Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • جانیے! کس شہر کی پولیس لائن میں ہوا جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی اے ایس پی توحید الرحمٰن میمن نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پاک فوج کے شہیدوں کو سلام بھیجا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں

    اللہ تعالی شہداء کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے

    ان کا کہنا تھا کہ بزدل اور مکار دشمن پاک فوج اور مسلمانوں کے ارادوں کو بدل نہیں سکتا

    پاک فوج امن دشمنوں کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے پاک فوج نے ہمیشہ بردباری اور حوصلہ سے کام لیا

    میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ میں اور پنجاب حکومت پاک فوج کے ملک پاکستان پر جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں

    پاک فوج کے جوان ہماری آن اور ہماری شان ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • ایس ای لیسکو کی شیخوپورہ میں کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )چیف ایگزیکٹیو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے سرکل آفس میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا،انہوں نے کہا کہ صارفین کو تمام ترسہولیات کی فراہمی اور ملازمین کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ایس ای واپڈہ محمدآصف ندیم نے کھلی کچہری کے دوران 47کے قریب کسٹمرز کی شکایات سنیں اور فوری طور پر ان کی شکایات کے ازالہ کے احکا مات جاری کیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا کے نمائندوں سینئر صحافی سلطان حمید راہی،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شہباز بیگ،سیف الرحمن سیفی،سرفراز بیگ،محمد اصغر ڈھڈی،رضا شیخ،سید ساجد حسین نقوی اور سید عمران نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اس جرم کے مکمل خاتمہ تک بلا امتیازآپریشن جاری رہے گا اب تک درجنوں بجلی چوروں کو گرفتار کروانے سمیت بھاری رقوم جرمانوں کی مد میں وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہیں،اس موقع پر ایکسیئن رولرمحمد انور وٹو، ایکسیئن سٹی ظفر اللہ سانگی،ڈی سی ایم شہزاد حنیف بھٹی،آر او رولر گل زیب خان،آر او سٹی زاہد حسین سپرینڈینٹ محمد علی،تمام ایس ڈی اوز جن میں کھاریانوالہ میاں وقاص،جناح پارک سلمان مجید،توصیف ارشد،حاجی زاہد کمال،سرفراز شاہ،رانا انعام اور پاکستان واپڈہ ہائیڈرویونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد یونس کمبوہ،زونل چیئرمین رانا محمد شفیق،اقبال گجرسیکرٹری بھی موجود تھے، ایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے کہا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے کڑے محاسبے کا لائحہ عمل مربوط بنایا جارہا ہے جس کے تحت کسی کو کرپشن یارشوت ستانی کا کوئی موقع میسر نہیں رہے گا اورایسے عناصر جو محکمہ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزادی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے لوڈ کے باعث صارفین مختلف دشواریوں کا شکار ہیں ان علاقوں میں ترجیحی طور پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

  • شیخوپورہ کی بہترین کارکردگی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی صوبہ بھر میں ناجاٸز اسلحہ کے خلاف چلاٸی جانے والی مہم کےدوران شیخوپورہ ریجن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ ناجاٸز اسلحہ کی کھیپ( کلاشنکوف اور راٸفل 222بور وغیرہ) شیخوپورہ ریجن میں پکڑی گٸی۔ بہترین کارکردگی پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ریجن شیخوپورہ کے تمام پولیس افسران کو شاباش دی اورہدایت دی کہ ناجاٸز اسلحہ کےاس مہم کو اسی جذبہ سے جاری رکھا جاٸے۔

  • شیخوپورہ انتظامیہ آئی حرکت میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )‏ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا شیخوپورہ شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ .ڈپٹی کمشنر نےشہر کے مختلف مقامات جن میں گلوریا کالونی،داتا شاہ جمال روڈ پر موجود آبادیوں کا دورہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی کےافسران کو حالیہ بارش کے کھڑے پانی کو فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور سیلاب کی صورت میں متعلقہ مشینری کو فنکشنل رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں اس پر بروقت قابو پایا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • شیخوپورہ انتظامیہ اب کرے گی قیمتیں کنٹرول

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ضلع بھر میں گراں فروشوں,ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے ڈی ای آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اوربازاروں کے دورے کریں اور اشیاءخوردونوش کی فروخت حکومتی نرخ نامے کے مطابق نہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گی.

  • شیخوپورہ میں انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) یہ شیخوپورہ گھنگ روڈ کا علاقہ ہے گلی نمبر 3 اور 4، گذشتہ پندرہ دن سے یہاں بارشوں کی وجہ سے پانی کھڑا ہے یہاں تک گٹروں کے مین ہول نظر آنا بھی بند ہوگئے جو کسی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے ان کا گندا پانی ابل کر گھروں میں داخل ہو چکا ہے عوام نہایت پریشان انتظامیہ کو بتانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہ کیے گئے

    اہل حلقہ کی انتظامیہ سے اپیل، بچوں اور بڑوں میں بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے

  • کوٹ پنڈی داس میں سانحہ رونما

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)شامکے سے کوٹ پنڈی داس روڑ پر کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں کام کے دوران 3 افراد بے ہوش ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر بے ہوش افراد کو کنویں سے باہر نکال لیا-
    ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش افراد کو طبی امداد دینے کے بعد فورا” تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا-
    اطلاع کے مطابق کوٹ پنڈی داس گاؤں کے پاس کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں پلی پر بیلٹ چڑھانے کیلئے پہلے ایک آدمی کنویں میں گیا تو کنویں میں موجود زہریلی گیسوں کیوجہ سے جاتے ہی بے ہوش ہو گیا اس کی مدد کیلئے جب دوسرا آدمی کنویں میں نیچے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہو گیااور اسی طرح تیسرا آدمی بھی مدد کیلئے نیچے اترا تو بے ہوش ہو گیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر تینوں بے ہوش مریضوں کو کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-
    بے ہوش ہونے والے مریضوں میں عرفان ولد منظور 22 سال، عبدالشکور ولد منظور 35 سال اور منظور احمد ولد محمد شریف 60 سال شامل ہیں

  • سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے کیسے بچا جائے؟

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پرممکن بنایاجائے

    سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

    ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایکسیئسن محکمہ انہار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نکی ڈیک,نالہ بھیڑ اور نالہ لیلہ میں زیادہ بارشیں ہونے کی صورت میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف علی کھوکھر,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ,اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عمر افتخار,اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور, اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی,اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد,قرآۃالعین ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کے اعلی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی موبائل ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائیں گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے اور متعلقہ محکمے اپنے اپنے کیمپس وغیرہ سیلابی علاقوں میں قائم کریں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر بروقت قابو پایا جاسکے انہوں چیف افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش تمام میونسپل کمیٹیوں کا سنیٹیشن سٹاف باقاعدہ یونیفارم ضرور پہنے.

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ :شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

    افسوسناک حادثہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے-
    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں جبکہ علاقے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا-
    ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں ہلاک ہونے والوں میں 40 سالہ کامران،35سالہ کوثر،16سالہ مقدس،13سالہ بسمہ،10سالہ علیشبہ،7 سالہ عبداللہ اور 4 سالہ بیت اللہ شامل ہیں-