شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بھر میں کم عمر ڈرائيورز کے خلاف کریک ڈاٶن۔ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں واک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھے۔ تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا سکے۔ آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے کارواٸیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ کا بھی فرض ہے کہ آپ قوانین کی پاسداری کریں۔
Category: شیخوپورہ
شیخوپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
شجر کاری مہم میں صوبائی وزیر، ضلعی افسران سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
نجی گلاس ساز فیکٹری کے تعاون سے ایک ہزار پودے لگائیں جائیں گے اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین مہم تب ہی کامیاب ہوگی جب تمام شہری اس پرعمل درآمد کریں گےاور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا درخت لگا کر اس کی نشوونما کرنا ہوگیاس موقع پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا تھا محض پودےلگانا مقصد نہیں ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہیں۔
زیادہ سے زیادہ سبزہ لگاکر ماحول کو خوشگوار بنانا مقصدہے۔
دو گروہوں کے مابین تصادم، 1 فرد جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی فیز2 بائی پاس روڑ پر دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے سے 1شخص ہلاک سمیت 1 زخمی ہو گیا
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی مریض کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا جبکہ ہلاک ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا –
ہلاک ہونے والا شخص 32 سالہ تنویر ولد محمد یوسف محلہ رحمان پورہ گلی نمبر 7 کا رہائشی تھا جو قربانی کا جانور خریدنے گیا تھا تو لڑائی کے دوران فائرنگ سے گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک گروہ کا شخص 26 سالہ دانش ولد غلام عباس ہاؤسنگ کالونی فیز2 کا رہائشی تھا جوگولی لگنے سے زخمی ہو گیا- ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا –شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود ۔ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری تنو یر ورک ۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ ۔میاں تیمور خالد نےپرنسپل پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ پودے اللہ تعالی کا ذکر کرتے ہیں اور ہمارے لئے آکسیجن مہیا کرتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ماحول دوست پودے زیادہ سے زیادہ لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریںمکان کی دیوار گرنے سے نوجوان زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 17 شرقپور شریف روڑ پر مکان کی کچی دیوار گرنے سے ایک نوجوان ملبے تلے دب کر زخمی ہو گیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 25 سالہ نوجوان فیصل ولد منظور کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-شیخوپورہ میں ڈاکٹرز کا مریض کی والدہ پر تشدد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کے اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ کو ڈاکٹرز نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈلا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے چلڈرن اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ ڈاکٹروں کے مبینہ تشدد سے زخمی ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد خاتون نے ورثا نے لاہور سرگودھاروڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کولےکر2 گھنٹے تک ڈاکٹرزکی منتیں کرتے رہے کسی نے بچے کو طبی امداد فراہم نہیں کی۔ڈاکٹرزکی لاپرواہی پر احتجاج کیا تو ڈاکٹرزنےمل کرخاتون کر تشدد کیا

ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟
اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سے 30 کنال زمین واگزار کروا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.
دوسری جانب ن لیگی ایم این اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہمارے قبضہ میں نہیں تھی،لکویڈیشن بورڈکی یہ اراضی رضوان ورک کےپاس تھی .
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پہلے جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا اس کے بعد زمین واگزار کروائی، جاوید لطیف نے اس بات کا خود اعتراف کیا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے
دو بہنوں کا اکلوتا بھائی دردناک موت کا ہوا شکار، یہ ظلم آخر کب ہوگا بند؟
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سنرجی پیپر مل میں نوجوان رولر مشین کی زد میں آنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مشین کی زد میں آیا۔
18 سالہ نوجوان علی عمران گزشتہ چھ ماہ سے اسی فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔
دیگر ملازمین نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے نہ تو سوشل سکیورٹی کارڈ ہیں نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ مذکورہ نوجوان مشین کی زد میں آیا جس سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھاکس شہر میں 10 من چرس کو نذر آتش کر دیا گیا جانیے اس خبر میں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کی پولیس کی طرف سے 386 مقدمات میں منشیات فروشوں سے پکڑے جانی والی 10 من 25کلوگرام سے زائد ہیروئن ،افیون، چرس کو سنئیر سول جج محسن علی خان ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل ۔ڈی ایس پی لیگل احسان علی وٹو ۔سب انسپکٹر شاہد مرزا ۔سب انسپکٹر زاہد خان اور دیگر پولیس افسران کی نگرانی میں پولیس پریڈ گراونڈ میں آگ لگا کر تلف کر دی گئی
کس شہر کا ڈی پی او عوام کے مسائل روزانہ کی بنیاد پر سنتا ہے؟
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخو پورہ غازی محمد صلاح الدین اور ایس پی ہیڈکوارٹر احمد نواز شاہ نےاپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی شکایات اور مسائل سن کر ان کےفوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ ان شکایات کے فیڈ بیک کے لئے کمپلینٹ سیل تمام اپ ڈیٹ حاصل کرتا ہے اور افسران کے احکامات کے تحت مسائل کومیرٹ پر حل کیا جاتا ہے۔
