری کیے گئے جو خرچ ہو جانے کی بناء پر ان منصوبوں پر کام بند پڑا ہے اور اب محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے ضلعی حکام کے ذریعے مزید 230.000 ملین روپے کی ڈیمانڈ کی ہے ان ترقیاتی سکیموں کا تعلق پی پی 167 سے ہے

  • ایک اور سپیشل کورٹ کا قیام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جینڈر بیس وائیولیشن کی علیحدہ سپیشل کورٹ بنا دی گئی ہے جس کا سربراہ ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے یہ عدالت خواتین سے زیادتی اغواء اور انہیں سرعام برہنہ کرنے کے مقدمات کے فوری فیصلوں کے لیے قائم کی گئی ہے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے مختلف سیشن کورٹس میں زیر سماعت خواتین کے اغواء زیادتی اور انہیں برہنہ کرنے کے 43 مقدمات اس عدالت میں منتقل کر دیئے ہیں

  • سرکاری اراضی کیس پر ہوئی پیشرفت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پنجاب کے مختلف اضلاع میں پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کی اربوں روپے کی املاک کو محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں بورڈ کے نام پر درج نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی شہروں میں ان املاک پر قبضہ گروپ مسلط ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لیکیوڈیشن کے سیکرٹری کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خریف 2019 کی گرداوری اور جمعیذی میں بورڈ کے نام پر اس کی املاک کا اندراج کیا جائے تاکہ قبضہ گروپوں سے لیکیوڈیشن کی املاک کو خالی کروایا جاسکے