شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ جس میں فرداً فرداً ہر افسر سے اس کے مقدمات کی انویسٹی گیشن کے بارے میں پوچھا۔ اور سٹی سرکل کے کرائم کے بارے میں سرکل آفیسر اے ایس پی توحید میمن سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین بھی موجود تھے۔
Category: شیخوپورہ
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بلدیہ دفتر شیخوپورہ آمد
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی بلدیہ دفتر آمد، پی ٹی آئی ورکرز اور بلدیہ ملازمین سے خطاب کیا جس میں موجودہ صفائی کی تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر میاں خالد محمود نے ان تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے اور کہا کہ مجھے کسی بھی جگہ کرپشن نظر نہیں آنی چاہیے اور یہی ہماری جماعت کا ویژن ہے اس اجلاس میں پی ٹی آئی سینئر قیادت نے شرکت کی جس میں چوہدری ڈاکٹر سلیم گجر چودھری اقبال گوپے را شاہنواز سرا اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور سی ای او بلدیہ شیخوپورہ احسن سندھو نے کی
شیخوپورہ پولیس اِن ایکشن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ناجائز اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی, ایس ایچ او تھانہ نارنگ اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے علاقے میں دشمنی کی آڑ میں لوگوں کے لیے خوف وہراس کی علامت بنے ہوئے افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں بھی برآمد کر لیں۔
شیخوپورہ میں بہو کو سسرال یوں نے کر ڈالا قتل
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی تشدد کے بعد 18 سالہ لائبہ بی بی کو قتل کر دیا گیا
تفصیل کے مطابق 6 ماہ قبل بیاہی جانے والی منوں مٹی تلے چلی گئی جبکہ اس کے سادہ لوح دیہاتی والدین غم سے نڈھال ہو چکے ہیں
تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے ملزمان سے ملی بھگت کر کے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر نعش والدین کے حوالے کر دی
عینی شاہدین کے مطابق لائبہ بی بی کی میت کو غسل دیتے وقت پتہ چلا کہ اس کا بازو اور پسلیاں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور لائبہ بی بی کے جسم کے مختلف حصوں میں تشدد کے نشان دیکھائی دئیے
لائبہ بی بی کے والد نے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کے لیے درخواست دے دی ہے
جبکہ ملزمان قبر کشائی کی کاروائی روکنے کے لیے عدالت میں پہنچ گئے
قبر کشائی کی کاروائی روکنے کے لیے ملزمان کی طرف سے کچہری شیخوپورہ کے بڑے وکیلوں میں سے ایک وکیل کا وکالت نامہ آ گیا
علاقہ مجسٹریٹ محمد علی ملک نے 25 تاریخ کو ڈاکٹر سمیت پولیس کو طلب کر لیاجوانوں کا مورال اپ کرنے کے لیے پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا ہے۔اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔شیخوپورہ پولیس کا گرینڈ آپریشن
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن .
شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف وحراس کی علامت بنے ہوئے افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سالار بھٹیاں گاوں سے الطاف عرف طافو بھٹی گروپ کو اپنے 06 ساتھیوں سمیت اسلحہ کی بھاری مقدار کےساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزمان عرصہ دراز سے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش کر کے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے. جس سے لوگ ہراساں تھے تھانہ صفدرآباد میں دوران سرچ آپریشن ترکھاناوالی سے محمد انور وغیرہ بھاری اسلحہ سمیت گرفتار، تھانہ نارنگ میں جیون گورائیہ سے یحیی گورائیہ نامی گروپ بھی اسلحہ کی بڑی مقدار میں حراست پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان پرانی دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و حراس کی علامت بنے ہوے تھے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مقصد شیخوپورہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے. یہ لوگ ایک ہی اسلحہ لائسنس پر کئی کئی ویپن استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح آج سے ڈی پی او شیخوپورہ نے اس مہم کا باقاعدہ آغاز شروع کر دیا ہے۔ تاکہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔
گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیکر مخلتف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں ۔ نشاندہی کرنے پر مزید افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی. آگر آپ کے پاس کو اطلاع ہو تو فورا ریسکیو 15 پر کال کریں ۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔کمشنر FBR فضاء بتول صاحبہ کی ایمنسٹی سکیم پر شیخوپورہ آمد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر FBR فضاء بتول صاحبہ کی ایمنسٹی سکیم پر شیخوپورہ آمد کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران ،ڈاکٹر کمیونٹی ، غلہ منڈی آڑھتیان ، وکلاء کمیونٹی ، بھٹہ ایسوسی ایشن ، میرج ہال ایسوسی ایشن ، سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوش آمدید کہا اور موجودہ گورنمنٹ کی دی گئی ایمنسٹی سکیم پر اعتماد کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ پر آنے کی یقین دہانی کرائی اور ملک پاکستان کی ترقی میں گورنمنٹ کے ساتھ مل کر چلنے کا اظہار کیا۔
تیز رفتار رکشہ ٹائر پھٹنے کیوجہ سے الٹ گیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ پر تیزرفتار رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا-
حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں میں احسان ولد محمد اسلم 25 سال، نورین زوجہ احسان 25 سال، مختار احمد ولد محمد سردار55 سال، شجر عباس ولد مختار احمد 7سال اور کلثوم بی بی زوجہ شوکت علی 65 سال شامل ہیں-غیر قانونی پیٹرول فروخت مراکز اور ڈبہ اسٹیشن کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور سول.ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ذوالفقار اعوان نے چھاپہ مار کر 10 ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے
ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے .
یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشن پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں.
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کھلی کچہری لگائی
شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ شبیر حسین بٹ و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے