شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ سےڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد چار ڈاکو دو موٹرسائیکلوں پر سوار شیخوپورہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں داخل ہو کر فرار ہونا چاہتے تھے مگر کنٹرول پرڈاکووں کی اطلاع موصول ہونے پر ناکہ بندی کی گی ۔ ڈاکووں نے پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ جس سے پولیس کی بروقت حکمت عملی سے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کے فائر لگنے سےموقع پر ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے ڈاکووںسے ڈکیتی کیا ہوا موٹرسائکل ،نقدی اور موبائل بھی برآمد کرلیا گیا۔ یہ ڈاکو ضلع شیخوپورہ ،لاہور اورگوجرانوالہ کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔فرار ہونے والے ڈاکوںکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔
Category: شیخوپورہ
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی دربار شاہ جمال آمد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود
کی حضرت شاہ جمال دربار آمد
دربار پر موجود انتظامیہ نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو خوش آمدید کہا
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے حضرت شاہ جمال کی آخری آرام گاہ پر چادر پوشی کی اور ملک و قوم کے لئےاور ان نیک ہستیوں کے لیے دعائے خیر کروائی گئی
اور آخر پر موجودہ انتظامیہ سے دربار کی تمام صورتحال کے متعلق دریافت کیا اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائیدھان میں اضافی پیداوار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جعفر برادرز کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں سیمینار کا انعقاد.
ایک مقامی ہوٹل میں جعفر برادرز فیٹلاٸزر اینڈ پیسٹی ساٸیڈ سیمینار میاں صدیق اینڈ سنز شرقپور روڈ کی طرف سے منعقد کیا گیا،جس کا مقصد دھان کی اضافی پیداوار بڑھانا تھا،ریجنل مینجر جعفر برادرز شہزاد الحق اور ایریا مینجرمیاں شہباز صدیق نےتقریب کےشرکإ سےخطاب کرتے ہوۓ کہا ہماری تمام پروڈکٹ امپورٹڈ ہیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی کی نیوٹرافل کھادیں اور پیسٹی ساٸیڈ کے بارے بریفنگ دی گٸی،تقریب میں کسان اور ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈیلرجعفر برادرز میاں زاہد صدیق نے تمام آنے والے کسانوں کا شکریہ ادا کیا اور جدید کھادوں نیو ٹرافلDap اور نیو ٹرافل urea کی تعریف کی اور جعفر برادرز کی طرف سے کسانوں کی رہنماٸی کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر کے غیر قانونی پٹرول فروخت مراکز پر چھاپے
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 15 سے زائد ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے
ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھےغیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشنز پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں. نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.
شیخوپورہ بائی پاس پر دو ٹرکوں کے مابین تصادم، ڈرائیور زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) خضر میرج حال فیصل آباد بائی پاس روڑ پر دو ڈمپر ٹرکوں کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 1 ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کرٹرک میں پھنسے ہوئے زخمی ڈرائیور کو بحفاظت نکال کرطبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا- اطلاع کے مطابق دونوں ڈمپر لاہور سے سرگودھا کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے والے ڈمپر کے ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے ڈمپر آگ والے ڈمپر سے ٹکرا گیا جس سے ڈمپر ڈرائیور ذوالفقار ولد ہمایوں 45 سال لالیاں، چنیوٹ زخمی ہو گیا-ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر کمال مہارت کیساتھ بحفاظت زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-
ضلع شیخوپورہ میں 6 جعلی فیکٹریاں سربمہر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر ایسی چھ جعلی فیکٹریاں کئی برس سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی گندی استعمال شدہ بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں کو ڈھال کر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں ایک ٹیم نے چھاپے مار کر ان کو جعلی فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل میں لاہور روڈ کی آبادی فیروزوالا سمیت مختلف مقامات پر ان فیکٹریوں کے بعض حکام کی ملی بھگت سے چلنے کی شکایت کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ان فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات محکمہ انڈسٹریز محکمہ لیبر اور ضلع کونسل کے افسروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جس نے اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ کے علاقہ تریڈے والی شرقپور شریف سینجووال فیروزوالا اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ان فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے جہاں پر جمع شدہ ہسپتالوں کی استعمال شدہ گلوکوز کی بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کا بوسیدہ سامان اور سکریپ قبضے میں لے لیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں کے مالکان کے پاس کوئی لائسنس بھی نہ تھا اور ان فیکٹریوں میں پینے کے پانی کے لیے استعمال ہونے والی بوتلیں شیمپو بوتلیں اور کریم بھرنے والی بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا جو اعلی برانڈ کے لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا انہوں نے بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں
آندھی چلنے سے موسم ہوا خوشگوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ شہر میں آج سارا دن حبس، گرمی اور گھٹن کے بعد اس وقت ماحول سہانا ہوگیا جب شام کے بعد تیز آندھی چلی.
سرِ شام چھائے بادل موسم میں بہتری کی نوید دے رہے تھے کہ شہر کو آندھی نے آلیا
شہریوں کے چہروں پر رونق آگئی اور دکاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے
حسب روایت تیز آندھی کے سبب شہر میں مختلف جگہوں پر ٹرانسفارمر کام کرنا چھوڑ گئے
شہری اس کیفیت کو "پٹاکا پڑنا” کہتے ہیں اس کیفیت میں تیز ہوا کے باعث بجلی کی تاریں ایک دوسرے سے اور بسا اوقات ٹرانسفارمر کے حساس مقامات سے چھو جانے کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوتا ہے صرف یہی نہیں روایت ہے کہ اس موقع پر اہل علاقہ *او گئی جے* کے نعرے بھی لگاتے ہیں
یہ وہ کیفیت ہے جس سے شہری بہت مرتبہ گزر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقع پر بجلی کا تعطل اب ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ وہ اس موقع پر ہنسی کھیل کرتے ہیں شاید اس کا سبب یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل میں الجھ کر خوشگوار موسم کا مزہ کیوں کِرکرا کیا جائے؟
تیز آندھی شہریوں کے لیے ایک حد تک باعثِ زحمت تو ہوتی ہی ہے لیکن اس کے بعد شہری اسے رحمت سمجھ کر غموں اور روز مرہ مسائل کو بھولنے کی وسیلہ بنا لیتے ہیں اس سے جہاں وہ جسمانی طور پر تروتازہ ہوجاتے ہیں وہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی خوشگواریت کا احساس انہیں آلیتا ہے
گھروں کی اگر بات کی جائے تو بچے اور خواتین گھروں کی چھتوں پر نمودار ہوتی ہیں اور تیز ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں تاکہ دن بھر کی تھکاوٹ اتاری جا سکے اور گھروں میں مُقید رہنے سے جو گھٹن سی طاری ہوتی ہے اسے بھی دور کیا جا سکے
بچے تیز ہوا کے جھونکوں کو پکڑنے کی ناکام. کوشش کرتے ہیں اور ہوا کے تھپیڑے جب ان کے ننھے رخساروں کو چھو کر گزرتے ہیں تو وہ خوشی سے جھومتے چیختے اور ایک دوسرے کو پکڑنے کی خاطر ان کے پیچھے بھاگ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جنہیں بچے تادیر یاد رکھتے ہیں اور بڑے ہونے پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ بچپن کی ان یادوں کا ذکر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیںچوہدری اصغر دوبارہ شیخوپورہ جیل سپرٹینڈنٹ تعینات
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے چوہدری اصغر کی شیخوپورہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے شیخوپورہ میں دوبارہ جیل سپرٹینڈنٹ تعینات کردیا .اسسٹنٹ کمشنر شیخو پورہ شبیر بٹ اور سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ رانا محمد عثمان بیورو چیف دنیا نیوز ,چوہدری الیاس گجر کی چوہدری اصغر کو مبارکباد
شیخوپورہ پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر اسلحہ قبضے میں لے لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف آپریشن
ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ سید ظہیر عالم شاہ اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کاشف وغیرہ سے کلاشنکوف بمعہ گولیاں پمپ ایکشن 12 بور پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برامد کرکے مقدمات درج کردیےپولیس اہلکار جنسی زیادتی میں ملوث نکلے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ کی 15 سالہ مسیحی لڑکی ماریہ کو10 جون 2019 کو پانچ درندوں نے بعد از اغواء جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
متاثرہ لڑکی کے باپ کے مطابق جنسی زیادتی میں دو پولیس والے بھی ملوث ہیں واقعہ کا مقدمہ ساجد اور 4 کس نامعلوم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیاتفصیل کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ 9 جون 2019 کی دوپہر ساڑھے 4 بجے قسطوں کا کام کرنے والے نوجوان ساجد نے 4 کس نامعلوم کے ہمراہ اس کی بیٹی کو گھر سے زبردستی گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے اس بارے اہلِ علاقہ سہیل بابو اور نیامت وغیرہ نے مجھے بتایا کہ ہم نے ساجد کو تمہاری بیٹی کو گاڑی میں ڈال کر امامیہ کالونی کی طرف لےجاتے ہوئے دیکھا ہے
ہم نے ساجد کے دفتر کا چکر لگایا لیکن وہ بند تھا فون پر رابطہ کرنے پر اس نے کہا کہ ہم تمہاری بیٹی کو اس شرط پر واپس کریں گے کہ تم لوگ پولیس وغیرہ کو نہیں بتاو گے ورنہ تمہاری بیٹی کی لاش ملے گی ہم ڈر کے مارے گھر دبک کر بیٹھ گئے اگلے دن 10 جون رات 11 بجے کے لگ بھگ میری بیٹی کو وہ لوگ گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئےیہاں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ ماریہ کے والدین غریب تھے ان کا یہی وہ جرم تھا کہ یہ کیس سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت نہیں بن سکا۔
یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ھے کیونکہ مجرم بااثر ہیں جنہیں عرف عام میں معزز شخصیات کا نام بھی حاصل ہےاسی لیئے تو تھانے کچہری کی لونڈیاں منہ چھپائے بیٹھی ہیں غریب باپ انصاف کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن بوسیدہ عدالتی نظام اس بے بس باپ کو انصاف نہیں دلا سکتاحیرت صرف اس بات پر نہیں ہوتی بلکہ دکھ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ غریب کو تھانے میں لتریشن کے مراحل سے گزارا جاتا ہے لیکن امیروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتے ہیں
اور جب چیف جسٹس کہتا ہے کہ پولیس اہلکار رات کو چوریوں میں ملوث پائے گئے ہیں تو بہت سے لوگ پولیس اہلکاروں کے حق میں بولتے نہیں تھکتے کہ یہ پولیس پر الزام ہے لیکن اب جبکہ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو چکا ہے تو کیا وہی لوگ اس بے بس مسیحی باپ کی آواز بنتے ہوئے مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا کا مطالبہ کریں گے؟
دو ہفتوں بعد ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بہت سے ایکٹیوسٹس نے اس معاملے کو اٹھایا تب جاکر اہل وطن کو معلوم پڑا کہ وطن کی ایک بیٹی کے ساتھ کیا ظلم ہو گزرا ہے
نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر اپر دیر کے رہائشی میر محسن الدین ایڈووکیٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ خاندان واقعی بے قصور اور ساجد و 4 کس نامعلوم مجرم قرار پاتے ہیں تو میں لاہور آکر مذکورہ متاثرہ خاندان کا کیس مفت لڑنے کو تیار ہوں تاکہ نہ صرف متاثرہ خاندان کی دل جوئی ہو سکے بلکہ مجرموں کو پیغام جائے کہ بے بس افراد اکیلے نہیں ہیں ابھی وطن میں ایسے اہل درد موجود ہیں جو ظلم کے شکار مظلوم لوگوں کے پشتی بان بننے کو تیار ہیں